کوکس کیکٹائی Coccus Cacti

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کوکس
313
78
کو کس کی کٹائی
COCCUS CACTI
(Cochineal)
کو کس کی کٹائی کو عموماً روز مرہ کی سطحی اور عارضی بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ
ایک بہت گہرا اثر کرنے والی دوا ہے اور جن دائروں میں یہ کام کرتی ہے ان میں مزمن بیماریوں کو
دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس لئے اسے صرف عارضی دوا نہیں سمجھنا چاہئے۔کو کس کے تمام اخراجات لیس دار لمبے بٹے ہوئے دھاگہ کی طرح ہوتے ہیں۔اس کی
پیپ کا دھاگہ سویٹر کی اون کی طرح ادھڑتا ہے۔اخراجات بل کھاتی ہوئی رسی کی طرح بٹے ہوئے
معلوم ہوتے ہیں۔کالی کھانسی میں بھی یہ علامت کو کس کیکھائی کی نشاندہی کرتی ہے۔اس پہلو سے یہ
کالی بائی کروم سے مشابہ ہے۔اس میں بھی اخراجات کا لیس دار اور دھاگے دار ہونا اور کالی کھانسی
میں بہت مفید ہونا کوکس سے مشابہ ہے۔کو کس کے مریض عموم سردیوں کے موسم میں بیمار رہتے ہیں۔جب تک موسم گرما شروع نہ ہو
جائے ان کی تکلیفوں کو آرام نہیں آتا اور نزلہ زکام پیچھا نہیں چھوڑتا۔اگر ان کے اخراجات میں دھاگہ
بنے کی علامت موجود ہو تو بے تکلف کو کس دیں جو بہت گہری، فوری اور دیر پا اثر کرنے والی دوا ہے۔کھانسی اور نزلہ زکام گرم کمرے میں جانے سے بڑھ جاتا ہے اور ٹھنڈ سے اور ٹھنڈا پانی پینے سے آرام
آتا ہے لیکن یہ تکلیفیں کچھ عرصہ کے بعد پھر عود کر آتی ہیں۔ان تضادات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔ورزش
کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی گرمی نقصان دہ ہے۔بیرونی سردی لگنے سے بیماریاں جڑ پکڑتی ہیں

کوکس
314
اور اندرونی گرمی کے نتیجہ میں علامتوں میں تیزی آجاتی ہے مگر بعض دفعہ بیرونی گرمی سے بھی
بیماری میں اضافہ ہوتا ہے۔۔کو کس میں اونچائی پر چڑھتے ہوئے سانس میں دقت اس لئے پیدا ہوتی ہے کہ سینہ
میں بلغم بھری ہوتی ہے۔دل کی کمزوری سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔اگر بلغمی قے آ جائے تو چھاتی
ایک دم ہلکی ہو جائے گی اور اونچائی پر چڑھنے میں دقت پیش نہیں آئے گی۔کو کس میں بلغم نکالنے کی کوشش سے کھانسی کا تعلق ہے جس کی وجہ سے گلے میں تشیخ ہو
جاتا ہے۔کوکس کی بنیادی پہچان جلد اور اندرونی جھلیوں کی زود حسی ہے جیسے چھوٹی موٹی کے
پودے کے قریب جائیں تو وہ سکڑ جاتا ہے۔یہ بھی بہت ہی چھوٹی موٹی دوا ہے۔گلے میں
زود حسی اس کی خاص علامت ہے۔بعض اوقات نگلنے میں بھی دقت ہوتی ہے۔کو کس کے مریض کے پیشاب کی علامتیں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔پیشاب کی سخت
حاجت، اس میں پکی اینٹ کے ذروں کی طرح سرخ ذرے اور باریک پتھریاں اور یورک ایسڈ
(Uric Acid) کی ملاوٹ ہوتی ہے جس کی وجہ سے گردے سے مثانے تک کاٹنے والے
دردوں کی لہریں چلتی ہیں۔کبھی اچانک پیشاب بند ہو جاتا ہے۔عورتوں کی علامات میں ماہواری کا زیادہ گاڑھا ، سیاہی مائل اور لوتھڑے دار ہونا اس کی
علامات میں شامل ہے جس کے ساتھ عموماً پیشاب رکنے کی بیماری بھی ہو جاتی ہے۔ماہواری
رک رک کر آتی ہے اور صرف رات کو جاری ہوتی ہے۔بہنے والا نزلہ ختم ہونے کے بعد زرد رنگ کی چپکنے والی رطوبت ناک میں جم جاتی ہے۔ناک صاف کرنے کے بعد سطح پر جلن کا احساس ہوتا ہے۔اس میں بہت پیاس پائی جاتی ہے۔ذہنی، پژمردگی ، خاموشی ، اداسی یا بہت باتیں کرنے کی علامات لیکیس سے ملتی ہیں۔کوکس میں
نزلہ کا اثر معدہ ،انتڑیوں یا اندرونی جھلیوں پر بھی ہوتا ہے۔طاقت :
عموماً 30

آج 10 میں سے 10 باقی