چینینم آرس Chininum Arsenicosum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
چینینم آرس
283
70
چینینم آرس
CHININUM ARS
(Arsenite of Quinine)
چینیم آرس ان لوگوں کی دوا ہے جن کے خون کا نظام لمبی بیماریوں کی وجہ سے درہم
پر ہم ہو چکا ہو، جگر کے افعال ست پڑ گئے ہوں اور ہڈیوں کے گودے میں نقص واقع ہو گیا ہو۔خون
کی کمی کی وجہ سے چیرو پر ورم اور بے روتی ہو، جھریاں پڑنے لگیں، چہرہ بہت بوڑھا دکھائی دے اور
مریض بالکل کھو کھلا اور بے جان سا ہو۔چینینم آرس ایسے مریضوں کے لئے مثالی دوا ہے لیکن اس
کے باوجود چینینم آرس کے بنیادی مزاج کو سمجھے بغیر اس سے استفادہ نہیں کیا جاسکتا۔چینینم آرس چائنا اور آرسینک کا مرکب ہے۔یہ دواسکونا بارک (Cinchona Bark)
سے حاصل کی جاتی ہے جس سے پرانے زمانے میں کو نین بنتی تھی جو ملیریا کی بہترین دوا کبھی
جاتی تھی۔بعد میں اور بہت سی دوائیں ایجاد ہوئیں لیکن کونین کا اپنا ہی مقام ہے۔ملیریا کے ختم ہونے کے بعد جو بد اثرات جسم میں باقی رہ جاتے ہیں چھینینم آرس
ان کو دور کرنے کی اچھی دوا ہے۔عموماً جگر اور تلی بڑھ جاتے ہیں۔جلد پر خشکی اور بے رونقی نظر آتی
ہے، ساری جلد زرد پڑ جاتی ہے۔سانس بہت چڑھتا ہے۔بھوک ختم ہو جاتی ہے۔ایسے مریضوں
کو چینینم آرس فوری فائدہ نہیں پہنچاتی۔ہاں لمبا عرصہ استعمال کرنے سے ان کی کایا پلٹ دیتی
ہے۔ٹھنڈی ہوا سے چھینینم آرس کی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔جسم میں ہر وقت سردی کا ملکا
چینینم آرس
284
ہلکا احساس رہتا ہے۔مزمن اسہال پانی کی طرح پہلے اور متعفن ہوتے ہیں۔جسم میں
جگہ جگہ ور میں پائی جاتی ہیں۔حرکت سے سخت نفرت ہوتی ہے اور مریض بے حس و حرکت پڑا رہنا
پسند کرتا ہے۔پینینم آرس میں عضلاتی دھڑکن بھی پائی جاتی ہے جو سارے جسم میں انگلیوں
کے کناروں تک محسوس ہوتی ہے۔نبض کمزور اور باریک دھاگے کی طرح بہت ہلکی چلتی ہے۔پیشنم آرس میں لیکیس کی طرح سونے کے بعد تکلیفیں بڑھتی ہیں۔جسم میں بے
چینی رہتی ہے جو شام کو بڑھ جاتی ہے۔بعض مریضوں
کو یہ احساس رہتا ہے کہ وہ ایسے گناہ گار
ہیں جو بخشے نہیں جائیں گے۔چھینینم آرس میں مریض بالکل معمولی چیزوں پر اپنے آپ کو بہت
گناہ گار سمجھنے لگتا ہے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر وہم میں مبتلا ہوکر خوف اور تو ہمات کا شکار ہو
جاتا ہے۔ایسے مریض کو بعض دفعہ عجیب وغریب نظارے بھی نظر آنے لگتے ہیں۔چینینم آرس کے مریض کو بخار ہو تو وہ گھبرا کر بستر سے
باہر نکلتا ہے۔ہر وقت بے چین
رہتا ہے۔آہستہ آہستہ زندگی سے مایوسی اور نفرت ہونے لگتی ہے،شور نا قابل برداشت ہو جاتا
ہے اور یادداشت کمزور پڑ جاتی ہے۔ایسے مریض جنہوں نے اپنی زندگی او باشی اور عیاشی میں
گزاری ہوان میں چینینم آرس کی علامات کا پیدا ہونا زیادہ قرین قیاس ہے۔چینینم آرس میں اعصابی کمزوری اور خون کی کمی سے سوتے ہوئے جھٹکا لگتا ہے۔یہ علامت کئی دواؤں میں بار بار زیر بحث آ چکی ہے۔چینینم آرس میں بھی یہ علامت پائی جاتی
ہے کہ اس میں اعصابی کمزوری اور خون کی کمی کی وجہ سے جھٹکا لگتا ہے۔کبھی درد کے احساس سے
آنکھ کھل جاتی ہے اور در دبجلی کے کوندے کی طرح جسم میں پھیل جاتا ہے۔چھینینم آرس میں جو
تکلیف خون کا دباؤ کم ہونے سے ہوتی ہے وہی تکلیف آرنیکا، بیلا ڈونا وغیرہ میں خون کا دباؤ
زیادہ ہونے کی وجہ سے ہو جاتی ہے۔بازو، ٹانگیں اور ہاتھ پاؤں سخت ٹھنڈے ہو جاتے ہیں
لیکن پھر خون
کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔چینینم آرس کی یہ خاص علامت ہے۔
چینینم آرس
285
پیشنم آرس میں دائیں پہلو میں زیادہ کمزوری ہوتی ہے مثلا گردن کا دایاں حصہ اور
دایاں بازو متاثر ہوتے ہیں۔کمزوری بڑھے تو تشنج ہونے لگتا ہے۔رات کے وقت سر میں
درد ہوتا ہے۔نزلے سے بھی سر درد شروع ہو جاتا ہے۔عموماً جب نزلہ دب جائے تو درد میں اضافہ
ہو جاتا ہے۔سر میں ہتھوڑے پڑنے کا احساس ہوتا ہے۔یہ احساس عمومأ خون کی کمی کی وجہ
سے پیدا ہوتا ہے۔یہ علامت نیٹرم میور میں بھی نمایاں ہوتی ہے کیونکہ یہ بھی خون کی کمی کی بہترین
دوا ہے۔اس میں خون میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے۔چینینم آرس میں خون کے سرخ
ذرے کم ہونے کی وجہ سے خون کی کمی ہوتی ہے۔اس لئے اس کی ور میں پھولی ہوئی اور کھوکھلی
ہوتی ہیں۔سر کے باہر بھی عضلات میں درد ہونے لگتا ہے ،سردی میں تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔پینینم آرس میں آنکھوں کی علامتیں بھی پائی جاتی ہیں۔روشنی سے زود سمی اور گرم
آنسو بہتے ہیں۔نیٹرم میور میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے۔جہاں تک آنکھوں کا تعلق ہے
چینینم آریس میں زخم ایک آنکھ میں نہیں بلکہ دونوں آنکھوں میں پائے جاتے ہیں۔السر اور
ایگزیما کی تکلیفیں بیک وقت دونوں طرف ہونے کارجحان چینینم آرس کے علاوہ آرنیکا میں بھی
ملتا ہے۔آرنیکا میں اگر ایک آنکھ میں خارش ہوتو دوسری میں بھی ہوگی۔بیک وقت دونوں طرف
تکلیف ہوتی ہے۔چینینم آرس میں بھی یہی علامت ہے لیکن آنکھوں کے سامنے تارے اور
چنگارے بائیں آنکھ میں دائیں آنکھ کے مقابل پر زیادہ نظر آتے ہیں۔بائیں آنکھ سے پانی بہتا
ہے اور درد کا احساس، کانوں میں شور اور آوازیں سنائی دیتی ہیں۔قوت سامعہ غیر معمولی طور پر تیز
ہو جاتی ہے یا مریض بہرہ ہونے لگتا ہے۔یہ متضاد علامات چھینینم آرس کا خاصہ ہے۔ناک سے خون آمیز رطوبت اور بد بودار پیپ نکلتی ہے۔ناک اندر سے گلنے لگتا
ہے۔ہونٹوں اور ناک کے کنارے چھلنے لگتے ہیں۔چہرہ کا رنگ پیلا اور مٹیالا سا ہو جاتا ہے اور
چہرہ خمیر کی طرح پھولا ہوا دکھائی دیتا ہے۔نیز ایک عجیب قسم کی چمک چہرہ کے ایک حصہ پر نمایاں
ہو جاتی ہے۔جو خون کی کمی کی مزید نشاندہی کرتی ہے۔منہ کی اندرونی جھلیوں
286
چینینم آرس
سے خون بہنے کا احتمال ہوتا ہے۔زبان پر لکیریں ظاہر ہوتی ہیں۔کالا، بھورا، سفید اور زردرنگ
زبان پر پایا جاتا ہے۔مسوڑھے سوجے ہوئے، دانت مسوڑھوں کو چھوڑ نے لگتے ہیں ، منہ کا مزہ
خراب ، اچھے سے اچھا کھانا بھی برا لگتا ہے، نہ ختم ہونے والی پیاس، رات کو دانتوں میں درد اور
دانت کٹکٹانے کو دل چاہتا ہے جس کی وجہ سے نیند بے چین ہو جاتی ہے۔گلا خشک اور بعض دفعہ
گلے سے سخت بدبو آتی ہے۔یہ بہت خطرناک علامت ہے کیونکہ یہ زخموں کے بگڑنے اور ناسور
بنے کا رجحان ظاہر کرتی ہے۔اگر ایسے مریض میں چھینینم آرس کی علامات نمایاں نہ ہوں تو
بلا تاخیر آرسنک اونچی طاقت میں دے دینی چاہئے۔چینینم آرس کی ایک علامت یہ ہے کہ اگر
گلا نہ بھی خراب ہو تو پانی کا گھونٹ یا لقمہ نگلتے ہوئے درد ہوتا ہے۔ہر وقت گلا کھنکار نے (صاف
کرنے ) کی حاجت محسوس ہوتی رہتی ہے۔چینینم آرس میں کبھی بھوک بالکل مٹ جاتی ہے اور طبیعت بدمزہ رہتی ہے لیکن بعض
دفعہ شدید بھوک لگتی ہے جو ختم ہی نہیں ہوتی۔کھانا کھاتے ہی پیٹ پھول جاتا ہے۔جلن اور
تیزابیت پیدا ہو جاتے ہیں، اور کھانے کے تھوڑی دیر بعد ہی پھر بھوک لگ جاتی ہے۔مچھلی اور
انڈا ہضم نہیں ہوتے لیکن ان کے خلاف الرجی نہیں ہوتی۔اگر انڈے سے الرجی ہو جائے تو
اس میں کلکیریا کارب اونچی طاقت میں ایک خوراک دینے سے ہی الرجی ٹھیک ہو سکتی ہے۔کبھی
نہیں بھی ہوتی مگر اکثر ہو جاتی ہے۔چی نینم آرس کے مریض کو متلی ہو تو نیند نہیں آتی۔متلی ختم ہوتے ہی نیند آ جاتی ہے مگر
سونے کے کچھ دیر کے بعد ایک دم قے ہو جاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ متلی وقتی طور پر دب گئی تھی
لیکن اصل وجہ موجود رہی۔ملیریا کے بعد پیٹ میں جو بیماریاں پیدا ہوتی ہیں وہ سب چھینینم آرس میں پائی جاتی
ہیں۔جگر اور تلی ابھرے ہوئے مگر باقی سارا پیٹ سکٹر کر کمر کے ساتھ لگ جاتا ہے۔قبض
میں سدے نکلتے ہیں۔آرسنک کے مریضوں کو بھی بعض پھلوں سے اسہال لگ جاتے ہیں۔
چینینم آرس
287
چینینم آرس میں بواسیر کے مسے بھی پائے جاتے ہیں جو پھولے ہوئے اور نیلگوں
ہوتے ہیں۔خارش بھی ہوتی ہے۔پیشاب میں البیومن اور شوگر آتے ہیں۔یہ دوامر دانہ اور زنانہ
جنسی کمزوریوں میں بھی مفید ہے۔عورتوں میں چھیلنے والا، لیکوریا تکلیف دہ اور خون کی آمیزش
کے ساتھ ہوتا ہے۔حیض مقدار میں بہت زیادہ، کھلے، بد بودار، سیاه یا زردی مائل ، لمبا عرصہ
چلیں یا پھر بالکل بند ہو جائیں۔اگر چھینینم آرس کی مزاجی علامتیں پائی جائیں تو حیض کی یہ
تکلیفیں خدا کے فضل سے دور ہو سکتی ہیں۔چینینم آرس میں سانس کی نالی میں شیخ اور چھیلنے کا احساس اور سانس کی گھٹن ہوتی
ہے، گہرا سانس لینا مشکل ہوتا ہے کیونکہ سانس کی نالی میں اس سے خارش ہوتی۔دموی کھانسی کی علامات بھی پائی جاتی ہیں۔دل میں درد، تنگی اور گھٹن کا احساس تشنج ، سوجن، کمزوری اور دھڑ کن ، ہاتھ پاؤں
ٹھنڈے، پنڈلیوں میں بیج جسم میں ہائی کی دردیں گھٹنوں اور ٹانگوں میں درد صرف رات کے
آخری حصہ میں چین کی نیند آتی ہے۔ہے۔یہ امر پیش نظر رکھنا لازمی ہے کہ مریض انتہائی کمی خون کا شکار ہو تو یہ دوا او پر درج کردہ
سب تکلیفوں میں مفید ہے۔پر خون مریضوں میں یہ دوا کام نہیں کرتی۔الا ماشاء اللہ
طاقت :
30 سے 1000 تک