ڈیجی ٹیلس Digitalis
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
ڈیجی ٹیلس
349
87
ڈیجی ٹیلس
DIGITALIS
ڈیجی ٹیلس دل کے امراض میں بکثرت استعمال ہونے والی مشہور دوا ہے۔ایلو پیتھی
طریق علاج میں یہ دل کی تیز ، بے قابو دھڑکنوں کو قابو میں لانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔یہ
نبض اور دل کے غیر معمولی جوش اور دھڑکن کی تیزی کو ایک ضابطہ اعتدال میں لے آتی ہے لیکن یہ
بہت لمبے عرصہ تک بڑھتی ہوئی مقدار میں استعمال کرنی پڑتی ہے اور اس کا بظاہر خوشکن اثر پھر بھی
عارضی ثابت ہوتا ہے کیونکہ دن بدن اسے پہلے سے زیادہ مقدار میں دینا پڑتا ہے۔بالآخر یہ مقدار
اتنی بڑھ جاتی ہے کہ براہ راست زہر کا سا کام کرتی ہے۔اس موقع پر تمام ایلو پیتھے اطباء مجبور ہو جاتے
ہیں کہ اسے بند کر دیں اور جو نہی یہ بند کی جاتی ہے تو دل کی دھڑکن انتہائی تیز رفتار ہوکر بعض اوقات
محض ایک تھر تھراہٹ میں بدل جاتی ہے جس کے بعد دل اچانک کام کرنا بند کر دیتا ہے۔دراصل
دل کی حرکت کو کم کرنے کا جو اثر اس کے استعمال سے عارضی طور پر دکھائی دیتا ہے۔وہ ایک جبری اثر
ہوتا ہے جو دل کے عضلات کی بیماری تو دور نہیں کر سکتا مگر ان کو ایک محد و حرکت کے دائرے میں جکڑ
دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بالآخر یہ عضلات کلیتا جواب دے جاتے ہیں۔اس کے اثر سے مرض کے
آخری ایام میں مریض کے پھیپھڑوں میں پانی بھرنا شروع ہو جاتا ہے کیونکہ دل کے والوز
(Valves) خون آگے رگوں میں بھیجنے کی طاقت نہیں رکھتے اور خون پھیپھڑوں میں جمع ہو کر
پھیپھڑوں کو خون اور پانی سے بھر دیتا ہے یہاں تک کہ سانس لینے کی جگہ بھی باقی نہیں رہتی۔اس کا ہومیو پیتھی طریق استعمال مذکورہ نقصانات سے خالی ہوتا ہے۔ہومیو پیتھک
طریق استعمال میں یہ ایک بہت مفید اور طاقت بخش دوا ثابت ہوتی ہے۔
ڈیجی ٹیلس
350
دل کا ہر وہ مرض جس میں جگر کی خرابی یقینی طور پر موجود ہو اور آغاز میں نبض ہلکی اور دبی
ہوئی ہوا ایسے مرض کی ہر شکل میں ڈائیگی کیلس بہترین کام کرتی ہے۔یہ جگر تھی اور پھیپھڑوں پر بھی
بہت مثبت اثر ڈالتی ہے۔محض اس خطرہ سے ڈیجی ٹیلس کو نظر انداز کرنا کہ ایلو پیتھی میں اس کا غلط
استعمال ہوا ہے درست نہیں ہے۔اسے دل کی بیماریوں میں ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے۔تاہم
بعض چوٹی کے ہومیو پیتھک ڈاکٹر مثلاً ڈاکٹر کینٹ جولمبا عرصہ ایلو پیتھک ڈاکٹر رہے ہیں یہ تسلیم
کرتے ہیں کہ ڈیجی ٹیلس کے غلط استعمال سے موت کے سامان زیادہ ہوئے ہیں اور زندگیاں کم
بچائی گئی ہیں کیونکہ یہ صرف وقتی فائدہ دیتی ہے اور دل کے عضلات کی طاقت ختم کر دیتی ہے اور
تمام اعصابی ریشوں
کو نا کارہ کر دیتی ہے۔لیکن یہ تبصرہ ہومیو پیتھک طریقہ استعمال پر ہرگز اطلاق
نہیں پاتا کئی ہو میو پیتھ ڈاکٹر کینٹ کے اس تبصرے کونہ سمجھنے کی وجہ سے اس دوا کے استعمال سے
خائف رہتے ہیں حالانکہ ان کا حملہ اس کے ایلو پیتھک طریق استعمال پر ہے نہ کہ ہومیو پیتھک
طریق استعمال پر۔ڈیجی ٹیلس میں ایک بات یاد رکھنی چاہئے کہ اس میں بخار نہیں ہوتے ،شاذ کے طور پر ہی
کسی کو بخار ہو گا۔نبض ست ہوتی ہے، جگر میں دکھن اور بڑے ہونے کا احساس ہوتا ہے۔جگر کی
خرابی دل کی خرابی پر منتج ہو تو پہلے اجابت ہلکے یا مٹیالے رنگ کی ہوتی ہے، یرقان کی علامتیں ظاہر
ہوتی ہیں۔معدے میں خالی پن اور ڈوبنے کا احساس بھی ہوتا ہے۔یہ خصوصی علامت صرف چند
دواؤں میں ہے۔سلفر میں بھی ایسی کمزوری محسوس ہوتی ہے،مگر سلفر کے مریض کو کھانا کھانے سے
آرام آ جاتا ہے لیکن ڈیجی ٹیلس میں کھانے سے آرام نہیں آتا کیونکہ دراصل یہ معدہ کی تکلیف
نہیں ہوتی بلکہ دل کے ڈوبنے کا احساس معدہ کی طرف منتقل ہو جاتا ہے۔یہ ایک مسلمہ حقیقت
ہے کہ بعض دفعہ دل کی تکلیف معدہ میں یا اس کے نیچے بائیں طرف انتڑیوں کے اوپر کے حصہ
میں محسوس ہوتی ہے اور دل کے ماہرین بھی پتہ نہیں لگا سکتے کہ یہ دل کی تکلیف ہے یا معدے اور
انتڑیوں کی۔بعض دفعہ اس کے برعکس معدہ کی تکلیفیں دل میں محسوس ہوتی ہیں اور دل
ڈیجی ٹیلس
کی دواؤں سے کچھ آرام نہیں آتا۔351
اگر کھانا کھانے سے آرام نہ آئے بلکہ کھانے سے معدے پر بوجھ پڑ جائے اور دوران
خون بڑھ جائے تو یہ دل کی تکلیف کی علامت ہے اور ڈیجی ٹیلس کی ایک پہچان ہے۔ڈیجی ٹیلس میں مریض سوتے ہوئے بہت بے چینی محسوس کرتا ہے۔بہت خوفناک
خوا میں آتی ہیں۔خوفناک نظارے، نیچے گرنے کا احساس اور بھاگنے کی خواہش پائی جاتی ہے اور
بلندی سے گرنے کی خوا ہیں آتی ہیں۔دراصل دل کے ڈوبنے کا احساس خواب میں جسم کے گرنے
کے احساس میں تبدیل ہو جاتا ہے۔سوتے ہوئے جھٹکے بھی لگتے ہیں۔یہ اعصاب اور دل کی
کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔آنکھ لگتے ہی زور دار جھٹکے سے آنکھ کھل جاتی ہے۔یہ علامت
گرائینڈ یلیا سے مشابہ ہے۔ڈیجی ٹیلس میں چہرہ پر نیلا ہٹ آجاتی ہے۔یہ خون کی گردش میں خرابی کی وجہ سے ہوتا
ہے۔ہاتھ پاؤں کی انگلیاں بھی نیلی ہو جاتی ہیں جبکہ گرائینڈ ملیا میں یہ علامتیں نہیں ملتیں ہاں
کیو پرم میں یہ نیلا ہٹ کی علامتیں پائی جاتی ہیں مگر دل کی تکلیف کی وجہ سے نہیں بلکہ دوسرے
عوارض کے باعث۔ڈیجی ٹیلس میں بیماریوں کے آغاز میں نبض آہستہ ہوتی ہے لیکن بعد میں تیز ہو جاتی
ہے۔اگر بنیادی علامتیں ڈیجی ٹیکس سے مشابہ ہوں تو پھر نبض خواہ کتنی تیز بھی ہوڈیجی ٹیلس ہی کام
آئے گی۔نبض تیز ہونے کی وجہ سے اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔عموماً اس کی نبض میں بہت
کمزوری پائی جاتی ہے۔اگر نبض کی رفتار تیز بھی ہو پھر بھی کمزور ہوگی۔آرسنک میں نبض پہلی مگر تیز
ہوتی ہے اور اس میں تناؤ ملتا ہے۔غم کے نتیجہ میں دل کا حملہ ہو تو اس میں بھی ڈیجی ٹیلس مفید ہے۔دل پھڑ پھڑاتا ہے یا
اچانک چلتے ہوئے بند ہوتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔بے انتہا بے چینی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔دل کے رکنے کا احساس ڈیجی ٹیلس کی خاص علامت ہے۔اگر دل کی تکلیف کی وجہ سے
کھانسی (Cardiac Cough) ہو تو ڈیجی ٹیلس سے فائدہ ہوسکتا ہے۔پھیپھڑوں
352
ڈیجی ٹیلس
سے تعلق رکھنے والی کھانسی سے اس کا تعلق نہیں ہے۔بسا اوقات بغیر کسی جھٹکے کے سانس بند ہونے
کی تکلیف سے آنکھ کھلتی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ وہ نظام تنفس متاثر ہوا ہے جو خود کار طریقے
سے سانس جاری رکھتا ہے۔سونے پر سانس کی رفتار میں مسلسل کمی آنی شروع ہو جائے تو مجبوراً
ایسے مریض کو کبھی کبھی جگاتے رہنا چاہئے ورنہ وہ سوتے سوتے ہی ختم ہوسکتا ہے۔سوتے سوتے
سانس کی رفتار تدریجا کم ہونے کی علامت معدہ کے مریضوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ڈایا فرام
(Diaphragm) پر دباؤ کی وجہ سے سانس کم ہو جاتا ہے لیکن معدہ کے مریض اور دل کے مریض
کی حالت میں یہ فرق ہے کہ دل کے مریض کی یہ حالت مستقل ہوتی ہے اور معدہ کے مریضوں
میں کبھی کبھی معدہ خراب ہونے پر ایسا ہوتا ہے۔سانس بند ہونے کی علامتیں لیکیسس ، فاسفورس
اور کار بو ویج میں بھی پائی جاتی ہیں۔ڈیجی ٹیلس کو عموماً دل کی تکلیفوں سے باندھ دیا گیا ہے اس لئے اکثر معالجین دیگر
بیماریوں میں اس کے بارے میں سوچتے بھی نہیں ہیں جبکہ عمر کے ساتھ بڑھنے والی
پراسٹیٹ گلینڈز (Prostat Glands) کی کمزوریوں میں اگر دیگر علامتیں مشابہ ہوں تو
ڈیجی ٹیلس ایک بہت طاقت ور اور مؤثر دوا ثابت ہوتی ہے۔ہر عمر میں پیدا ہونے والی پراسٹیٹ کی
تکلیفوں میں عموماً سیبل سیر ولیٹا (Sabal Serrulata) اور چیما فیلا (Chimaphila) کے
در دیگر ملا کر دینا بہت مفید ثابت ہوا ہے مگر مد رنگیر میں ان دونوں کے مرکب کا استعمال لمبے عرصہ تک
کرنا چاہئے۔اس کے علاوہ بیلا ڈونا ، آرسنک اور تھو جا اونچی طاقت میں ملا کر دینا بھی مفید ہے لیکن
پراسٹیٹ کی جو بیماری دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ شروع ہوئی ہو اس میں ڈیجی ٹیلس کو اولیت دینی
چاہئے۔اس سے پراسٹیٹ گلینڈ آہستہ آہستہ واپس سکڑ کر اپنی اصل حالت میں آجاتا ہے۔بہت کم
دواؤں میں یہ طاقت ہے کہ پھیلے ہوئے غدود کو سکیڑ کر واپس اپنی اصل حالت میں لے آئیں۔اس
لئے ڈیجی ٹیلس کو چھوٹی طاقت میں لمبے عرصہ تک استعمال کرنا چاہئے۔تمہیں طاقت میں مناسب
ہے۔آہستہ آہستہ بڑھنے والی بیماریوں کو زیادہ اونچی طاقت سے فائدہ نہیں پہنچے گا ان میں
ڈیجی ٹیلس
353
عموماً یہ اصول اپنا لینا چاہئے کہ چھوٹی طاقت میں لمبے عرصہ تک دوائیں دیتے رہیں۔اور پھر کچھ
عرصہ کے بعد طاقت بڑھاتے رہیں۔میں نے ڈیجی ٹیلس کو عموما تھیں طاقت میں ہی استعمال کرایا
ہے۔اس سے زیادہ بڑی پوٹینسی کے استعمال کی ضرورت پیش نہیں آئی۔لیکن اگر کسی مرض میں کچھ
فائدہ کے بعد افاقہ رک جائے تو پھر طاقت بڑھا کر دیکھنا چاہئے۔ڈیجی ٹیلس میں بھوک کا فقدان اور پیاس کا بڑھ جانا پایا جاتا ہے۔بعض دفعہ کا لحیم
کی طرح کھانے کی خوشبو اشتہا پیدا کرنے کی بجائے بھوک کو بالکل ختم کر دیتی ہے۔لیکن
ڈیجی ٹیلس میں کا لچیکم کی طرح شدید قے آنے اور بے ہوش ہو جانے کا رجحان نہیں ملتا۔پیاس
بھڑک اٹھتی ہے اور بھوک آہستہ آہستہ بالکل مٹ جاتی ہے۔جگر کی بیماریوں اور برقان میں یہ
علامت عام ہے۔اگر مزاجی علامتیں بھی پائی جاتی ہوں
تو ڈیجی ٹیلس ان تمام علامتوں میں اکیلی
ہی شافی ثابت ہو سکتی ہے۔ڈیجی ٹیلس کی بے چینی آرسنک کی نسبت بھی زیادہ ہوتی ہے۔آرسنک کی بے چینی لیٹنے
کے بعد یا ایک حالت میں ٹھہرنے پر بڑھتی ہے جبکہ ڈیجی ٹیلس کی بے چینی ہر حال میں محسوس ہوتی
ہے نہ لیٹنے سے کم ہوتی ہے نہ جسمانی حرکت سے۔ایسے بے چین مریض کو ڈیجی ٹیلس ہی دینی
چاہئے کیونکہ یہ دل کے عضلات کی تدریجی کمزوری سے تعلق رکھتی ہے۔میرا خیال ہے کہ
ایلو پیتھک طریق پر ڈیجی ٹیلس کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے پیدا ہونے والی دل کی
خرابیوں میں ڈیجی ٹیکس کی بہت اونچی طاقت مثلاً ایک لاکھ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے لیکن کبھی
خود میں نے اپنے کسی مریض پر اس کا تجربہ نہیں کیا۔اس لئے اگر کوئی ہومیو پیتھ یہ تجربہ کرنا چاہے تو
اسے صرف ایسے مریض پر یہ تجربہ کرنا چاہئے جس کے بچنے کا بظاہر کوئی امکان نہ ہو اور پہلے اس
سے اجازت لے لینی چاہئے۔ڈیجی ٹیلس میں خارش بھی ملتی ہے۔کمر پر سرخ دانے نکلتے ہیں۔اکڑوں بیٹھنے
سے ، کھانے کے بعد اور موسیقی سے تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ کھلی ہوا میں
اور خالی پیٹ رہنے سے مرض کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔کیمفر ڈیجی ٹیلس کی مصلح دوا
ڈیجی ٹیلس
354
ہے۔چائنا سے اس کی موافقت نہیں ہے۔لہذا انہیں ایک دوسرے کے بعد استعمال کرنے میں
احتیاط کرنی چاہئے۔مددگار دواؤں میں کریٹیکس بہت اہمیت رکھتی ہے۔طاقت:
30