ڈلکا مارا Dulcamara
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
ڈلکا مارا
363
91
ڈلکا مارا
DULCAMARA
(Bitter Sweet)
ڈلکا مارا ایک ایسے پودے سے تیار کی جانے والی دوا ہے جو یورپ اور امریکہ میں بکثرت
پایا جاتا ہے۔اس درخت کی شاخیں بڑی بڑی اور پھیلی ہوئی ہوتی ہے اور اسے کاسنی رنگ کے
پھول لگتے ہیں۔اس کے تنے اور جڑ کو چبایا جائے تو پہلے مزہ کٹڑ وامحسوس ہوتا ہے پھر میٹھا۔اسی وجہ
سے اسے Bitter Sweet کہا جاتا ہے۔تازہ پودے کے عرق سے جو دوا تیار کی جاتی ہے
اسے ڈلکا مارا کہتے ہیں۔ڈلکا مارا نزلاتی جھلیوں کی بہت اہم دوا ہے۔اس میں یہ بات نمایاں طور پر پائی جاتی
ہے کہ موسم میں کوئی بھی تبدیلی ہو، خواہ گرمی سردی میں بدلے یا سردی گرمی میں نمی خشکی میں
تبدیل ہو یا خشکی نمی میں، یہ تبدیلی نزلاتی جھلیوں پر اثر انداز ہوتی ہے خصوصاً اگر یہ یکا یک واقع
ہو تو عین ممکن ہے کہ ڈالا مارادوا ہو۔موسم کی تبدیلی کے دنوں میں نزلہ زکام بہت کثرت سے
پھیلتا ہے۔اگر مریض کی دیگر علامتیں واضح نہ ہوں لیکن ہر موسم کی تبدیلی پر بیمار پڑ جائے تو اس
کے لئے ڈلکا مارا مفید ہے۔وہ کھلاڑی جو کھیل کے بعد، جبکہ ابھی جسم گرم ہو، کپڑے جلد اتار دیں تو انہیں نزلاتی تکلیفیں
شروع ہو جاتی ہیں۔اسی طرح سردی سے اچانک باہر گرمی میں نکل جانے سے بھی نزلہ ہو جاتا ہے۔رات
کے وقت اور آرام کرنے سے تکلیف بڑھتی ہے۔گردے، انتڑیوں اور معدے پر بھی نزلاتی اثرات ظاہر
ہوتے ہیں اور بار بار پیشاب آتا ہے یا اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔اسہال کی یہ تکلیف انتڑیوں،
معدے یا گردوں
کی نزلاتی تکلیف سے ہوتی ہے۔نم دار جگہوں پر رہنے سے اور نم دار موسم میں تکلیفیں
ڈلکا مارا
بڑھ جاتی ہیں۔364
گرمیوں کے موسم میں پہاڑوں پر جانے یا وہاں سے واپس آنے پر نزلاتی تکلیفیں ہو
جائیں تو ان میں بھی ڈلکا مارا دوا ہے۔بعض لوگوں کو سردی لگنے سے اسہال کی بجائے پیچش
شروع ہو جاتی ہے۔اس پیچش کی دوا بھی ڈلکا مارا ہے۔ڈلکا مارا اونچی طاقت میں دی جائے تو وہ
اس قسم کی کمزوریوں کا حفظ ما تقدم ہے اور اس دوا کی اونچی طاقت کے استعمال کے بعد ا کثر مریض
موسم کی تبدیلیوں سے اس قدرمتاثر نہیں ہوتے۔اگر پسینہ آیا ہو اور ٹھنڈی جگہ میں آنے سے دب جائے تو اس سے پیدا ہونے والی
تکلیفوں میں بھی ڈلکا مارا مفید ہے۔ڈ کامارا کا نزلہ ناک سے شروع ہوتا ہے لیکن آنکھوں میں اپنا مستقل قیام کر لیتا ہے،
آنکھیں بوجھل ہو جاتی ہیں اور زرد رنگ کی گاڑھی رطوبت نکلتی ہے۔یہ رطوبت پانی کی طرح
پتلی بھی ہوتی ہے۔آنکھوں کے پپوٹے متورم ہو جاتے ہیں۔اگر ڈلکا مارا نہ دیا جائے تو نزلاتی
تکلیفیں مزمن ہو جاتی ہیں۔ڈلک مارا میں خشک زکام ہوتا ہے اور ناک مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے۔گاڑھی زرد رطوبت ناک میں جم جاتی ہے۔ذراسی سردی بھی لگ جائے تو نزلہ عود کر آتا ہے اور
ناک سے خون بھی نکلتا ہے۔ڈلکا مارا اندرونی جھلیوں اور بیرونی جلد میں ناسور پیدا ہونے کا بھی علاج ہے۔چہرے کی
جلد پر ایگزیے کی قسم کے زخم بن جاتے ہیں جو تیزی سے پھیل جاتے ہیں اور زردرنگ کے کھرنڈ
بنتے ہیں۔چھوٹے چھوٹے چھالے کچھوں کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں جو بہت جلد پھیلتے ہیں۔یہ علامت آرسنک میں بھی بہت نمایاں ہے لیکن دونوں کے مریض بالکل الگ مزاج رکھتے ہیں۔آرسنک میں گینگرین پیدا کرنے کا رجحان ہے جبکہ ڈلکامارا میں زخم گینگرین میں تبدیل نہیں ہوتے۔ڈلکا مارا وہاں زخم پیدا کرتی ہے جہاں جلد کی نہ ہڈی پر بہت پتلی ہو۔آرسنک اور ڈلکا مارا میں زخموں کی
نوعیت کے لحاظ سے ایک فرق یہ ہے کہ آرسنک میں طاعون کی قسم کی گلٹیاں بنتی ہیں۔بغلوں کے
غدود سوج جاتے ہیں اور ان میں پیپ بنتی ہے۔ڈلکا مارا میں غدودوں میں پیپ نہیں بنتی صرف سختی
ڈلکا مارا
پیدا ہو جاتی ہے۔365
ڈلکا مارا میں سر پر کھرنڈ بن جاتے ہیں جن سے رطوبت بہتی ہے۔یہ علامت میز بریم
(Mezereum) میں بھی پائی جاتی ہے لیکن میزیریم میں ایگزیما کے اوپر جھلی سی بن جاتی ہے
جس میں پیپ اور شدید بو پائی جاتی ہے۔ڈلکا مارا میں یہ علامات زیادہ شدید نہیں ہوتیں۔ڈلک مارا کے ایگزیما سے ملتی جلتی علامتیں رکھنے والی دوائیں سپیا، آرسینک،
گریفائیٹس، پڑولیم، سلفر، کلکیریا کے نمکیات اور رسٹاکس ہیں۔ان سب کو اپنی اپنی علامتوں
کے لحاظ سے یاد رکھنا چاہئے۔کروٹن، اینا کیلس اور اینا کارڈیم بھی بہت مفید دوائیں ہیں۔اینا گیلس ، کروٹن اور رسٹاکس کا ایگزیما بدن کے نچلے حصہ پر اور رانوں کے ارد گر دہوتا ہے۔اپنا کارڈیم میں ایگزیما سارے بدن پر پھیلتا ہے۔ڈلکا مارا میں سردرد کی علامت سردی اور مرطوب موسم میں بڑھ جاتی ہے۔آنکھوں
کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے۔سر میں بھاری پن اور کنپٹیوں میں درد ہوتا ہے۔کانوں
میں درد اور بھنبھناہٹ کی آوازیں آتی ہیں جن سے قوت سامعہ متاثر ہوتی ہے۔کانوں کے
اردگرد کے غدودوں میں سوزش ہو جاتی ہے۔گالوں میں شدید درد ہوتا ہے جو کان ، آنکھ اور
جبڑوں تک پھیل جاتا ہے۔زبان خشک اور کھردری ہو جاتی ہے۔زبان کا فالج بھی نمایاں
ہے۔چہرے کی اعصابی دردسردی لگنے سے زیادہ ہو جاتی ہے۔مریض کھانے سے نفرت کرتا ہے۔ٹھنڈے پانی کی نہ بجھنے والی پیاس، جلن، متلی اور
قے کا رجحان جس میں سفید لیس دار رطوبت نکلتی ہے۔قے کے دوران سردی لگتی ہے۔سردی
کی وجہ سے مثانے میں سوزش اور بار بار پیشاب آتا ہے۔مسلسل پیشاب کرنے کی حاجت
رہتی ہے۔قطرہ قطرہ پیشاب آتا رہتا ہے۔بیماریوں کی علامت کروٹ پر لیٹنے سے کم ہوتی ہے اور کمر کے بل لیٹنے اور جھکنے
سے بڑھتی ہیں۔حرکت سے کمی ہوتی ہے۔شام کے وقت اور رات کو بڑھ جاتی ہیں۔موسم
کی تبدیلی سے ، مرطوب موسم میں بھیگ جانے اور ٹھنڈی چیزیں استعمال کرنے سے بھی
ڈلکا مارا
تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔مددگار دوائیں: برائیٹا کارب
دافع اثر دوائیں کیمفر۔کیوپرم
366
طاقت :
30 سے 200 تک