کیوپرم مٹیلیکم Cuprum Metallicum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کیوپرم
341
85
کیو پرم میٹیلیکم
CUPRUM METALLICUM
تانبا سرخی مائل بھورے رنگ کی دھات ہے جس سے مختلف قسم کے اوزار، ہتھیار اور بجلی
کی تاریں وغیرہ بنائی جاتی ہیں۔یہ بہت نرم دھات ہے اس لئے اسے دوسری مختلف دھاتوں سے
ملا کر بہت سی ملی جلی دھاتیں تیار کی جاتی ہیں جو اپنی صفات کے لحاظ سے تانبے سے مختلف اور
صنعت میں نہایت کارآمد ثابت ہوئی ہیں۔جو لوگ تانبے کا کام کرتے ہیں ان میں اس کے
زہریلے اثرات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں۔شدید پیٹ درد، ہیضہ، کھانسی اور شیخ اس کی نمایاں
علامات ہیں۔تانبے کے سفوف سے جو ہومیو پیتھی دوا تیار کی جاتی ہے اسے کیو پرم کہتے ہیں۔کیو پرم میں تشنجاتی کیفیات بہت نمایاں ہوتی ہیں اور کیو پرم کا تصور ان کیفیات کے
بغیر ممکن ہی نہیں۔یہ شیخ اتنا تشدید اور نا قابل برداشت ہوتا ہے کہ مریض مرنے کی تمنا کرتا ہے۔کیو پرم کی ہر بیماری میں شدید تصبح اور پالن پائے جاتے ہیں جو جسم کے تمام عضلات پر حاوی
ہو جاتے ہیں۔مرگی اور ہیضہ میں اگر شیخ اور نیلا ہٹ نمایاں ہوں تو اکثر کیو پرم دوا ثابت ہوگی۔جب تشنج کا دورہ ہو تو ہاتھوں کی مٹھیاں نہایت شدت کے ساتھ بینچ جاتی ہیں۔اسی طرح پاؤں کے
نے بھی تشیع کی وجہ سے مڑنے لگتے ہیں۔یہ اینٹھن ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں سے آگے بڑھ
کر ٹانگوں اور بازوؤں میں پہنچتی ہے اور تمام جسم اکڑ جاتا ہے۔بعض دفعہ دماغ کے خون کی شریانوں میں تشنجی علامات ظاہر ہو جاتی ہیں جن کے
نتیجہ میں مریض بے سروپا باتیں کرتا ہے، حافظہ بالکل جواب دے جاتا ہے، ہذیان کے
علاوہ بے ہوشی بھی ہوتی ہے ، عضلات میں جھٹکے لگتے ہیں اور شیخ ہوتا ہے، پٹھے پھڑکتے ہیں،

کیوپرم
342
مریض جس کروٹ لیٹتا ہے اس کے مخالف سمت جھٹکے لگنے لگتے ہیں۔سیمی سی فیوجا میں جس
کروٹ لیٹا جائے وہی پہلو پھڑکنے لگتا ہے۔اگر بے ہوشی کے ساتھ سارا جسم تن جائے جیسا کہ
مرگی کے دوروں میں ہوتا ہے تو یہ کیو پرم کی خاص علامت ہے لیکن اگر عمومی بے ہوشی ہو اور جسم کا
صرف ایک حصہ پھڑک رہا ہو اور دوسرا بالکل ٹھیک ہو اور سارے جسم میں تناؤ کی کیفیت نہ ہو تو وہ
کیو پرم کا مریض نہیں ہے۔کیو پرم کالی کھانسی اور دمہ میں بھی بہت مفید ہے۔میرے نزدیک کیوپرم کو کالی
کھانسی اور دمہ کے انتہائی تشیخ میں ضرور استعمال کرنا چاہئے۔گرمی کے موسم میں تکلیف ہو اور
سانس کی نالی میں تشنج ظاہر ہو اور ٹھنڈی چیز یا برف کی ٹکور سے فائدہ ہو تو کیو پرم فوری طور پر فائدہ
پہنچاتی ہے۔سینہ کے اطراف میں اور نچلے حصہ میں تشنجی کیفیت بہت تکلیف دہ ہوتی ہے اور
مریض سمجھتا ہے کہ وہ اس تکلیف سے مرہی جائے گا۔سینہ سے لے کر پیٹھ تک چاقو کی طرح چیر نے
والے درد کا احساس بھی ہوتا ہے۔دراصل یہ علامت تشیخ سے پیدا ہوتی ہے اور اس میں کیو پرم جادو
کی طرح اثر کرتی ہے۔اس پہلو سے کیو پرم پستہ کے شدید درد اور شیخ میں بھی کام آتی ہے۔اگر کوئی بوڑھا آدمی جو لمبے عرصہ سے تجرد کی زندگی گزار رہا ہو شادی کر لے تو اسے بعض
دفعه شیخ شروع ہو جاتے ہیں جو میاں بیوی کے ملاپ کے بعد ا کثر پاؤں یا پنڈلیوں سے چل کر اوپر
کمر تک پھیل جاتے ہیں۔کیو پرم اس کی بہترین دوا ہے۔اگر دوران حیض تشخی کیفیتیں پیدا ہو جائیں اور سب سے پہلے انگلیاں متاثر ہوں تو
بھی کیو پرم ہی اصل دوا ہے۔یہ تشنج انگلیوں سے شروع ہو کر تمام جسم میں پھیل جاتا ہے اور جسم اکڑ
جاتا ہے۔اگر بے ہوشی ہو جائے اور ہذیانی کیفیت ہو اور آنکھیں او پر چڑھ جائیں تو فوری طور
پر کیو پرم استعمال کرنی چاہئے۔مرگی کے دوروں سے قبل گدی سے سر درد شروع ہو کر آگے
پیشانی میں آتا ہو اور مرگی میں شیخ بھی نمایاں علامت ہو، انگلیوں میں جھٹکے لگتے ہوں اور تکلیف
سے مریض کی چیخیں نکل جاتی ہوں نیز دورے کے وقت پیشاب اور پاخانہ خطا ہو جاتا ہو تو کیوپرم
اس کا بہترین علاج ہے۔

کیوپرم
343
کیو پرم اعضاء کے سکڑنے اور کھلنے والے عضلات پر یکساں اثر ظاہر کرتی ہے۔جب
تی شیخ پیدا کرے تو درد ہوتا ہے اور جب عضلات کو ڈھیلا کر دے تو شعوری طور پر ان کو سنبھالا نہیں
جاسکتا۔کیو پرم کے مرگی کے مریض کو اکثر دورے کے بعد شدید سر درد ہوتا ہے۔بعض دفعہ وضع حمل کے وقت مریضہ عارضی طور پر بینائی کھو بیٹھتی ہے۔بعض دفعہ حصل
کے دوران یا وضع حمل کے وقت خون کا دباؤ بڑھ جانے سے دماغ کی رگ پھٹ جاتی ہے جس کی
وجہ سے بینائی مستقل ضائع ہو جاتی ہے لیکن کیو پرم میں عمو ما وقتی اندھا پن ملتا ہے کیونکہ اس کا
تعلق خون کی رگ پھٹنے یا خون
کا لوتھڑا جمنے سے نہیں ہوتا صرف عارضی تشیخ سے ہوتا ہے۔اگر
وضع حمل کے وقت عارضی اندھا پن پیدا ہو جائے اور کیو پرم کی دیگر علامتیں موجود ہوں تو کیوپرم
سے بفضلہ تعالی ضرور فائدہ ہوگا اور کو ہم وضع حمل کے دوران بہت سہولت پیدا کر دے گی۔کیو پرم کی بعض ذہنی علامات بہت نمایاں ہیں۔اس کا مریض اپنے خیالات اور
رجحانات میں تبدیلی پیدا نہیں کرتا، غمگین رہتا ہے، زبان سے ایسے الفاظ ادا کرتا ہے جن کو عملی
جامہ پہنانے کا ارادہ نہیں ہوتا۔سر میں خالی پن کا احساس ہوتا ہے، دماغ میں درد ہوتا ہے، سر پر
سرخی مائل نیلا ہٹ اور سوزش پائی جاتی ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا سر پر گرم پانی ڈالا جا رہا
ہو۔بہت چکر آتے ہیں اور سر آگے کی طرف گرتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔پیشانی، کنپٹیوں اور
گدی میں شدید درد ہوتا ہے جس میں دبانے سے اضافہ ہو جاتا ہے۔مریض کے چہرہ پر
نیلگوں پیلاہٹ آ جاتی ہے اور وہ کسی گہری فکر اور سوچ میں ڈوبا رہتا ہے۔ہونٹوں پر نیلا ہٹ
ہوتی ہے اور بے ہوشی طاری ہونے پر مریض کے جبڑے سختی سے بند ہو جاتے ہیں اور منہ سے
جھاگ نکلتی ہے۔ناک میں خون کے شدید دباؤ کا احساس ہوتا ہے، قوت شامہ جاتی رہتی ہے۔منہ میں دھات کا مزہ محسوس ہوتا ہے اور بہت تھوک بہتا ہے۔زبان مفلوج ہو جاتی ہے اور لکنت
کے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں۔زبان سانپ کی زبان کی طرح باہرنکلتی اور سکڑتی ہے۔۔

کیوپرم
344
کیو پرم کی ایک علامت یہ ہے کہ مریض کو ہچکی لگتی ہے جو معدہ کے شیخ سے پیدا ہوتی
ہے۔متلی اور قے کو ٹھنڈا پانی پینے سے آرام آتا ہے۔مگر متلی اور قے کے دورے سردی لگنے
سے ہی شروع ہوتے ہیں۔شدید پیٹ درد اور تھوڑے تھوڑے اسہال ہوں جن کے ساتھ تشخی
دورے بھی ہوں اور پیٹ تن جائے اور چھونے سے درد ہوتا ہو، اندر کی طرف کھچاؤ محسوس ہوتا ہو تو
یہ کیو پرم کی علامتیں ہیں۔روز مرہ ہیضے میں استعمال ہونے والی تین بہترین دواؤں میں سے ایک کیو پرم ہے۔اس
کی امتیازی علامتیں بالکل واضح اور آسانی سے شناخت ہونے والی ہیں۔ہیضے میں تشیخ کا آغاز
پیٹ سے ہوتا ہے جو بہت شدید ہوتا ہے اسہال کھل کر نہیں آتے بلکہ رک رک کر تھوڑے تھوڑے
آتے ہیں۔اگر چہ ہاتھ پاؤں بھی مڑتے ہیں مگر چڈلی کا تشنج پیٹ سے تشبیح کے بعد ہر دوسرے تشیع
سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ان تشنجی علامات کے ساتھ کیو پرم کی عمومی نیلا ہٹ اس کے مریض
کی شناخت کا مزید پختہ کر دیتی ہے۔دوسری دو دوا ئیں کیمفر اور ور بیٹرم البم ہیں۔نوجوان بچیوں کو حیض کے دوران کمر اور پیٹ میں تشنج ہوتا ہے لیکن اگر یہ شیخ
پنڈلیوں میں منتقل ہو جائیں تو زیادہ تر کیو پرم ہی دوا ہوگی۔اس میں ہلکی سی متلی اور اسہال بھی
ہوتے ہیں۔اگر حیض کے دوران مرگی کے دورے پڑنے لگیں تو یہ بھی کیو پرم کی علامت ہے۔البتہ نئے چاند کے نکلنے سے اگر یہ تکلیف ہو تو اس میں سیلیشیا مفید ہے۔مددگار دوائیں کلکیریا کارب
دافع اثر دوائیں کیمفر۔بیلاڈونا۔ہپر سلف سٹیفی سیگر یا کونیم
طاقت
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی