گریفائیٹس Graphites

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

گریفائٹس
407
101
گریفائٹس
GRAPHITES
(Black Lead)
گریفائٹس کے بارے میں عموماً کتابوں میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ بھاری بھر کم اور مضبوط
سڈول بدن کی موٹی عورتوں کی دوا ہے۔مجھے تو اس علامت سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوا۔میں نے اس کی مختلف طاقتیں استعمال کر کے دیکھی ہیں مگر کسی موٹی عورت کو اس سے پتلا ہوتے
نہیں دیکھا۔ممکن ہے مجھے اس کے استعمال کا صحیح طریقہ معلوم نہ ہو۔گریفائٹس کے تابع جن
دوسری بیماریوں کا ذکر ملتا ہے ان میں یقینا یہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔میں اسے ہمیشہ 200 یا
اونچی طاقت میں استعمال کراتا رہا ہوں۔کبھی 30 طاقت میں استعمال نہیں کی۔جہاں تک
موٹاپے کا تعلق ہے تو اس کے لئے میں نے حسب ذیل تین دواؤں کو زیادہ مفید پایا ہے۔فائیٹولا کا، فائیٹو لا کا بیری اور فیوکس(Fucus)۔گریفائٹس کی علامات رکھنے والی عورتوں میں حیض عموماً کم ہوتا ہے اور صرف دو تین
دن خون جاری رہتا ہے۔خون کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔اسی وجہ سے ایسی خواتین کا جسم فربہی کی
طرف مائل ہو جاتا ہے۔غالباً اسی وجہ سے گریفائٹس کا تعلق موٹاپے سے باندھا جاتا ہے۔اگر
ماہانہ نظام ٹھیک ہو جائے تو اس کے نتیجہ میں موٹاپا کم ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے۔گریفائٹس کے مریض میں اخراجات عموماً چپکنے والے ہوتے ہیں۔اس کا ایگزیما بھی
اسی علامت سے پہچانا جاتا ہے۔یہ ایکزیما عموماً کانوں کے پیچھے، سر کے بعض حصوں میں،
کہنیوں اور ہاتھوں کے جوڑوں پر ظاہر ہوتا ہے اور اس میں سے چپکنے والا مادہ ضرور نکلتا ہے اور
پھر سخت ساکھرنڈ بن جاتا ہے۔میزیریم (Mezereum) کے اخراجات بھی چپکنے والے ہوتے
ہیں جو سر کے اوپر ایک خول سا بنا دیتے ہیں۔بعض چھوٹے بچوں کو بہت شدید قسم کا ایگزیما

408
گریفائٹس
ہوتا ہے اور وہ خارش کر کے جسم کو لہولہان کر لیتے ہیں اور بہت تکلیف دہ صورت حال ہو جاتی ہے۔ان کے ایگزیما کی علامتیں گریفائٹس کے علاوہ سورائینم (Psorinum) سے بھی ملتی ہیں۔ان
کے اندر اکثر کسی گہری بیماری کا فاسد مادہ موجود ہوتا ہے۔میں نے جب بھی ایسے بچوں کو جو
علامات کے لحاظ سے سلیشیا طلب کرتے تھے ، سلیشیا دینی شروع کی تو بلا استثناء ان کے اندر سے
پھوٹ کر مواد نکلا۔سلیشیا کا یہ اثر مسلم ہے۔سلیشیا سے فاسد مادے باہر نکل آئیں اورسلیشیا ہی
کے اثر سے ٹھیک نہ ہوں تو لا ز ما کسی اور بالمثل مناسب دوا کی تلاش ضروری ہے۔سلیشیا کے بعد
عموماً سورائینم کام آتی ہے یا پھر گریفائٹس۔سورائینم اکثر ایگزیما کو خشک کر دیتی ہے لیکن بعض
دفعہ مرض کا کلیتا صفایا نہیں ہوتا اور خشک جلد پر خارش باقی رہ جاتی ہے تاہم ایک نسبتی تسکین ضروریل
جاتی ہے اور بچہ رات کو کچھ عرصہ تک سکون سے سونے لگتا ہے لیکن کچھ عرصہ کے بعد ایگزیما کے
اخراجات دوبارہ بہنے لگتے ہیں۔ایسی صورت میں گریفائٹس کو بھی ایک مددگار دوا کے طور پر
استعمال کیا جاتا ہے اور یہ کچھ نہ کچھ اثر ضرور دکھاتی ہے۔لہذا ایگزیما جیسی ضدی بیماریوں میں بہتر
یہی ہے کہ بعض ملتی جلتی دواؤں کو ایک دوسرے کے مددگار کے طور پر استعمال کیا جائے۔اگر بچوں
میں خارش سے بے چینی بہت بڑھ جائے تو آرسنک 1000 بھی بہت مفید ہے اور خشک ایگزیما
کے لئے خاص طور پر مؤثر ہے۔آرسنک میں بے چینی کا عصر اتنا نمایاں ہے کہ اگر پوری علامتیں
نہ بھی ہوں تو بھی یہ کچھ نہ کچھ کام کرتی ہے مگر اس صورت میں یہ عارضی فائدہ دیتی ہے۔آرسنک کا
صحیح استعمال و ہیں ہو گا جہاں مریض کی اکثر علامات کی تصویر اس دوا سے مشابہ ہو۔یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے کہ جو دوا دواؤں کے مزاج کو پہچان کر دی جائے
وہی اصل علاج ہے اور یہ خیال کر لینا کہ جو مرض ایک دوا سے ٹھیک ہو اسی دوا سے ویسا ہر
مرض ٹھیک ہو گا، محض خوش فہمی ہے۔یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ ہر مرض کا مؤثر علاج
دریافت ہو چکا ہو یا کسی ڈاکٹر کو ہر مرض کے لئے مناسب دوا کا علم ہو۔اس لئے جو مریض
کسی ڈاکٹر سے ٹھیک نہ ہو اسے خواہ مخواہ اپنے ہاتھوں میں رکھ کر لمبی تکلیف نہیں دینی
چاہئے اور یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ہو سکتا ہے کہ کسی اور ڈاکٹر کے ہاتھ میں اس کا بہتر علاج

گریفائٹس
409
ہو۔اس لئے اپنی شکست تسلیم کر لینی چاہئے تا کہ وہ کسی اور جگہ اپنا علاج کرا سکے۔گریفائٹس اپنے مخصوص ایگزیما میں بہت مفید ہے۔اگر مریض میں اس کی دیگر مزاجی
علامتیں بھی پائی جائیں تو یہ اکیلی ہی کافی ہے ورنہ ملے جلے ایگزیموں میں جہاں
انفیکشن وغیرہ بھی
ہو وہاں گریفائٹس محض مددگار دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔جلد میں کچا پن اور سرخی آ جائے جیسے
سورائس کی ابتدائی علامتوں میں ہوتا ہے تو گریفائٹس دینی چاہئے۔جلد کی یہ علامت سلیشیا میں
بھی پائی جاتی ہے مگ گریفائٹس کی پہچان یہ ہے کہ جلد سے چپچپی رطوبت نکلتی ہے۔گریفائٹس کینسر میں بھی مفید دوا ہے۔کینسر کارجحان ہر کار بن میں پایا جاتا ہے۔بعض
زخم مندمل ہونے کے بعد دوبارہ تازہ ہوتے رہتے ہیں اور بالآخر کینسر میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔اگر ان کا آپریشن کیا جائے تو کچھ عرصہ آرام کے بعد کینسر دوبارہ پھوٹ پڑتا ہے۔اس صورت
میں گریفائٹس کو نہیں بھولنا چاہئے۔200 یا 1000 کی طاقت میں دی جائے۔جب تک اثر ظاہر
نہ ہو، اسے دہراتے رہیں۔گریفائٹس عضلاتی نظام پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ٹانگوں کے پچھلے حصے خصوص رانوں
کے پیچھے اس کا اثر نمایاں ہوتا ہے جو مریض کھڑے ہونے یا بیٹھنے سے تکلیف محسوس کرتے ہیں
وہ دوستم کے ہوتے ہیں۔ایک وہ جن کو کمر کی تکلیف کی وجہ سے حرکت دشوار ہو جاتی ہے اور فالجی
علامتیں ان کی حرکات میں مخل ہونے لگتی ہیں۔گریفائٹس کا ایسے مریضوں سے تعلق نہیں ہے۔دوسرے وہ مریض جن کے عضلات میں کھچاؤ اور تناؤ پیدا ہو جیسے وہ چھوٹے ہو گئے ہوں اور
انہیں پوری طرح کھولنے اور دوبارہ سکیڑنے میں دقت محسوس ہو۔ران کے پیچھے بھی تناؤ ہو۔یہ
گریفائٹس کا دائرہ کار ہے اور ایسے مریضوں میں خواہ دیگر علامات گریفائٹس کی نہ بھی ہوں،
گریفائٹس کو آزمانا چاہئے۔بعض اوقات جز وی علاج کی ضرورت بھی پیش آتی ہے۔گریفائٹس میں سخت قبض پائی جاتی ہے اور فضلہ انتڑیوں کے نچلے حصہ میں بڑے
بڑے سخت ٹکڑوں کی شکل میں تہ بہ تہ جمع ہوتا رہتا ہے۔اگر انتڑیوں میں عمومی سوزش

گریفائٹس
410
بھی ہو تو بعض دفعہ ایسے مریض کو برائیو نیا سے صرف عارضی فائدہ ہوتا ہے۔فرق یہ ہے کہ برائیونیا
میں فضلہ شروع میں عموماً سخت ہوتا ہے لیکن پھر کچھ نرم ہوتا جاتا ہے جبکہ گریفائٹس میں فضلہ سخت
اور بہت خشک ہوتا ہے اور آخر تک سخت ہی رہتا ہے۔کئی کئی دن سخت قبض رہتی ہے۔اگر اسہال
شروع ہو جائیں تو بہت پہلے اور سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں جن میں غیر منہضم غذ انکلتی ہے۔ہر پیز (Herpes) یعنی وہ بیماری جس میں اعصاب کے ریشوں پر چھالے سے بن
جاتے ہیں، جلد کچی کچی ہو جاتی ہے اور شدید جلن، بے چینی اور درد ہوتا ہے۔اس کی دو قسمیں
ہیں۔ایک Herpes Zoster یعنی شنگل جو اعصابی کمزوری سے پیدا ہوتی ہے اور اعصابی
ریشوں کے اوپر جلد پر وائرس سے متعفن چھالے بن جاتے ہیں جن کے پھٹنے سے اور چھالے
بن جاتے ہیں۔دوسری Genital Herpes یعنی جنسی بے راہ روی کے نتیجہ میں پیدا ہونے
والی، بار بار ہونے والی ہر پیز جس کا اعضائے تناسل سے تعلق ہوتا ہے۔یہ بہت تکلیف دہ بیماری
ہے جو ایک دفعہ ہو جائے تو ساری عمر پیچھا نہیں چھوڑتی۔گریفائٹس کو ایسی ہر چیز کے علاج میں بھی
ایک مقام حاصل ہے۔لیکن صرف گریفائٹس ہی کافی نہیں ہوتی بلکہ اور دوائیں بھی دینی پڑتی
ہیں۔میں نے جو ٹکسالی کا نسخہ بنایا ہوا ہے وہ ہر قسم کی ہر پیز میں مفید ہوتا ہے۔اس میں آرنیکا،
لیڈم اور آرسنک شامل ہیں۔یہ نسخہ سانپ کے کاٹے کا بھی علاج ہے۔جب سانپ کے ڈسنے
کے بعد زخم میں درد شروع ہو جائے اور گرمی اور جلن کے احساس کے ساتھ اعصاب پر اثر ہونے
لگے تو یہی نسخہ بہت مفید ہوتا ہے۔ہر چیز میں بھی ان دواؤں سے بہت جلد شفا ہو جاتی ہے۔Gential Herpes یا جنسی اعضاء سے تعلق رکھنے والی ہر پیز چونکہ بہت ضدی ہوتی ہے اور لمبے
عرصہ تک اس کے واپس آنے کا خطرہ رہتا ہے اس لئے ایسی ہر چیز میں وقتاً فوقتاً ہفتہ دس دن کا
ناغہ ڈال کر یہ علاج کم از کم چھ مہینے تک جاری رکھنا چاہئے۔گریفائٹس کا مریض سور ائینم اور سلیشیا کے مریض کی طرح سرد مزاج ہوتا ہے۔اگر

گریفائٹس
411
ہم مزاجی دوائیں جو ایک دوسرے سے مطابقت رکھتی ہوں باری باری استعمال کروائیں تو یہ ایک
دوسرے کے اثر کوکم نہیں کرتیں بلکہ ایک دوسرے کی مددگار بن جاتی ہیں۔گریفائٹس کا مریض کھلی ہوا کو پسند نہیں کرتا لیکن کھڑکیاں کھلی رکھنا چاہتا ہے۔جسم ٹھنڈا
ہونے کے باوجود چہرے پر ٹھنڈی ہوا کے جھونکے برے محسوس نہیں ہوتے جبکہ اکثر بیماروں کے
لئے ہوا کا جھونکا نا قابل برداشت ہوتا ہے۔گریفائٹس کا مریض ٹھنڈک کو پسند نہیں کرتا۔اسے
گرمی فائدہ پہنچاتی ہے لیکن جسم کی اندرونی گرمی جو ورزش کرنے یا دوڑنے اور چلنے کے نتیجہ میں
پیدا ہوتی ہے اس کی تکلیف کو بڑھا دیتی ہے۔گریفائٹس میں فالج کی علامتیں بھی پائی جاتی ہیں۔کاسٹیکم کی طرح اس کا فالج
بعض اعضاء کو متاثر کرتا ہے خصوصا نچلے دھڑ پر فالج کا حملہ ہوتا ہے۔بالخصوص ٹانگوں کے فالج
میں گریفائٹس بعض اور دواؤں کی طرح بہت مؤثر ہے۔یہ مرگی کے مرض میں بھی بہت مفید ہے۔مرگی عموماً کسی گہری اندرونی بیماری کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے اس لئے اس کا علاج بھی مزاج سے
تش
ہم آہنگ کسی گہری دوا سے ہی کرنا چاہئیے۔گریفائٹس بھی ان دواؤں میں سے ایک ہے۔گریفائٹس چونکہ خالص کار بن ہے اس لئے کار بوو پیج سے بھی اس کی مماثلت ہے۔ہر
کاربن میں مبیع کی علامت پائی جاتی ہے۔کار بود تیج پنڈلی کے نہایت تکلیف دہ صبح کے لئے بہترین
دوا ہے۔اگر یہ شینج بڑھ کر مرگی کے دوروں میں تبدیل ہوجائیں تو گریفائٹس کام کرتی ہے لیکن اس کی
دیگر مزاجی علامات کی موجودگی ضروری ہے کیونکہ مرگی میں دوا اس وقت کام کرتی ہے جب مریض
کے مزاج سے مشابہ ہو۔گریفائٹس میں یہ خوبی ہے کہ اگر یہ کام کرے تو بہت گہرے نتائج پیدا کرتی
ہے۔عین ممکن ہے کہ بیماری جڑ سے اکھڑ جائے یا اتنی معمولی باقی رہ جائے تو شاذ کے طور پر ہی
کبھی دورہ پڑے۔گریفائٹس پہنی پژمردگی کی بھی ایک اعلیٰ دوا ہے لیکن صرف اسی علامت
سے مرض کی پہچان بہت مشکل ہے کیونکہ ذہنی پژمردگی اتنی عام چیز ہے کہ ہر کس و ناکس اس میں
مبتلا ہوتا رہتا ہے۔گریفائٹس کا مریض ہر وقت متفکر نظر آتا ہے۔مملین اور مایوس ہوتا ہے۔

گریفائٹس
412
ذہن پر غبار سا چھایا رہتا ہے۔سوچنے سمھنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت مفقود ہو جاتی ہے۔صبح
اٹھنے پر چکر آتے ہیں اور ذہن سن سا محسوس ہوتا ہے۔روشنی نا قابل برداشت ہوتی ہے۔آنکھوں میں جلن ہوتی ہے اور سرخی کے ساتھ پانی آتا ہے۔قوت شامہ بہت تیز ہو جاتی
ہے۔مریض پھولوں کی خوشبو برداشت نہیں کرسکتا۔ناک میں درد ہوتا ہے۔بے حد خشکی ہو جاتی
ہے اور مواد جم کر چھلکوں کی صورت میں نکلتا ہے۔چہرے پر مکڑی کے جالے کا احساس ہوتا ہے۔دانے نکلتے ہیں جن میں خارش ہوتی ہے۔منہ اور ٹھوڑی کے گردا یگزیما ہو جاتا ہے۔منہ سے سڑی
ہوئی بد بو آتی ہے اور زبان پر جلسن دار چھالے بن جاتے ہیں۔گریفائٹس کا مریض عموماً گوشت سے نفرت کرتا ہے۔میٹھی چیزوں سے متلی ہونے لگتی
ہے۔ہر کھانے کے بعد متلی اور قے کا رجحان ہوتا ہے۔عورتوں کو حیض کے دوران صبح کے وقت
متلی ہوتی ہے۔معدہ پر دباؤ اور جلن کا احساس ہوتا ہے جس سے بھوک لگتی ہے۔گریفائٹس میں
گردن، کندھوں، کمر اور بازوؤں میں شدید درد ہوتا ہے۔کمر میں درد کے ساتھ بہت کمزوری
ہو جاتی ہے۔بایاں ہاتھ سن ہو جاتا ہے اور بازو بھی متاثر ہوتا ہے۔انگلیوں کے ناخن موٹے،
کالے اور بھدے ہو جاتے ہیں۔پاؤں کی انگلیوں میں سختی اور چبھن کا احساس ہوتا ہے اور
ناخن موٹے اور ٹیڑھے ہو جاتے ہیں جن میں سخت درد ہوتا ہے۔گریفائٹس کی تکلیفیں گرمی میں، رات کے وقت اور حیض کے دوران اور اس کے بعد
بڑھ جاتی ہیں۔اندھیرے میں اور کپڑے لپیٹنے سے تکالیف میں کمی کا احساس ہوتا ہے۔مددگار دوائیں ارجنٹم نائٹریکم۔کاسٹیکم۔ہسپر سلف لائیکوپوڈیم۔آرسنگ۔ٹیوبر کیولائینم
دافع اثر دوائیں نکس وامیکا۔ایکونائٹ
طاقت:
30 سے 1000 تک

آج 10 میں سے 10 باقی