ڈاکسکو ریا ولوسا Dioscorea Villosa
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
ڈائسکوریا
355
88
ڈانسکوریا ولوسا
DIOSCOREA VILLOSA
(Wild Yam)
ڈائیا سکور یا جنگلی یام (Yam) سے بنائی جانے والی دوا ہے جو ایک پودے کی جڑ کو کہتے
ہیں جو بہت موٹی ہوتی ہے۔یہ پودا افریقہ میں بکثرت ملتا ہے۔یہ ایک روز مرہ کام آنے والی بہت
اہم دوا ہے۔اس کا سب سے زیادہ اثر پتہ پر ہوتا ہے۔پتہ کی پتھری سے پیدا ہونے والے شیخ
کو دور کرنے کے لئے (اگر اس کی مخصوص علامتیں ملتی ہوں ) بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔اس کی مخصوص علامت یہ ہے کہ شیخ خواہ پتے میں ہو یا پیٹ کے کسی اور حصے میں ہو اس
میں ہمیشہ دباؤ سے نقصان پہنچتا ہے اور انگڑائی لے کر ماؤف جگہ پر دباؤ کم کرنے سے آرام ملتا
ہے۔پیچش میں قولنج کے درد بہت ہوتے ہیں۔اس کے مریض کو آہستہ ٹہلنے سے آرام آتا ہے
کیونکہ اس سے بھی ہوا کا دباؤ کم ہو جاتا ہے۔کمر اور کندھوں کی طرف درد کی لہریں جاتی ہوئی
محسوس ہوتی ہیں ، ڈائسکوریا میں درد کی لہریں ہمیشہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی ہیں۔پے میں شیخ ہوتو درد کی لہر سینے سے ہوتی ہوئی کندھوں کی طرف بڑھتی ہے اور بازوؤں میں منتقل ہو
کر ہاتھوں تک اتر آتی ہے۔گردے کے تشیخ کا در دجگر کی طرف حرکت کرتا ہے۔اسی طرح بواسیر
کے مسوں کا دردبھی جگر ہی کی جانب جا تا ہوا محسوس ہوتا ہے۔معدہ کے شیخ کا درد دل کی جانب لپکتا
ہے ان تمام علامتوں میں ڈائیا سکور یا مفید ہے اور تمام مذکورہ عوارض میں شفا کا موجب بن جاتا
ہے۔پتے کے درد کے فوری علاج کے لئے ( جبکہ کسی ایک دوا کی واضح علامتیں نہ ملیں ) جو مرکب
میں تجویز کرتا ہوں ڈائیا سکور یا اس کا لازمی جزو ہوتا ہے۔
ڈائسکوریا
356
کیکٹس (Cactus) میں بھی درد کی لہروں کا ماؤف حصے سے دوسرے اعضاء کی طرف
منتقل ہونا ایک یقینی علامت ہے۔لیکن اس کی تشخیص جن علامتوں پر کی جاتی ہے وہ ڈائیا سکوریا
سے بالکل مختلف ہیں مثلا اگر اس کے مریض کی دماغی جھلیوں میں یا بیرونی عضلات میں تشنج ہو تو
اس سے جو درد کی لہریں نکلتی ہیں وہ پاؤں کے انگوٹھے تک نیچے اترتی ہیں۔ڈائیا سکور یا بہت زیادہ چائے پینے سے پیدا ہونے والے بداثرات کا بھی تریاق
ہے۔ڈائیا سکوریا کے مریض کے پیٹ کی ہوا میں بہت بد بو ہوتی ہے۔صبح کے وقت منہ کا ذائقہ
کڑوا ہوتا ہے اور زبان پر سفید موٹی تہہ جم جاتی ہے۔یہ پیٹ کے اعصابی دردوں کے لئے بھی
بہت مفید دوا ہے۔اس کا مریض چیزوں کے نام غلط یا درکھتا ہے اور وہی پکارتا ہے۔دونوں کنپٹیوں
میں ہلکا ہلکا در در ہتا ہے جو ہلکے دباؤ سے کم ہوتا ہے۔ڈائیا سکوریا میں خونی بواسیر بھی ملتی ہے۔مسے سرخ انگور کے گچھوں کی طرح ہوتے
ہیں۔اسہال بھی آتے ہیں جو صبح کے وقت شدت اختیار کر جاتے ہیں۔جلن کا احساس ہوتا ہے۔ڈائیا سکوریا کا مریض سارے سینے میں گھٹن اور تناؤ محسوس کرتا ہے۔سانس لینے پر سینہ پوری طرح
پھیلتا نہیں ہے اس لئے مریض چھوٹے چھوٹے سانس لیتا ہے۔ہاتھوں کے ناخن جلد ٹوٹتے ہیں
اور بہت خستہ ہو جاتے ہیں۔اس کی تکلیفیں شام کے وقت نیز الٹا لیٹنے اور آگے جھکنے سے بڑھتی
ہیں۔سیدھا کھڑے ہونے ، آہستہ آہستہ ٹہلنے اور ہلکے دباؤ سے کم ہو جاتی ہیں۔کیمومیلا اور کیمفر
اس کے اثر کو زائل کرنے والی دوائیں ہیں۔طاقت:
30 تک