فیرم میٹیلکم Ferrum Metallicum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

فیرم میٹ
379
96
فیرم میلیلیکم
FERRUM METALLICUM
(لوہا)
ہو میو پیتھ معالجین نے یہ تجربہ کیا ہے کہ اگر کسی کو زیادہ مقدار میں فولاد (آئرن ) دیا
جائے تو مریض کا رنگ پیلا یا سبزی مائل ہو جاتا ہے اور اس پر ایسی چکناہٹ نظر آتی ہے جیسے اس پر
موم رگڑ دی گئی ہو۔سارے جسم پر یہی کیفیت ہوتی ہے۔خون بہنے کا رجحان ہوتا ہے جس میں پتلا
اور پانی ملا ہوا کھاہوا ساخون بہتا ہے۔خون کے لوتھڑے بھی بنتے ہیں۔اس کے خون کے لوتھڑے
سرخی مائل ہی ہوتے ہیں اگر چہ اکثر زہر جو خون جماتے ہیں ان کے لوتھڑے سیاہی مائل ہوتے
ہیں۔ان علامتوں کے علاج بالمثل کے لئے جو ہومیو پیتھک دوا بنائی جاتی ہے اسے فیرم میٹیلیکم
کہتے ہیں جسے مختصر افیرم میٹ بھی کہہ دیا جاتا ہے۔فیرم میٹ کی ایک علامت یہ ہے کہ جسم کے تمام اعضاء کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔یہ کوئی ایسی کمزوری نہیں ہوتی جو دائمی ہو اور ہر وقت محسوس ہو بلکہ تھوڑے کام سے جلد تھکاوٹ ہو
جاتی ہے۔ایسڈ فاس میں ہر وقت جسم نڈھال رہتا ہے لیکن فیرم میٹ میں تھوڑے سے کام سے
ایک دم طاقت ختم ہو جاتی ہے جیسے ٹارچ میں پرانا سیل ہوتو وہ ایک شعلہ دکھا کر یکدم بجھ جاتا
ہے۔مریض جب تک حرکت نہ کرے اسے اپنی کمزوری کا احساس نہیں ہوتا۔خواہ مریض آہستہ
ہی چلے، کچھ دیر چلتے رہنے سے کمزوری ضرور محسوس ہوتی ہے لیکن اگر مریض بغیر حرکت کے لیٹا
یا بیٹھا ر ہے تو اس سے بھی اس کو تکلیف پہنچتی ہے کیونکہ مسلسل حرکت نہ کرنے سے جسم کی خوابیدہ
درد میں جاگ اٹھتی ہیں۔اگر مریض کچھ دیر تیز چلے تو دونوں تکلیفیں بیک وقت ظاہر ہوتی ہیں۔

فیرم میٹ
380
کمزوری بھی نمایاں ہو جاتی ہے اور دردیں بھی محض حرکت سے ہی نہیں کچھ دیر مسلسل بولنے سے
بھی کمزوری کا احساس ہونے لگتا ہے۔باوجود اس کے کہ مریض میں خون کی نمایاں کمی پائی جاتی ہے مگر چہرے پر معمولی
جذباتی ہیجان سے بھی خون کی چمک دکھائی دیتی ہے جس کو ہومیو پیتھ فالس پلیتھورا (Fale Plethora)
یعنی خون کا جعلی عکس کہتے ہیں۔مریض کے دونوں کلے تمتمانے لگتے ہیں اور عورتوں میں خصوصاً
یہ تمتماہٹ اچانک شرما جانے سے پیدا ہونے والی تمتما ہٹ سے ملتی ہے۔حیض بعض دفعہ بہت
لمبے چلتے ہیں صرف ایک دو دن تھوڑا سار کے اور پھر جاری ہو گئے لیکن اس قسم کے حیض میں پورا
خون نہیں نکلتا بلکہ پھیکا پھیکا زردی مائل خون جاری رہتا ہے اور بعض دفعہ رحم کی جھلی کے کچھ
ٹکڑے بھی کٹ کٹ کر حیض کے ساتھ باہر نکلتے ہیں۔لیکن عجیب بات یہ ہے کہ چہرے پر وہی
پرخون ہونے کی جھوٹی علامتیں نظر آتی ہیں۔ایسی عورتیں اندام نہانی کے حساس ہو جانے کی وجہ
سے عموماً اسقاط حمل کی بیماری کا شکار ہوتی ہیں۔اسی طرح اندام نہانی سے رحم کے اندرونی حصوں
کا کچھ باہر نکل آنا بھی بعید نہیں۔فیرم میٹ کی چائنا سے اس پہلو سے مشابہت ہے کہ یہ سرخ ذرات کو کم کرتی ہے۔جو دوا
بھی خون کے سرخ ذرات کو کم کرے اس کی چائنا سے مشابہت ضرور ہوگی۔چہرہ بغیر خون کے دباؤ
کے تمتما جاتا ہے اور چہرہ پر باری باری سرخی اور زردی آتی ہے۔اسی طرح بخار چڑھتے ہوئے
سردی کا احساس بھی نمایاں طور پر پایا جاتا ہے۔معدے کی علامتوں میں بعض دفعہ جوع البقر کی طرح نہ مٹنے والی بھوک ملتی
ہے اور بعض دفعہ بھوک کا کلیتًا فقدان۔کھٹی چیزوں سے سخت نفرت۔کھٹی چیزیں کھانے کی
کوشش کریں تو اسہال لگ جائیں گے۔کھانے کے تھوڑی دیر بعد بغیر کسی متلی کے غیر ہضم شدہ
کھانے کا کچھ حصہ ابکائیوں کے ساتھ منہ کی طرف آتا رہتا ہے اور بعض دفعہ با قاعدہ متلی
کے ساتھ قے بھی ہوتی ہے۔ایسی تے بعض دفعہ کھانا کھاتے ہی آجاتی ہے اور بعض دفعہ
آدھی رات کے بعد آتی ہے۔پیٹ عموماً ہوا سے تن جاتا ہے۔انڈا کھانا پسند بھی ہو

فیرم میٹ
381
تو ہرگز موافق نہیں آتا۔رات کے وقت اکثر غیر ہضم شدہ غذا کی اجابت ہوتی ہے لیکن اگر دن کو
ایسی اجابت ہو تو کھانے کے جلدی بعد ہو گی مگر ساتھ درد نہیں ہوتا۔بعض دفعہ اجابت سخت بھی ہوتی
ہے اور ایسی صورت میں کمر اور مقعد میں تشیخی درد پائے جاتے ہیں اور مقعد کے کچھ باہر نکل آنے کا
رجحان بھی ملتا ہے۔بعض مریضوں میں بے اختیار پیشاب خطا ہونے کا رجحان پایا جاتا ہے جو دن
کے وقت زیادہ ہوتا ہے۔پھیپھڑوں کی علامت میں چھاتی پر دباؤ اور سانس لینے میں مشکل محسوس ہوتی ہے۔آواز بیٹھ جاتی ہے کھانسی خشک اور دورہ دار اور بعض دفعہ ساتھ سرخ خون کا اخراج۔کندھوں میں
وجع المفاصل کی دردیں اور کمر درد، اسی طرح کو لہے میں یا پنڈلی میں یا پاؤں کے تلووں میں درد
ملتے ہیں۔ان سب کو ہلکی حرکت سے کچھ آرام آتا ہے۔مددگار دوائیں: چائنا۔الیومن۔ہمامیلس
دافع اثر دوائیں: آرسنک۔ہیپر سلف
طاقت :
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی