فلوریکم ایسڈیم Fluoricum Acidum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
فلورک ایسڈ
389
98
فلوریکم ایسڈ
FLUORICUM ACIDUM
(Hydrofluoric Acid)
فلورک ایسڈ ایسی بیماریوں میں بہت مفید، وسیع الاثر اور گہرا اثر کرنے والی دوا ہے جو
رفته رفته جزو بدن ہو چکی ہوں اور جسم کی گہرائی میں چلی جائیں اور زندگی کا حصہ بن جائیں،مگر یہ
آہستہ آہستہ اثر کرتی ہے۔آنا فانا اور فوری اثرات ظاہر نہیں کرتی۔فلورک ایسڈ ایک پہلو سے سلفر
سے مشابہ ہے اور ایک پہلو سے نیٹرم میور سے۔بہت سے ایسے مریض ہیں جو سلفر اور نیٹرم میور
وہ
کے مریض سمجھے جاتے ہیں لیکن انہیں ان دونوں دواؤں سے فائدہ نہیں پہنچتا۔دراصل
فلورک ایسڈ کے مریض ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے یہ بہت دلچسپ دوا ہے۔نیٹرم میور میں ناخنوں
کی خرابیاں پائی جاتی ہیں۔ناخن بدنما، اکھڑے اکھڑے اور بہت تیزی سے بڑھتے ہیں۔کنارے پھٹ جاتے ہیں اور بچک کر بے جان ہو جاتے ہیں۔اسی طرح بال بے رونق ، کمزور اور
بے جان ہو جاتے ہیں اور ان کی نوکیں پھٹ کر دو نیم ہو جاتی ہیں۔ان علامات سے عمو مانیٹرم میور
کی طرف دھیان جاتا ہے جبکہ ہاتھ پاؤں میں گرمی ، جلن اور پسینہ کی علامات سے سلفر کا خیال آتا
ہے۔یہ سب علامات فلورک ایسڈ میں اکٹھی ملتی ہیں۔یہ گہرا اثر کرنے والی دوا ہے اور اگر علامات
کے باوجود اس دوا کو نظر انداز کر دیں تو بہت گہرا نقصان پہنچتا ہے۔ایسے مریض جن کی بیماریاں بڑھتے بڑھتے ایسی حالت کو پہنچ جائیں جہاں دوسری
دوائیں کام نہ کریں وہاں لازماً بہت گہری دوائیں تلاش کرنی پڑتی ہے۔فلورک ایسڈ
ان میں سے ایک ہے۔وہ تمام گہری بیماریاں جونسل در نسل انسانی صحت پر اثر انداز
ہوتی رہتی ہیں مثلاً سفلس ، سوزاک اور کوڑھ۔اکثر ہومیو پیتھ معالجین نے ان تین بنیادی
فلورک ایسڈ
390
بیماریوں میں تمام مریضوں کو تقسیم کر دیا ہے۔فلورک ایسڈ میں ان تینوں بنیادی بیماریوں کی علامات
پائی جاتی ہیں۔اسی طرح پھیپڑوں میں سلی مادے بھی نسل در نسل انسانی جسم میں منتقل ہوتے
رہتے ہیں۔اس کا بیماریوں کی چوتھی قسم سمجھ کر الگ علاج ہونا چاہئے۔فلورک ایسڈ میں سردی اور گرمی کی علامتیں ادلتی بدلتی رہتی ہیں۔رات کے وقت بستر
میں تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔تپش محسوس ہوتی ہے، نتیجتاً مریض ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارتا ہے۔سلفر میں گرمی کے احساس کے باوجود مریض پانی سے متنفر ہوتا ہے لیکن فلورک ایسڈ والے مریض
کو ٹھنڈا پانی پسند ہوتا ہے۔اس لحاظ سے یہ پلسٹیلا سے مشابہ ہے۔پاؤں جلتے ہیں اور مریض بستر
سے پاؤں باہر نکالتا ہے۔ہاتھ پاؤں دونوں پسینے سے شرابور ہو جاتے ہیں۔پسینہ میں جلن ہوتی
ہے۔انگلیوں کے درمیان پسینہ آنے کی وجہ سے انگلیاں گل جاتی ہیں۔اس میں فلورک ایسڈ بہت
مفید دوا ہے۔فلورک ایسڈ کی ایک علامت اسے نیٹرم میور اور سلفر سے ممتاز کر دیتی ہے یعنی
فلورک ایسڈ کے مریض چائے اور کافی سے بہت جلد اثر قبول کرتے ہیں اور یہ مشروب ان کے
مزاج کے موافق ثابت نہیں ہوتے۔ان سے نیند اڑ جاتی ہے یا دوسری تکلیفیں شروع ہو جاتی
ہیں۔نیٹرم میور اور سلفر میں یہ علامت نہیں ملتی۔فلورک ایسڈ کے مریض کی جلد پر پھنسیاں بھی بن جاتی ہیں اور ٹھیک نہیں ہوتیں۔بسا اوقات چہرے پر پھوڑا نکلتا ہے جو پکتا نہیں ہے اور لمبے عرصہ تک تکلیف دیتا ہے۔عام حالات
میں ایسے پھوڑوں میں سلیشیا مفید ثابت ہوتی ہے لیکن سلیشیا سب پھوڑوں پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ایسے پھوڑوں میں اگر سلیشیا کے بعد فلورک ایسڈ دی جائے تو وہ زیادہ زوداثر ثابت ہوتی ہے۔جس
طرح پلسٹیلا کے بعد سلیشیا کام کرتی ہے اسی طرح اگر سلیشیا کے بعد پلسٹیلا کی بجائے فلورک ایسڈ
دی جائے تو مریض میں ایک فیصلہ کن صورت حال ظاہر ہو جاتی ہے یعنی یا تو مریض شفا پا جائے گایا
ایسی واضح علامات ظاہر ہو جائیں گی جو کسی نئی دوا کے انتخاب میں مددگار ہوں گی۔اگر سلیشیا کا غلط استعمال ہو جائے تو فلورک ایسڈ اس کے بداثرات کو زائل کر دیتا
فلورک ایسڈ
391
ہے اور اس کے مثبت اثرات پر اثر انداز نہیں ہوتا۔فلورک ایسڈ میں بال بہت کمزور اور بے جان ہو جاتے ہیں اور کناروں سے پھٹ
جاتے ہیں۔نیٹرم میور میں تمام سر پر اثر پڑتا ہے لیکن فلورک ایسڈ میں سر پر کہیں کہیں بال کمزور
ہوتے ہیں اور کہیں بالکل صحت مند نظر آتے ہیں یہ پہچان فلورک ایسڈ کو واضح طور پر دوسری ملتی
جلتی دواؤں سے ممتاز کر دیتی ہے۔اس لئے ایسی باتوں پر نظر رکھنی چاہئے کیونکہ بعض دفعہ ایسی
علامات کی وجہ سے ایک ایسی دوا کی قطعی شناخت ہو جاتی ہے جودوسری ملتی جلتی علامتیں دیکھنے سے
ممکن نہیں ہوتی۔ہوشیاری سے تاک میں لگے رہنا چاہئے کہ کوئی ایسی علامت مل جائے جو کسی دوا
کی قطعی نشان دہی کر دے پھر باقی تمام بیماریوں کو وہ خود ہی سنبھال لیتی ہے، لمبی چوڑی تفتیش کی
ضرورت نہیں پڑتی۔فلورک ایسڈ میں ایک علامت ایسی ہے جو غالباً کسی اور دوا میں نہیں ملتی یعنی اگر پیشاب
کی حاجت محسوس ہو اور مریض پیشاب روک لے تو سر میں درد ہونے لگتا ہے۔ایسے سردرد میں
گرمی اور تپش بھی محسوس ہوتی ہے اور پیشاب کرنے پر سر در دکو آرام آجاتا ہے۔فلورک ایسڈ ایسے لوگوں کے لئے بھی بہترین دوا ہے جو جنسی بے راہ روی کا شکار ہو
جاتے ہیں اور اپنے آپ کو بالکل بے کار اور ناکارہ کر لیتے ہیں لیکن اس کے باوجود بد نظری سے
باز
نہیں آتے اور نظر بازی کو اپنا پیشہ بنالیتے ہیں۔ایسے لوگوں کے لئے فلورک ایسڈ ، پکرک ایسڈ،
لائیکو پوڈیم اور سپیا اپنے اپنے مزاج کے مریضوں میں بہترین ثابت ہوتی ہیں۔اگر مریض
پلسٹیلا کا ہو اور اس کا اثر رک جائے تو اس کے بعد سلیشیا یا فلورک ایسڈ کام آتے ہیں۔فلورک ایسڈ نیلی رگوں کے جالے (Vericose Veins) دور کرنے اور
اس کے زخموں کو ٹھیک کرنے کی بہترین دوا ہے۔بسا اوقات ویری کوز و نیز دوسری دواؤں
سے ٹھیک نہیں ہوتیں۔عورتوں میں بار بار بچوں کی پیدائش سے جو بوجھ پڑتے ہیں اس سے
ٹانگوں میں نیلی رگیں ابھر آتی ہیں اور جالے بن جاتے ہیں۔کئی دفعہ ان سے خون
فلورک ایسڈ
392
بھی نکلتا ہے اور بہت تکلیف دہ صورت حال پیدا ہو جاتی ہے۔اس تکلیف میں کوئی معین دوا کام
نہیں کرتی کہ اسے دستور کی دوا سمجھ لیا جائے اور ہمیشہ وہی کام کرے مگر جو دوا بھی علامتوں کے مطابق
درست ہو وہ فوری فائدہ دیتی ہے۔اس بیماری کے لئے چوٹی کی دواؤں میں آرنیکا، ایسکولس،
س سلفیورک ایسڈ اور نائیٹرک ایسڈ ہیں۔اس فہرست میں فلورک ایسڈ بھی لکھ لیں۔ویری کوز و نیز کے حوالے سے کوئی دوا یاد نہ آئے تو بہتر طریقہ علاج یہ ہے کہ مریض کے
مزاج
کی تشخیص کریں اس طرح بسا اوقات مزاجی دواہی ویری کوز و نیز میں بھی فائدہ پہنچا دیتی ہے۔بعض لوگوں کے سر کی جلد سن ہو جاتی ہے۔حس ختم ہو جاتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے
کہ سر کا پچھلا حصہ لکڑی سے بنا ہوا ہے۔اس تکلیف میں فلورک ایسڈ بہترین دوا ہے۔ہاتھ۔پاؤں سن ہونے کا رجحان بھی فلورک ایسڈ میں ملتا ہے۔اس میں عموماً جسم تلے دبا ہوا حصہ بن
نہیں ہوتا بلکہ دوسرا حصہ سن ہو جاتا ہے۔ریڑھ کی ہڈی میں بھی سن ہونے کا احساس ہو تو فلورک
ایسڈ مفید ہے۔اسے فوراً اور بروقت استعمال کرنا چاہئے کیونکہ سن ہونے کا احساس کسی وقت
اچانک فالج میں تبدیل ہو سکتا ہے۔چونکہ فلورک ایسڈ آہستہ آہستہ اثر کرتا ہے اس لئے ایسے
مریضوں کو فلورک ایسڈ دے کر جلد یہ دوا تبدیل نہیں کرنی چاہئے۔اگر مریض کی حالت مزید
خراب ہونے سے رک جائے اور ٹھہر جائے اور کچھ کچھ فرق پڑنے لگے تو اس دوا کو جو آہستہ آہستہ
اثر کرنے والی ہوا سے لمبے عرصہ تک اثر دکھانے کا موقع دینا چاہئے کیونکہ صبر سے دو تین مہینے تک
استعمال کرنے سے بہت خوشگوار علامتیں ظاہر ہو جاتی ہیں۔صرف یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس
دوا کے استعمال کے دوران مریض کی حالت مزید بگڑے نہیں بلکہ بہتری کی طرف مائل رہے۔شیر خوار بچوں کے سر کے ایگزیما میں بھی فورک ایسڈ بہت مفید ہے۔بڑوں میں یہ
علامت نمایاں ہوتی ہے کہ سر کے بالوں والے حصہ میں خارش نہیں ہوتی بلکہ جو حصے
فلورک ایسڈ
393
بالوں سے خالی ہو گئے ہوں وہاں بہت خارش محسوس ہوتی ہے۔فلورک ایسڈ میں ایک ایسی عجیب علامت ملتی ہے جو عام طور پر دوسری دواؤں میں نہیں
ملتی یعنی بعض بچوں کا سر بائیں طرف سے قدرے چھوٹا رہ جاتا ہے اور پوری طرح سے
نشو و نما نہیں پاتا۔بائیں آنکھ بھی نسبتادبی ہوئی اور چھوٹی ہوتی ہے۔یہ فلورک ایسڈ کی نشانی ہے۔چونکہ یہ ہڈی کی تعمیر میں بہت مفید دوا ہے اس لئے یہ اس قسم کی کمزوری میں کام کرتی ہے۔اکثر
مریضوں پر تجربہ سے اس دوا کی یہ خوبی معلوم ہوئی ہے۔یہ ایسی چیز ہے جو طریقہ آزمائش
(Proving) سے معلوم نہیں کی گئی۔فلورک ایسڈ میں بہت ٹھنڈا پانی پینے کی خواہش کے ساتھ کھانا کھانے کی بھی خواہش
ہوتی ہے۔عام طور پر پیاس کی علامت کے ساتھ بھوک ختم ہو جایا کرتی ہے لیکن فلورک ایسڈ میں
یہ دونوں علامتیں ساتھ ساتھ ملتی ہیں۔گلے کے پرانے زخموں میں بھی فلورک ایسڈ مفید ہے۔اس بارہ میں یہ سلیشیا اور
مرکزی دونوں کے ساتھ موافقت رکھتی ہے جبکہ سلیشیا اور مرکری آپس میں ایک دوسرے کی مخالف
دوائیں ہیں، ان کو اکٹھا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔درمیان میں ہسپر سلف کو شامل کرنا پڑتا ہے لیکن
فلورک ایسڈ ان دونوں دواؤں کے ساتھ دے سکتے ہیں۔مرکزی کے استعمال کے بعد سلیشیا
صرف اس صورت میں اونچی طاقت میں دی جاسکتی ہے جب خود مرکری ہی کے غلط استعمال سے
مضر اثرات ظاہر ہوئے ہوں۔سلیشیا ان اثرات کو زائل کر دیتی ہے۔سلفر میں صبح کے وقت اسہال کی علامت ملتی ہے۔فلورک ایسڈ میں بھی صبح کے اسہال
کی علامت ملتی ہے علاوہ ازیں ایسے اسہال جو مزمن ہو جائیں اور ٹھیک ہونے میں نہ آئیں اور
مریض کو بہت کمزور کر دیں اس میں بھی فلورک ایسڈ بہت مفید ہے۔جگر کی خرابی کے نتیجہ میں جسم پر پیدا ہونے والی سوزش میں بھی فلورک ایسڈ مفید دوا
ہے۔اس سوزش اور ورم کے ساتھ گرمی کا احساس بھی ہوتا ہے۔اسہال میں صفرا بھی شامل ہوتا ہے
اور پیٹ ہوا سے تن جاتا ہے۔
394
فلورک ایسڈ میں گرمی سے ، گرم مشروبات سے اور صبح کے وقت تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔سردی میں آرام محسوس ہوتا ہے۔مددگار دوا
سليشيا
طاقت
30 یا حسب ضرورت اونچی طاقتیں