کروٹیلس ہری ڈس Crotalus Horridus
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
کرو فیلس
331
83
کروٹیلس ہری ڈس
CROTALUS HORRIDUS
(Rattle Snake)
یہ دوا ایک بہت ہی زہر یلے اور خطرناک سانپ کے زہر سے تیار کی جاتی ہے جسے عرف
عام میں Rattle Snake کہتے ہیں کیونکہ یہ اپنے جسم کو رگڑ تا رہتا ہے جس سے کھڑ کھڑاہٹ کی
آواز پیدا ہوتی ہے۔یہ سانپ دنیا کے اکثر و بیشتر ممالک میں پایا جاتا ہے خصوصاًریگستانی اور
پھر یلے علاقوں میں جہاں نمک کی زیادتی ہوتی ہے۔اسے نم دار گیلی جنہیں پسند ہیں، وہاں آرام
سے سویا رہتا ہے۔جب شکار اس پر قدم رکھے یا اس کا ایک حصہ اس کے پاؤں کے نیچے آ جائے تو
اچانک حملہ کرتا ہے۔اس کا زہر بہت جلد اثر دکھاتا ہے، مریض کی شکل سخت بھیانک اور خوفناک
ہو جاتی ہے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے مر جاتا ہے۔علاج کا وقت ہی نہیں ملتا۔سندھ کے پنجابی
زمیندار کہتے ہیں کہ جب یہ کالے تو ساتھ ہی کہتا ہے کہ ”پرے ہو کے ڈگ“ یعنی اے میرے
شکارمرکر مجھ پر ہی نہ آ پڑنا، پرے ہوکر گرنا۔ہر قسم کے سانپوں کے زہر کے اثرات عموماً مزمن ہوتے ہیں اور یہ بہار کے موسم میں اپنا اثر
دکھاتے ہیں، سانپ بھی اسی موسم میں جاگتا ہے۔سردیوں کے موسم میں آرام کرنے کے بعد تازہ دم
ہو کر اٹھتا ہے تو بہت زہریلا ہو چکا ہوتا ہے۔اگر اس کا کاٹا ہوا مریض بچ جائے اور زہر پوری طرح
اس میں سرایت نہ کر سکا ہو تو اسی موسم میں جس موسم میں اسے کاٹا گیا ہو اس
کا زہر پھر جاگ اٹھتا ہے
اور بار بار ہر سال اپنا اثر دکھاتا ہے۔بہار کے موسم میں وہ پرانے زخم بھی ہرے ہو جاتے ہیں جہاں
کبھی
سانپ نے کا نا ہو اور وہ بیماریاں جو سانپوں کے زہر سے تعلق رکھتی ہیں سراٹھانے لگتی ہیں۔بہار میں کئی
کروٹیلس
332
قسم کی الرجیاں پیدا ہو جاتی ہیں جس کے علاج کے لئے لیکیسس (Lachesis) جو سانپ کے
زہر سے تیار کی جانے والی دوا ہے فائدہ مند ہوتی ہے۔یہ دوا ہر ایک مریض میں یکساں طور پر کام
نہیں کرتی بلکہ بعض اور دواؤں کی ضرورت بھی پیش آتی ہے۔الیو مینا اور سباڈیلا کے علاوہ
کر و ٹیلس بھی مفید ثابت ہوسکتی ہے لیکن لیکیس اس اثر میں بہت
نمایاں ہے۔کر وٹیلس کا اثر جگر پر بہت نمایاں ہوتا ہے۔اگر یرقان کی علامتیں تیزی سے بڑھ رہی
ہوں تو یہ دوا اللہ کے فضل سے بہت جلد اثر دکھاتی ہے۔اس کی ایک علامت یہ ہے کہ مریض
حد سے زیادہ نروس (Nervous) ہو جاتا ہے اور اس کا جسم کانپتا ہے۔زبان بھی باہر نکالتے
وقت کا پنپنے لگتی ہے۔معمولی حرکت سے تھکاوٹ ہو جاتی ہے، فالجی کمزوریاں نمایاں ہو جاتی ہیں،
خون کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اور ہر اس جگہ سے نکلتا ہے جہاں بیرونی جلد اور اندرونی جھلیوں کے
جوڑ آپس میں ملتے ہیں۔امراض اچانک بڑھ جاتی ہیں۔مثلاً فالج کا حملہ اچانک ہو جانا یا جسم
کے کسی حصہ سے خون
کا بہنے لگنا سانپ کے زہر کی یاد دلاتا ہے۔خون سیاہی مائل اور مائع صورت
میں ہوتا ہے، جمتا نہیں ہے حالانکہ جسم کے اندر خون کی رگوں میں خون پھٹ کر دہی کی پھٹکیوں
کی طرح ہو جاتا ہے۔پس جو خون
باہر نکلتا ہے وہ میلا کچیلا خون ملا پانی ہوتا ہے۔دوسری صورت
یہ بھی ہوسکتی ہے کہ بعض سانپوں کا زہر خون جماتا نہیں بلکہ پتلا کر دیتا ہے۔یہ زہر خون سے زیادہ
اعصاب اور نروس سسٹم (Nervous System) پر حملہ آور ہوتا ہے۔کروٹیلس اس مریض میں مفید ہے جس کی ذہنی کیفیات عجیب وغریب ہو جاتی
ہیں۔ہذیان بکنے اور بڑ بڑانے کا رجحان ہوتا ہے ، مزاج میں تیزی پائی جاتی ہے۔اگر
اس سے کوئی بات شروع کریں تو وہ فوراً بات کاٹ دے گا، کسی کو بات نہیں کرنے دے گا
اور سب باتیں خود سنائے گا۔برداشت نہیں کر سکتا کہ اس کی موجودگی میں کوئی اور بات
کرے۔وہ اپنی طرف سے فرضی بات بنا لے گا لیکن دوسرے کی بات ضرور کاٹے گا۔بہت زیادہ بولنے کی عادت لیکیس کے مریض میں بھی پائی جاتی ہے اور اس کی باتیں
کروٹیلس
333
بے ترتیب اور الجھی ہوئی ہوتی ہیں۔کر ڈٹیلس کا مریض بھی بہت تیزی سے بولتا ہے اور کہانیاں
بناتا چلا جاتا ہے لیکن ذہنی لحاظ سے زیادہ پر جوش نہیں ہوتا۔اس میں سستی اور غنودگی نمایاں ہوتی
ہے،موت کا خوف اور رونے کی طرف رجحان نیز ٹھنڈے پسینے آتے ہیں۔سردرد اور چکر ا دلتے
بدلتے رہتے ہیں۔اگر آرام کرے تو سر میں درد ہونے لگتا ہے اور حرکت سے چکر آتے ہیں۔سونے سے تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔خصوصیت سے سر درد میں بہت شدت پیدا ہو جاتی ہے
اور بعض اوقات سونے سے پہلے درد نہ بھی ہو تو بھی سونے کے کچھ دیر بعد درد کی وجہ سے مریض کی
آنکھ کھل جاتی ہے۔سراٹھانے سے تکلیف میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے، درد کی لہریں سر کے پچھلے
حصہ سے آگے کی طرف آتی ہیں اور بہت کمزوری ہوتی ہے۔جب بھی کسی خاص مرض کا حملہ ہو تو جسم پر موجود زخموں سے کالے رنگ کا بد بودارخون
بہنے لگتا ہے۔خاص طور پر بہار کے موسم میں یہ کیفیت پیدا ہوتو کر ٹیلس ہی دوا ہو گی۔شوگر کی
وجہ سے گردن اور کمر وغیرہ پر کاربنکل نکلتے ہیں۔اگر وہ تیزی سے پھیل کر جڑوں والے
پھوڑوں کی شکل اختیار کر لیں اور ارد گر دورم ہو جائے تو کر ڈٹیلس مفید ہے۔ایسے کاربنکل میں
آرسینک اور اینتھر اسینم (Anthracinum) بھی مؤثر ہیں۔اگر عورتوں کو حمل کے دوران
ٹائیفائیڈ ہو جائے جس کی وجہ سے حمل ضائع ہو جائے تو یہ دوا بعد میں پیدا ہونے والی
پیچیدگیوں میں مفید ہوتی ہے۔کروٹیلس میں بعض اوقات یا تو بہت زیادہ نیند آتی ہے یا پھر نیند بالکل اڑ جاتی ہے اور
یہ دونوں کیفیات آپس میں ادلتی بدلتی رہتی ہیں۔سخت غنودگی کی حالت میں اٹھا نہیں جاتا لیکن
جب آنکھ کھل جائے تو پھر نیند نہیں آتی۔اس دوا میں اور دیگر سانپوں کے زہروں میں ایک بات مشترک ہے کہ مریض مختلف
قسم کے شکوک وشبہات میں مبتلا رہتا ہے، کسی پر بھروسہ نہیں کرتا اور یہ سجھتا ہے کہ کوئی
اسے زہر دے دے گا۔مریض کو الکحل اور شراب پینے کی شدید خواہش ہوتی ہے۔عادی
شرابیوں کی عادت چھڑوانے کے لئے سلیفورک ایسڈ بہترین دوا ہے۔ایک قطرہ
کروفیلس
334
گلاس بھر پانی میں ڈال کر دن میں تین دفعہ پلانے سے نمایاں فرق پڑتا ہے۔اگر مریض بہت
موٹا ہو، چربی کی تہیں چڑھی ہوں، اسے تیز مصالحوں والی چیزوں کا جنون ہو اور شراب کی عادت
بھی ہو تو ایسے مریضوں کی دوا کر ٹیلس ہے۔کر پیلس کے مریض کی آنکھیں زرد ہوتی ہیں اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ
جاتے ہیں۔آنکھوں میں ایسے جلن دار درد ہوتے ہیں جیسے کسی نے چاقو سے زخمی کر دیا ہو۔خون
بہنے کا رجحان بھی ہوتا ہے۔نظر دھندلا جاتی ہے۔بعض دفعہ شدید کمزوری سے بینائی جاتی رہتی
ہے۔روشنی نا قابل برداشت ہوتی ہے۔کانوں سے بھی خون بہتا ہے، دایاں کان بند ہو جاتا ہے، اعصابی کمزوری بہرے
پن پر منتج ہو جاتی ہے۔کان میں تکلیف کی وجہ سے چکر آتے ہیں، ہلکا ہلکا درد اور دھڑکن کا
احساس، آوازوں اور شور سے زود حسی بڑھ جاتی ہے۔کر ٹیلس میں ناک سے خون ملی ہوئی رطوبت
کا اخراج ہوتا ہے۔نکسیر بھی بہتی ہے، خون کا رنگ سیاہ اور دھاگے کی طرح بٹا ہوا ہوتا ہے۔ہونٹ متورم اور بے حس ہو جاتے ہیں۔چہرہ بھی زرد اور متورم ہو جاتا ہے۔زبان اور گلے میں خشکی
کی وجہ سے بولنا مشکل ہوتا ہے۔ٹھوس چیز نگلتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے۔زبان سرخ، خشک اور
سوجی ہوئی ہوتی ہے۔ایسے مریض کی زبان کا کینسر بسا اوقات کر ڈٹیلس کا مطالبہ کرتا ہے۔کر ٹیلس کا مریض معدہ کے گرد کسی قسم کا کپڑا برداشت نہیں کرسکتا۔کوئی چیز اس کے
معدے میں نہیں ٹکتی بلکہ شدید قے آجاتی ہے۔صفراوی مادے نکلتے ہیں۔خون کی قے بھی آتی
ہے۔معدہ میں خالی پن کا احساس ہوتا ہے۔مریض کو یا تو قبض ہوگی یا دست شروع ہو جائیں
گے۔سیاہ، پتلی اور متعفن اجابت جس میں خون کی آمیزش بھی ہوتی ہے۔سرخ یا زردی مائل
پیشاب آتا ہے۔گردے متورم ہوتے ہیں۔جگر کے مقام پر درد ہوتا ہے۔دل میں بھی کمزوری
محسوس ہوتی ہے۔دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔نبض عموماً تیز ہوتی ہے یا بہت کمزور پڑ جاتی ہے۔جوڑوں میں درد بھی کر ڈٹیلس کی علامت ہے۔غدود متورم ہو جاتے ہیں، ہاتھ پاؤں
کروٹیلس
335
سوج جاتے ہیں، پاؤں کی انگلیوں میں اینٹھن اور درد ہوتا ہے۔کھلی ہوا میں سر اور معدے کی
تکلیفیں آرام پاتی ہیں جبکہ کھانسی بڑھ جاتی ہے۔تمام جسم میں لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔جلد بہت
حساس ہو جاتی ہے اور اس میں زردی نمایاں ہوتی ہے اور پھوڑے نکلنے کا رجحان ہوتا ہے۔چہرہ
بے رنگ زردی مائل ہوتا ہے۔ایک خاص علامت یہ ہے کہ اگر کسی لڑکی کو حیض کا خون جاری نہ
ہو اور منہ دانوں سے بھر جائے تو کروٹیلس اس کی خاص دوا ہے۔یہ حیض کو دوبارہ جاری کر کے
چہرے کی طرف خون کے دباؤ کو کم کر دیتی ہے۔کر ٹیلس صرف عارضی اثر رکھنے والی دوا نہیں ہے بلکہ مزمن بیماریوں کے اثرات میں
بھی مفید ہے۔اگر تمام اعصابی نظام بگڑنے کے نتیجہ میں جسم کمزور ہو جائے، ہاتھ پاؤں کانپنے
لگیں، نسبتا بڑی عمر کے مریضوں کو رعشہ ہو جائے تو اس میں کر پیلس مفید ہے بلکہ لازم دوا بن
جاتی ہے۔کروٹیلس میں دائیں طرف سونے سے تکلیفیں بڑھتی ہیں۔معدے اور پیٹ میں شدید
ٹھنڈ کا احساس ہوتا ہے جیسے کسی نے برف رکھ دی ہو۔یہ احساس انتڑیوں یا معدے میں کینسر
کے آغاز کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔اگر وقت پر کروٹیلس دی جائے تو شفا ہوسکتی ہے۔ایسی
علامتوں پر نظر رکھی جائے تو مزید پیچیدگیاں پیدا نہیں ہوں گی۔کرو پیلس پیٹ کی ہوا اور معدے کے السر میں بھی مفید ہے۔اگر رحم میں کینسر
ہو اور شدید خون بہہ رہا ہو تو کر ڈٹیکس سے مکمل شفا ممکن ہے۔ایسی مریضہ کے چہرے پر
زردی چھا جاتی ہے اور وہ یرقان کی مریضہ معلوم ہوتی ہے۔یہ خاص علامت ہے جس سے
کر ویلس کی پہچان ممکن ہے۔دل کی کمزوری بھی کرو ٹیلس کی خاص علامت ہے۔یہ بات
سانپ کے تقریباً سب زہروں میں پائی جاتی ہے۔خصوصاً حیض کے دنوں میں دل کا نپتا ہوا
محسوس ہوتا ہے۔ہاتھ بھی کانپتے ہیں اور سوج جاتے ہیں۔ٹانگیں سن ہو جاتی ہیں اور بائیں
جانب فالج ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔حیض دیر تک جاری رہتا ہے۔شدید درد جو ٹانگوں
تک پھیلتا ہے۔معدہ میں بھی نقاہت کا احساس ہوتا ہے۔بچے کی پیدائش کے بعد
کر و فیلس
336
بد بودار خون کا اخراج اور رحم باہر نکلتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔شدید کھچاؤ اور درد، مریضہ ٹانگوں کو
بے چینی اور تکلیف کی وجہ سے مسلسل ہلاتی رہتی ہے۔دافع اثر دوائیں:
لیکیس کیمفر
طاقت:
30 سے 200 تک