کیمومیلا Chamomilla

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کیمومیلا
269
67
کیمومیلا
CHAMOMILLA
کیمومیلا ایک ایسی بوٹی سے تیار کی جانے والی دوا ہے جو گندم اور مکئی کے کھیتوں میں اگتی
ہے۔اسے مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔خصوصا بچے کی پیدائش کے بعد
رحم کی کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے مفید ہے۔اکثر لوگ اس کی پتیوں کو بطور چائے بھی استعمال
کرتے ہیں۔ہومیو پیتھی میں اس کے تازہ پودے کو پھولوں سمیت پیس کر الکحل میں ملا کر دوا تیار
کی جاتی ہے۔یہ بہت حساس اورز و درنج بچوں کی دوا ہے جو بہت ضدی اور غصیلے ہوتے ہیں۔ذرا ذراسی بات پر ان کا پارہ آسمان پر چڑھ جاتا ہے۔بیمار ہو جا ئیں تو انہیں سنبھالنا مشکل ہوتا
ہے۔جس طرح بھی بہلانے کی کوشش کریں غصہ کم نہیں ہوگا۔کوئی چیز مانگیں گے لیکن ملنے پر
پھینک دیں گے۔کہیں جانا چاہیں تو وہاں پہنچ کر دھکے دیں گے کہ مجھے کیوں یہاں لائے ہو؟ غصہ
کی حالت میں بدتمیز ہو جاتے ہیں۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ کیمومیلا کا مریض واقعتا عام لوگوں کی نسبت تکلیف کو زیادہ
محسوس کرتا ہے۔اس کی بیماریاں اعصاب اور جذبات سے تعلق رکھتی ہیں۔یہ بے انتہا حساس
لوگوں کی دوا ہے جو بظاہر بد خلق بھی ہوں لیکن اندرونی طور پر بے حد حساس ہوتے ہیں۔خاموش
رہتے ہیں لیکن معمولی سی بات پر بھی ایک دم غصہ میں آ جاتے ہیں، اعصابی تناؤ پیدا ہو جاتا ہے۔بظاہر بہت خاموش اور ست رو دکھائی دیتے ہیں۔ایسے مریض کو کیمو میلا اونچی طاقت میں فوری
فائدہ پہنچاتی ہے۔ایک تو احساسات اعتدال پر آ جاتے ہیں، دوسرے باقی دواؤں کو کام کرنے کا
موقع مل جاتا ہے۔یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ مریض پر کوئی جنون سوار ہو تو جب

کیمومیلا
270
تک وہ ٹھیک نہیں ہو گا اس وقت تک عام دواؤں کو جو فائدہ دینا چاہئے وہ نہیں دیتیں کیونکہ سارے
جسم کی توجہ ایک خاص طرف ہی رہتی ہے۔انسانی رد عمل توجہ کو چاہتا ہے۔اگر کیمومیلا کا مریض ہو اور بعض علامتیں کیمومیلا کی نہ ہوں تو عین ممکن ہے کہ وہ معین
بیماری ٹھیک نہ ہو کیونکہ ہر دوا کا ایک آدمی کے مزاج کے سو فیصد مطابق ہونا ضروری نہیں۔انسانی
جسم بہت ہی وسیع اور بہت پیچیدہ نظام رکھتا ہے اس لئے بعض دفعہ ایک دوا کے بعد اور دواؤں کی
ضرورت بھی پڑتی ہے۔کیمومیلا غیر معمولی حساس مریضوں کی دوا ہے اس لئے اس میں اعصابی بے چینی سے
جھٹکے بھی لگتے ہیں اور عضلات پھڑکتے ہیں۔شکنجے پڑنے کا احساس بھی ہوتا ہے اور عضلاتی اور
اعصابی نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔کیمومیلا میں کافیا نکس وامیکا اور او پیم کی بھی کچھ مشابہتیں پائی
جاتی ہیں۔کافیا اور نکس وامیکا کا مریض بھی کافی زود حس ہوتا ہے۔اوپیم کا مریض بظاہر بے حس،
بے پرواہ اور غنودگی کی سی حالت میں رہتا ہے لیکن درحقیقت وہ اندرونی طور پر بہت حساس ہے۔او پیم اگر زہر کے طور پر کام کرے تو مریض کا دماغ سخت مشتعل، بے چین اور بے سکون ہو جاتا
ہے۔بڑی مقدار میں دی جائے تو پہلا رد عمل بے ہوشی کی صورت میں اور دوسرا اعصاب میں تناؤ
اور خشکی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور کیمو میلا کی بعض علامتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔اس لئے اوپیم
مزاج کے بعض مریضوں میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔الگ تھلگ رہتے ہیں، تنہائی اور خاموشی کو
پسند کرتے ہیں، ہر چیز ان کے اعصاب میں جھنجناہٹ پیدا کرتی ہے اور وہ بہت زود حس ہو جاتے
ہیں۔بچوں کو معمولی سی تکلیفوں اور بخار وغیرہ سے تشنج ہو جائے، اگر مزاج کیمومیلا کا ہو تو
فوری فائدہ دیتی ہے۔کیمومیلا بچوں کی پیچش میں بہت اچھی دوا ہے۔ایسی چپش جو لیس دار ہو اور
سبز رنگ کی ہو جیسے اس میں گھاس کتر کر ڈالا گیا ہو تو اس میں کیمومیلا کو اولیت حاصل ہے۔اپی کاک بھی اس کی اچھی دوا ہے۔اس میں اجابت کی علامتیں کیمومیلا سے ملتی ہیں لیکن مزاج کا
بہت نمایاں فرق ہے۔

کیمومیلا
271
کیمومیلا میں اکثر درد گرمی سے آرام پاتے ہیں۔سوائے دانتوں، چہرے اور جبڑے
کے اعصاب کے جنہیں ٹھنڈ سے آرام ملتا ہے۔کیمومیلا کے مریض کے اعصاب ڈھکے چھپے ہوں
تو انہیں گرمی سے آرام آئے گا۔اگر اعصاب کے کنارے نگے ہوں تو وہاں گرمی سے تکلیف ہو
گی۔یہ سب تفصیلات عموماً کتابوں میں درج نہیں ہوتیں۔معالجین کو باریک بینی سے سب
علامات کا جائزہ لینا چاہئے تا کوئی الجھن دماغ میں نہ رہے اور صحیح دوا تک رسائی ممکن ہو جائے۔کیمومیلا کے دانت کے درد میں ایک خاص بات یہ ہے کہ رات کو شروع ہو کر صبح تک
غائب ہو جاتا ہے۔عموماً رات کے پہلے حصہ میں زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔بارہ ایک بجے کے بعد
جب رات صبح کی طرح پلٹ جائے تو در دختم ہونے لگتا ہے۔آرسنک کے دانت درد کا ساری رات
سے تعلق ہے۔کیمومیلا میں مسوڑھے سوج جاتے ہیں، چھالے بنتے ہیں اور دانت مسوڑھوں
کو چھوڑ نے لگتے ہیں۔وہ لوگ جو دانتوں کی صفائی میں بداحتیاطی سے کام لیتے ہیں عموماً ان
تکلیفوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔کیمومیلا کے مزاج کی یہ مستقل علامت ہے کہ اس کے مریضوں میں فراخ دلی کی کمی
ہوتی ہے، طبیعت میں کسی قدر خساست پائی جاتی ہے۔کسی دوسرے
کی پرواہ نہیں کرتے ، نہ کسی کی
تکلیف محسوس کرتے ہیں نہ کسی کی ضرورت کا خیال رکھتے ہیں لیکن ہر وقت اپنے معاملہ میں
بے حد ز و دجس ہوتے ہیں۔ہر وقت اپنی ہی ذات سے چمٹے رہتے ہیں اور صرف اپنا ذاتی مفاد ہی
پیش نظر رہتا ہے۔دوسروں پر اچانک غصہ آنا بھی اسی مزاج کا حصہ ہے۔کیمومیلا کی تکلیفیں نیٹرم میور کی طرح صبح نو بجے زیادہ ہو جاتی ہیں۔بعض اوقات
رات کو نو بجے بھی علامات تیز ہو جاتی ہیں۔مریض کے کانوں میں شور کی آواز میں آتی
ہیں، پٹاخے بجتے ہیں اور کان ہوا کے جھونکوں کے لئے بہت حساس ہو جاتے ہیں اور
تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔ویسے مریض کھلی ہوا کو پسند کرتا ہے لیکن کا نوں کو ڈھانپ کر باہر
نکلتا ہے۔جو لوگ عام طور پر مفلر باندھ کر باہر نکلتے ہیں وہ یا تو بہت سردی محسوس کرتے

کیمومیلا
272
ہیں یا ویسے ہی ہوا سے نفرت کرتے ہیں لیکن کیمومیلا کا مریض اس سے مختلف ہے۔وہ صرف کان
کو ہوا سے بچانا چاہتا ہے، چہر نہیں ڈھانپتا۔گلے میں درد شیخ اور سوزش کے ساتھ طبیعت میں غصہ بھی ہو تو کیمومیلا بہترین دوا
ہے۔کیمومیلا میں بہت شدید پیاس ہوتی ہے۔کافی (Coffee) پینے کی وجہ سے نیند نہ آئے تو
عموماً نکس وامیکا مفید ہے لیکن کافی کے بداثرات کو کلیتا مٹانے کے لئے کیمومیلا زیادہ مؤثر ہے اور
کیمومیلا کے بداثرات کافی سے دور کئے جاسکتے ہیں۔اگر گندے انڈوں کی بو والی گیس پیدا ہو اور ڈکار بھی ایسی ہی بو کے ہوں تو اس کے
ازالہ کے لئے کیمومیلا اچھی دوا بتائی جاتی ہے۔اکثر ایلو پیتھک ڈاکٹر درد کے احساس کو کم کرنے کے لئے مارفین استعمال کرتے ہیں۔خصوصاً دل کے دوروں میں درد کی شدت کو کم کرنے کے لئے مارفین بہت کثرت سے استعمال
ہوتی ہے۔اس کے استعمال کے بعد ردعمل کے طور پر بہت الٹیاں آتی ہیں۔کیمومیلا ان الٹیوں
کو بند کرنے میں بہت مفید دوا ہے۔کیمومیلا کے پیٹ درد میں مریض تکلیف کی شدت سے دو ہرا ہو جاتا ہے۔یہ علامت
کولو سنتھ میں بھی پائی جاتی ہے، دردنا قابل برداشت ہوتے ہیں، ناف اور جگر کے مقام پر درد ہوتا
ہے۔شدید غصہ کے دورہ کے بعد پیٹ میں تشیخی کیفیت پیدا ہوتی ہے، بد بودار ڈکار آتے ہیں،گرم
اشیاء سے نفرت ہو جاتی ہے ، زبان کا رنگ زردی مائل اور منہ کا مزاکٹر وا ہوتا ہے۔اگر قے آئے تو وہ
بھی کڑوی ہوتی ہے، پیٹ میں بہت بوجھ محسوس ہوتا ہے۔یہ سب کیمومیلا کی علامات ہیں۔بعض عورتوں کو حیض کے خون میں چھیچھڑے سے آتے ہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ
اندرونی جھلیوں کا ٹکڑا کٹ کر ساتھ آیا ہو۔اس خاص تکلیف کا بھی کیمو میلا سے گہرا تعلق ہے اور
یہ اس کا اچھا علاج ہے۔کیمومیلا میں دوران حمل اور وضع حمل کے وقت تشیخ ہو جاتا ہے۔بچے کی
پیدائش کے بعد بہت خون بہنے لگے تو اس میں بھی کیمومیلا کو یا درکھنا چاہئے۔بعض دفعہ

کیمومیلا
273
یدا کیلی ہی اس جریان خون کے لئے مفید ہوتی ہے۔جس کا بچے کی پیدائش سے تعلق ہو۔بعض
عورتوں کو بچوں کو دودھ پلاتے ہوئے جسم کے کسی حصہ میں تشیخ ہو جاتا ہے۔اگر یہ شیخ بالخصوص
ٹانگوں یا گردن میں ہو تو کیمومیلا کی ایک دو خوراکوں سے ہی فائدہ ہوگا بلکہ یہ دوا بچے کے لئے بھی
مفید ہوگی۔دودھ پیتے بچے کو دو دینی ہو تو اس کی ماں کو دی جائے۔جب وہ دودھ پلائے گی تو بچے
کو بھی دوا پہنچ جائے گی لیکن بعض اوقات ایسا نہیں بھی ہوتا اس لئے براہ راست دوا دی جا سکے تو
دینی چاہئے۔اگر بچے کی بیماری کی علامتیں ایسی ہوں جو ماں کے عمومی مزاج کے مطابق ہوں یعنی
ماں کو بھی ایسی بیماریاں ہوں تو پھر ماں کو دوار بنا ہی بہت کافی ہے۔کیمومیلا کھانسی کے لئے بھی مفید دوا ہے۔بچہ کو سوتے ہوئے یا غصہ آنے پر کھانسی
شروع ہو جائے تو کیمومیلا بہت اچھا کام کرتی ہے۔کالی کھانسی کی وبا پھیلی ہو تو بھی کیمومیلا اس
کے خلاف دفاع کو مضبوط کرتی ہے۔اگر بچے کا مزاج غصے والا ہو تو کیمومیلا اور بھی اچھا کام کرے
گی لیکن اس کے بغیر بھی یہ بعض موسمی کھانسیوں میں کافی مفید ہے۔دانت نکالنے کے زمانہ میں جب شیر خوار بچہ بہت ضدی، چڑ چڑا اور بے چین ہو،
اسہال آتے ہوں تشنج بھی ہو جائے تو اس کے لئے کیمومیلا بہت ضروری دوا ہے۔اگر بچہ نیند میں
روئے اور چیخے اور اسے ڈراؤنے خواب آئیں تو بھی کیمو میلا دینی چاہئے۔کیمومیلا کو کان کے درد میں بہت اونچا مقام حاصل ہے۔اس میں عموماً تین دوائیں
روزمرہ کام آتی ہیں۔اگر بچہ درد سے روئے لیکن اس کے رونے میں نرمی ہو اور بیچارگی پائی جائے
تو پلسٹیلا (Pulsatilla) اور اگر رونے کے ساتھ انتہائی غصہ ہو تو کیمومیلا اور یہ دونوں علامتیں
نمایاں نہ ہوں
تو بسا اوقات ایلیم سیپا کام آتی ہے۔اینٹی ڈوٹ : نکس وامیکا۔کافیا
مددگار دوائیں : بیلا ڈونا۔میگ کا رب
طاقت:
30 ، 1000 یا بعض دفعہ CM

آج 10 میں سے 10 باقی