کافیا کروڈا Coffea Cruda

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کافیا
315
79
کافیا کروڈا
COFFEA CRUDA
(Unroasted Coffee)
کافی ایک مشروب ہے جسے دنیا کے اکثر ممالک میں شوق سے استعمال کیا جاتا ہے۔خصوصاً مغربی دنیا میں اس کا بہت رواج ہے۔کافی پینے سے نیند اڑ جاتی ہے، اعصاب میں
زود سی پیدا ہو جاتی ہے، خیالات میں تیزی آ جاتی ہے اور دماغ چست ہو جاتا ہے۔اس لئے
باوجود سونے کی کوشش کے نیند نہیں آتی۔ہومیو پیتھی میں کافی سے کافیا کروڈا دوائی بنائی گئی ہے۔اگر بہت بولنے اور ذہنی ہیجان
کی وجہ سے نیند نہ آئے تو کافیا کی ایک دو خورا کیسں ہی پر سکون نیند لے آتی ہیں۔انسان اتنی جلدی
سوتا ہے کہ نیند سے پہلے کی ہلکی سی مدہوشی بھی محسوس نہیں ہوتی۔نکس وامیکا میں بھی یہی علامت
ہے کہ یہ دوا اچانک نیند لاتی ہے۔نکس وامیکا اور بیلا ڈونا کی ایک علامت کا فیا میں یہ بھی پائی جاتی
ہے کہ شور سے طبیعت گھبراتی ہے اور آوازیں تکلیف دیتی ہیں لیکن کافیا اس لحاظ سے ان دونوں
دواؤں سے الگ ہے کہ شور کی تکلیف اعضاء کے کناروں پر دردوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے
نیز شور سے ٹانگ یا گھٹنے کا درد یکدم جاگ اٹھتا ہے۔شور کا یہ اثر کہ سوئے ہوئے دردوں کو جگا
دے کافیا کی خاص علامت ہے۔کافیا کی علامات غم کی بجائے خوشی کے جذبات سے پیدا ہوتی ہے یعنی اچانک خوشی کی
خبر ملنے سے جذبات میں جو ہیجان پیدا ہوتا ہے وہ کافیا کی علامت ہے۔غم کے نتیجہ میں نیند اڑ
جائے تو اس کے لئے بالکل اور نوعیت کی دوائیں ہیں۔کافیا کا مریض شراب سے بہت زود حس ہوتا ہے۔جن ملکوں میں بکثرت شراب پی

کافیا
316
جاتی ہے وہاں کا فیا مزاج کے مریض شراب کو ہاتھ لگانے سے بھی پر ہیز کرتے ہیں اور شرابی عموماً
شراب
کا اثر زائل کرنے کے لئے کافی پیتے ہیں۔کافیا میں جلد کی زود حسی نا قابل بیان ہے۔عجیب قسم کی سنسناہٹ اور درد کی کیفیت
ہوتی ہے۔اس زود حسی کے قریب تر دوا ز کم مٹیلیکم ہے
ہے۔کافیا کے مریض کو قدموں کی چاپ سے سخت گھبراہٹ ہوتی ہے۔اس کی جلد پر اس
گھبراہٹ سے خارش کے دانے بھی نمودار ہو جاتے ہیں۔کافیا میں سرخ دانے بن جاتے ہیں جو
اچانک ظاہر ہوتے ہیں اور اچانک ہی غائب ہوتے ہیں۔وہ اعصابی دباؤ جس کی وجہ سے یہ
دانے ظاہر ہوئے ہمستقل نہیں رہتا مگر معدے اور خون کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہونے والی جلدی
علامتیں لمبا عرصہ چلتی ہیں۔کا فیا آنا فانا اثر کرنے والی دوا ہے۔غیر معمولی ہیجان اور ذہنی تھکاوٹ کی وجہ
سے نیند اڑ جائے تو فوری اثر دکھاتی ہے۔اسی طرح دوسری بیماریوں میں بھی بہت جلد فائدہ
پہنچاتی ہے۔کافیا کے بعض مریضوں کو ہسٹریا ہو جاتا ہے۔جذبات کے غلبہ کے نتیجہ میں بے
ہوشی طاری ہوتی ہے۔جذبات کی تحریک سے دندل پڑ جانا ( بتیسی بند ہو جانا ) ، شدید سر درد،
چہرے کے اعصابی درد اور اسہال جاری ہو جانا بھی کافیا کی علامتیں ہیں۔۔کافیا کے مریض بہت ذہین ہوتے ہیں۔بات سنتے ہی فوری ردعمل دکھاتے ہیں۔احساس
میں غیر معمولی تیزی آ جاتی ہے۔قوت سامعہ میں بھی تیزی آجاتی ہے۔دور کی آواز میں سنائی
دینے لگتی ہیں جو عام لوگوں کو سنائی نہیں دیتیں۔سونے کے لئے لیٹیں تو نیند کی بجائے دور سے کہتے
بھونکنے کی آواز یا دوسرے جانوروں کی آوازیں آنے لگتی ہیں۔آوازوں کی وجہ سے بھی بعض تکلیفیں
بڑھ جاتی ہیں۔ایک اور دلچسپ علامت یہ ہے کہ بیتے ہوئے زمانے کے خوشگوار واقعات ذہن میں
جاگ اٹھتے ہیں۔پرانے پڑھے ہوئے اشعار یاد آنے لگتے ہیں۔دماغی قویٰ میں غیر معمولی قوت پیدا
ہو جاتی ہے۔شعور کا دائرہ سطحی نہیں رہتا بلکہ زیادہ وسیع اور گہرا ہو جاتا ہے۔زودحسی لاشعور کی طرف
حرکت کرتی ہے اور اسے متحرک کر دیتی ہے۔دور کے واقعات یاد آنے لگتے ہیں۔دور کی

کافیا
317
آوازیں سنائی دیتی ہیں۔پرانے زمانوں کے مزے اور خوشبوئیں بھی یاد آ جاتی ہیں۔کافیا
کی یہ علامات مزے مزے کی علامتیں ہیں۔کافیا کا مریض سردی سے بھی زود حس ہوتا ہے۔منہ اور دانتوں کے درد میں
برف کا پانی منہ میں رکھنے سے آرام ملتا ہے۔دانتوں کا درد اعصابی تکلیف کی وجہ سے ہوتا
ہے اس میں کوئی معین قانون نہیں چلتا۔کافیا کے دانت درد کو ٹھنڈ آرام دیتی ہے۔کافیا کے مریض کا چہرہ عموماً تمتمایا ہوا نہیں ہوتا لیکن بعض تکلیفوں میں سر کی طرف
دوران خون بڑھ بھی جاتا ہے، چہرہ اور سرگرم ہو جاتے ہیں۔لیکن مریض ہوش مند اور
باشعور رہتا ہے۔بیلا ڈونا کی طرح اس پر غنودگی طاری نہیں ہوتی۔کا فیا کی ایک اور عجیب علامت یہ ہے کہ گدی کے پیچھے کسی چیز کے چھٹنے کا احساس
ہوتا ہے۔کافیا میں ان آوازوں کا مرکز گدی میں ہوتا ہے۔کافیا کے اثرات کو زائل کرنے کے لئے نکس وامیکا سب سے موثر دوا ہے۔کافیا کی زنانہ علامتوں میں اعضاء کی غیر معمولی خارش پائی جاتی ہے۔دل تیزی
سے دھڑکتا ہے اور یہ دھڑکن بے قاعدہ بھی ہو جاتی ہے جو اچانک کسی خوشی یا غم کی خبر کے
نتیجہ میں ہوتا ہے۔ساتھ ہی اچانک خون کا دباؤ بہت بڑھ جاتا ہے اور پیشاب دب جاتا
ہے۔مدد گاردوا
ایکونائٹ
طاقت :
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی