سیکوٹا و روسا Cicuta Virosa

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

سیکوٹاوروسا
291
72
سیکوٹا وروسا
CICUTA VIROSA
(Water Hemlock)
سیکوٹا ور وساتشنجات کی چوٹی کی دوا ہے۔تشیخ اور تشیخی جھٹکے اس کی خاص علامت
ہیں۔اگر اعصابی بے چینی ہو، زود حسی ہو اور معمولی دباؤ سے بھی اعصاب جھنجھنا اٹھیں تو بعض
مریضوں کو شیخ شروع ہو جاتا ہے جو جسم کے مرکز سے کناروں کی طرف حرکت کرتا ہے۔سیکوٹا کی
سی علامت دوسری دواؤں کے برعکس ہے کیونکہ شیعی کیفیت عموماہاتھ کی انگلیوں اور پاؤں کے تلووں
سے شروع ہو کر اوپر جسم میں منتقل ہوتی ہے لیکن سیکوٹا میں اگر معدے سے شیخ شروع ہوتو وہ حرکت
کر کے باقی اعضاء میں پھیل جاتا ہے۔گردن میں اکثر اؤ اور شیخ شروع ہو تو وہ جسم کے نچلے حصوں
میں منتقل ہو جاتا ہے۔مرکز سے کناروں کی طرف حرکت اس دوا کی خاص علامت ہے۔اس دوا میں تشیخ کا آغاز عموماً معدہ یا دل کے اردگر دسنسناہٹ سے ہوتا ہے۔نازک
اعصاب کو چوٹ لگ جائے یا کوئی کانٹا چبھ جائے تو اس کے نتیجہ میں بھی تکلیف عموم سے زیادہ
محسوس ہوتی ہے۔اگر اس سے تشیخ ہو جائے تو یہ دوا مفید ہے۔آرنیکا اور لیڈم بھی بہت موثر
دوائیں ہیں۔ان کے علاوہ ہائی پیر یم سٹیفی سیگر یا اور روٹا بھی اعصاب کے زخمی ہونے اور اس کے
نتیجہ میں پیدا ہونے والی تکلیفوں میں بہت مفید ہیں۔سیکوٹاوروسا کی بعض علامات Catalepsy سے بھی ملتی ہیں۔اس بیماری میں ذہن
تشیخ کے نتیجہ میں عارضی طور پر سن ہو جاتا ہے۔مریض بھول جاتا ہے کہ وہ کون ہے اور
کہاں ہے؟ دماغ میں ایک لہر سی اٹھتی ہے جس کے نتیجہ میں مریض گرد و پیش سے کلیتا

سیکوٹا وروسا
292
بے تعلق ہو جاتا ہے۔اس بیماری میں یہ دوا بہت اہم ہے۔Catalepsy اور Apoplexy میں یہ فرق ہے کہ Apoplexy میں مریض دماغ
میں خون جمنے کے نتیجہ میں بالکل بے حس و حرکت اور مفلوج سا ہو جاتا ہے۔Catalepsy میں گو
بظاہر غافل دکھائی دیتا ہے لیکن اس سے کوئی بات کی جائے تو اس کا درست جواب دیتا ہے۔بعد ازاں اسے بالکل یاد نہیں رہتا کہ کیا ہوا تھا۔حال کے واقعات کو ماضی سے ملا دیتا ہے۔پرانے
دوست کومل کر بہت حیران ہوتا ہے کہ شائد اس سے پہلے بھی کبھی مل چکا ہو۔سیکوٹا ور وسا اس بیماری میں بہت مفید ہے جس میں سر اور گردن کے عضلات تشنج کی
وجہ سے پیچھے کی طرف کھینچ جاتے ہیں۔سیکوٹا ور وسا میں تشنج گردن کے پیچھے ہوتا ہے اور مریض
پیچھے کی طرف کمان کی طرح اکٹر جاتا ہے۔اس کے علاوہ دماغ کے درم (Meningitis)۔پیدا ہونے والی ایشٹھن کے لئے بھی بہت مفید دوا ہے۔مرگی کے دورہ میں اگر مریض غش کھا کر
پیچھے کی طرف گرے تو اس میں بھی یہی دوا کام آئے گی۔گو یا مرگی سے ملتی جلتی بیماریوں میں اور
چوٹ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی تکلیفوں میں اس کی مخصوص علامتوں کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔یاد
رہے کہ اس
کا شیخ مرکز سے باہر کی طرف حرکت کرتا ہے۔سیکوٹا کی ذہنی علامات نیٹرم میور سے مشابہ ہیں۔اگر بوڑھے آدمیوں میں
آرٹیرسکلر وسس (Arteriosclerosis) کی وجہ سے شریا نہیں تنگ ہو جائیں اور
دماغ میں خون کا دوران پوری طرح سے نہ ہو تو ایسے مریضوں کا معدہ خراب ہونے پر
برین فیگ Brainfag) ( یعنی وقتی طور پر یادداشت کا غائب ہو جانا ) کے دورے
پڑنے لگتے ہیں۔اس میں نکس وامیکا مفید ہے۔سیکوٹا وروسا کی بیماریاں اعصاب سے
تعلق رکھتی ہیں۔اگر معدے میں اعصابی شیخ ہو تو پھر یہ دوا ہو گی ورنہ نہیں۔سیکوٹا دروسا
کے مریض کی ایک ذہنی علامت یہ ہے کہ بعض اوقات زیادہ گیا گذرا مریض کھانے پینے
کی چیزوں کے مزہ میں فرق نہیں کر سکتا۔مزہ چکھنے کے غدود متاثر ہوتے ہیں ، زود حسی کی

سیکوٹا وروسا
293
بجائے بے حسی پائی جاتی ہے۔کچی اور پکی ہوئی چیزوں میں فرق نہیں کرسکتا، دونوں شوق سے
کھالے گا۔بعض بچے کوئلہ مٹی، چونا اور کا غذ وغیرہ کھاتے ہیں۔یہ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتا
ہے۔اس کا دماغی بیماری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سیکوٹا کا مریض بچوں والی حرکتیں کرتا ہے۔بستر پر چھلانگیں لگائے گا، عجیب وغریب
باتیں کرے گا، ناچے گا، گائے گا۔وہ بچوں کی طرح چیختا ہے۔بے وقوفانہ خیالات رکھتا ہے۔اگر
مرگی کا دورہ کسی اچانک خوف کے نتیجہ میں پڑے توا یکونائٹ ایک ہزار فوری فائدہ تو پہنچاسکتی
ہے، مستقل فائدہ نہیں پہنچاتی۔سیکوٹ اور وسا ایسے خوف سے پیدا ہونے والے شیخ یا مرگی کی مستقل
دوا ہے۔جب دورہ کی شدت ختم ہو تو ایسے مریضوں کا خوف غم میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اداسی چھا
جاتی ہے۔یہ ایک زائد علامت ہے جو سیکوٹ اور وسا کی طرف اشارہ کرتی ہے۔یہ دوا پرانی چوٹوں سے پیدا شدہ تکالیف میں بھی مفید ہے۔خصوصا سر پر چوٹ کے
بداثرات بعض اوقات
فالجی بیماریوں پر منتج ہو جاتے ہیں۔عام طور پر اس میں نیٹرم سلف اور آرنیکا
کام آتے ہیں۔ان کے بعد او پیم اور پیہم کا نمبر آتا ہے۔ہاں اگر چوٹ سے تشنج ہونے لگے یا
مرگی کے دورے پڑنے لگیں تو سیکوٹا اور وسا خدا کے فضل سے مفید ثابت ہوگی۔اگر چوٹ کے نتیجہ
میں بھینگا پن پیدا ہو جائے تو اس کی بھی یہی دوا ہے۔اس سے پہلے آرنیکا اور نیٹرم سلف بھی
ضرور دینی چاہئیں۔اگر خوف کے نتیجہ میں آنکھیں اوپر کو چڑھ جائیں، پتلیاں پھیل جائیں اور
بھینگا پن پیدا ہو تو سیکوٹا وروسا سے بہتر اور کوئی دوا نہیں۔اس کی جلدی علامات کا بھی اعصاب سے تعلق ہے۔مثلاً حجامت بنوانے کے بعد
پیدا ہونے والی خارش کا بھی یہ علاج ہے کیونکہ استر ا چلنے سے اعصاب میں تناؤ پیدا ہو جاتا
ہے اور بالوں کی جڑیں زود حس ہو جاتی ہیں۔اعصابی تکلیفیں عموماً جلد کی طرف منتقل ہو
جائیں تو علاج مشکل ہو جاتا ہے۔سیکوٹا کی واضح علامات موجود ہوں تو یہ دوا کام کرے گی۔ہاتھوں اور چہرے پر مٹر کے دانوں کے برابر ابھار بن جاتے ہیں۔ایگزیما میں خارش

سیکوٹا وروسا
294
نہیں ہوتی بلکہ دانوں پر لیموں کے رنگ کا سخت کھرنڈ بن جاتا ہے۔مچھلی کا کانٹا گلے میں پھنس جائے تو سلیشیا فورا اثر کرتی ہے لیکن اگر بعد میں گلے میں
تشنج اور بے چینی باقی رہیں تو سیکوٹا سے آرام آئے گا۔سیکوٹا وروسا میں تمام اعضاء میں لرزہ سا طاری ہو جاتا ہے۔بازوؤں اور ٹانگوں میں
کمزوری کا احساس، اچانک جھٹکوں کے بعد شدید کمزوری، ٹانگیں لڑکھڑاتی ہیں اور جسم کا بوجھ
برداشت نہیں کر سکتیں، چکر آتے ہیں، سوتے ہوئے سر پر پسینہ آتا ہے۔سیکوٹا میں آنکھوں کی
ایک علامت یہ ہے کہ پڑھتے ہوئے حروف نظر سے غائب ہو جاتے ہیں۔چیزیں نزدیک آتی
ہوئی اور دور ہٹتی ہوئی معلوم ہوتی ہیں۔قوت سامعہ بھی کمزور ہوجاتی ہے۔نگلنے میں سخت دقت ہوتی
ہے۔گلا خشک، غذا کی نالی میں تشنج، سخت پیاس، جلن، ہچکی، ریاح، پیٹ میں اپھارہ بھی
سیکورٹاوروسا کی علامات ہیں۔صبح کے وقت اسہال اور پیشاب کی نہ ختم ہونے والی خواہش بھی
موجود ہوتی ہے۔سینہ میں تنگی اور گھٹن کا احساس، سانس لینے میں دقت ، آلات تنفس کے عضلات
میں تشنج ، سینے میں گرمی کا احساس سبھی سیکوٹا میں پائے جاتے ہیں۔خواتین میں حیض کے ایام میں رحم اور دمچی میں شدید کھینچنے والا درد ہوتا ہے۔وضع حمل
کے وقت اور بعد میں تشنجی دورے پڑتے ہیں۔سیکورٹاوروسا میں چھونے سے ، ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں سے، چوٹوں سے اور تمباکو کے
دھوئیں سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں اور گرمی سے آرام آتا ہے۔دافع اثر دوائیں اوپیم اور آرنیکا
:
طاقت :
6 سے 200 پوٹینسی تک

آج 10 میں سے 10 باقی