کا لچیکم Colchicum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کالچیکم
کا
319
80
COLCHICUM
(Meadow Saffron)
یہ دوا گھاس کے سبزہ زاروں میں اگنے والے خود روز عفران کے پھولوں سے تیار کی جاتی
ہے۔اس کے نمایاں اثرات میں شدید قسم کا گاؤٹ اور گاؤٹ کے دردوں کا جگہ بدلنا،کھانے کی بو
سے سخت متلی اور انتڑیوں کا شدید سنج ملتے ہیں۔اس کے مریض کو سخت بودار اسہال بھی لگ
جاتے ہیں۔تمام عوارض اخراجات کے رکنے سے بہت شدید ہو جاتے ہیں۔ٹھنڈے نم دار موسم
میں تکلیفیں بڑھتی ہیں۔خصوصاً اگر گردوں پر اثر پڑے اور پیشاب کی مقدار کم ہو جائے۔اسی طرح
خارجی اثرات سے پسینہ بند ہونے کا بھی عوارض پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔نم دار سردی یا بالکل خشک
گرمی میں تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔آنکھوں میں بھی گاؤٹ کے آثار ملتے ہیں اور دانتوں میں بھی،
خصوصاً دانتوں میں گاؤٹ کے مادے اکٹھے ہو جانے کی وجہ سے دانتوں کے اردگر دمسوڑھوں
میں سخت درد شروع ہو جاتا ہے۔یہ تو اس کا عمومی تعارف ہے۔اب بعض اعضاء کا نام لے کر ان سے تعلق رکھنے والی
علامات بیان کی جاتی ہیں۔چہرہ :۔متورم اور جلد پر سنساہٹ پائی جاتی ہے۔کلے بہت سرخ اور پسینے والے۔مزاج کیمومیلا کی طرح سخت غصیلا۔معدے کی تکلیفوں میں اکثر زبان جلتی ہے۔دانتوں میں بھی درد ہوتا ہے۔منہ
خشک اور پیاس بہت لگتی ہے۔کھانے کی بو سے خصوصا مچھلی پکنے کی ہو سے بعض دفعہ متلی اتنی
شدید ہوتی ہے کہ مریض بے ہوش ہو جاتا ہے۔یا تو معدے میں سخت گرمی محسوس ہوتی

کالچیکم
ہے یا سخت سردی۔320
پیٹ :۔انتریوں کے تشیخ کی وجہ سے پیٹ ہوا سے ایسا تن جاتا ہے کہ کم ہی ایسا
تناؤ دوسری دواؤں میں دکھائی دے گا۔یہ انتڑیوں
کا تشنج اور اس کے نتیجہ میں ہوا کا بڑھتا
ہوا دباؤ عرف عام میں اچھا را کہلاتا ہے۔اس قسم کا اچھا را مویشیوں میں بھی ملتا ہے (اگر وہ
ایسا چارہ استعمال کریں جس میں ہائیڈ روسائیٹک ایسڈ (Hydrocyanic Acid)
پیدا ہو چکا ہو ) اس قسم کے اپھارے میں خواہ وہ گائے ، بھینس ، بھیڑ بکری ، گھوڑا کو ہو، اس
سے ملتا جلتا اپھارہ انسانوں میں بھی ملے تو کا لچیکم کی چند گولیاں جادو کا سا اثر دکھاتی ہیں۔اس کا یہ اثر اتنا نمایاں اور یقینی ہے کہ کوئی ہو میو پیتھ اسے ہومیو پیتھک کے منکرین کو
ہو میو پیتھی پر یقین دلانے کے لئے اس کا مشاہدہ کر اسکتا ہے۔جانوروں کے جس اپھارہ کا
ذکر کیا گیا ہے اس میں اکثر زمیندار جراح کو بلا لیتے ہیں جو پسلی میں نشتر گھونپ کر ایسے جانور
کی ہوا با ہر نکالتا ہے لیکن اس صورت میں بسا اوقات ایسے جانور مرنے کے قریب ہو جاتے
ہیں اور مرنے سے پہلے انہیں ذبح کر لیا جاتا ہے۔اگر کا چیکم دوسو طاقت کی چند گولیاں میسر
ہوں تو قیمتی جانوروں کا اس طرح ضیاع نہ ہو۔دوسو طاقت میں اس کا یہ اثر ان
سائنس دانوں کے لئے ناقابل فہم ہے جو جانتے ہیں کہ 200 ، 100 کا ہندسہ کس حسابی
عدد کو ظاہر کرتا ہے۔گویا ہو میو پیتھک دوا میں اصل کا چیکم کے مادے کا ایک ایٹم یا ایک ایٹم کا
ارب واں حصہ بھی موجود نہیں رہے گا پھر بھی یہ دوا اتنا قطعیت کے ساتھ اپنا اثر دکھاتی ہے۔کمر :- کمر میں پیٹھ کے نچلے حصے میں درد جو دونوں طرف کولہوں میں بھی محسوس
ہوتا ہے۔آرام کرنے اور دباؤ سے افاقہ ہوتا ہے۔جلد : گلابی نشان جگہ جگہ پڑ جاتے ہیں اور چھپا کی کا رجحان ملتا ہے۔پیٹ کی
خرابی میں مذکورہ شیخی اپھارے کے علاوہ معمولی مقدار میں جیلی کی طرح کی رطوبت خارج
ہوتی رہتی ہے جس کے ساتھ درد بھی ہوتا ہے۔ایسے مریض کو عموماً خزاں کے موسم میں پیچش
لگتی ہے جس کے ساتھ بڑی تعداد میں انتڑی کی جھلیوں کے ٹکڑے فضلے میں چھوٹے

کا لچیکم
چھوٹے فیتوں کی شکل میں نکلتے ہیں۔321
بڑی آنت کا فالج ہو جاتا ہے جو عموماً مستقل نہیں بلکہ عارضی حیثیت کا ہوتا ہے۔نتیجتاً با وجود اس کے کہ اجابت کی حاجت محسوس ہوتی رہتی ہے فضلہ نکالنے کی طاقت نہیں
ہوتی اور ایسا مریض زور لگانے کے باوجود نا کام رہتا ہے اور دوسرے ذرائع اختیار کرنے
پڑتے ہیں۔ہاتھ پاؤں بازو اور ٹانگیں بائی یا گنٹھیا کے دردوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں جن سے
جوڑوں میں سختی پیدا ہو جاتی ہے۔بائی کی دردیں جگہ بدلتی رہتی ہیں اور عموماً رات کو بڑھتی
ہیں۔اس کے گاؤٹ یعنی گنٹھیا میں پاؤں کے انگوٹھے اور اس کے اردگرد کے عضلات متاثر
ہوتے ہیں۔جلد سرخ ، سخت متورم، چمکیلی اور انتہائی زود حس ہو جاتی ہے۔اتنی زیادہ کہ
کپڑے کا لمس تک نا قابل برداشت ہوتا ہے۔ایسے مریض اپنے بوٹوں کے چمڑے کو
انگوٹھے کے اردگرد سے کٹوا لیتے ہیں تا کہ اگر چل کر باہر جانا ہوتو درد برداشت کے دائرے
میں رہے۔پیشاب : جب بھی پیشاب گہرے رنگ کا اور خون کی آمیزش والا یا
نسواری ، سیاہی مائل اور تھوڑا ہوگا تو بائی کے دردیں اور گنٹھیا کی تمام علامتیں زیادہ شدید ہو
جائیں گی۔دل :- اگر تیز دواؤں سے اسہال دبا دئیے جائیں تو دل پر گنٹھیا کا حملہ ہو جاتا
ہے اور مجلس کی سخت نگلی بھی محسوس ہوتی ہے۔طاقت :
200 30
لیکن بعض ہو میو پیتھ 3 طاقت میں بھی استعمال کرتے ہیں واقعات میں بھی ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی