چینو پوڈیم Chenopodium

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

چینو پوڈیم
279
69
چینوپوڈیم
CHENOPODIUM
(Jeros Oak)
چینوپوڈیم یروشلم میں اگنے والے Oak سے بنائی جاتی ہے۔یہ کافی وسیع الاثر دوا ہے۔اس کا اعصاب اور اعصاب کے فالج سے تعلق ہے۔جہاں تک قوتِ سماعت کے آلات کے
فالج کا تعلق ہے اکثر معالجین کے نزدیک اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔اگر اعصاب واقعی مر چکے
ہوں تو کہا جاتا ہے کہ وہ دوبارہ زندہ نہیں ہو سکتے لیکن اب تحقیق سے دریافت ہوا ہے کہ مرے
ہوئے اعصاب کی جگہ لینے کے لئے بعض دوسرے اعصاب کے سرے مردہ اعصاب کے ساتھ
اپنی شاخیں بڑھانے لگتے ہیں۔خصوصا آنکھوں کے اعصابی ریشوں کے متعلق جدید سائنسی تحقیق
سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ بظاہر مر بھی جائیں تو نئے پیدا ہونے لگتے ہیں اور بعض دفعہ ایک آنکھ
ضائع ہو جائے تو اس آنکھ کے ریشوں کی طرف صحت مند آنکھ کے ریشے بڑھ کر ان سے رابطہ کر
لیتے ہیں۔اس پر مزید تجربے ہو رہے ہیں۔اگر چہ مردہ اعصاب زندہ نہیں ہوتے مگر دوسرے
اعصاب ان کی جگہ لے لیتے ہیں۔اگر اعصاب کلیتا مرے نہ ہوں بلکہ نیم مردہ ہوں تو چینو پوڈیم
ایسے نیم مردہ اعصاب کو دوبارہ زندگی بخشنے کی طاقت رکھتی ہے۔چینو پوڈیم کے اکثر مریض بعض آوازوں کو بآسانی سن لیتے ہیں اور بعض کو بالکل
نہیں سن سکتے۔مثلاً مردوں کی آواز سنائی نہیں دیتی لیکن عورتوں اور بچوں کی آوازیں سن لیتے
ہیں کیونکہ انہیں موٹی آواز میں کم سنائی دیتی ہیں جبکہ باریک آوازیں وہ سن سکتے ہیں۔کئی
ایسے مریض جو بہت کم سن سکتے تھے اس دوا سے شفایاب ہو گئے اور بہت نمایاں فرق پڑا۔بعض دفعہ کان کی خرابی کی وجہ سے چکر آتے ہیں۔شنوائی میں کمی آجاتی ہے۔

چینوپوڈیم
280
اور کانوں میں شور کی آواز آتی ہے۔ایسی صورت میں بھی چکروں کے علاوہ چینو پوڈیم قوتِ
شنوائی کے حسی عضلات یا ریشوں کے امراض میں مفید ہے۔اگر آواز اچانک بند ہو جائے تو یہ
اس عارضہ میں بھی فائدہ دیتی ہے۔چینو پوڈیم دائیں طرف کے آدھے جسم کے فالج کے لئے بھی مفید ہے۔کندھے
کے جوڑ کے درد کے لئے بھی مفید ہے۔لائیکو پوڈیم دائیں کندھے کے جوڑ کے درد کی دوا ہے
لیکن چینو پوڈیم میں دونوں طرف درد ہوتا ہے۔چینوپوڈیم کے مریض میں بھی اوپیم کی طرح
Apoplexy ہو جانے کا رجحان ملتا ہے جو اوپیم میں بہت زیادہ ہے لیکن چینو پوڈیم کی
Apoplexy بھی اوپیم کے مشابہ ہوتی ہے ایسے مریض کا چہرہ اچانک سرخ ہو جاتا ہے۔چینو پوڈیم کے مریض کو اچانک چکر آنے کا عارضہ بھی ہوتا ہے اور مستقل چکر آنے کا جو پیدائشی
طور پر اس کی خلقت میں عارضہ پایا جاتا ہے، وہ بھی چینو پوڈیم کی امراض میں شامل ہے۔اس
مرض کو Menier's Disease کہتے ہیں۔اس میں بار بارسخت چکروں کے دورے پڑتے
ہیں جن کے ساتھ شدید قے بھی شروع ہو جاتی ہے۔اگر کسی شخص پرستی طاری ہو جائے،
بے حسی اور غشی کی حالت ہو، اعصاب میں نیم فالجی کیفیت پیدا ہو اور گلے کے غدود بڑھ جائیں تو
یہ چیزیں بھی چینو پوڈیم کے دائرہ اثر میں آتی ہیں۔چینو پوڈیم کے مریض کو کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے قریب شدید درد ہوتا ہے جو
شانوں کی ہڈیوں میں پھیل جاتا ہے اور سینہ میں بھی جاتا ہے۔پیشاب بہت زیادہ آنے لگتا ہے
جوز ردی مائل اور جھاگ دار ہوتا ہے اور اس کے ساتھ پیشاب کی نالی میں سنساہٹ ہوتی ہے۔زردی مائل مادے کی ایک تہہ سی پیشاب کے برتن کی دیواروں پر جمنے لگتی ہے۔یہی علامت
چیلی ڈو نیم میں بھی پائی جاتی ہے۔اگر انتڑیوں میں ملپ (Round Worm) پیدا ہونے لگ جائیں یا کدو دانوں
(Hook Worm) کے آثار ملیں تو بعض ڈاکٹروں کے بیان کے مطابق ایسے مریض کو
چینو پوڈیم کا تیل تھوڑا تھوڑا پلانے سے کچھ عرصہ کے اندر ان دونوں قسم کے کیڑوں سے

چینو پوڈیم
281
نجات مل جاتی ہے۔مجھے اپنے کسی مریض پر اس کا تجربہ نہیں۔طاقت چینوپوڈیم عموماً 3 طاقت میں استعمال کی جاتی ہے لیکن میں نے
اسے 30 طاقت میں بہت مفید پایا ہے۔Worms کے لئے چینو پوڈیم کا
تیل دس دس قطرے ہر دو تین گھنٹے کے بعد پلایا جاتا ہے۔

10 von 10 heute frei