گلونائن Glonoine

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

گلونائن
401
100
گلونائن
GLONOINE
(Nitro Glycerine)
گلونائن بھی ان دواؤں میں سے ہے جسے ڈروسرا کی طرح صرف چند بیماریوں تک محدود
سمجھا گیا ہے حالانکہ اس سے بہت زیادہ استفادہ کیا جا سکتا ہے۔گلونائن ٹرائن نائیٹرو گلیسرین
(Trinitroglycerin) ہے جس میں ہائیڈ روجن اور آکسیجن کا عنصر بھی موجود ہوتا ہے۔یہ
بہت زور سے پھٹنے والا آتش گیر مادہ ہے۔اس فارمولا کوسب سے پہلے نوبیل (Nobel) نامی
سائنس دان نے ایجاد کیا تھا اور اس زمانے میں اس ایجاد نے ایک انقلاب بر پا کر دیا تھا۔اگر چہ
بعد میں پلاسٹک بم اور نیوکلیئر بم وغیرہ ایجاد ہوئے ہیں لیکن نائٹروگلیسرین کے فارمولا کوکلیتا ترک
نہیں کیا گیا بلکہ اسے روزمرہ استعمال میں لایا جاتا ہے۔نائٹرو گلیسرین طب میں بھی استعمال ہوتی ہے۔اسے براہ راست یا کسی اور شکل میں
انجائنا(Angina) کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔گلونائن انسانی مزاج
پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔دھوپ سے طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔جیسے نائٹرو گلیسرین گرمی کو
برداشت نہیں کرتی اسی طرح مریض بھی گرمی کو برداشت نہیں کر سکتا۔اس کے نتیجہ میں درد سے سے
پھٹنے لگتا ہے، جگہ جگہ چوٹیں پڑتی ہیں اور دھما کے ہوتے ہیں جیسے کوئی سر کو تھوڑوں سے کوٹ رہا
ہو۔گلونائن لو لگنے سے بچنے کے لئے چوٹی کی دوا ہے۔خون کا دباؤ زیادہ ہونے پر بھی کام آتی
ہے لیکن صرف اس صورت میں جب اس کی دیگر علامتیں مریض میں موجود ہوں۔اکثر
ہومیو پیتھک معالجین اسے لو لگنے میں اور بلڈ پریشر کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

گلونائن
402
میں نے لو لگنے سے بچنے کے لئے ایک نسخہ بنایا ہوا ہے۔گلونائن، نیٹرم میور اور۔آرسنک ملا کر 30 طاقت میں گھر سے نکلنے سے پہلے ایک خوراک استعمال کر لی جائے تو اللہ کے
فضل سے سارا دن سر درد نہیں ہو گا۔ورنہ اگر سر در دایک دفعہ شروع ہو جائے تو پھر علاج مشکل ہو
جاتا ہے۔گلوٹائن کی ایک علامت یہ ہے کہ نکلیہ پر سر رکھتے ہی سر پھٹنے لگتا ہے۔دل پر بھی دباؤ
محسوس ہوتا ہے، خون کا دورہ یکا یک سر یا دل کی طرف ہو جاتا ہے اور کوئی سیال چیز اندر سے گزرتی
ہوئی محسوس ہوتی ہے۔سر کی طرف خون کا رجحان ہو تو اس کا ماخذ دل یا معدہ ہوتا ہے۔بعض دفعہ
معدے یا دل سے خون سر کی جانب دوڑتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔جلسییم کی بھی کچھ علامات گلوٹائن میں بھی پائی جاتی ہیں۔جلیبیم میں مریض
سونے سے قبل ایک مبہم سی تکلیف محسوس کرتا ہے جس کا مرکز سر میں ہوتا ہے حالانکہ ابھی درد
واضح نہیں ہوا ہوتا۔سونے کے بعد در دنمایاں طور پر ابھر آتا ہے جو صبح تک بہت شدت اختیار کر
جاتا ہے۔گلو نائن کی بھی یہی علامت ہے لیکن فرق یہ ہے کہ جلسیمیم کا در دمحض سر تک محدود نہیں
رہتا بلکہ کندھے کے پٹھوں اور نیچے کمر تک اتر جاتا ہے۔عموماً بائیں طرف درد ہوتا ہے جبکہ گلونائن
میں پورا سر متاثر ہوتا ہے اور یہ درد صرف سر اور آنکھوں تک ہی محدور ہتا ہے۔اس درد کا دیگر
اعصاب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔گلونائن میں دھڑکن بہت نمایاں ہوتی ہے۔سارا جسم دھڑ کنے لگتا ہے۔انگلیوں کے پوروں
سے لے کر پاؤں کے پنجوں تک یہ دھڑکن محسوس ہوتی ہے جو سخت بے چین کرتی ہے۔تکیہ پر سر رکھتے ہی
دھڑکن محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سے نیند نہیں آتی اور یہ دھڑکن سارے جسم میں پھیل جاتی ہے۔گلونائن
کی ایک ہی خوراک اس تکلیف کو ختم کر سکتی ہے اور مریض پر سکون نیند سو جاتا ہے۔ہومیو پیتھی میں گلونائن
طریقہ آزمائش یعنی پروونگ (Proving) کے لئے بہت زود اثر دوا ہے اس لئے اسے بار بار

گلونائن
403
نہیں دہرانا چاہئے۔اگر کوئی صحت مند آدمی چھوٹی طاقت میں پانچ پانچ دس دس منٹ کے وقفہ
سے گلو نائن استعمال کرے تو چند خوراکوں کے بعد ہی سخت درد سے اس کا سر پھٹنے لگتا ہے اور گلو نائن
کی سب علامتیں نمایاں ہو جاتی ہیں۔ہومیو پیتھی کے منکرین کو قائل کرنے کے لئے یہ بہترین
طریقہ ہے۔جلسیمیم سے گلو نائن کی ایک اور مشابہت یہ ہے کہ دونوں میں مریض کے ہاتھ پاؤں
سخت ٹھنڈے ہوتے ہیں۔فرق یہ ہے کہ جلسیسیم میں بالکل پسینہ نہیں آتا جبکہ گلونائن میں ہاتھ
پاؤں ٹھنڈے ہونے کے باوجود پسینہ آتا ہے۔گلونائن کے مریض کی زبان سرخی مائل ہوتی ہے اور منہ خشک لیکن پیاس زیادہ نہیں
ہوتی۔تیز بخار کے باوجود پیاس غائب ہو جاتی ہے۔گرم موسم، دھوپ اور آگ کے سامنے
تکلیفوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اور دھوپ اور گرمی کا احساس صرف سر تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ
سارا جسم متاثر ہوتا ہے۔دھڑکن ، سانس میں گھٹن، متلی اور قے پائی جاتی ہیں۔دبانے سے سر
درد کو آرام محسوس ہوتا ہے۔پڑھنے سے سردرد میں اضافہ ہوتا ہے۔لفظ چھوٹے محسوس ہوتے
ہیں۔ہر چیز آدھی روشن اور آدھی تاریک نظر آتی ہے۔گلونائن میں آنکھوں کے سامنے بجلی سی لہراتی ہے اور ستارے سے چمکتے ہیں۔نیچے
جھکنے سے آنکھوں کے سامنے سیاہ نشان آتے ہیں۔آنکھوں میں درد اور دباؤ محسوس ہوتا ہے۔آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں۔آنکھوں میں خون کا اجتماع بڑھ جاتا ہے۔گلونائن کے مریض کی
آنکھیں اندر دھنسی ہوئی ہوتی ہیں اور آنکھوں کی رنگت زردی مائل ہوتی ہے۔روشنی سے زودسی
ہوتی ہے۔وقتی اندھا پن بھی پیدا ہوتا ہے۔ایک خاص علامت یہ ہے کہ بخار میں مریض کا چہرہ
سرخ نہیں ہوتا بلکہ زرد ہو جاتا ہے۔بچوں کے گردن توڑ بخار میں جو خصوصا گرمیوں میں ہو گلونائن مفید ہے۔اس
میں گردن پیچھے کو مڑ جاتی ہے۔چہرہ پر شدت کی گرمی اور چمک ہوتی ہے۔آنکھیں کھینچ کر
اوپر کو چڑھ جاتی ہیں۔سر اور اوپر کا دھڑ سخت گرم اور نچلا دھڑ ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔بہت

گلونائن
404
پسینہ آتا ہے۔ورم الدماغ (Meningitis) ہو جاتا ہے۔اگر ملیریا کے جراثیم ریڑھ کی ہڈی
میں چلے جائیں تو اس سے بھی ورم الدماغ ہو جاتا ہے۔اگر اس بیماری کا گرمیوں سے تعلق ہوتو
اس میں گلو نائن مفید دوا ہے۔بسا اوقات راستہ چلتے ہوئے دوران خون سر کی طرف ہو جاتا ہے۔چہرہ تمتمانے لگتا
ہے۔گلا گھٹنے کا احساس ہوتا ہے جیسے سارا خون منہ اور سر میں جمع ہو گیا ہو۔شدید کمزوری کے
احساس کے ساتھ جسم ٹھنڈا اور پسینہ سے تر بتر ہو جاتا ہے اور غشی طاری ہو جاتی ہے جسے انگریزی
طبی اصطلاح میں Apoplexy کہا جاتا ہے۔اس قسم کی غشی کے دورے دماغ میں خون کا لوتھڑا
جمنے کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں لیکن گلو نائن کے مریضوں میں تشیخ کے نتیجہ میں بھی یہ علامات عارضی
طور پر ظاہر ہوتی ہیں۔اگر ایسے مریض کا گلونائن سے بر وقت علاج نہ کیا جائے اور بار بار دورے
پڑنے لگیں تو بسا اوقات مستقل نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتا ہے۔گلونائن کا مریض بعض اوقات دیکھے بھالے راستوں کو بھول جاتا ہے اور اسے پتہ
نہیں چلتا کہ وہ کہاں ہے اور کدھر جانا ہے۔رستے اجنبی ہو جاتے ہیں۔یہ علامات لیکیسس
(Lachesis) میں بھی پائی جاتی ہے۔گلونائن کوعموما خون کا دباؤ کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔او ہیم بھی اس حالت
میں مفید دوا ہے بلکہ گلونائن کے مقابل پر بلڈ پریشر ٹھیک کرنے کے لئے زیادہ مفید ہے اور نسبتا گہرا
اثر کرتی ہے۔ڈاکٹر کینٹ کہتے ہیں کہ ایسی امراض کے علاج میں اور پیم کو گلو نائن پر ترجیح دینی چاہیئے
کیونکہ گلونائن کے اکثر اثرات عارضی ہوتے ہیں اور اوپیم بہت لمبا اثر دکھانے والی دوا ہے۔سردی لگنے کے نتیجہ میں یا خوف کی وجہ سے حیض بند ہو جائے اور دماغی علامات
ظاہر ہو جائیں تو گلونائن مفید ہے۔سیمی سی فیوجا اور برائیو نیا بھی مفید دوائیں ہیں۔اگر
پاگل پن کے اثرات نمایاں ہوں تو ایتھوزا بھی کام آ سکتی ہے۔عموماً معدہ کی تکلیفیں سر
میں منتقل ہو جائیں تو ایتھوزا (Aethusa) دوا ہوتی ہے۔اسی طرح حیض رکنے کا اثر

گلونائن
405
ذہن پر ہونے کے ازالے کے لئے ایتھوزا کام آ سکتی ہے۔گلونائن کے مریض کے کانوں
میں دھڑکن کا احساس ہوتا ہے اور دل کی دھڑکن سنائی دیتی ہے۔معدے اور انتڑیوں میں گڑ گڑاہٹ ہوتی ہے۔لو لگنے کی وجہ سے شدید متلی
اور قے ایک طبعی امر ہے۔معدہ میں کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔نبض کمزور اور آہستہ ہو جاتی ہے
لیکن اگر مریض چل پھر رہا ہو تو نبض میں تیزی آ جاتی ہے۔دل
کی دھڑکن بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔تمام جسم میں تپش اور جلن کا احساس ہوتا ہے۔مریض اچانک غش کھا کر گر جاتا ہے۔سانس
گھٹتا ہے اور منہ سے جھاگ بھی نکلے لگتی ہے۔مگر یہ مریض مستقلاً مرگی کا مریض نہیں ہوتا، یہ محض
ایک عارضی مشابہت ہے۔گلونائن میں خارش بھی پائی جاتی ہے۔تمام اعضاء میں خصوصاً بازوؤں اور ٹانگوں میں
کھنچنے والے درد ہوتے ہیں۔بائیں ہاتھ کی انگلیوں میں درد گلو نائن کی بھی علامت ہے۔صبح چھ بجے سے بارہ بجے تک تکلیفیں بڑھتی ہیں۔گرمیوں کے موسم میں سر درد سورج کے ساتھ
ساتھ بڑھتا گھٹتا ہے۔ہلکے سے جھٹکے سے بھی درد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔دافع اثر دوا: ایکونائٹ
طاقت : 30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی