کولوسنتھ Colocynthis

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کولو سنتھ
323
81
کولوسنتھ
COLOCYNTHIS
کولوسنتھ روزمرہ کی اچانک پیدا ہونے والی بیماریوں مثلاً سخت پیٹ درد وغیرہ
میں بہت مفید ہے۔پیٹ کا درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ مریض ایک لمحہ بھی چین سے نہیں بیٹھ
سکتا ، درد کی شدت سے دہرا ہوتا ہے اور آگے جھکتا ہے۔چونکہ دباؤ سے آرام آتا ہے اس
لئے مریض ماؤف حصہ کو دباتا ہے اور آگے جھکنے سے سکون محسوس کرتا ہے۔دباؤ اور گرمی سے
کچھ آرام ملتا ہے۔میگنیشیا اس (Magnesia Phos) کا بھی یہی مزاج ہے اس لئے
میں کولوسنتھ کو میگنیشیا فاس سے ملا کر ہنگامی بیماریوں میں استعمال کرتا ہوں۔اللہ کے فضل سے
جلد آرام آجاتا ہے۔کولو سنتھ چونکہ بنیادی طور پر اعصابی تکلیف کی دوا ہے اس لئے اگر بیرونی اعضاء
میں درد ہو تو ساتھ ہی نزدیک کے اعصاب میں بھی بل پڑ جاتے ہیں اور شکنجہ سا محسوس ہوتا ہے۔پیٹ کے درد میں انتڑیوں میں بل پڑتے ہیں۔کولو سنتھ کا اعصاب کے چھوٹے خلیوں سے
زیادہ تعلق ہوتا ہے۔چنانچہ انتڑیوں، کمر اور بازو وغیرہ کے دردا کثر انہی اعضاء تک محدود رہتے
ہیں، سارے جسم کے اعضاء پر حملہ نہیں کرتے۔Sciatica عرق النساء) کے درد کمر۔شروع ہو کر نیچے ٹانگوں میں اترتے ہیں۔بازو کا درد پورے پہلو میں ہوتا ہے۔کولوسنتھ میں درد دورے کی شکل میں آتا ہے۔ہر دورہ پہلے دورہ سے زیادہ
شدید ہوتا ہے۔درد آہستہ آہستہ بڑھتا ہے اور بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔کولوسنتھ دینے سے
فوراً آرام آتا ہے۔مردوں میں کاروبار میں ناکامی کی وجہ سے یا کوئی صدمہ پہنچنے سے بھی
درد کا دورہ پڑ جاتا ہے۔عورتوں کے بیضہ الرحم (Ovaries) میں درد کا احساس ورما چلنے

کولوسنتھ
324
سے مشابہ ہوتا ہے جسے بڑھئی سوراخ کرنے کے لئے چلاتے ہیں اور عورت اس درد سے دہری ہو
جاتی ہے۔Ovaries میں چھوٹے چھوٹے ٹیومرز بھی پائے جاتے ہیں۔اجابت کے دوران جب پیشاب آتا ہے تو پیشاب کی ساری نالی میں جلن محسوس ہوتی
ہے اور کبھی انڈے کی سفیدی کی طرح کا مادہ بھی خارج ہوتا ہے جس میں سے سخت بدبو آتی ہے اور
پیشاب نکلتے ہوئے خارش ہوتی ہے۔بعض دفعہ چھوٹے چھوٹے کرسٹلز پیشاب کے ساتھ نکلتے
ہیں جو کموڈ کی سطح کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں۔کبھی پیشاب کے ساتھ سارے پیٹ میں تشیخی درد
شروع ہو جاتا ہے۔کولوسنتھ کے مزاج اور جسمانی ساخت میں نزاکت پائی جاتی ہے۔کولو سنتھ کا سر درد بھی بہت شدید ہوتا ہے اور آنکھ میں حرکت سے تکلیف بڑھتی ہے۔چہرے کے اعصاب میں سخت درد ہو جسے دبانے اور ٹکور کرنے سے آرام آئے تو اس میں کولو سنتھ
غیر معمولی فائدہ مند دوا ہے اور بہت جلد افاقہ ہوتا ہے۔کولوسنتھ میں در دلبر در لہر اٹھتے ہیں۔ہر اگلی
لہر پہلی لہر سے زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے یہاں تک کہ مریض کی چیخیں نکل جاتی ہیں اور ہسٹیریا
کے دورے پڑنے لگتے ہیں۔کولوسنتھ کی چند گولیاں منہ میں رکھتے ہی سکون محسوس ہوتا ہے۔ہومیو پیتھی میں یہ خوبی ہے کہ یہ جلد آنے والی روز مرہ کی بیماری میں فورا آرام پہنچاتی ہے۔درد
جس سرعت سے آتی ہے۔کولو سنتھ ہو میو پیتھک پوٹینسی میں دینے سے اسی سرعت سے غائب ہو
جاتی ہے۔یہ کولو سنتھ کے دردوں کے عمومی مزاج ہیں۔ٹکور اور دباؤ سے آرام۔ایسے درد جسم میں
کہیں بھی واقع ہوں ہر جگہ بلا توقف کولو سنتھ استعمال کریں۔جب یہ دوا اثر کرتی ہے تو فوری
سکون کے نتیجہ میں مریض سو جاتا ہے۔دافع اثر دوائیں : نکس وامیکا۔نوبیکم
طاقت : عموماً 30 لیکن بعض دفعہ ایک لاکھ بھی دینی پڑتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی