سائنا Cina
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
سائنا
295
73
سائنا
CINA
سائنا بچوں کی دوا ہے اور پیٹ کے کیڑوں کے لئے مشہور ہے۔اس کے مزاج کی
خصوصیت بدمزاجی ہے۔اس کے مریض بچے چھوٹی چھوٹی بات پر ناراض ہو جاتے ہیں، کوئی
چیز انہیں خوش نہیں کر سکتی ، بہت حساس ہوتے ہیں۔یہ زود حسی صرف مزاج کی ہی نہیں ہوتی بلکہ
ان کی جلد بھی بہت زود حس ہو جاتی ہے۔مریض نہ کسی کو اپنے قریب آنے دیتا ہے اور نہ ہی
کسی کو چھونے دیتا ہے۔اگر ذرا سا بھی ہاتھ لگ جائے تو سخت برا مناتا ہے۔کوئی اجنبی آ جائے
تو اس سے بھی بہت گھبراتا ہے۔کیمومیلا کے مریض کی طرح یہ طرح طرح کی فرمائشیں کرتا ہے
لیکن جب فرمائش پوری کر دی جائے تو اپنی مانگی ہوئی چیز پرے پھینک دیتا ہے۔اگر کوئی اسے
ٹکٹکی لگا کر دیکھے تو ناراض ہو جاتا ہے۔جو مریض سائنا کا تقاضا کرتے ہیں وہ سوتے میں دانت پیستے ہیں۔نیند میں جھٹکے
لگتے ہیں، آنکھ بار بارکھلتی ہے۔ڈر کر اور گھبرا کر اٹھ جاتے ہیں، کتوں، جنوں اور بھوتوں کی
خوفناک خوا میں آتی ہیں۔نیند میں چھینیں مارتے ہیں اور کانپ کر اٹھ جاتے ہیں۔بچے گھٹنوں اور
ہاتھوں کے بل سونا پسند کرتے ہیں۔سائنا کے مریض کی آنکھوں میں شیشے کی طرح ہلکی سی چمک آ جاتی ہے۔آنکھوں کے
سامنے مختلف رنگ ناچتے ہیں جن میں زرد رنگ نمایاں ہوتا ہے۔پتلیاں پھیل جاتی ہیں اور
آنکھوں کے آگے اندھیرا بھی چھا جاتا ہے۔ناک میں ہر وقت خارش ہوتی ہے اور مریض
ناک کو رگڑتا رہتا ہے۔کھجلی کبھی ختم نہیں ہوتی۔نتھنوں کے کنارے سکڑ کر اندر کی طرف چلے
جاتے ہیں۔منہ کے اردگرد اور ہونٹوں کے پاس زردی مائل یا نیلے گول گول داغ بن جاتے ہیں۔
سائنا
296
سائنا میں تشیخ بھی نمایاں ہوتا ہے۔اعضاء میں اینٹھن ہوتی ہے اور جھٹکے لگتے ہیں۔اس کے شیخ میں سیکوٹا کی طرح گردن پیچھے کی طرف اکڑتی ہے۔ہاتھوں کی انگلیاں اندر کی طرف
مڑ جاتی ہیں۔جسم میں کپکپی اور لرزے کا احساس ہوتا ہے۔اگر ایسے مریض کو کمر پہ پھیکی دیں تو اس
کے سر میں درد ہونے لگتا ہے۔سائنا کے مریض کی تکلیفیں کھانا کھانے سے بڑھ جاتی ہیں۔مریض بہت بھوک محسوس
کرتا ہے۔بچہ کھٹا دودھ نکالتا ہے۔اس کا مزاج کسی حد تک ایتھوزا (Aethusa) سے بھی ملتا
ہے۔گرمی کا اثر دماغ کے علاوہ معدے اور انتڑیوں پر بھی ہوتا ہے۔لیکن ان علامات کا اظہار
ایتھوزا سے قدرے مختلف ہوتا ہے۔ایتھوزا میں بچہ دودھ پیتے ہی الٹ دیتا ہے اور قبض کا
رجحان رکھتا ہے جبکہ سائنا میں اسہال لگ جاتے ہیں یا پیچیش ہو جاتی ہے جس میں سفیدی مائل
آؤں آتی ہے۔اگر انفیکشن بہت گہری ہو جائے تو سبز رنگ کے اسہال آتے ہیں۔سائنا میں مریض کے لمس اور مزے کی حس بہت تیز ہو جاتی ہے یا بہت کم۔توازن نہیں
رہتا۔بسا اوقات کوئی چیز کھاتے ہوئے کسی اور چیز کا مزہ آنے لگتا ہے۔دودھ یا پانی پیتے ہوئے
یا غذا نگلتے ہوئے گڑ گڑاہٹ کی آواز آتی ہے۔کیو پرم اور آرسینک میں بھی یہ علامت ہے۔کیو پرم پیٹ کے کیڑوں کے لئے بھی اچھی دوا ہے۔سائنا کے اسہال سخت بد بودار ہوتے ہیں اور ایک دم زور سے نکلتے ہیں جو پوڈوفائیلم کی
یاد دلاتے ہیں۔سائنا کی ایک خاص علامت جو اسے دوسری دواؤں سے ممتاز کرتی ہے یہ ہے کہ
بچہ پیٹ کے بل لیٹے تو اسہال رک جاتے ہیں یعنی الٹا لیٹ کر پیٹ دبانے سے افاقہ ہوتا ہے۔اگر ملیریا کے حملہ کے بعد مرگی کے دورے پڑنے لگیں تو سائنا کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔سائنا میں صبح کے وقت زور دار کھانسی ہوتی ہے اور کھانستے کھانستے تشیخی کیفیت ہو جاتی
ہے، سینے میں درد ہوتا ہے، کالی کھانسی کے شدید دورے پڑتے ہیں۔بعض عورتوں کو اگر حمل کے دوران غیر متوقع خوشی یا غم کی خبر پہنچے تو بعض تکلیفیں
سائنا
297
مثلاً سر در دیا پیٹ درد شروع ہو جاتی ہیں اور ایسی خبر کے بعد بھی عرصہ تک جاری رہتی ہے۔ایسی
تکلیفوں میں سائنا بہت مفید ہے۔اس کی تکلیفیں کھانا کھانے کے بعد، رات کو اور موسم گرما میں
بڑھ جاتی ہیں۔دافع اثر دوائیں کیمفر۔کیپسیکم
:
طاقت:
30 سے 200 تک