یو فریزیا Euphrasia

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

یو فریزیا
375
95
یوفریزیا
EUPHRASIA
(Eyebright)
یوفر یز یا پودوں کی ایک جنس ہے جس میں سے ایک قسم کو عرف عام میں Eyebright
کہا جاتا ہے۔ہومیو پیتھی میں استعمال ہونے والا یوفریز یا اسی قسم سے تعلق رکھتا ہے جیسا کہ اس
کے دوسرے نام Eyebright سے ظاہر ہوتا ہے۔یہ نزلے کی ان قسموں میں کام آتا ہے جن
کا حملہ خصوصاً آنکھ پر زیادہ ہو اور اس کے حملے سے آنکھیں غیر معمولی طور پر سرخ ہو جائیں۔یوفر یز یا بہت لمبے اور گہرے اثرات کی حامل دوانہیں ہے بلکہ وقتی اور مختصر اثر کی دوا
ہے
اور اسے مزمن اثرات کی دواؤں میں شامل نہیں کیا جاتا۔نزلہ کی وہ کیفیات جو وقتی طور پر جوش دکھا ئیں اور گزر جائیں ان میں یوفریز یا مفید
ہوتی ہے بشرطیکہ نزلہ کا اثر آنکھوں پر زور دکھائے۔ہر وہ نزلہ جو آغاز سے ہی آنکھوں پر حملہ
کرے اور اس کا پانی آنکھوں میں جلن اور سرخی پیدا کر دے اس نزلہ میں یوفریز یا مفید ہے۔دن بھر جب تک آنکھوں سے پانی بہتا رہتا ہے اور آنکھیں سرخ رہتی ہیں اس وقت تک کھانسی
نہیں ہوتی۔گلے میں کوئی جلن اور خارش بھی محسوس نہیں ہوتی لیکن جب مریض رات
کو بستر پر لیٹتا
ہے تو آنکھوں سے بہنے والا پانی گلے میں اندر گرنے لگتا ہے اور اس کی وجہ سے سانس کی نالی زخمی ہو
جاتی ہے اور پھر کھانسی شروع ہو جاتی ہے۔آغاز میں یہ کھانسی محض رات تک ہی محدود رہتی ہے
لیکن کچھ عرصہ کے بعد جلن اور خراش کے نتیجہ میں گلے میں زخم بن جاتے ہیں اور کھانسی لمبی چل جاتی
ہے اور دن کے وقت بھی ہوتی رہتی ہے۔نزلہ کے ساتھ سر درد کا حملہ بھی ہوتا ہے۔آنکھوں میں

یو فریزیا
376
دباؤ کا احساس ہوتا ہے جیسے کسی نے پٹی سے کس کر باندھ دیا ہو۔آنکھ کے کورنیا کے پردے میں
زخم اور پھنسیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔چونکہ آنکھ سے جلن پیدا کرنے والا تیزابی مادہ بہتا ہے اس کے
نتیجہ میں جو بداثرات باقی رہ جاتے ہیں وہ کافی عرصہ تک آنکھوں کو متاثر رکھتے ہیں اور ان سے
نظر دھندلا جاتی ہے۔یوفریز یا کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ آنکھ سے تعلق رکھنے والے اعصاب پر فالج کا
حملہ بھی ہو جاتا ہے۔پس اگر چہ یہ ایک حاد (Acute) دوا ہے مگر اس سے پیدا ہونے والی یہ
تکلیف مزمن (Chronic) بھی ہوسکتی ہے۔اس کا فالج Third Nerve کو متاثر کرتا ہے۔یو فریز یا کو جرمن خسرہ (German Measles) کے علاج میں ایک امتیازی مقام
حاصل ہے۔عام خسرہ میں تو اکثر پلسٹیلا استعمال ہوتی ہے لیکن جرمن میزنز میں یوفریز یا ایک
لازمی دوا ہے۔اس میں بیماری کا آغاز آنکھوں پر بیماری کے حملہ سے ہوتا ہے اور آنکھیں بہت
سرخ ہو جاتی ہیں۔یہ بیماری ویسے تو خطر ناک نہیں لیکن حاملہ عورتوں اور ہونے والے بچوں کے
لئے بعض دفعہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اگر پہلے تین مہینوں میں اس بیماری کا حملہ
ہو جائے تو جنین کے اعضاء کی نشو و نما جہاں تک پہنچی ہو اسی مقام پر رک جاتی ہے اور بچہ بڑھتا
نہیں ہے۔اس بیماری کی وبا کے دنوں میں حاملہ عورتوں کو بہت احتیاط سے کام لینا چاہئے کیونکہ
یہ بہت خطرناک بیماری ہے۔ابتدائی تین مہینوں میں اگر یہ بیماری ہو تو یا تو بچوں کی آنکھیں ہی
نہیں بنتیں یا دل کے بعض حصے خام رہ جاتے ہیں۔اسی طرح شنوائی پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے اور
بعض دفعہ بالکل اندھے اور بالکل بہرے بچے پیدا ہوتے ہیں۔بسا اوقات ایسے بچے چند مہینے
کے اندر ہی مرجاتے ہیں اور اسے رحمت شمار کرنا چاہئے ورنہ جو بچے بچ جائیں وہ ماں باپ کے
لئے عمر بھر کا روگ بن جاتے ہیں۔مزید احتیاط کا تقاضا ہے کہ اگر حاملہ عورت کو ابتدائی تین
مہینوں میں خسرہ ہو جائے تو اسے ضرور اچھے کلینک میں داخل کروا کر یہ تسلی کر لینی چاہئے کہ کہیں
یہ جرمن میزلز (German Measles) تو نہیں تھی جس کا اثر جنین پر پڑا ہو۔ایسی

یو فریزیا
377
صورت میں ڈاکٹر مشورہ دیں گے کہ زچہ اور بچہ دونوں کا مفاد تقاضا کرتا ہے کہ ایسا حمل ضرور گرا
دیا جائے۔جاتی ہے۔یوفریز یا میں روشنی سے زود حسی پائی جاتی ہے۔خسرے میں بھی یہ اس کی خاص پہچان بن
یوفریزیا کی تکلیفیں شام کے وقت اور گرمی سے اور روشنی سے بڑھ جاتی ہیں۔دافع اثر دوائیں: کیمفر - پلسٹیلا۔کاسٹیکم
طاقت:
30

آج 10 میں سے 10 باقی