کروٹن ٹگلیم Croton Tiglium
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
کروٹن
337
84
کروٹنی
CROTON TIGLIUM
(Croton Oil Seed)
کروٹن یعنی جمال گوٹا بہت مشہور دست آور دوا ہے۔اس کے مریض کو یکا یک دست
شروع ہو جاتے ہیں۔پیٹ میں درد اور مسلسل حاجت ہوتی ہے جس کے بعد شدید کمزوری پیدا ہو
جاتی ہے۔کروٹن کی جلدی علامات رسٹاکس سے ملتی جلتی ہیں۔رطوبت سے بھرے ہوئے
چھالے نکلتے ہیں، خارش کے ساتھ جلن ہوتی ہے۔کروٹن اور رسٹاکس میں ایک فرق یہ ہے کہ
رسٹاکس میں جب ایک جگہ سے ایگزیما ختم ہو جائے تو وہاں صحت مند جلد نکل آتی ہے۔اگلی دفعہ
ایگزیما ہونے والے دوبارہ وہاں چھالے نہیں بنتے۔بعد ازاں کسی وقت ایگزیما کا نیا حملہ ہو تو
سابقہ ماؤف جگہ پر بھی ہو سکتا ہے لیکن کروٹن میں اسی جگہ جہاں جلد صحت یاب ہو چکی ہو دوبارہ
چھالے نکل آتے ہیں اور بہت ضدی اور چمٹ جانے والا ایگزیما بن جاتا ہے۔رسٹاکس اور کروٹن میں انتڑیوں پر اثر مشترک ہے۔پرانی پیچش اور اسہال میں کروٹن
بہت مفید ہے۔اس کے اسہال کی ایک خاص پہچان جو اسے رسٹاکس اور اسہال کی دوسری ادویہ
سے ممتاز کرتی ہے یہ ہے کہ کروٹن کے اسہال اچانک بہت زور سے شروع ہوتے ہیں۔مثلاً بچوں
کو دودھ پیتے ہی زور کے اسہال آنے لگیں تو غالبا کرون ہی دوا ہوگی۔کرون کی منتقلی اپنی کاک
سے مشابہ ہوتی ہے۔اپی کاک میں صرف متلی ہوتی ہے، قے نہیں آتی۔کروٹن میں بھی متلی ہوتی
ہے لیکن تے نہیں آتی بلکہ اس کی بجائے اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔کروٹن میں پیٹ میں ہوا بھی ہوتی ہے اور انتڑیوں سے گڑ گڑاہٹ کی آواز بھی آتی
کروٹن
338
ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اندر پانی بھرا ہوا ہو۔معدہ میں بھوک اور خالی پن کا احساس ہوتا
ہے۔کروٹن میں جلد اور پیٹ کی علامتیں ایک دوسرے سے ادلتی بدلتی رہتی ہیں۔اس میں آنکھوں کی بھی ہر قسم کی تکلیفیں پائی جاتی ہیں۔آنکھوں کی سرخی اور زخم ،
پپوٹوں پر دانے اور آبلے بن جائیں اور سوزش ہو تو کروٹن مفید دوا ہے۔آنکھ کی یہ تکلیفیں دوسری
دواؤں میں بھی پائی جاتی ہیں لیکن اگر ان کے ساتھ انتڑیوں کی سوزش بھی نمایاں ہو تو کروٹن کے
دوا ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔کروٹن میں آنکھیں پیچھے کی طرف کھنچنے کی علامت بھی پائی جاتی
ہے۔Paris Quadrifolia میں یہی علامت نسبتاً وسیع بیماریوں کے دائرے سے تعلق رکھتی
ہے یہاں تک کہ عورتوں کو سینے کی بیماریوں میں اندر دھاگے سے کھینچنے کا احساس ہوتا ہے اور
شدید درد ہوتا ہے جس سے رات کو سونا دشوار ہو جاتا ہے۔کروٹن اور Paris میں یہ فرق ہے کہ
Paris میں اسہال کی علامت نہیں ہوتی لیکن کروٹن میں اسہال کی علامت عموماً پائی جاتی ہے اور
ناف کے پیچھے کھچاؤ کا احساس ہوتا ہے جیسے رسی سے اندر کی طرف کھینچا جارہا ہو۔یہ احساس پلم
میں بھی پایا جاتا ہے۔بچوں کے ایگزیما خصوصاً سر کے ایگزیما میں کروٹن کی سپیا سے بہت مشابہت ہے۔مگر کروٹن کی دیگر واضح علامتیں اسے سپیہا سے جدا کرتی ہیں۔بعض دوائیں ایسی ہیں جن کا آلات تناسل کے ایگزیموں سے تعلق ہوتا ہے۔کروٹن ان میں سرفہرست شمار ہونی چاہئے۔رسٹاکس، اینا گیلس اور گریفائٹس بھی اس مرض کے
علاج میں شہرت رکھتی ہیں۔کروٹن کے چھالے رسٹاکس سے چھوٹے ہوتے ہیں اور پانی بھی
رسٹاکس کے مقابلہ میں کم بہتا ہے۔کروٹن اور رسٹاکس ایک دوسرے کے اثر کو زائل
(Antidote) کرتی ہیں۔رسٹاکس میں اسہال کی علامتیں نہیں ملتیں۔کروٹن یعنی جمال گوٹا کھانے کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے خطرناک اسہال کا تریاق
پوڈوفائیم (Podophyllum) ہے۔پوڈوفائیلم میں بھی پچکاری کی طرح زور دار اسہال
کروٹن
339
آتے ہیں۔اسہال کے مقابل پر کروٹن کی خارش کا تریاق رسٹاکس ہے۔ہتھیلیوں کی خارش میں اینا کیلیس (Anagallis) کو بہت شہرت حاصل ہے۔رسٹاکس کی خارش اور ایگزیما عموماً ہاتھ کی پشت پر ہوتے ہیں۔اپنا گیلس ہتھیلیوں کی دوا
ہے۔جلن کے اعتبار سے اینا گیلس میں جلن کم اور رسٹاکس میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔اینا گیلس
کا ایگزیما ماؤف جگہ پر دوبارہ ابھر آنے کے اعتبار سے کروٹن کے مشابہ ہوتا ہے۔کروٹن کی تکلیفیں گرمی کے موسم میں بڑھ جاتی ہیں۔مریض بے سکون، پریشان اور
غمگین رہتا ہے۔پیشانی میں شدید دباؤ اور درد ہو جاتا ہے، سر بوجھل ہو جاتا ہے اور چکر آتے
ہیں۔کھانسی کے ساتھ دمہ کا دورہ بھی ہو جاتا ہے ، مریض کے تکیہ پر سر رکھتے ہی کھانسی شروع ہو
جاتی ہے۔مریض لیٹ نہیں سکتا اور گہرا سانس لینا ناممکن ہو جاتا ہے۔اگر کان بہتے ہوں اور شدید خارش ہو تو کروٹن کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔غذا کی نالی
میں جلن بھی کروٹن کی خاص علامت ہے۔معدے میں کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔کروٹن میں رات کے وقت جھاگ دار اور نارنجی رنگ کا پیشاب آتا ہے جو کھڑا
رہے تو اس کی سطح پر چکنے ذرات آ جاتے ہیں۔دن میں بھی پیشاب زردی مائل ہوتا ہے اور اس
میں سفید ذرات پائے جاتے ہیں۔کروٹن میں ذراسی چیز کھانے سے یا ماؤف جگہ پرلٹس سے نیز رات کے وقت تکلیفوں
میں اضافہ ہو جاتا ہے۔دافع اثر دوائیں اینٹی مونیم ٹارٹ ، رسٹاکس، پوڈوفائیلم
طاقت:
30 سے 1000،200 تک