کا سٹیکم Causticum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
کاسٹیکم
263
65
کاسٹیکم
CAUSTICUM
کاسٹیکم ایک بہت گہرا اثر رکھنے والی دوا ہے جو عام روز مرہ کی بیماریوں میں بھی بہت
فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔اسے عموماً فوری علاج کے لئے اور عضلاتی فالج خصوصاً لقوہ کے
لئے ہی استعمال کیا جاتا ہے حالانکہ وہ امراض بہت ہیں جن میں کاسٹیکم مفید ہے۔کاسٹیکم کے
اکثر امراض آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں۔اگر سردی لگنے کی وجہ سے فالج ہو جائے تو سمجھا جاتا ہے کہ
اچانک ہو گیا ہے لیکن دراصل یہ سردی چند دن پہلے لگتی ہے اور رفتہ رفتہ جسم میں بے چینی، کمزوری
اور تھکاوٹ کا احساس ہونے لگتا ہے پھر فالج کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔اچانک فالج کا مزاج
ا یکونائٹ میں پایا جاتا ہے۔کاسٹیکم میں دو تین دن پہلے یا کم از کم چوبیس گھنٹے پہلے سردی لگنے
سے اس کے بداثرات آہستہ آہستہ اپنی جگہ بنا کر بیماری کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ایسے مریضوں میں جہاں خوف وجہ نہ ہو بلکہ ہکلانے کا آغاز زبان کے جزوی فالج
سے ہوا ہو کا سٹیکم بہترین علاج ہے۔اس فالج کے نتیجہ میں اگر بچہ ایک دفعہ ہکلانا شروع کر
دے تو خوف بھی آخر ساتھ شامل ہو جاتا ہے۔ایسے موقع پر اگر سٹرامونیم کے ساتھ کاسٹیکم ملا کر
دی جائے تو فالج کا اثر بہت جلد زائل ہونے لگتا ہے۔کاسٹیکم کی بیماریوں میں اعصاب پر ایسا اثر ہوتا ہے جو اعضاء کا مستقل حصہ بن جاتا
ہے۔گلٹیاں سخت ہونے لگتی ہیں۔اگر فالج کا بہت لمبا اثر ہوتو اعضاء سخت ہوکر اکڑ جاتے ہیں۔اگر دیگر علامات بھی کاسٹیکم کی ہوں
تو یہ بہترین علاج ہے۔ہسٹریا بھی آہستہ آہستہ بڑھتا ہے اور اس کے دوروں میں رفتہ رفتہ شدت پیدا ہونے
لگتی ہے یہاں تک کہ شیخ شروع ہو جاتا ہے۔کاسٹیکم کی علامات رکھنے والا مریض بہت
کاسٹیکم
264
حساس ہوتا ہے ، شور اور ذرا سی لمس بھی برداشت نہیں کرسکتا، سردی اور گرمی دونوں ہی
موافق نہیں۔عموماً اکیلے اکیلے عضلات پر تشیخ کا اثر ظاہر ہوتا ہے۔جوڑوں کے درد میں
گرمی پہنچانے سے آرام آتا ہے، سوائے انگلیوں کے جہاں گرمی کی بجائے سردی سے
آرام ملتا ہے۔اس کی کھانسی میں بھی یہی مزاج ہے کہ ٹھنڈے پانی سے آرام آتا ہے۔پیس اگر مریض کا مزاج کا سٹیکم کا ہو تو اس کو عموما گرمی سے تکلیف پہنچتی ہے سوائے گلے اور
ہاتھوں کے۔کاسٹیکم بے چینی پیدا کرنے والی دوا ہے۔کاسٹیکم کا مرگی کے آغاز سے بھی تعلق ہے۔سر کی ساخت کی خرابیوں میں اور
خطرناک حادثات کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی مرگی کسی علاج سے ٹھیک نہیں ہوا کرتی بلکہ
اس کا علاج اگر ممکن ہے تو سرجری سے ممکن ہے۔اس ضمن میں امریکہ کے ایک ڈاکٹر کو دائی
مرگی کے 34 کامیاب اپریشن کرنے پر نوبل انعام بھی ملا تھا۔کاسٹیکم کی ایک علامت یہ ہے کہ اگر جلدی امراض کو دبا دیا جائے تو دماغی
امراض پیدا ہو جاتی ہیں۔سر درد جو فالج پر منتج ہو اس کی بھی کاسٹیکم دوا ہوسکتی ہے۔بعض قسم کی سر درد سے
مریض وقتی طور پر اندھا ہو جاتا ہے۔اگر ایسی سردرد سے بینائی جاتی رہے لیکن کچھ عرصہ
کے بعد واپس آ جائے اور کوئی فالجی علامت ظاہر نہ ہو تو کاسٹیکم کی بجائے جلسیمیم زیادہ
مؤثر ہوگی۔اگر فالجی علامتیں ظاہر ہوں تو پھر کاسٹیکم دوا ہے۔آنکھوں کے چھپر کا تدریجی فالج بھی کاسٹیکم کیکا مطالبہ کرتا ہے۔یہ مرض
چونکه ست رفتا ر ہے اس لئے شفا کا عمل بھی وقت چاہتا ہے۔مستقل مزاجی سے علاج جاری
رکھنا چاہئے۔کبھی کبھی سلفر کے ساتھ ادلنا بدلنا بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔بعض اوقات آنکھوں میں مختلف قسم کے دھبے نظر آتے ہیں۔سبز رنگ کے دھبے
کاسٹیکم کی خصوصی علامت ہیں۔کاسٹیکم میں سے بھی بہت ہوتے ہیں۔اگر باریک اور
نرم نرم ہوں تو تھو جا اور میڈ ورائینم دونوں مفید ہیں۔لیکن اگر بہت بڑے بڑے اور بکثرت
مسے ہوں تو کاسٹیکم اور نائٹریکم ایسڈ زیادہ مفید ہیں۔ان دونوں کے مسے الگ الگ
کاسٹیکم
265
پہچانے جاتے ہیں۔کاسٹیکم کے مسے چہرے اور ناک پر نکلتے ہیں۔ناک پر موٹا سامسہ نکل
آئے تو یہ کاسٹیکم کی خاص نشانی ہے۔کاسٹیکم کی ایک اور علامت گلے کے اندر فالجی کیفیات کا پیدا ہونا ہے۔کاسٹیکم
میں صبح کے وقت گلا بیٹھتا ہے۔کاسٹیکم کے گلے کی فالجی علامات تدریجاً پیدا ہوتی ہیں اور
نگلتے ہوئے خطرہ ہوتا ہے کہ لقمہ غلط نالی میں نہ چلا جائے۔ایسی بہت سی اور دوائیں بھی ہیں
مگر کام وہی آئے گی جو مزاجی ہو۔کاسٹیکم کا مزاجی مریض وہمی نہیں ہوتا اور کاسٹیکم کے مریض کی بھوک بعض دفعہ
کھانا دیکھتے ہی ختم ہو جاتی ہے۔اگر وضع حمل کے وقت عورت کے گردوں پر اثر ہو، خوف، دباؤ یا سوزش کی وجہ سے
پیشاب بند ہو جائے تو بسا اوقات کاسٹیکم ناگزیر ہو جاتی ہے۔بلکہ ایسی حالت میں یہ جان
بچانے والی دوا بن جاتی ہے۔بعض عورتوں کو جنہیں وضع حمل کے بعد چوبیس گھنٹے تک پیشاب
نہیں آیا جب کاسٹیکم دی گئی تو شروع میں خون والا پیشاب آیا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ
گردوں میں سوزش تھی ، فالجی حالت نہیں تھی۔پھر پیشاب کے ساتھ خون کم ہونے لگا اور کھل کر
پیشاب آنا شروع ہو گیا۔بعد میں انہیں پر برا بر یوا ( Pareira Brava) کا کورس دیا گیا
کیونکہ پر یا گردوں کو دھونے اور پیشاب کو زیادہ کرنے میں عمومی طور پر اچھا اثر ظاہر کرتی ہے۔اگر عام حالات میں پیشاب رک جائے تو کاسٹیکم کی علامتیں بالکل مختلف ہوں گی۔مریض
بیٹھ کر پیشاب نہیں کر سکتا۔کھڑا ہونے کی حالت میں پیشاب دباؤ کی وجہ سے خود بخود بہتا ہے،
بے حسی ہوتی ہے اور پتہ بھی نہیں چلتا۔جب یہ علامتیں اکٹھی ہو جائیں تو کاسٹیکم بہت نمایاں
فائدہ پہنچاتی ہے۔میں یہ علامت نمایاں ہے کہ اگر انتڑیوں میں خصوصاً بڑی آنت کے
آخری حصہ (Rectum) میں فالج ہو رہا ہو تو اجابت غیر شعوری طور پر ہوتی رہتی ہے کیونکہ
وہاں فضلہ جمع ہو کر گٹھلیاں سی بن جاتی ہیں۔اس لئے چلتے پھرتے وہی گٹھلیاں لاشعوری طور
پر نکلتی رہتی ہیں۔گو ایسے مریض بہت کم ملتے ہیں مگر میرے مشاہدہ میں بھی دو تین
کاسٹیکم
266
ایسے مریض آئے ہیں۔ایسے تمام مریض بوڑھے تھے۔کاسٹیکم کے مریض کی زبان پر سرخی مائل چمک پائی جاتی ہے۔خواتین کے ماہانہ
ایام کے دوران خون آنے سے پہلے اور بعد میں تشنج ہوتا ہے لیکن حیض کے دوران تشیخی
علامات نہیں ہوتیں۔اگر خون رک جائے تو شیخ ہوگا، چل پڑے تو شیخ ٹھیک ہو جائے گا۔اگر ماہانہ ایام کے دوران کوئی صدمہ پہنچ جائے یا کسی وجہ سے خوف طاری ہو یا کسی
عزیز کی وفات ہو جائے تو حیض بند ہو جاتے ہیں۔اس صورت میں کاسٹیکم بھی دوا ہوسکتی
ہے۔اسی طرح کسی صدمہ یا غم کی خبر سے دودھ پلانے والی عورتوں کا دودھ خشک ہو جاتا ہے
اس وقت بھی کاسٹیکم مفید ہے۔کاسٹیکم کے مریض کے گلے کے فالج کا صرف نگلنے کے عضلات سے ہی تعلق
نہیں ہوتا بلکہ بولنے کے آلے پر بھی یہ اثر انداز ہوتا ہے۔فاسفورس، برائیونیا اور کاسٹیکم۔یہ تین دوائیں ایسی ہیں جن کی آپس میں
مشابہت ہے۔اگر انہیں عارضی بیماریوں میں ملا کر دیا جائے تو نقصان نہیں پہنچتا بلکہ مثبت اثر
بڑھ جاتا ہے۔یہ نسخہ 30 طاقت سے اونچا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔لیکن اگر یہ نسخہ کام نہ
کرے اور اس میں شامل کوئی ایک دوا مریض کی علامتوں سے زیادہ مشابہ ہو تو نسخہ نا کام بھی
ہو جائے تو وہ اکیلی دوا کام کر جاتی ہے۔مددگار دوائیں : کار بودیج۔پیٹر وسیلینم (Petrosel)
دافع اثر دوائیں : کولوسنتھ۔ڈلکا مارا۔گائیکم نکس وامیکا
طاقت:
30 سے سی۔ایم (CM) تک