جلسیمیم Gelsemium

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

395
99
GELSEMIUM
(زرد چنبیلی)
جلسیمیم زرد چنبیلی سے بنائی جاتی ہے۔ہومیو پیتھی میں اس کا استعمال بہت کثرت
سے ہوا ہے۔یہ کسی حد تک ایکونائٹ اور بیلا ڈونا سے مشابہ ہے لیکن ان کی نسبت اس میں بیماری
بڑھنے کی رفتار قدرے کم ہوتی ہے۔سر کی طرف دوران خون اور درد، منہ کا خشک ہو جانا ایسی
علامتیں ہیں جوا یکونائٹ، بیلاڈونا اور جلسیم میں مشترک ہیں لیکن ایکونائٹ میں تپش اور
تمتماہٹ پائی جاتی ہے جبکہ جسیم میں پیش نہیں ہوتی۔یہ مزاج کے لحاظ سے ٹھنڈی دوا ہے۔اس میں منہ کی خشکی کے باوجود پیاس نہیں ہوتی۔سردی لگتے ہی فوراً بیماری کے اثرات ظاہر نہیں
ہوتے بلکہ دو تین دن کے بعد علامات ظاہر ہوتی ہیں۔اگر بچے کوسردی لگنے سے کچھ عرصہ کے بعد
بخار ہو تو جلسیمیم دینی چاہئے لیکن اگر سردی لگتے ہی برا حال ہو جائے تو ا یکونائٹ اور بیلا ڈونا
ملا کر دینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر کینٹ کے مطابق اس کے مریض کو سردی لگ جانے کے کئی دن بعد نزلہ ہوتا ہے۔چونکہ جلسیمیم ٹھنڈے مزاج کی دوا ہے اس لئے یہ خیال آتا ہے کہ سردیوں کے موسم میں اس کا اثر
نمایاں ہوگا۔اسی طرح ایکونائٹ میں چونکہ جوش اور گرمی پائی جاتی ہے اس لئے اس کو گرمیوں میں کام آنا
چاہئے لیکن حقیقت اس سے بالکل برعکس ہے۔ایکونائٹ سردی کے موسم کی دوا ہے اور جلسیمیم اکثر
گرمیوں میں کام آتی ہے۔گرمیوں کے موسم میں سردی لگ جائے تو اس میں جلسیمیم زیادہ مفید ہے لہذا
یہ گرم اور خشک موسم کی دوا ہے۔لیکن گرمیوں کے خشک موسم میں خونی پیچش ہو جائے تو ایکونائٹ چوٹی

396
کی دوا ہے جو خشک گرمی اور خشک سردی دونوں میں کام کرتی ہے۔جلسیمیم کو عموماً سر در داور نزلاتی بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے مگر اسہال وغیرہ میں
استعمال نہیں ہوتی حالانکہ اگر جسم ٹھنڈا ہو اور سر میں بوجھ محسوس ہو، منہ خشک ہونے کے باوجود
پیاس نہ ہو تو وہ اسہال جو لمبا عرصہ پیچھا نہ چھوڑیں، ان میں جلسیمیم بہترین کام کرتی ہے۔اس لئے یہ اسہال کی بھی دوا ہے۔جلسیم میں بیماری کا اثر آہستہ ہونے کے باوجود اسے مزمن بیماریوں میں شاذ کے
طور پر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔نسبتا درمیانی عرصہ پر محدود بیماریوں میں استعمال ہوتی ہے۔جلسیمیم میں چہرے اور سر کی طرف خون
کا دباؤ ہوتا ہے۔چہرہ گرم اور ہاتھ پاؤں
ٹھنڈے ہوتے ہیں یہ علامت آرنیکا میں بھی پائی جاتی ہے۔بعض دفعہ پنڈلیاں بھی ٹھنڈی اور یخ
بستہ ہو جاتی ہیں۔یہ علامتیں گلو نائن سے بھی ملتی ہیں مگر جسیمیم اور گلونائن میں فرق یہ ہے کہ
جلسیمیم میں ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوتے ہیں لیکن پسینہ بالکل نہیں آتا جبکہ گلونائن میں ہاتھ
پاؤں ٹھنڈے ہوتے ہیں اور پسینہ بھی آتا ہے۔کمر کے عضلات میں کھچاؤ اور تناؤ کی وجہ سے
کمر درد کندھوں تک پھیل جاتا ہے اور سر کے پیچھے تک بھی محسوس ہوتا ہے۔گردن اکڑ جاتی ہے۔جس کی وجہ سے گردن موڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔سر درد عموماً ایک طرف نمایاں ہوتا ہے۔سوتے
ہوئے گردن میں بل پڑ جائے تو جلسیمیم کے ساتھ بیلاڈونا ملا کر دینے سے فائدہ ہوتا ہے۔اگر کمر کی تکلیف کے ساتھ گردن بھی متاثر ہو اور گردن توڑ بخار کی علامتیں ظاہر ہونے لگیں تو اس
صورت میں کمر ٹھنڈی نہیں ہوتی، ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوتے ہیں شیخ اور اکڑاؤ ہوتا ہے جس میں
نیلا ہٹ نہیں ہوتی۔ان علامات میں جلسیمیم کو نہیں بھولنا چاہئے۔جلسیمیم میں سونے سے پہلے بے چینی سی ہوتی ہے اور مریض کو یہ خطرہ محسوس
ہوتا ہے کہ اسے ٹھیک سے نیند نہیں آئے گی ، سر کچھ تکلیف محسوس کرتا ہے حالانکہ ابھی درد
واضح نہیں ہوا ہوتا مگر سونے کے بعد وہ درد بڑھ جاتا ہے اور لیکیسس سے بظاہر مشابہت
ہو جاتی ہے لیکن یہ جلسیمیم ہی کا مریض ہوتا ہے۔نیند آرام سے نہیں آتی۔انسان جب

397
صبح اٹھتا ہے تو درد بڑھا ہوا ہوتا ہے۔یہ علامت گلونائن میں بھی ہے۔فرق یہ ہے کہ جلسیمیم کا
در دصرف سر تک محدود نہیں رہتا بلکہ کندھوں کے اعصاب میں نیچے کندھے کی ہڈی تک اتر آتا ہے
اور زیادہ تر یہ درد بائیں طرف اٹھتا ہے۔گلونائن کا تریاق (Antidote) جلسیمیم ہے۔اگر جلسیمیم اور نیٹرم میور ملا کر دیں
تو یہ بطور تریاق بہت جلد کام کرتا ہے۔جلسیم عورتوں کے لئے بھی بہت کام کی دوا ہے۔رحم کے منہ کی اینٹن میں بہت
مفید ہے۔وضع حمل کے وقت دردزہ کے کوندے نیچے سے اوپر کمر تک جاتے ہوں تو ایسے موقع پر
بہت تیزی سے کام کرتی ہے اور اس کے استعمال سے کمر کے عضلات کا کھچاؤ ختم ہو جاتا ہے اور
بچہ آسانی سے پیدا ہو جاتا ہے۔حیض کے دنوں میں بھی کمر اور کولہوں میں درد ہو جاتا ہے۔سردی بھی بہت لگتی ہے۔انفیکشن کی وجہ سے مسلسل بخار رہتا ہے جو ٹوٹتا نہیں۔اگر ملیریا کا بخار ہو اور روز چڑھتا اترتا ہواور عموماًدو پہر کے بعد اونچا ہونے کا رجحان
ہو تو ایسی علامات میں جلسیمیم بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔جلسیمیم کی تکلیفیں شام کے وقت بڑھتی
ہیں اور آرسنگ کی تکلیفیں دن اور رات بارہ بجے کے بعد نمایاں طور پر بڑھتی ہیں۔تین بجے کے
قریب کالی کا رب کی تکلیفوں کا وقت شروع ہوتا ہے۔چار پانچ بجے سے چھ سات بجے تک
جلسیمیم کی تکلیفوں میں شدت پیدا ہوتی ہے۔جلسیم میں دل کی دھڑکن آہستہ اور کمزور ہوتی ہے۔اس میں ایک یہ علامت ہے کہ
مریض ہلکی رفتار سے چلتا رہے تو سمجھتا ہے کہ دل دھڑکتار ہے گا جب ٹھہر جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ دل کی
دھڑکن بند ہو جائے گی۔گویا جسم کی حرکت دل کو طاقت دے رہی ہے اور اسے متحرک رکھ رہی ہے۔دل
میں ایک خلا کا احساس ہوتا ہے اور کمزوری بھی۔لگتا ہے کہ حرکت سے دل ٹھیک ہو جائے گاور نہ بیٹھے بیٹھے
دل بیٹھ ہی جائے گا۔ہلکی حرکت کے ساتھ ساتھ دل کی طاقت بڑھتی جاتی ہے لیکن ایسے مریض کے لئے
تیز حرکت نقصان دہ ہوتی ہے کیونکہ جلسیمیم کے مریض کے دل میں کمزوری ہو تو

جلسییم
398
اچانک حرکت سے وہ بے ہوش ہو سکتا ہے یا مر بھی سکتا ہے۔جسم کی حرکت سے دل میں رفتہ رفتہ
توانائی پیدا ہوتی ہے جب ہو جائے تو پھر نسبتاً تیز حرکت کی جاسکتی ہے۔جلسیم میں معدہ میں کمزوری اور خالی پن کا احساس بھی ملتا ہے۔جذباتی ہیجان
سے پیدا ہونے والے اسہال میں بھی جلسیسیم مفید ہے۔دل کی اعصابی بیماریوں کے ساتھ
معدے پر بھی اثر پڑتا ہے۔خوف، دباؤ یا بری خبر سے معدہ خراب ہو جاتا ہے۔یہ علامت
ارجنٹم نائیٹریکم میں بھی ملتی ہے۔لیکن دونوں کی دوسری علامتیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔جلسیمیم کی نیٹرم میور سے بھی مشابہت ہے۔نیٹرم میور کے سر درد میں سارے سر پر
ہتھوڑے برسنے کا احساس ہوتا ہے جبکہ جلسیمیم کا سر درد عموما گدی سے تعلق رکھتا ہے۔گدی کے حصے میں درد کی چوٹیں پڑنے کا احساس ہوتا ہے۔بائیں طرف کا سر درد جو گدی میں آ کر
ٹھہر جائے یا گردن میں جائے اس میں جلسیمیم بہت موثر ہے۔اس کے علاوہ اونا سموڈیم
(Onosmodium) بھی بہت مفید ہے۔دونوں کو ملا کر میگرین یعنی در دشقیقہ میں استعمال
کیا جا سکتا ہے۔بعض دفعہ سردرد کا گرمی سے تعلق ہوتا ہے لیکن اس کا خیال نہیں آتا اس لئے
علامات کا غور سے جائزہ لینا چاہئے۔بیماری اور دوا کے مزاج سے واقفیت ضروری ہے۔ہومیو پیتھک دوا صحیح ہو تو مریض کو یا بہت نیند آئے گی یا کھلا پیشاب آئے گا۔جلسیمیم میں کھلے
پیشاب کی علامت ملتی ہے جو پانی کی طرح بالکل صاف اور کھلا ہوتا ہے۔اس کے ساتھ بیماری کی
علامتوں میں کمی آئے تو یہ جلسیمیم کی علامت ہے۔جلسیم میں بسا اوقات جذباتی ہیجان
اور فکر سے جسمانی بیماریاں بھی لاحق ہو جاتی ہیں۔جلسیم میں آنکھوں کی تکلیفیں بھی پائی جاتی ہیں۔وقتی اندھا پن بھی ہو جاتا
ہے۔یہ علامت اور دواؤں میں بھی ملتی ہے۔لیکن جلسیمیم میں بہت نمایاں ہے۔اگر ایک
طرف کی نظر متاثر ہو تو رسٹاکس کام آئے گی۔بعض صورتوں میں لیکیس بھی مفید ثابت ہوتی
ہے۔جلسیم میں پوٹوں پر فالجی اثرات ظاہر ہوتے ہیں اور انہیں کھولنا مشکل ہوتا ہے۔

399
ایسی تکلیف مزمن ہو جائے تو جلیسیم زیادہ فائدہ نہیں دیتی ، تازہ تکلیف میں زیادہ مفید ہے۔نظر میں دھندلاہٹ، ایک پتلی پھیلی ہوئی اور ایک سکڑی ہوئی اور آنکھ کی سوزش جلسیمیم کی بھی
علامت ہے۔آنکھوں کے سامنے دھند اور جالا سا آ جاتا ہے۔آنکھ کے اعصاب کی کمزوری میں
مفید ہے۔ہاتھ پاؤں میں نیم فالجی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔اعضاء میں لرزہ طاری ہو جاتا ہے اور
کھچاؤ محسوس ہوتا ہے۔کمزوری کے باعث حرکت کرنے کو دل نہیں چاہتا۔نزلاتی تکلیفوں میں جلسیمیم کی علامات نیٹرم میور سے ملتی ہیں لیکن نیٹرم میور میں پیاس
نمایاں ہو جاتی ہے اور جلسیم میں پیاس بالکل غائب ہو جاتی ہے۔جلسیسیم میں چھینکیں بہت آتی
ہیں۔ناک کی نوک بے حس ہو جاتی ہے۔بعض دفعہ کانوں میں بھی سن ہونے کا احساس پایا
جاتا ہے اور سن ہونے کا یہ احساس صرف جلد تک محدود ہوتا ہے۔جلد گرم اور خشک ہوتی ہے اور
خارش ہوتی ہے۔جلسیمیم اس تکلیف میں فوری طور پر فائدہ دیتی ہے۔چہرے اور سر کی جلد پر پھنسیاں نکلتی ہیں۔اعصاب کے کناروں پر نکلنے والے
چھالے انتہائی خطرناک اور تکلیف دہ ہوتے ہیں، انہیں شنگل (Shingle) کہتے ہیں۔اس
تکلیف میں بھی جلسیمیم مفید ہے۔عموماً میں لیڈم، آرنیکا اور آرسنک ملا کر دیتا ہوں۔نیٹرم
میور بھی مفید ہے مگر میں بیک وقت کوئی سی بھی تین مناسب دواؤں کو ملا کر نسخہ بناتا ہوں جو بہت
مفید ثابت ہوتا ہے۔یعنی آرنیکا ، لیڈیم اور آرسنک میں سے کوئی ایک دوا کم کر کے اس کی بجائے
حسب علامات نیٹرم میور یا جلسیمیم داخل کر دیتا ہوں۔ان پانچ دواؤں کے دائرہ میں ہی اللہ
کے فضل سے شنگل کی اکثر صورتیں قابو میں آجاتی ہیں۔بعض دفعہ معدے کی خرابی کی وجہ سے مرگی کی طرح کی کیفیت پیدا ہو جاتی
ہے۔معدے سے ایک شعلہ سا نکلتا ہے جو سر یا دل کی طرف جا تا ہوا محسوس ہوتا ہے۔سر
پر دباؤ کی وجہ سے مریض بعض دفعہ بے ہوش ہو جاتا ہے یا اسے چکر آتے ہیں اور جسم کا
توازن برقرار نہیں رہتا۔یہ علامت جلسیم میں پائی جاتی ہے۔یہ علامتیں معدے کی

400
جلسییم
تیزابیت سے پیدا ہوتی ہیں۔اگر کسی کھلاڑی کے معدے میں تیزابیت ہو تو اس میں ایسی علامتیں
پیدا ہونا زیادہ قرین قیاس ہے، ایسی صورت میں جلسیسیم سے فائدہ ہوتا ہے۔لیکن یہ بیماری
مرگی نہیں ہوتی۔جلسیم میں مرطوب موسم اور جذباتی ہیجان سے بیماریاں بڑھ جاتی ہیں۔کھل کر
پیشاب آنے سے اور کھلی ہوا میں متواتر ہلکی حرکت سے آرام آتا ہے۔دافع اثر دوائیں چائنا۔کافیا۔ڈیجی ٹیلیس
طاقت :
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی