فیرم فاس Ferrum Phosphoricum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
فیرم فاس
97
383
فیرم فاس
FERRUM PHOSPORICUM
(Phosphate of Iron)
فاسفورس اور لوہے کے مرکب کو فیرم فاس کہتے ہیں۔خون کے سرخ ذرات میں
فیرم فاس ایک طبعی جزو کے طور پر شامل ہوتا ہے۔اگر فیرم فاس کی کمی ہو تو عموماً کہا جاتا ہے کہ خون
میں لوہے کی مقدار کم ہوگئی ہے۔یہ سرخ خون کی کمی کے لئے بہترین دوا ہے۔فیرم فاس کے مریض کو کھلی ہوا تکلیف دیتی ہے۔اس لحاظ سے اس کا مزاج ٹھنڈا ہے مگر
فاسفورس کے عنصر کی شمولیت کی وجہ سے اس کی کچھ علامتیں فاسفورس سے بھی ملتی ہیں۔مریض
کے ذہن میں کوئی معین خوف تو نہیں ہوتا مگر ویسے ہی دل بے چین اور بیزار رہتا ہے اور عمومی طور پر
پریشانی ذہن پر قبضہ کئے رکھتی ہے۔کمزوری بہت ہوتی ہے۔ہومیو پیتھک پوٹینسی میں فیرم فاس
خون کی کمی اور کمزوری کو دور کرنے کی بہترین دواؤں میں سے ہے۔سردی لگنے سے نزلاتی
تکلیفیں ہوں تو چہرہ تمتما اٹھتا ہے اور بخار کی طرح تمازت محسوس ہوتی ہے۔عموماً گوشت اور دودھ
نا پسند ہوتے ہیں اور ایسی چیزیں کھانے کو دل چاہتا ہے جن سے مصنوعی طور پر بھوک چمکے۔ایسے
مریض کو عموماً کھٹے ڈکار آتے ہیں۔مقعد میں بواسیری مسے ملتے ہیں اور اجابت بعض دفعہ خون
ملے ہوئے پانی والی ہوتی ہے۔اگر پچپش ہو تو خون بہت نکلتا ہے۔کھانسی ہو تو کھانسی کے ساتھ
( عموماً عورتوں میں ) پیشاب خطا ہونے کا عارضہ بھی ہو جاتا ہے۔اسی طرح بے اختیاری طور پر
قطرہ قطرہ پیشاب بھی نکلتا رہتا ہے۔فاسفورس کے مرکبات ان مریضوں میں مفید ثابت ہوتے ہیں جن کا خون پتلا ہو اور
فیرم فاس
384
بہت جلد بہنے کا رجحان رکھتا ہو۔ہیموفیلیا (Haemophilia) کے مریضوں میں بھی یہ تینوں
مفید ہیں یعنی فاسفورس، ایسڈ فاس اور فیرم فاس۔فاسفورس ہومیو پیتھک دوا کی شکل میں خون کو
گاڑھا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن اگر یہ خون کو بہت گاڑھا کر دے تو مضر نتائج بھی ظاہر ہو
سکتے ہیں اور دل کے حملہ کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے اس لئے فاسفورس کو لمبے عرصہ تک آنکھیں بند
کر کے استعمال کرتے رہنا مناسب نہیں۔فاسفورس، ایسڈ فاس اور فیرم فاس استعمال کرنے
والوں کا دو تین ماہ کے بعد خون کا ٹیسٹ ہونا چاہئے۔خون صرف اس حد تک گاڑھا ہونا چاہئے جو
جریان خون کے رجحان کو ختم کر دے، اس کے بعد ان دواؤں کا استعمال روک دینا چاہئے۔دوبارہ
خون پتلا ہونے کا رجحان ہو تو پھر شروع کروادیں۔فیرم فاس کے مریضوں کے عضلات بعض دفعہ بوجھ اٹھانے کی کوشش سے کھنچ
جاتے ہیں اور ایسے مریضوں کو پھر تھوڑا سا بوجھ اٹھانے سے بھی ان عضلات میں ہمیشہ تکلیف
ہوتی ہے۔ملی فولیم میں بھی یہ رجحان پایا جاتا ہے۔یہ دونوں دوائیں جریان خون کی بھی بہترین
دوائیں ہیں۔جن مریضوں میں خون کی کمی ہو ان میں جلد غصہ آنے کا رجحان بھی پایا جاتا
ہے۔ایسے مریضوں کا پسینہ پھوٹ پڑتا ہے اور سارا جسم کانپنے لگتا ہے اور ان کا سارا غصہ اپنی ذات
پر ہی ٹوٹتا ہے۔مریض بہت جلد جذباتی ہو جاتا ہے، کبھی خوش ہوتا ہے اور کبھی ہذیان بکتا ہے۔یہ
فیرم فاس کی علامت ہے جو فاسفورس اور آئرن کے ملنے سے پیدا ہوتی ہے۔فیرم فاس کا مریض تنہار ہنا پسند کرتا ہے، دوسرے لوگوں کی موجودگی میں گھبراتا ہے۔شور
بھی اس کے لئے نا قابل برداشت ہوتا ہے۔کبھی کبھی جوش میں آکر بہت بولتا ہے لیکن یہ اس کا
دائمی مزاج نہیں ہے۔فیرم فاس کے مریض عموماً کم بولنے والے اور تنہائی پسند ہوتے ہیں۔سر درد میں ٹھنڈی ہوا سے فائدہ ہوتا ہے۔سیڑھیاں چڑھنے سے سردرد
شدت اختیار کر جاتا ہے اور بعض دفعہ نظر آنا بھی بند ہو جاتا ہے۔دراصل یہ بھی خون کی کمی
فیرم فاس
385
انیمیا (Anaemia) کی نشانی ہے۔خون کی کمی ہو تو ایک دم اٹھنے سے اور سیڑھیاں چڑھنے سے
خون نیچے کی طرف آتا ہے اور سر کو پوری طرح خون نہیں پہنچتا۔اگر سر میں درد ہو تو اس صورت میں
اس میں اضافہ ہو جاتا ہے۔آنکھوں کے اوپر ، گدی میں ، کنپٹیوں پر اور آدھے سر میں پھاڑنے
والے درد ہوتے ہیں، نظر بھی عارضی طور پر ) غائب ہو جاتی ہے۔پرخون دواؤں کی فہرست میں
جلسیمیم میں بھی یہ علامت ملتی ہے کہ سر درد کے دورے کے ساتھ اچانک نظر غائب ہو جاتی
ہے۔خون
کا دباؤ زیادہ ہو جائے تو بیلا ڈونا میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے مگر فیرم فاس میں خون
کی کمی کی وجہ سے اور سر میں خون نہ پہنچنے کے نتیجہ میں وہی اثر ظاہر ہوتا ہے جو پر خون دواؤں میں
خون کا دباؤ بڑھ جانے سے ہوتا ہے اور نظر غائب ہو جاتی ہے۔فیرم فاس میں کان کی نالیوں کا نزلہ ہوتا ہے اور نزلاتی اخراجات میں خون کی
آمیزش بھی ملتی ہے کیونکہ اس دوا میں جریان خون کا رجحان ہوتا ہے۔بچوں میں عموماً نکسیر کا
عارضہ ملتا ہے۔فیرم فاس کے مریضوں کے منہ کی جھلیوں اور مسوڑوں سے اگر خون بہے تو اس کا رنگ
سرخ ہوتا ہے اور یہی بات عملی فولیم میں بھی پائی جاتی ہے۔گلے کے غدود پھول جاتے ہیں،خراش،
خون بہنا، جلن، سوزش اور نگلنے میں دقت فیرم فاس کی علامتیں ہیں، یہ علامتیں بہت سی دواؤں
میں نمایاں ہیں۔محض ان کی وجہ سے فیرم فاس کو پہچاننا مشکل ہے۔مریض پر عمومی نظر ڈال کر
اندازہ ہو سکتا ہے کہ فیرم فاس کا مریض ہے یا نہیں۔اس میں خون کی کمی کا نشان اس کی پہچان میں
مدد دے سکتا ہے مگر پر خون لوگوں میں بھی فیرم فاس کئی عوارض میں کام آتی ہے۔فیرم فاس حمل کے دوران عورتوں کو ٹانک کے طور پر استعمال کروانی چاہئے۔اس غرض کے لئے فیرم فاس، کلکیر یا فاس اور کالی فاس کا مرکب بہت مفید ہے۔شروع
کے مہینوں میں دینے سے حمل ضائع ہونے کا رجحان رک جاتا ہے اور آخری دو تین مہینوں
میں بچہ کی نشو ونما کے لئے بہت مفید ہے۔اسے مسلسل استعمال نہیں کرنا چاہئے ، کچھ
فیرم فاس
386
عرصہ کھلانے کے بعد وقفہ ڈال کر دوبارہ شروع کرانا چاہئے۔اس طریق سے کوئی نقصان نہیں ہوتا
بلکہ فائدہ ہی پہنچتا ہے۔فیرم فاس میں بھوک کبھی کم ہو جاتی ہے اور کبھی بے حد زیادہ جومٹتی ہی
نہیں۔یہ دونوں انتہا ئیں اس میں پائی جاتی ہیں۔یا حد سے زیادہ بھوک یا بھوک کا فقدان۔اس
کے علاوہ وہ چیز میں جو نقصان پہنچاتی ہیں ان کی خواہش پیدا ہو جاتی ہے اور جو چیزیں موافق آتی
ہیں۔ان کی خواہش مٹ جاتی ہے۔گوشت وغیرہ سے نفرت ہو جاتی ہے۔ایسی صورت میں
فیرم فاس دینے سے فائدہ ہوتا ہے۔کھانے کے بعد متلی ہوتی ہے متلی اگر حمل کے زمانے میں ہو تو
اس میں فیرم فاس مفید ہے لیکن حمل
کی متلی عموما کافی ضدی اور سخت ہوتی ہے۔محض فیرم فاس
سے شاذ کے طور پر ہی فائدہ ہوتا ہے۔متلی کی اور بہت سی دوائیں ہیں جو خصوصیت سے حمل سے
تعلق رکھتی ہیں۔ان سب پر عبور ہونا چاہئے۔متلی میں اب تک جتنی دوائیں استعمال کی گئی ہیں ان
میں ایک نئی دوا پہلی (Pipli) ہے جو میں نے خود بنوائی ہے۔یہ نئی چیز ہے اور پیپل کے پتوں کی
راکھ سے بنائی گئی ہے۔یہ عمل کی ضدی متلی دور کرنے میں مفید ثابت ہوئی ہے۔حمل کی متلی کے بارے میں میرا یہ نظریہ ہے کہ یہ بعض دفعہ الرجی سے پیدا ہوتی ہے۔بعض عورتوں کو بچے سے الرجی ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں متلی بہت سخت اور لمبا چلتی ہے۔امریکہ
میں بھی یہ تحقیق ہوئی ہے کہ جن عورتوں کا حمل گر جاتا ہے یا حمل ٹھہرتا ہی نہیں ان میں سے چالیس
فیصد عورتیں ایسی ہیں جن میں اپنے بچے کے خلاف ایک قسم کی الرجی ہو جاتی ہے جس کے نتیجہ میں
جسم کی دفاعی طاقتیں جنین (Embryo) پر حملہ کر دیتی ہیں۔مزید تحقیق سے یہ حقیقت منکشف
ہوئی کہ دراصل ہر عورت کو خود اپنے ہی حمل کے خلاف الرجی ہوتی ہے اور جسم کی دفاعی طاقتیں
حرکت میں آکر رحم پر حملہ آور ہو جاتی ہیں۔لیکن جنین کے اردگرد تین قسم کے خول بنے ہوئے
ہیں یعنی پلیسٹا ، رحم کی اپنی دیوار اور اس دیوار کے باہر کی جھلی۔ان کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ
جسم کے اندر موجود دفاعی طاقت کے حملے کو روکنے کے لئے بذات خود ایک دفاعی طاقت رکھتے
ہیں۔اگر ایسا نہ ہوتا تو کسی بھی جنین کا قرار پکڑنا ناممکن ہو جاتا۔غالبا یہی وجہ ہے
)
فیرم فاس
387
کہ جنین کے متعلق قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ اسے ہم نے قرار مکین میں رکھا ہے۔نیز فرمایا ہے
کہ اسے ہم نے تین اندھیروں یعنی تین پردوں میں رکھا ہے۔اگر کسی وجہ سے جنین کے گرد کی
دفاعی طاقت اس پر حملہ آور طاقت سے کمزور ہو تو ایسا حمل لا زما گر جائے گا۔بعض اداروں کے سائنس دانوں نے کچھ ایسے ذرائع دریافت کئے ہیں جن سے
اندرونی اور بیرونی دفاعی توازن کو درست کیا جاسکتا ہے لیکن سر دست یہ علاج بہت مہنگا ہے۔تاہم
جن عورتوں کو یہ علاج کرانے کی توفیق ملی ہے ان میں سے بھاری اکثریت کے بچے ہو گئے ہیں۔پہلی (Pipli) کو چونکہ میں نے حمل کی متلی میں کافی مفید پایا ہے اس لئے اسے ایک
اور طرح بھی وسیع پیمانے پر استعمال کرا کے دیکھنا چاہئے۔بعید نہیں کہ یہ الرجی کی وجہ سے حمل
گرنے کے عارضہ کو بھی درست کر دے لیکن یہ تو اس کتاب کو پڑھنے والے ساری دنیا میں پھیلے
ہوئے ہو میو پیتھ ڈاکٹر ہی تجربے کے بعد بتا سکتے ہیں۔اس ضمن میں اس کو مختلف طاقتوں میں استعمال کر کے آزمانا چاہئے۔نیز یہ دیکھنا بھی
ضروری ہے کہ اگر یہ دوا اثر کرتی ہے تو کون سے مزاج والوں پر اثر کرتی ہے اور کون سے مزاج
والوں پر نہیں کرتی۔ہومیو پیتھس سے میری درخواست ہے کہ جو بھی اس کا تجربہ کریں۔وہ اس
کے نتائج سے احمد یہ مسلم سنٹرل ہو میو بورڈ کو بھی حسب ذیل پتہ پر مطلع فرمائیں۔16-Gressen Hall Road London S۔W۔18۔5QL۔U۔K
فیرم فاس کی علامات چھونے ، جھٹکا لگنے، حرکت کرنے سے شدت اختیار کرتی ہیں جبکہ
ٹھنڈی ٹکور سے افاقہ ہوتا ہے۔طاقت
بائیوکیمک کی 3x تا 12x
یا ہومیو پیتھک کی 30 اور اونچی طاقتیں