ساِیکلیمن یوروپیم Cyclamen Europaeum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
345
86
ئیکلیمن یوروپیم
CYCLAMEN EUROPAEUM
سائیکلیمن ایک پودے کی جڑ سے تیار کی جانے والی دوا ہے جس کے بارے میں
عجیب وغریب روایات مشہور ہیں۔سائیکلیمن بہت سے تضادات پر مشتمل دوا ہے۔اس کی علامات رکھنے والے مریض کا
حرکت کرنے کو بالکل دل نہیں چاہتا۔اگر چہ حرکت سے تکلیف میں کمی آجاتی ہے۔مریض کھلی ہوا
میں گھبراہٹ محسوس کرتا ہے ،لیکن بیماری کو افاقہ ہوتا ہے خصوصاً نزلہ زکام اور کھانسی کوکھلی ہوا سے
آرام آتا ہے۔مریض جسمانی کمزوری کی وجہ سے حرکت کرنے اور چلنے پھرنے سے گھبراتا
ہے۔شدید اسہال اور قے ، نظام ہضم بری طرح متاثر ، اس کے ساتھ لعاب دہن کا ذائقہ نمکین ہو
جاتا ہے۔سائیکلیمن میں عورتوں کا ماہانہ نظام متاثر ہوتا ہے اور بے قاعدگی پیدا ہو جاتی ہے۔حیض
بہت جلد جلد، مقدار میں زیادہ ، خون کالا اور منجمد ، حرکت سے خون میں کمی ، یہ سب سائیکلیمن
کی علامات ہیں۔حیض کی خرابی کی وجہ سے خون کی کمی ہو جائے اور یہ بیماری بڑھتی جائے تو اس
میں سائیکلیمن بہت اہمیت رکھتی ہے۔عورتوں کی طرح مردوں کے اعضاء میں بھی پیشاب کی
مختلف خرابیاں اور جنسی کمزوری پائی جاتی ہے۔سائیکلیمن کا مریض رات کو بہت بے چین ہوتا ہے۔سائیکلیمن میں چلنے سے کمزوری
بڑھتی ہے لیکن دردوں اور تکلیفوں میں کچھ کمی آ جاتی ہے۔سائیکیمن میں مریض کی ذہنی کیفیات بھی ادلتی بدلتی رہتی ہیں۔ایک دم خوشی کے
احساسات کی وجہ سے ہیجانی کیفیت ہوگی یا پھر ایک دم تھک کر گر جائے گا۔دماغ بالکل خالی
سایکلین
346
ہو جاتا ہے اور بولنے کو بھی دل نہیں چاہتا۔تمام قسم کے کاموں سے نفرت ہو جاتی
ہے۔چڑ چڑا پن پیدا ہو جاتا ہے۔سائیکلیمن کی مریضہ سمجھتی ہے کہ وہ دنیا میں اکیلی ہے اور ہر کوئی اس کے بارے میں
بری باتیں کرتا ہے۔اکثر نوجوان بچیوں میں یہ کیفیت ہوتی ہے۔کئی بار ایسی بچیوں کو سلفر اور
سٹرامونیم دی لیکن کوئی غیر معمولی فائدہ نہیں ہوا۔ہو سکتا ہے سائیکلیمن دی جاتی تو فائدہ ہو جاتا۔سائیکلیمن میں سردرد بہت شدید ہوتا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ سر پھٹ جائے گا۔صبح کے وقت سر در دشروع ہوتا ہے۔آنکھوں کے سامنے ستارے ناچتے ہیں۔نظر دھندلا جاتی ہے۔ایسا بھینگا پن جس میں
آنکھ کا ڈیلا اندر کی طرف سکڑتا ہے اس میں سائیکلیمن بہت مفید دوا
ہے۔آنکھوں میں حدت اور گرمی کا احساس ہوتا ہے۔ایک کی بجائے دو دو نظر آتے ہیں۔نظر
کی مختلف تکلیفیں بسا اوقات معدہ کی خرابی سے تعلق رکھتی ہے۔آنکھ کی پتلیاں پھیل جاتی ہیں ، آدھی
نظر غائب ہو جاتی ہے۔آنکھوں کے سامنے دھبے آتے ہیں جو مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں۔سائیکلیمن میں دائیں کان کے اندر کھنچنے والا درد ہوتا ہے۔کانوں میں گھن گرج کی
آوازیں آتی ہیں۔قوت شنوائی متاثر ہو جاتی ہے۔ی کلیمن میں گلے میں جلن پخشکی اور کھر چین کا احساس ہوتا ہے۔اس دوا میں عموماً
پیاس نہیں ہوتی لیکن بخار کے دوران شام کے وقت مریض کی پیاس بہت بڑھ جاتی ہے۔معدے کی تمام تکالیف پلسٹیلا سے ملتی جلتی ہیں۔چربی والے کھانے سے
نفرت ، گرمی ، جلن کا احساس اور کافی پینے کے بعد تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔کافی کا ایک
خاص اثر سائیکلیمن کے مریض پر یہ پڑتا ہے کہ جتنی دفعہ کافی پیئے گا اتنی دفعہ اسہال آئیں
گے۔معدے کی تکلیفوں میں ہچکی کا آنا سائیکلیمن کی بھی خاص علامت ہے۔سائیے
سائیکلیمن منه
کی مشکلی ، پیاس کی کمی یا پیشاب کی زیادتی میں تقسیم سے مشابہ ہے۔عام طور پر پسینہ بھی کم۔
سائیکلیمن
347
ہوتا ہے لیکن کمزوری ہو تو مریض پسینہ سے تر بتر ہو جاتا ہے۔پیشاب مقدار میں بہت
زیادہ، پانی کی طرح بالکل بے رنگ ، بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے۔یکلیمن کی بلغم میں سفیدی ہوتی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ جراثیم کا حملہ بہت
شدید نہیں ہے
اور زیادہ اتیلن نہیں ہوئی۔پیسکلیمن میں دم گھٹنے والی کھانسی بھی ہوتی ہے۔ان حصوں میں جہاں ہڈیاں جلد کے بالکل نزدیک ہوں، درد ہوتا ہے۔دائیں ہاتھ
میں انگوٹھے اور تشہد کی انگلی میں تشنج ہونے لگتا ہے جو لکھتے ہوئے کچھ بڑھ جاتا ہے۔پاؤں کی
ایڑیوں میں پھوڑے کا سا درد ہوتا ہے۔بعض اوقات یہ درد ہڈی کے بڑھ جانے کی وجہ سے
بھی ہوتا ہے۔اس کا زیادہ گہرا علاج کرنا پڑتا ہے، جس سے ہڈی مزید بڑھنا بند ہو جاتی ہے۔لیکن جہاں ہڈیاں بہت بڑھ گئی ہوں وہاں اپریشن کروانا پڑتا ہے۔جو دوائیں اس تکلیف کو کم
کرنے میں ممد ہوتی ہیں ان میں آرنیکا، لیڈم، روٹا، کلکیر یا فلور اور رسٹاکس شامل ہیں اور کلکیر یا
کا رب بھی مفید ہے۔سائیکلیمن میں خارش کو کھجلانے سے سکون ملتا ہے۔عورتوں میں حیض کا خون جاری
ہونے پر خارش کو آرام آجاتا ہے۔طاقت:
30 سے 200 تک