ڈروسرا Drosera Rotundifolia

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

ڈروسرا
359
90
ڈروسرا روٹنڈ یفولیا
DROSERA ROTUNDIFOLIA
(Sundew)
ڈروسرا ایک ایسا پودا ہے جو گوشت خور ہے اور کیڑے مکوڑے کھاتا ہے۔اس کے پتوں
کی سطح پر سرخی مائل بال ہوتے ہیں جن سے رطوبت خارج ہوتی ہے جو کیڑے مکوڑوں کو قابو کرنے
اور انہیں ہضم کرنے میں محمد ثابت ہوتی ہے۔یہ رطوبت سورج کی روشنی میں شبنم کے قطروں کی
طرح چمکتی ہے۔اس کے پتے زمین پر پھیلے ہوتے ہیں۔جونہی کوئی کیڑا قریب آتا ہے یہ پتے
فور بند ہو جاتے ہیں اور وہ کیڑا ان کی غذا بن جاتا ہے۔سولہویں صدی میں ڈروسرا کو تپ دق کے علاج کے سلسلہ میں بہت شہرت ملی لیکن اس
کے بارے میں یہ بھی کہا گیا کہ جن مریضوں نے اس کو استعمال کیا وہ ان مریضوں کی نسبت جلدمر
گئے جنہوں نے اسے استعمال نہیں کیا۔تپ دق کے علاوہ اسے دانت درد، پاگل پن اور وضع حمل
کی تکلیفوں کو کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا گیا۔ہو میو پیتھی طریقہ علاج میں اس پودے کے عرق سے دوا تیار کی جاتی ہے۔جسے عموما کھانسی
میں استعمال کیا جاتا ہے۔چنانچہ اس دوا کو زیادہ تر کالی کھانسی سے ہی مخصوص کر دیا گیا ہے۔حالانکہ
اسے دراصل تشیع سے مخصوص
کرنا چاہئے تھا کیونکہ تشیخی علامات میں اس کا دائرہ عمل زیادہ ہوتا ہے۔صرف کھانسی میں ہی نہیں بلکہ بعض دوسری بیماریوں میں بھی ڈر وسر اتشنج دور کرنے کے کام آتا ہے۔اسی
طرح یہ مرگی میں بھی مفید ہے۔صحیح کے نتیجہ میں بے ہوشی کے دورے کے بعد ڈا روسرا کا مریض بہت
فکر مند اور بے چین رہتا ہے۔اس پریشانی کو دور کرنے میں ڈروسرا ایک بلند پایہ دوا ہے خواہ یہ شیخ مرگی

ڈروسرا
کا نہ بھی ہو۔360
ڈ روسرا کو عورتوں کے حیض ختم ہونے کے زمانے میں پیدا ہونے والی علامتوں
میں بھی استعمال کرنا چاہئے کیونکہ اس دور کی بیماریوں کی علامتیں ڈروسرا سے بہت ملتی ہیں۔چہرہ
کی تمتماہٹ، خون کے دوران کا کسی خاص عضو کی طرف ہو جانا اور بے چینی وغیرہ ڈروسرا میں
پائی جاتی ہیں۔ڈروسرا کا مریض اکیلا رہنے سے گھبراتا ہے اور شکی مزاج ہو جاتا ہے۔اپنے
قریبی دوستوں پر بھی اعتبار نہیں کرتا۔سانپ کے زہر سے تیار کی جانے والی اکثر دواؤں میں بھی
ایسی علامت پائی جاتی ہے۔ڈروسرا کا مزاجی مریض تو ہمات کا شکار ہوتا ہے۔بے چینی اور پست ہمتی کے علاوہ
ہمیشہ زندگی کے تاریک پہلوؤں پر نظر رکھتا ہے۔بے حد چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔سرخصوصاً پیشانی
میں درد ہوتا ہے اور رخسار کی ہڈیوں کے رستے باہر کی طرف پھیلتا ہے۔کھلی ہوا میں چلنے سے
چکر آتے ہیں اور بائیں طرف گرنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔بائیں طرف آدھے چہرے پر شدید
سردی کے ساتھ ڈنک دار دردوں کا احساس اور داہنے آدھے چہرے پر خشکی اور گرمی کا احساس
بھی ڈروسرا کی امتیازی علامت ہے۔اگر کھانے کے بعد حنجرے میں سرسراہٹ ہو اور کھانسی شروع ہو جائے تو ڈروسرا سے
فائدہ ہوسکتا ہے۔دیسی کیکر کے درخت پر جب پھلیاں آتی ہیں تو اس موسم میں کھانسی کی وبا
بہت پھیلتی ہے۔اس کھانسی میں ڈروسرا بہت مفید دوا ہے۔ڈروسرا میں سانس کی نالی میں
تنگی اور سکرن کا احساس ہوتا ہے۔ایسی کھانسی جس میں گلے میں بے چینی کا مستقل
احساس رہے اور کھانسنے سے بھی آرام نہ آئے ، اس میں ڈروسرا بہت کارآمد ہے۔آدھی
رات کے بعد شروع ہونے والی کھانسی اور وہ کھانسی جو بولنے سے بڑھ جائے ، اس میں
بھی ڈروسرا مفید ہے۔بچوں میں کالی کھانسی تکیے پر سر رکھتے ہی شروع ہو جاتی ہے اور
پھر اس کا دورہ دو تین گھنٹے تک چلتا ہے۔بچہ کھانس کھانس کر نڈھال ہو جاتا ہے لیکن سکون

ڈروسرا
361
کا ایک لمحہ نہیں ملتا۔اگر مریض کو بخار ہوتو وہ جسم میں شدید سردی محسوس کرتا ہے اور کانپتا ہے، چہرہ گرم اور
ہاتھ ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اور پیاس بالکل غائب ہو جاتی ہے۔ڈروسرا کی کھانسی لیٹنے سے، ہنسنے
سے گانے سے اور بستر کی گرمی سے بڑھتی ہے۔دافع اثر دوائیں کیمفر
طاقت:
6 یا 30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی