سسٹس کینا ڈینس Cistus Canadensis
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
303
75
سسٹس کینا ڈینس
CISTUS CANADENSIS
(Rock Rose)
سسٹس برفانی علاقوں میں اگنے والے پھولوں کے ایک پودے سے تیار کی جانے والی
دوا ہے۔یہ دوا بہت سردمزاج ہے۔اس کی ہر بیماری میں ٹھنڈک کا احساس پایا جاتا ہے۔سسٹس بہت گہرا اثر کرنے والی اینٹی سورک (Antipsoric) دوا ہے یعنی وہ دوا
جس کا تعلق اصلاً جلدی بیماریوں سے ہے۔ایسی بیماریاں خواہ غدودوں (Glands) پر حملہ کریں یا
لعالی جھلیوں پر بنیادی طور پر وہ سورک ہی کہلاتی ہیں۔سسٹس بھی ان دواؤں میں شامل ہے
جو سورا (Psora) کو جڑ سے اکھیڑنے میں مدد دیتی ہیں۔اس لحاظ سے یہ بہت اہم اور انتہائی
خطرناک بیماریوں میں کارآمد ہے۔لیوپس اور کینسر بھی اس کے دائرہ کار سے باہر نہیں رہتے۔یہ
کلکیر یاکے مقابلہ میں قدرے نرم مزاج رکھتی ہے لیکن بعض بیماریوں میں کلکیریا سے بہتر کام کرتی
ہے اور غدودوں پر زیادہ اچھا اثر ڈالتی ہے۔انتڑیوں کی بیماریوں میں بہت مفید ہے۔اگر کسی کو
اسہال لگ جائیں اور کسی دوا سے آرام نہ آئے ، غدودوں میں بھی سوزش ہو تو سسٹس کو نظر
انداز نہیں کرنا چاہئے۔اسی طرح پرانے نزلے کے مریض جو سسٹس کی بعض دوسری علامات
بھی رکھتے ہوں وہ کسی اور دوا سے ٹھیک نہیں ہوں گے۔ایسے مریض عمو ماڈھیلے ڈھالے جسم والے
اور زرد رو ہوتے ہیں ، بہت جلد سانس چڑھتا ہے اور اونچائی پر چڑھنے سے سانس پھولتا ہے۔سٹس کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ روز ہ ر کھنے سے پہلے پیدا ہونے والے سردرد
میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔لائیکو پوڈیم، برائیونیا، نکس وامیکا اور جنسیم بھی لمبے فاقہ
304
کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے سر درد میں کام آ سکتے ہیں۔۔سسٹس میں بسا اوقات جلد کے اوپر خارش کی علامتیں نہیں ملتیں بلکہ جلد کے اندر دب
جاتی ہیں۔اس لئے جلد میں بے چینی سی اور کچھ رینگنے اور چیونٹیاں چلنے کا احساس ہوتا ہے۔اس
سے مریض کے دل کو بھی سخت گھبراہٹ ہوتی ہے اور وہ بار بار دل پر ہاتھ مارتا رہتا ہے۔زیادہ
خارش کرنے کے نتیجہ میں یہ دبا ہوا مرض جلد پر ابھر آتا ہے اور چھالے بن جاتے ہیں جنہیں چھیلنے
سے خون بہنے لگتا ہے۔ایسے مریض کو سسٹس دینے سے آرام آجاتا ہے لیکن کچھ وقفہ سے دوبارہ
دیتے رہنا چاہئے کیونکہ اس کی خارش لمبے علاج کا تقاضا کرتی ہے۔اپنے اثرات کے لحاظ سے یہ
اتنی گہری دوا ہے کہ اچھے مستند اور قابل ڈاکٹروں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ چہرے کے دق
(Lupus) میں جوقریب لا علاج مرض سمجھا جاتا ہے،اکیلی کافی ثابت ہوئی ہے۔نچلے ہونٹ کے
کینسر کے علاج میں بھی اسے بہت شہرت حاصل ہے یہ دوا بہت گہرا اثر رکھنے والی ہے۔سسٹس میں دانتوں اور مسوڑھوں کی علامات سلفر سے بہت ملتی جلتی ہیں لیکن
سلفر میں بہت جلن اور چھین پائی جاتی ہے اور دانت گل جاتے ہیں۔سسٹس میں جبڑوں کے
عضلات میں کمزوری واقع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے دانت ڈھیلے ہونے لگتے ہیں لیکن ان
میں جلن نہیں ہوتی۔سسٹس کے نزلے میں بھی جلن نہیں بلکہ ناک کے اندر ٹھنڈک کا احساس
ہوتا ہے جس سے نزلہ کا آغاز ہوتا ہے۔اگر بر وقت سسٹس دے دی جائے تو نزلہ وہیں رک
جائے گا اور آگے نہیں بڑھے گا۔اگر نزلہ شروع ہو جائے ، ناک میں مواد جم جائے اور اس کے
اکھڑنے کے بعد جلن پیدا ہوتی ہو تو سسٹس دیں۔آرسنک میں مواد کی موجودگی میں بھی جلن
رہتی ہے۔سسٹس میں مادہ باہر نکالنے سے سکون آجاتا ہے۔سانس، زبان، حلق اور گلے میں
ٹھنڈ لگتی ہے، خشک اور ٹھنڈی ہوا سے درد ہونے لگتا ہے۔گلاسوج کراس میں پیپ بن جاتی
ہے اور گردن میں ورم کی وجہ سے سر ایک طرف کو مڑ جاتا ہے۔مریض جسم کے مختلف حصوں
میں سردی محسوس کرتا ہے۔کھانا کھانے سے قبل اور بعد معدہ اور تمام پیٹ میں ٹھنڈک کا
305
احساس ہوتا ہے۔پنیر کھانے کی بہت خواہش ہوتی ہے۔پہلے اور زور دار دست لگ جاتے
ہیں جو عموماً صبح کے وقت زیادہ آتے ہیں۔مریض کا دل تیز مسالے دار چیزیں کھانے کو چاہتا
ہے خصوصاً عورتوں کا۔سسٹس میں ہاتھوں کی جلد سخت، خشک اور موٹی ہو جاتی ہے،سخت
خارش ہوتی ہے اور مریض بے چینی کی وجہ سے سو نہیں سکتا۔عورتوں کی چھاتیوں کے گلینڈز کی خرابی میں بھی یہ دوا مفید ہے لیکن اس کی کوئی
امتیازی علامت نہیں ہے۔شاید اس دوا کی دیگر علامتوں کی وجہ سے پہچان ہو سکے۔چھاتیوں
کے غدودوں کا بڑھ جانا جو بعض دفعہ کینسر بن جاتے ہیں۔ان میں استعمال ہونے والی دواؤں
میں سسٹس بھی ہے۔خنازیر (ہجیر میں) یعنی گلے کے باہر گلٹیوں کی زنجیر سی بن جائے اور
گلینڈ ز سوجے ہوئے ہوں تو یہ کسٹس کی خاص علامت ہے۔اگر گلے کی اندرونی اور بیرونی
علامات میں گلینڈز پر کوئی اثر ظاہر نہ ہو تو پھر سمٹس دوا نہیں ہے۔کان
کی کھجلی میں اگر خارش کرنے سے آرام نہ آئے ، چھیل چھیل کر زخم بن جائیں
اور ان میں پیپ بننے لگے تو سسٹس کام آ سکتی ہے۔کھانسی میں بھی ایسی ہی خارش اور
بے چینی پائی جاتی ہے۔بیماری کی جڑیں نیچے تک جاتی ہیں اس لئے اوپر کی کھجلی سے فائدہ نہیں
ہوتا۔جب تک کہ اندر کا مرض ابھر کر اور باہر نکل کر جلد پر ظاہر نہ ہو جائے۔ایلو پیتھک سائنس
کے مطابق جسم کے اندر جو بھی مرض ہو وہ الگ مرض ہوتا ہے اور جلد کو لگنے والے امراض الگ
ہوتے ہیں۔لیکن ہو میو پیتھک نظریہ کے مطابق یہ ایک ہی بنیادی کمزوری کے مختلف اظہار
ہوتے ہیں جو اندرونی جھلیوں اور غدودوں پر اور بیرونی جلد پر الگ الگ بیماریوں کی شکل
میں ظاہر ہوتے ہیں۔ناخنوں کی تکلیفوں میں بھی سسٹس اہم دوا ہے۔اگر بعض امراض گہری اتر
جائیں تو وہ ناخنوں پر اثر دکھاتی ہیں۔ناخنوں میں لکیریں بن جاتی ہیں ، ناخن موٹے اور
بھدے ہو کر ٹیڑھے میڑھے ہونے لگتے ہیں اور ان کی شکل بدل جاتی ہے۔بیماریوں سے
ناخنوں کے اس تعلق میں سسٹس ایک نمایاں دوا ہے۔بعض اور دوائیں بھی ناخنوں پر
سسٹس
306
اثر انداز ہوتی ہیں۔سسٹس میں ناخنوں کی ہر قسم کی بد وضعی پائی جاتی ہے۔اگر سسٹس کی
دوسری علامات بھی نمایاں ہوں تو ناخنوں کی تکلیف کے لئے بھی یہ بہترین ثابت ہوگی۔اس کی
تکالیف چھونے سے، حرکت سے، رات کو ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سے اور دماغی محنت سے زیادہ
ہو جاتی ہیں۔کھانا کھانے سے اور بلغم نکالنے سے کم ہو جاتی ہیں۔ملتی جلتی دوائیں : کونیم کار بو ویج کلکیر یا اور ارجنٹم نائیٹریکم۔اینٹی ڈوٹ : رسٹاکس۔سیپیا
طاقت:
عموماً 30 طاقت کام آتی ہے لیکن حسب ضرورت
اونچی طاقت دی جاسکتی ہے۔