سنکونا آفیشی نیلس (چائنا) Cinchona Officinalis (China)

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

چائنا
299
74
سنکو نا آفیشی نیلس
(چائنا)
CINCHONA OFFICINALIS
(China)
چائنا سنکونا کے درخت سے تیار کی جاتی ہے۔اسی درخت کے چھلکے سے کونین تیار
کی جاتی ہے۔ہومیو پیتھک کتب میں اس کا نام سنکونا ہے لیکن چائنا کے نام سے مشہور
ہے۔یہ بہت اچھی اور مفید دوا ہے۔ملیریا بخار کے بعد ظاہر ہونے والے بداثرات
میں بہت مفید ہے۔ملیریا کا شائد ہی کوئی ایسا مریض ہو جس کا سنکونا سے علاج نہ ہوا ہو۔اس کی علامتیں بخار پر غالب آ جاتی ہیں اور ملیریا کو دبا دیتی ہیں۔ملیریا کے اکثر مریضوں
میں یہ علامتیں دبی ہوئی حالت میں موجود رہتی ہیں ، ان کے لئے چائنا بہترین دوا ہے۔اس پہلو سے ملیریا کے بداثرات اور اس کی دبی ہوئی علامتیں چائنا کے دائرہ اثر میں آتی
ہیں۔کبھی کبھی یہ ملیریا میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔اگر اس کی یہ خاص علامت نمایاں ہو
که مریض سردی میں بھی شدید پیاس محسوس کرے حالانکہ عموماً سردی ہو تو پیاس بالکل
غائب ہو جاتی ہے۔بخار شدت سے چڑھ جائے تو پھر دوبارہ سخت پیاس لگتی ہے۔یہ
علامتیں موجود ہوں تو غالباً چائنا دوا ہوگی۔جیسا کہ بار ہا تنبیہ گزری ہے کہ ملیریا میں کوئی دوا بھی چڑھتے ہوئے بخار میں نہیں
دینی چاہئے۔دوا دینے کا بہترین وقت وہ ہے جب بخار اتر رہا ہو یا ٹوٹ چکا ہو اور بخار کا
اگلا حملہ شروع ہوا ہو۔ملیریا کے جراثیم بخار کے دورہ کے بعد بھاگ کر جگر میں گھس جاتے
ہیں۔جب وہ خون سے جگر میں منتقل ہو رہے ہوں اس وقت جوابی حملہ کر کے

چاہتا
300
انہیں تمہیں نہیں کیا جاسکتا ہے۔اگر کچھ زندہ بچ گئے تو پھر نکلیں گے لیکن پہلے سے کمزور ہوں گے۔دوسرے تلہ پر بخار ختم ہونے لگے تو پھر جوابی حملہ کریں۔اگر چہ بظاہر یہ فلسفیانہ کی بات ہے لیکن
ہے یہ ایک ٹھوس حقیقت جس کا میں بار ہا تجربہ کر چکا ہوں اور بہت سے دیگر ہومیو پیتھک معالجین
بھی اس کی گواہی دیں گے۔ملیریا بخار کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی کمزوری اور دیگر علامات کو دور کرنے کے
لئے بھی چائنا بہت مفید دوا ہے۔اس کا مریض چھونے سے سخت زود حس ہو جاتا ہے، حرکت سخت
تکلیف دیتی ہے اور ٹھنڈی ہوا نا قابل برداشت ہوتی ہے۔تمام اعصاب زیادہ حساس ہو جاتے
ہیں۔دماغی اور جسمانی کمزوری چائنا کی خاص علامت ہے۔مریض بے حد چڑ چڑا ، لا پرواہ،
مایوس اور بدمزاج ہو جاتا ہے۔خیالات میں یکسوئی نہیں رہتی۔دوسروں سے بات چیت کرتے
ہوئے سلسلہ کلام ٹوٹ جاتا ہے۔سر میں شدید درد کو جو گردن تک پھیلتا ہے، دبانے سے اور
گرم کمرے میں آرام ملتا ہے۔پیشانی میں دھڑکن محسوس ہوتی ہے۔مریض ہلکا دباؤ برداشت
نہیں کر سکتا جبکہ بھر پور دباؤ سے آرام آتا ہے۔لمس ، ہوا کے جھونکوں اور کسی چیز کی دھمک سے درد
میں اضافہ ہو جاتا ہے۔آنکھوں کے گرد نیلگوں سیاہی مائل حلقے پڑ جاتے ہیں۔جگر کی خرابی کی وجہ
سے آنکھیں زرد ہو جاتی ہیں اور دباؤ محسوس ہوتا ہے۔نظر کمزور ہو جاتی ہے اور عارضی اندھا پن بھی
پیدا ہو جاتا ہے۔نظام ہضم ست پڑ جاتا ہے۔پھل اور کھٹی چیزیں کھانے سے معدہ میں درد ہوتا ہے۔کھانا ہضم نہیں ہوتا، پیٹ پھول جاتا ہے۔اگر جگر اور تلی میں سوزش ہو اور سرقان کی علامتیں ظاہر
ہونے لگیں نیز پتہ میں درد ہو تو ان سب علامتوں میں اگر چائنا مزاجی دوا ہوگی تو مفید ہوگی۔ایسی
صورت میں یہ 30 طاقت میں کچھ عرصے تک مسلسل کھلانی چاہئے۔چائنا کے مریض میں خون بہنے کا رجحان ہوتا ہے۔گلے ، ناک اور رحم سے خون
جاری ہو جاتا ہے۔جس کے ساتھ شیخی علامات بھی پائی جاتی ہیں۔حیض وقت سے بہت پہلے

چاہتا
301
شروع ہو جاتا ہے۔لیکوریا میں بھی خون کی آمیزش ہوتی ہے۔وضع حمل کے وقت سیلان
خون کی وجہ سے درد رک جائے اور صبح ہو جائے تو چانکا ایک اہم دوا ہے بشرطیکہ مریضہ میں
اس کی دیگر علامتیں بھی پائی جائیں۔نفاس کا خون بھی لمبا عرصہ جاری رہتا ہے جس میں سخت
بد بو ہوتی ہے۔چائنا کے مریض کے بازوؤں اور ٹانگوں میں میوچ آنے کی طرح کا درد ہوتا ہے
اور جھٹکے لگتے ہیں۔عضلات میں مرگی کی طرح کا شیخ اور فالجی کمزوری بھی چائنا کی
علامت ہے۔خون کا دوران سر کی طرف ہوتا ہے، کانوں میں گھنٹیاں بجتی ہیں اور
آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے۔ہیجانی کیفیت میں مریض بے ہوش ہو جاتا ہے۔جریان خون کے بعد کمزوری کی وجہ سے مریض بے چین رہتا ہے اور بے خوابی کا شکار ہو
جاتا ہے۔عورتوں میں سیلان خون اور بچوں کو دودھ پلانے کے نتیجہ میں خون کی کمی واقع ہو
جاتی ہے۔رات کے وقت بہت پسینہ آتا ہے۔جلد پر ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔ایک
ہاتھ ٹھنڈا اور ایک گرم۔ہاتھ پاؤں کانپتے ہیں، مسوڑھے سوج جاتے ہیں، دانت ہلنے
ہیں اور چباتے ہوئے سخت درد محسوس ہوتا ہے گو یا دانت لمبے ہو گئے ہیں۔منہ کا
مزہ کڑوا اور خوراک بھی کڑوی یا ضرورت سے زیادہ نمکین لگتی ہے جس کی وجہ سے مریض
خوراک سے نفرت کرتا ہے۔دودھ پینے سے بھی معدہ خراب ہو جاتا ہے۔مزمن اسہال
رات کو بڑھ جاتے ہیں۔اس کے برعکس پٹرولیم میں اسہال دن کے وقت شروع ہوتے ہیں
اور رات سے پہلے ختم ہو جاتے ہیں۔چائنا میں عموماً پیٹ کی ہوا میں بدبو نہیں ہوتی اور سارا پیٹ ہوا سے تن جاتا ہے۔اس کی یہ علامت ہومیو پیتھک کتب میں نمایاں طور پر بیان کی جاتی ہے۔مددگار دوائیں : فیرم فاس۔کلکیر یا فاس
دافع اثر دوائیں : آرنیکا۔آرسنک - نکس وامیکا۔اپی کاک
طاقت
عموماً 30 ورنہ 200 یا 1000

آج 10 میں سے 10 باقی