کونیم Conium Maculatum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
کونیم
325
82
کو نیم میکولیٹم
CONIUM MACULATUM
(Poison Hemlock)۔کو نیم کا زہر ایک پودے سے حاصل کیا جاتا ہے جسے اردو میں شیکر ان اور لاطینی یا
انگریزی میں Hemlock کہا جاتا ہے۔یہ پودا دنیا کے اکثر علاقوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔کو نیم کا لفظ یونانی لفظ Konas سے لیا گیا ہے۔جس کا مطلب چکر دینا ہے۔اس کے زہر سے
شدید چکر آتے ہیں۔دسویں صدی میں اسی زہر کو بطور دوا بھی استعمال کیا گیا خصوصاً غدودوں کی
بیماریوں میں مرگی اور کالی کھانسی کے لئے اس سے استفادہ کیا گیا لیکن اس کے شدید اور گہرے
زہریلے اثرات کی وجہ سے آہستہ آہستہ اس کا استعمال کم ہوتا گیا اور پھر بالکل متروک ہو گیا۔روم
اور یونان کی سلطنتوں میں اسے قانونی طور پر موت کی سزا دینے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔یہی
وہ زہر ہے جس کا پیالہ سقراط کو پیش کیا گیا تھا۔یہ زہر جسم کو مکمل طور پر مفلوج کر دیتا ہے اور فالج
پاؤں سے شروع ہو کر اوپر کی طرف جاتا ہے۔موت سے پہلے شدید چکر آتے ہیں شیخ ہوتا ہے
اور پھر غشی طاری ہو جاتی ہے۔ہومیو پیتھک دوا کی صورت میں کو نیم ان سب علامتوں کے ازالے کے لئے
استعمال ہوتی ہے۔بعض اور ہومیو پیتھک ادویہ مثلاً بیلا ڈونا ، سیمیم اور کا کولس بھی چکروں
کے لئے مشہور ہیں لیکن کو نیم کا ان دواؤں سے اس لحاظ سے فرق ہے کہ اس میں اکثر لیٹے
ہوئے چکر آتے ہیں، بستر گھوم جاتا ہے اور آنکھ کے ذراسی حرکت کرنے سے بھی چکر
زیادہ ہو جاتے ہیں۔نوجوان بیوائیں یا ایسی جذباتی خواتین جن کی شادی نہ ہو سکے ان
کے دبے ہوئے جذبات کے نتیجہ میں اگر دیگر تکالیف کے علاوہ چکروں کی مخصوص علامت
بھی پائی جائے تو عموماً کو نیم ایسی مریضہ کی دوسری تکلیفوں کو بفضلہ تعالیٰ شفا بخشنے کی طاقت
کونیم
رکھتی ہے۔326
نظر کی کمزوری میں بھی کو نیم مفید ہے۔کو نیم غدودوں کی سختی اور گانٹھوں کو تحلیل کرنے
میں بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔جب تک یہ علامتیں بڑھ کر کینسر میں تبدیل نہ ہو جائیں عموماً ان
غدودوں میں درد محسوس نہیں ہوتا۔معدے کے کینسر میں کو نیم گوغیر معمولی اہمیت کی دوا ہے مگر
وہاں بھی یہی مشکل پڑتی ہے کہ جب تک کینسر نہ بن جائے ،معدہ میں پیدا ہونے والا کوئی درد کو نیم
کی نشاندہی نہیں کرتا۔اگر دیر ہو جائے تو کو نیم صرف وقتی آرام دیتی ہے۔اس کے دینے سے
زندگی نسبتاً آسان ہو جاتی ہے مگر اس وقت یہ کینسر کو جڑوں سے نہیں اکھیڑ سکتی۔ہاں بعض دفعہ اتنا
نمایاں فرق پڑتا ہے کہ لگتا ہے جیسے کینسر غائب ہو گیا ہو لیکن وہ غائب نہیں ہوتا بلکہ کچھ دیر کے لئے
دب جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ تین سے چار سال تک آرام کے دوران پھر ظاہر ہو جاتا ہے اور جان
لیوا ثابت ہوتا ہے۔اس لئے معدے کی علامتوں سے اس کی شناخت کی کوشش نہ کریں۔ہاں کسی
مریض میں کو نیم کی عمومی علامتیں پائی جائیں مثلاً کو نیم سے مشابہ چکر ، تو اسے بلا تاخیر شروع کر دینا
چاہئے۔اس کے نتیجہ میں کینسر کے حملہ کا کوئی خطرہ باقی نہیں رہتا۔کو نیم میں ٹھنڈ سے تکلیف بڑھتی ہے۔جو غدود سوج جائے وہ وہیں اسی حالت میں رہ جاتا
ہے، واپس اپنی پہلی حالت کی طرف نہیں لوٹتا۔بعض دفعہ پیٹ میں ایسے درد کی لہریں دوڑتی ہیں جیسے
چاقو سے کاٹا جارہا ہو۔زخموں کے اردگرد چھالے بن جاتے ہیں۔گردن کے دونوں طرف سوجے
ہوئے غدودوں کا سلسلہ پہلوؤں پر نیچے تک اترتا جاتا ہے۔ان میں ایسا مواد پیدا ہوتا ہے جو
غدودوں کو سخت کر دیتا ہے اور بیماری بڑھتی رہتی ہے۔اگر وہ ٹھیک بھی ہو جائے تو غدود پہلی حالت پر
واپس نہیں آتے۔بغلوں کے غدود بھی سوج جاتے ہیں اور ان میں زخم بننے کا رجحان ہوتا ہے۔عورتوں
کے سینے میں بھی چھوٹی چھوٹی گانٹھیں اور ابھار سے بنے لگتے ہیں۔کو نیم میں ایک علامت
برائیٹا کارب سے مشابہ بھی پائی جاتی ہے۔برائیٹا کا رب میں جلد کے اندر چربی کی گلٹیاں بنتی ہیں جو
بڑی ہو کر بہت بھری اور بدزیب دکھائی دیتی ہیں۔اگر وہ برائیٹا کارب سے ٹھیک نہ ہوں تو
ا
کونیم
327
دوسری دواؤں کی طرف توجہ کرنی چاہئے جن میں سے ایک کو نیم بھی ہے۔کینسر کی گٹھلیاں جو جلد پر ظاہر ہوکر پھٹ جائیں ان
کا بہترین مقامی علاج شہد کا لیپ
کرنا ہے۔شہد پر ہونے والی جدید تحقیق اس کی پر زور تائید کرتی ہے۔قرآن کریم میں شہد میں پائی
جانے والی جس غیر معمولی شفا کا ذکر ہے، شہد پر ہونے والی نئی تحقیق اس کے نئے نئے مشاہدات
پیش کر رہی ہے۔جسم پر لرزہ شیخی جھٹکے، کمزوری اور چکر کونیم کی عام تصویر پیش کرتے ہیں۔مثانہ کمزور ہو
جاتا ہے اور جگر بڑھ جاتا ہے اور غدود پھول جاتے ہیں اگر پیشاب خارج کرنے میں دقت ہو اور
پوری طرح فراغت نہ ہو تو بعید نہیں کہ یہ بات پراسٹیٹ گلینڈ کی بیماری کی نشاندہی کرتی ہو۔ایسی
صورت میں کو نیم دینے میں کوئی تاخیر نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اگر یہ مریض کو نیم کا ہوا تو کو نیم
بر وقت شروع نہ کرانے کی صورت میں پراسٹیٹ گلینڈ میں کینسر بھی بن سکتا ہے۔کسی مریض کو اگر
پراسٹیٹ کینسر ہو جائے تو میرے تجربہ میں اس کی بہترین دواسلیشیا ایک لاکھ ہے۔پندرہ دن کے
وقفہ سے ایک ایک خوراک دی جائے تو چند خوراکوں ہی سے خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کینسر کا قلع
قمع ہوسکتا ہے۔مگر یہ دوا تبھی کارآمد ہوتی ہے اگر پلسٹیلا یا سلیشیا کی عمومی علامتیں مریض میں پائی
جائیں۔کو نیم کی دماغی علامتوں میں یادداشت کی کمزوری اور عمومی دماغی کمزوری جس سے
مریض سوچ بچار نہیں کر سکتا پائی جاتی ہیں۔یہی کمزوری بڑھ کر آرٹیر یوسکلر وسس
(Arteriosclerosis) میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔کو نیم کا مریض چڑ چڑا اور بدمزاج ہو جاتا ہے۔چھوٹی چھوٹی باتوں سے گھبرا جاتا ہے
اور بے چینی اور اکتاہٹ کا اظہار کرتا ہے۔کو نیم کے مریض کے لئے شراب اور الکحل وغیرہ نا قابل برداشت ہوتا ہے۔نشہ آور
چیزوں سے لرزہ ، دماغی اور جسمانی کمزوری پیدا ہوتی ہے۔سر میں سخت درد ہوتا ہے۔کو نیم کی بہت سی علامتیں کا کولس سے ملتی ہیں۔دونوں میں چکر پائے جاتے ہیں لیکن
دونوں کے چکروں میں یہ فرق ہے کہ کونیم میں لیٹے لیٹے چکر محسوس ہوتے ہیں اور سارا
کونیم
328
بستر گھوم جاتا ہے جبکہ کا کولس میں چکر عموماً اٹھنے یا چلنے پر آتے ہیں۔کو نیم غم کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے اثرات سے بھی تعلق رکھتی ہے۔اس دوا
میں غم کا پہلا اثر ذہن پر یادداشت کی کمزوری کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔جہاں کہیں بھی کو نیم کی تکلیفیں پائی جائیں گی وہاں جلد کے سونے کا احساس بھی ضرور
پایا جائے گا۔جلد زردی مائل ہو جاتی ہے۔چھالے دار ابھار پیدا ہونے لگتے ہیں اور اخراجات
میں سخت بدبو ہوتی ہے۔سونے کے علاوہ محض آنکھیں بند کرنے پر ہی پسینہ آنے لگتا ہے۔آنکھ کے پیوٹے کا فالج بھی کو نیم کا خاصہ ہے۔آنکھوں میں سوزش ہو تو روشنی سے زود حسی ہو جاتی ہے اور طبیعت گھبراتی ہے لیکن کو نیم
میں اگر آنکھ میں ورم اور سوزش کی کوئی علامت نہ پائی جائے پھر بھی روشنی سے طبیعت گھبراتی
ہے اور آنکھوں سے پانی بہتا ہے۔یہ کونیم کی خاص علامت ہے۔۔کو نیم السر اور زخموں کے رجحان کے لئے مفید ہے یہاں تک کہ کور نیا آنکھ کی پتلی )
کے زخم میں بھی مکمل شفا بخشنے کی طاقت رکھتی ہے۔کو نیم کا فالج آہستہ آہستہ بڑھتا ہے۔اگر اسی
وقت کو نیم دے دی جائے تو بیماری مزید نہیں بڑھتی اور جلد شفا ہو جاتی ہے۔اگر فالج ہو جائے تو
پھر ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے۔بعض دفعہ غذا کی نالی کے اعصابی چھلوں میں فالجی کمزوری واقع ہو جاتی ہے جس سے
نگلنے میں دقت ہوتی ہے۔اس میں دیگر دواؤں کی طرح کو نیم بھی مفید ہے۔بسا اوقات عورتوں میں رحم نیچے گرنے کا احساس ہوتا ہے اور بوجھل پن نمایاں ہوتا
ہے۔خاوند کی وفات یا علیحدگی کے غم کے نتیجہ میں رحم میں فالجی علامات پیدا ہو جائیں جو آہستہ
آہستہ بڑھیں، جلد کے سن ہونے کا احساس بھی ہو اور ہاتھ پاؤں کا سونا اور چکر بھی پائے
جائیں تو کو نیم ضروری دوا ہے۔اس کے نتیجہ میں رحم کے منہ پر سوزش ہو تو اس میں بھی کو نیم
مؤثر ثابت ہوگی۔اگر کو نیم دوانہ بھی ہو تو اس کے شروع کروانے سے، جبکہ دوسری دوائیں بھی
دی جائیں ، نقصان
کو ئی نہیں۔کو نیم عورتوں اور مردوں کی جنسی امراض میں بھی مفید ہے۔اگر حیض کے ابتدائی
کونیم
329
ایام میں خون کی مقدار کم ہو تو رحم میں شیخ ہو جاتا ہے۔ایسی صورت میں کو نیم سب سے پہلے ذہن
میں آنی چاہئے۔کو نیم میں سینے اور سارے جسم میں گلٹیاں اور ابھار بننے کا رجحان ہوتا ہے۔اور
یہ چھوٹے چھوٹے ابھار آہستہ آہستہ بنتے رہتے ہیں اور بظاہر ان میں کینسر کا کوئی نشان نہیں ملتا۔طاقت : عموماً 30 لیکن گہری بیماریوں میں جہاں بھی کینسر بنے کا خدشہ ہو
ایک لاکھ طاقت سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔