کا کولیس Cocculus

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

309
77
کاکولس
COCCULUS
(Indian Cockle)
کاکولس
کاکولس چکروں کی مشہور دوا ہے۔کانوں کے درمیانی حصہ میں موجود سیال مادہ کا
توازن بگڑ جائے یا وہ اعصاب کمزور پڑ جائیں جو کان سے توازن کے احساس کو دماغ تک
پہنچاتے ہیں تو یہ پیغام ذراسی تاخیر سے پہنچنے لگتا ہے۔جس کے نتیجہ میں انسان کو چکر آنے لگتے
ہیں اور وہ اپنے توازن کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔اگر مریض اپنا سر ادھر ادھر ہلائے تو دماغ حرکت کے
اس پیغام کو ذرا دیر سے محسوس کرتا ہے۔اعصابی نظام میں کمزوری پیدا ہونے کی وجہ سے جسم اور دماغ کی چستی ختم ہو جاتی
ہے۔مریض کو تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔بعد میں یہ کمزوری فالج میں تبدیل ہو جاتی
ہے۔اس کیفیت میں عموماً وہ لوگ مبتلا ہوتے ہیں جنہوں نے لمبا عرصہ اپنے قریبی عزیزوں کی
تیمارداری کی ہو، رات دن مسلسل جاگنا پڑا ہو اور فکر اور پریشانی دامنگیر رہی ہو۔اس کے نتیجہ میں
جو کمزوری پیدا ہوتی ہے اس کا بہترین علاج کا کولس ہے۔عام طور پر دائیوں اور نرسوں کو ایسی کمزوری لاحق نہیں ہوتی کیونکہ وہ تیمار داری
بطور پیشہ کرتی ہیں۔مریض سے ان کا ذاتی قلبی تعلق نہیں ہوتا۔ان کی جسمانی تھکاوٹ
اعصابی دباؤ میں تبدیل نہیں ہوتی۔اگر ذہنی دباؤ کی وجہ سے جسمانی تھکاوٹ ہو یا جسمانی
تھکاوٹ کے ساتھ ذہنی دباؤ بھی ہو تو جسم میں بھی کمزوری پیدا ہونے لگتی ہے۔نیند نہیں
آتی۔ہر وقت فکر اور پریشانی لاحق رہتی ہے جس کی وجہ سے سر درد ہو جاتا ہے۔چکر متلی
اور قے کا رجحان ہوتا ہے۔حرکت سے تکلیف بڑھتی ہے۔چلتے ہوئے جھٹکا لگ جائے
تو حالت ابتر ہو جاتی ہے۔ایسے مریض کی علامات میں سفر کے دوران اضافہ ہو جاتا

کاکولس
310
ہے۔اچانک حرکت سے توازن بگڑ جائے تو کا کولس اول طور پر ذہن میں آنی چاہئے۔کاکولس کے پرانے مریض کی جلد پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے۔کوئی چیز پکڑتے
ہوئے ہاتھ کا پیتے ہیں۔اعضاء آپس میں ہم آہنگ نہیں ہو سکتے اور ان میں عدم توازن پایا جاتا ہے۔ایسے مریض اچانک مر نہیں سکتے۔انہیں آہستہ آہستہ مڑنا پڑتا ہے ورنہ شدید چکر آتے ہیں۔کا کولس کی بعض علامتیں بیلا ڈونا سے ملتی ہیں۔بیلا ڈونا میں بھی چکر آتے ہیں جو
اچانک حرکت سے بڑھ جاتے ہیں لیکن بیلاڈونا میں خون کے دباؤ میں کمی بیشی کی وجہ سے چکر
آتے ہیں۔دونوں دواؤں میں معمولی سا شور اور جھٹکا بھی نا قابل برداشت ہوتا ہے۔بے خوابی
اور دیگر ذہنی تناؤ بھی دونوں میں مشترک ہے۔تاہم یہ دونوں دوائیں ایک دوسرے سے مشابہ ہیں
البتہ کا کولس میں بیلا ڈونا کے برعکس مریض کا چہرہ بالکل عام سے رنگ کا ہوتا ہے اور چہرے کی
طرف خون
کا غیر معمولی رجحان دکھائی نہیں دیتا۔کا کولس میں عضلات
کی سختی اور اکڑن پائی جاتی ہے۔اعضاء کو سکیٹر نے یا پھیلانے سے
شدید درد ہوتا ہے۔کاکولس میں پیٹ درد کا دورہ شدید ہوتا ہے۔معدہ میں اینٹھن اور مروڑ اٹھتے
ہیں۔درد سے بعض اوقات سانس لینے میں دقت ہوتی ہے۔کئی عورتیں تکلیف کی شدت سے
بے ہوش ہو جاتی ہیں۔کھانے سے نفرت ہو جاتی ہے اور بھوک کا احساس ختم ہو جاتا ہے۔کا کولس میں جہاں پیغامات کے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے میں آہستگی پائی
جاتی ہے وہاں وقت کے تیزی سے گزرنے کا احساس بھی ہوتا ہے۔ٹانگوں میں بہت خطرناک
فالج کا حملہ ہوتا ہے جس سے دونوں ٹانگیں بے حس ہو جاتی ہیں۔اس فالج کے پس منظر میں لمبی
فکر ارت جنگا مشکلات اور پریشانیاں ہوتی ہیں۔کا کوکس کا مریض ذہنی دباؤ اور اعصابی کمزوری کی وجہ سے ہر سوال کا جواب آہستگی
سے دیتا ہے۔تصورات کی دنیا میں غرق رہتا ہے۔اسے شدید افسردگی کے دورے پڑتے

کاکولس
311
ہیں۔دماغ بوجھل رہتا ہے۔اس کے علاوہ بیلا ڈونا اور گلوٹائن کی طرح دھوپ میں کام کرنے سے
پیدا ہونے والے سر درد میں بھی کا کولکس مفید ہے۔کا کولس میں بینائی دھندلا جاتی ہے لیکن یہ کیفیت مستقل نہیں ہوتی۔اعصابی کمزوری کی
وجہ سے کچھ عرصہ کے لئے نظر دھندلا جاتی ہے۔ذہنی تھکان بھی عارضی ہوتی ہے۔آنکھوں
میں درد کی وجہ سے خصوص رات کے وقت آنکھیں کھولنی مشکل ہوں، پپوٹے متورم ہوں
اور پتلیاں سکڑ جائیں تو یہ بھی کا کولس کی علامت ہے۔کا کوکس میں منہ کا ذائقہ دھات کی طرح ہو جاتا ہے جس میں ہلکی سی تیزابیت پائی جاتی
ہے۔معدہ میں کھٹاس ہمتلی اور قے کا رجحان پایا جاتا ہے۔اس میں ملیریا کی سی علامتیں بھی
ہیں مگر سارے جسم میں دردوں کی بجائے صرف ٹانگوں میں درد ہوتا ہے۔اس علامت کے ساتھ
چکر اور متلی کے ساتھ جو بخار شروع ہو اس میں کا کولس مفید دوا بتائی جاتی ہے۔کاکولس کے مریض کے لئے کھانے کی بو نا قابل برداشت ہوتی ہے بلکہ اس سے متلی
شروع ہو جاتی ہے۔کو چیکم میں بھی یہ علامت ہے۔اگر کسی غدود میں سوزش ہو تو اس کے لئے
کرئیوز وٹ (Kreosotum) اور بعض اور دوائیں اہم ہیں لیکن کا کولکس میں یہ تکلیف فالجی
کیفیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔اسی طرح انتڑیوں اور پیٹ کے عضلات کی فالجی کمزوری کی وجہ
سے قبض ہو جاتی ہے اور فضلہ بہت مشکل سے خارج ہوتا ہے۔حیض جلد یا بہت تاخیر سے آتے ہیں اور لمبا عرصہ چلنے والے ہوتے ہیں لیکن
یہ علامتیں اور بھی بہت سی دواؤں میں پائی جاتی ہیں۔کا کولس کی مزاجی علامتیں پیش نظر
رکھنی چاہئیں۔اگر وہ موجود ہوں تو پھر کا کولس ہی دوا ہے۔عمومی کمزوری ، جزوی فالج ،
حرکت سے تکلیف اور اعصاب کی پیغام رسانی میں آہستگی کا کولس کی خاص علامتیں ہیں۔دوحیفوں کے درمیان سفید پانی کی طرح لیکوریا جاری ہونا اس کی خاص علامات میں
داخل ہے جو بہت کمزور کرنے والا ہوتا ہے اتنا کہ عورت کے لئے بات کرنا بھی مشکل ہو
جاتا ہے۔دایاں اور بایاں ہاتھ باری باری ٹھنڈے اور گرم ہوتے رہتے ہیں اورسن بھی

کاکولس
312
ہو جاتے ہیں نیز ان پر ٹھنڈا پسینہ بھی باری باری آتا ہے۔کا کولس میں مریض ہوا کے جھونکے برداشت نہیں کرسکتا۔ٹھنڈی اور گرم دونوں ہواؤں
سے زود حس ہو جاتا ہے۔کھلی ہوا، دھوپ اور بستر کی گرمی میں تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں نیز رات کے
وقت تکلیفوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔روزمرہ استعمال کے لئے 30 طاقت کافی ہے لیکن نچلے دھڑ کے فالج کے لئے دوا ایک
لاکھ میں دینی پڑتی ہے جسے لمبے عرصہ کے بعد دہرانا پڑتا ہے۔کا کولس کے اس خاص فالج کے
ازالہ کے لئے اگر کوئی دوا کام آ سکتی ہے تو کا کولس ہی ہے ورنہ ایسے مریض عمو ما زندگی بھر لا علاج
رہتے ہیں۔دافع اثر دوائیں : کافیا نکس وامیکا
طاقت
عمو مأطاقت 30 اور مخصوص فالج کے لئے ایک لاکھ طاقت ئے ایک لاکھ معات

آج 10 میں سے 10 باقی