یوپپاٹوریم Eupatorium Perfoliatum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
یو پیوریم
371
94
یو پیوریم
EUPATORIUM PERFOLIATUM
(Thorough Wort)
اسے عرف عام میں Bone Set یعنی ہڈی جوڑ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ہڈیوں کی دکھن
کی بہترین دوائیوں میں لمبے عرصہ سے استعمال ہو رہی ہے۔امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں اسے
گھر کی بڑی بوڑھیاں عمومأنزلہ زکام وغیرہ میں گھر یلو چائے کے طور پر استعمال کرتی رہی ہیں۔انفلوئنزا ہلیر یا اوروہ بخار جس میں جسم کی سب ہڈیوں میں سخت دکھن کا احساس ہو، ان
میں یہ بہت مفید ہے۔نیز ایک چھوٹا سا مچھر کی قسم کا کیڑا جسے کتری کہا جاتا ہے اور عموماً خشک
پہاڑی علاقوں میں ملتا ہے۔اس کے کاٹنے سے جو بخار ہوا سے ڈینگو فیور (Dango Fever) یا
کمر توڑ بخار کہتے ہیں۔اس بخار کے علاج میں کامیابی سے استعمال ہونے والی یہ نہایت اعلیٰ
پایہ کی دوا ہے۔اس کی خاص علامت یہ ہے کہ ہڈیوں اور کمر میں سخت درد ہوتا ہے جو نا قابل بیان
اور نا قابل برداشت ہوتا ہے۔یو پٹیوریم اس بخار کی تکلیف میں بہت کمی پیدا کر دیتا ہے مگر مکمل شفا
نہیں دے سکتا کیونکہ یہ بخار ہر صورت میں اپنا سات دن کا چکر پورا کر کے رہتا ہے۔اس کے بعد
شفا ہونے کی صورت میں جسم کا اندرونی دفاع اس کے خلاف مکمل طور پر بیدار ہو چکا ہوتا ہے اور
پھر اس مریض کو دوبارہ کبھی ڈینگو فیور نہیں ہوتا۔یہ دوا انفلوئنزا کی بہترین دواؤں میں شمار کی جاتی ہے اور عام نزلہ زکام میں بھی
مفید ہوتی ہے۔خصوصا سردیوں کے موسم میں ہونے والا نزلہ جس کے ساتھ جسم کی دردیں بھی
نمایاں ہوں اور نزلہ کے آغاز میں سردرد بھی ضرور ہو تو یو ٹیوریم ضرور استعمال کرنا چاہیئے
یو پیوریم
372
کیونکہ یہ مریض کو مزید پیچیدگیوں سے بچاتا ہے۔یو پٹیوریم میں ہڈیوں کے درد کے ساتھ
سردی کا احساس ضرور پایا جاتا ہے۔یہ علامت ملیریا کی بھی نشاندہی کرتی ہے اس لئے یو پٹیوریم
ملیریا کی بھی ایک مفید دوا ہے۔اس کی سردی صبح چھ بجے سے لے کر نو بجے تک زیادہ محسوس ہوتی
ہے۔یو ٹیوریم کی علامتیں سورج چڑھنے کے ساتھ ہی شروع ہو جاتی ہیں جبکہ نیٹرم میور کی علامتیں
اشراق کے وقت صبح نو بجے کے بعد بڑھتی ہیں۔اگر وبائی صورت میں ملیر یا ظاہر ہواور یو پٹیوریم چند مریضوں کے لئے فائدہ مند ثابت
ہو تو اس وبا کے اکثر مریضوں میں یو ٹیوریم ہی کام آئے گی۔سب سے پہلے تو اس میں شدید
پیاس ملتی ہے۔سردیوں میں بھی ٹھنڈا پانی پینے کو دل چاہتا ہے جس سے جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا
ہے لیکن پیاس بجھنے میں نہیں آتی۔مریض اپنے آپ کو خوب لپیٹ کر رکھتا ہے۔جب سردی ختم ہو
اور بخار چڑھ جائے تو قے شروع ہو جاتی ہے اور کھلا پسینہ بھی آتا ہے لیکن اس پسینہ سے بخار نہیں
اترتا۔قے میں صفراء بہت آتا ہے۔شروع میں جتنی زیادہ سردی لگتی ہے بخار چڑھنے کے بعد اتنی
ہی گرمی اور حدت کا احساس ہوتا ہے۔اگر درجہ حرارت 103 ہو تو مریض 106 درجہ حرارت محسوس
کرتا ہے یعنی گرمی اور سردی دونوں کے احساس کی شدت یکساں ہوتی ہے۔بخار جب پوری طرح
چڑھ جائے تو پسینہ آنا بند ہو جاتا ہے۔جب بخار ٹوٹے تو اس وقت پھر پسینہ آتا ہے جس کے
ساتھ بخار ٹوٹنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے لیکن سر میں شدید درد شروع ہو جاتا ہے جو عام تجربے سے
برعکس علامت ہے کیونکہ ملیریا کے اکثر مریضوں کو جب پسینہ کے ساتھ بخارٹوٹے تو بخار کے
دوران ہونے والے سردرد کو بھی آرام آیا کرتا ہے۔یہ طرفہ تماشہ یو پیٹوریم میں ہی ملے گا کہ بخار
ٹوٹ رہا ہو اور سر درد بڑھ رہا ہو۔معالجین کو بار ہا ملیریا کے ذکر میں یہ تنبیہ کی جاچکی ہے اور اب پھر اسے دہرایا جاتا
ہے کہ خصوصاً ملیریا میں چڑھتے بخار میں اس وقت تک دوا نہیں دینی چاہئے جب تک بخار
ٹوٹنا نہ شروع ہو جائے۔دوا دینے کا سب سے اچھا وقت تو وہ ہوتا ہے جب ملیریا بخار کے
دو حملوں کے درمیان وقفہ پڑتا ہے۔اس وقت اگر صحیح دوا دی گئی ہو تو یا تو بخار کا اگلا
یو پیٹوریم
373
دورہ شروع ہی نہیں ہوگا یا پہلے دورے سے کم شدید ہوگا۔دو تین دن ایسا ہوتا رہے گا اور ہر آنے
والا بخار پہلے سے کم ہوگا یہاں تک کہ مریض کو مکمل شفا ہو جائے۔بائی کے دردوں (Rheumatism) میں بھی یو پٹیوریم کامیابی سے استعمال ہوتی
ہے۔یو پٹیوریم کے مریضوں کے جوڑوں پر گانٹھیں ابھر آتی ہیں اور سب اعصاب میں بھی درد ہوتا
ہے۔نقرس Gout) کا درد زیادہ تر پاؤں کے انگوٹھے میں ملتا ہے۔بائی کے مریضوں کو اکثر
سر در درہتا ہے۔متلی ہوتی ہے اور صبح کے وقت چکر آتے ہیں جبکہ شام کو کم ہو جاتے ہیں۔یو پٹیوریم کے مریض کی آنکھ کے ڈیلوں میں بھی درد ہوتا ہے۔آنکھوں کے درد میں
اور برائیو نیا، یو ٹیوریم کی مددگار دوائیں ہیں۔اسہال آئیں تو بہت کھلے، سبزی مائل اور
پانی کی طرح ہوتے ہیں، مروڑ بھی اٹھتے ہیں۔بعض دفعہ تھوڑے تھوڑے اسہال آنے کے بعد
یکدم بہت کھل کر آتے ہیں جس سے بہت کمزوری واقع ہو جاتی ہے اور اس کے معابعد کچھ قبض ہو
جاتی ہے جو کئی دن تک مسلسل چلتی ہے۔یو پیوریم میں کھانسی بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔سینے میں درد ہوتا ہے۔سارے جسم پر
لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔سردی سے زود حسی پائی جاتی ہے چونکہ یہ نزلہ کی دوا ہے اس لئے
پھیپھڑوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔یو پیوریم کے مریضوں کی طبیعت میں اداسی پائی جاتی ہے۔یو پٹیوریم کے مریض کے جسم
پر ورم بھی ہو جاتی ہے۔اگر ایسے ورم انفلوئنز ایا ملیریا کے دوران پائے جائیں تو ذہن یو پٹیوریم کی
طرف منتقل ہونا چاہئے۔یو ٹیوریم کی امراض اکیس دن کے بعد دوبارہ اپنا زور دکھاتی ہیں۔بات چیت میں
مصروف رہنے سے یو ٹیوریم کے مریضوں
کو افاقہ محسوس ہوتا ہے۔یو پٹیوریم معدہ، جگر اور ہوا کی
نالیوں کی اندرونی جھلیوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔یہ عموماً مرطوب علاقوں میں پیدا ہونے والی
بیماریوں میں مفید ہے مگر سخت خشک موسم میں بھی اس کا عارضہ ملتا ہے جیسے ڈینگو بخار۔طاقت:
30 سے 200 تک