چیلی ڈونیم Chelidonium Majus

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

چیلی ڈونیم
275
68
چیلی ڈونیم
CHELIDONIUM
چیلی ڈونیم جگر کی اکثر بیماریوں میں بہت مفید ہے۔اس کے علاوہ کھانسی سے بھی
اس کا گہرا تعلق ہے۔اس کی کھانسی کی جڑ عموم ادائیں پھیپھڑے میں ہوتی ہے۔گلے میں خراش
کی وجہ سے بار بار کھانسی اٹھے اور کسی اور دوا سے افاقہ نہ ہو تو جیلی ڈونیم دینے سے غیر معمولی
فائدہ ہوتا ہے۔ایک مریض کئی سال سے ایسی کھانسی میں مبتلا تھا میں نے اسے چیلی ڈونیم کے
ساتھ ریو میکس (Rumex) ملا کر دی تو اللہ کے فضل سے بہت جلد نمایاں فرق پڑ گیا۔ریو میکس
بھی پرانی کھانسیوں کے لئے اچھی دوا ہے۔عمو مأخشک کھانسی میں مفید ثابت ہوتی ہے۔چیلی ڈونیم کی کھانسی کی خاص علامت یہ ہے کہ ہر وقت گلے میں خراش اور جلن رہتی
ہے جس سے مریض بے چین رہتا ہے اور اس کیفیت سے تنگ آ جاتا ہے۔چیلی ڈونیم اس کیفیت
میں انتہائی مفید اور مؤثر دوا ہے۔کھانسی کی تیزی اور شدت
کو ختم کر کے اس میں نمی پیدا کر دیتی
ہے جس سے طبعاً مریض کا چڑ چڑا پن اور غصہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔کھانسی کی دوسری دواؤں سے
آہستہ آہستہ مکمل شفا تو ضرور ہو جاتی ہے لیکن یوں ایک دم چین نہیں آتا۔چیلی ڈونیم سے کھانسی
نرم اور بے ضرر ہو جاتی ہے۔اس کی کھانسی کی علامت یہ بھی ہے کہ ساتھ ہلکاہلکا چمٹا ہوا بلغم رہتا ہے جو نکلتا نہیں۔اگر
نکل بھی جائے تو گلا صاف نہیں ہوتا۔فوراً دوبارہ خراش شروع ہو جاتی ہے۔اس صورت میں اس
کے ساتھ کا کس (Coccus) ملا کر دینی چاہئے۔چیلی ڈونیم یرقان کی بڑی مؤثر دوا ہے، نمونیہ میں بھی بہت مفید ہے اور ایسی
پلوری (Pleurisy) بھی جس میں پھیپھڑوں کی مچھلی سطح پر سوزش ہو جائے ، اس کے

چیلی ڈونیم
دائرہ اثر میں ہے۔276
چیلی ڈونیم کے مریض کے پیشاب کا رنگ زرد ہوتا ہے جس میں زہریلی سی تیزی پائی
جاتی ہے۔اگر قبض ہو تو اجابت سخت گولیوں کی شکل میں ہوتی ہے جیسے بکری کی مینگنیاں ہوں۔اسہال شروع ہو جائیں تو ان کی رنگت بھوری مٹی کی طرح ہوتی ہے۔قبض اور اسہال آپس میں
ادلتے بدلتے رہتے ہیں۔معدہ کا درد کمر تک پھیل جاتا ہے۔کھانا کھانے سے وقتی طور پر معدہ
کی تکلیفوں میں آرام محسوس ہوتا ہے۔گرم خوراک اور گرم پانی مرغوب ہوتا ہے۔خصوصاً گرم
ودھ پینے کی خواہش ہوتی ہے۔چیلی ڈونیم پتے کی پتھری میں بھی مفید ہے۔اس
کا درد پیچھے کمر کی طرف پھیل جاتا ہے
جبکہ بر برس کے مریض کا درد چاروں طرف پھیلتا ہے۔چیلی ڈونیم کی برائیونیا سے بھی مشابہت
ہے۔اس کی تکلیفیں بھی عموماً دائیں طرف ہوتی ہیں اور حرکت سے تکلیف بڑھتی ہے لیکن فرق یہ ہے
کہ برائیونیا میں جس طرف تکلیف ہو مریض اسی کروٹ پر لیٹتا ہے۔چیلی ڈونیم میں مریض اس
کروٹ لیٹے تو تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔چیلی ڈونیم کے مریض کو گرمی سے سر درد میں اضافہ
ہوتا ہے۔گرم ملکوں میں یہ دوا گرمی کی شدت سے پیدا ہونے والے سر درد میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔چیلی ڈونیم میں سردرد کے ساتھ غنودگی اور چکر بھی آتے ہیں۔سر بھاری اور سن
ہونے کا احساس بھی ہوتا ہے۔آگے کی طرف گرنے کا رجحان ہوتا ہے۔سردرد دائیں طرف
کان کے پیچھے کندھے تک پھیل جاتا ہے۔دائیں کندھے اور سینہ کے دائیں طرف درد ہوتا ہے۔کھانسی کے ساتھ بلغم کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے نکلتے ہیں۔ہتھیلیاں اور کلائیاں دکھتی ہیں۔انگلیوں کے کنارے برف کی طرح ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔آنکھوں کے سفید پردے کا رنگ زردی مائل ہو جاتا ہے۔اوپر دیکھنے سے آنکھوں
میں درد ہوتا ہے۔آنسو نکلتے رہتے ہیں۔اعصابی درد میں عموماً دائیں آنکھ کے اوپر اپنا
مقام بناتی ہیں۔مریض کے چہرے کا رنگ زرد ہوتا ہے۔یہ زردی رخساروں اور ناک پر
نمایاں ہوتی ہے۔جلد خشک اور زردی مائل ہوتی ہے۔زبان پر بھی زردی چھائی رہتی

چیلی ڈونیم
277
ہے اور زبان ڈھیلی ڈھالی ہو جاتی ہے۔جگر کی خرابی کی وجہ سے قے آنے کا بھی رجحان ہوتا
ہے۔گردوں میں بھی جلن اور خراش ہوتی ہے اور پیشاب میں چھیچھڑے سے آنے لگتے ہیں۔جسم کو
ہاتھ لگانے سے دکھن کا احساس ہوتا ہے۔کو لہے اور رانوں میں درد ہوتا ہے۔پاؤں کی ایڑیوں
میں نا قابل برداشت در داور دواؤں کے علاوہ چیلی ڈونیم کی بھی علامت ہے۔مددگار دوائیں : لائیکو پوڈیم۔برائیونیا
دافع اثر دوائیں :
کیمومیلا
طاقت:
30 سے 1000 تک

آج 10 میں سے 10 باقی