گریشولا Gratiola
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
گریشولا
413
102
گریتولا
GRATIOLA
گر یشولا اگر چہ بہت کم استعمال ہونے والی دوا ہے لیکن بعض بیماریوں میں یادرکھنے
کے قابل ہے۔اس میں اعصابی، ذہنی اور جسمانی کمزوری بہت نمایاں ہوتی ہے۔اگر اعصاب
میں نقاہت محسوس ہو اور مریض ذہنی اور جسمانی طور پر تھکا ہوا ہو تو وہ یہی کہے گا کہ بہت کمزوری
ہے۔اگر گرینولا کا ان دوسری بیماریوں سے بھی تعلق ہو جو اس کی خاص کمزوری کے ساتھ مریض کو
لاحق ہوں تو یہ تمام تکالیف کو فی الفور دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔گریشولا کی ایک علامت یہ ہے کہ آنکھوں میں بے چینی اور چھن ہوتی ہے۔آنکھوں کے سامنے دھند اور جالا سا آ جاتا ہے۔اس میں نظر کی خرابی کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ
اس میں سب رنگوں کا اندھا پن تو نہیں ہوتا صرف سبز رنگ سفید نظر آنے لگتا ہے اور آنکھوں میں ایسی
بے چینی محسوس ہوتی ہے جیسے ریت پڑ گئی ہو۔گریشولا ایسی چھن اور بے چینی کا اچھا علاج ہے۔اگر عورتوں میں مانچے لیا (Melancholia) پایا جائے تو گھر بیٹولا کا اس سے بھی
تعلق ہے۔گریشولا میں یہ عجیب تضاد پایا جاتا ہے کہ عورتیں بیرونی طور پر اعصابی کمزوری
محسوس کرتی ہیں لیکن اندرونی اعصاب جن کا رحم وغیرہ سے تعلق ہوتا ہے بہت زیادہ پر جوش
ہو جاتے ہیں۔اگر لڑکیوں میں ایسی کیفیت پیدا ہو جائے تو ان میں بے شرمی کا بہت زیادہ
رجحان پیدا ہو جاتا ہے۔ان کے اعصاب کو ٹھنڈا کرنے کے لئے اور جذبات کو ضبط میں
لانے کے لئے دوائیں دینا پڑتی ہیں۔بعض ایسی دوائیں ہیں جن کی علامات بہت وسیع ہیں
اور ان کی پہچان بھی بہت نمایاں نہیں ہے لیکن اگر یہ علامت زیادہ علامتوں میں لپٹی
گریشولا
414
ہوئی نہ ہو بلکہ بہت نمایاں ہو تو گریشولا سے علاج شروع کرنا چاہئے۔گریتولا کا مزاج گرمی اور سردی کے لحاظ سے پلسٹیلا سے ملتا ہے۔نیز یہ بائیں طرف
کی بیماریوں کی دوا ہے۔اس لحاظ سے یہ کیس سے مشابہ ہے۔اس میں جنسی اعضاء کا ہیجان
اگر چہ ٹرینولا سے ملتا جلتا ہے مگر ٹرینٹولا کی تکلیفیں دائیں طرف زور دکھاتی ہیں اور گریشولا کی
بائیں طرف۔یہ تکلیفیں جامد ہوتی ہیں لیکیس کی طرح بائیں سے دائیں طرف حرکت نہیں
کرتیں۔گریٹوں بعض قسم کے نزلہ زکام میں بھی بہت کارآمد دوا ہے۔اس کا نزلہ اگر معد و پر
گرے تو ساتھ ہی تشیخ ہو جاتا ہے۔اچانک بل پڑنے اور سکڑنے کا احساس ہوتا ہے۔اس کے
علاوہ یہ معدہ کی عام خرابی کی بھی دوا ہے۔گرینشولا کے مریض کے معدہ کی خرابی میں اوپر کا
ہونٹ سوج جاتا ہے۔یہ علامت پلسٹیلا میں بھی پائی جاتی ہے۔گریشولا بعض اوقات کا فیا کا اثر زائل کر دیتی ہے۔اسی طرح کا فیا بھی اس کا اثر زائل
کرتی ہے۔ان دونوں دواؤں کی علامتیں ملتی ہیں۔اگر چہ کافیا کی اعصابی کمزوری میں وہ جوش
نہیں پایا جا تا جوگر پیشوا کا خاص نشان ہے لیکن اس کے باوجود یہ کہا جاتا ہے کہ گریتولا کا فیا سے
مشابہ دوا ہے۔ایک بات واضح ہے کہ اگر رات کے پہلے حصہ میں نیند نہ آئے اور کافیا کی دوسری
علامتیں موجود نہ ہوں تو یہ گریشولا کی علامت ہے۔گریشولا میں گلے کے درد میں نگلنے سے آرام محسوس ہوتا ہے۔بعض ایسی دوائیں
ہیں جن میں گلے کے درد میں نگلنے سے اضافہ ہو جاتا ہے لیکن گریشو لا میں نگلنے سے قدرے افاقہ
ہوتا ہے۔اس لئے ایسا مریض بار بار گھونٹ بھرتا ہے کہ درد میں کمی ہو۔گریشولا میں چکر بھی آتے ہیں جن کا عموماً کھانے سے تعلق ہوتا ہے۔کھانا کھاتے
ہوئے چکر آتے ہیں اور کھانے کے بعد چکر زیادہ ہو جاتے ہیں۔اس کے علاوہ آنکھیں بند
کرنے سے، پڑھنے سے اور بیٹھ کر اٹھنے سے بھی چکر آتے ہیں۔ان علامتوں سے یہ بھی ظاہر ہوتا
گریشولا
415
ہے کہ مریض میں خون کی کمی ہے یا اس کے خون کا دباؤ کم ہے۔معدہ کی ایک عام بیماری متلی اور پیٹ میں ہوا کا اکٹھا ہو جاتا ہے۔گریٹولا کی ایک
خاص پہچان یہ ہے کہ کھانا کھانے کے ساتھ ہی متلی ختم ہو جاتی ہے۔اگر متلی ہو تو عموماً اس میں کھانا
کھانے کو دل نہیں چاہتا لیکن گریشولا میں یہ عجیب علامت ہے کہ متلی کا علاج ہی کھانا کھانا ہے۔اگر معدہ میں تیزابیت ہو تو وقتی طور پر کھانا کھانے سے فائدہ ہوتا ہے مگر کچھ دیر کے بعد تکلیف بڑھ
جاتی ہے۔یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ جب معدہ میں تیزابیت ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ
ضرور ہی ہائیڈروکلورک ایسڈ (Hydrochloric Acid) کی زیادتی ہوگئی ہو۔بسا اوقات اس
تیزاب کی کمی کی وجہ سے بھی کھانا ہضم نہیں ہوتا جو گل سڑ کر دوسرے غلط قسم کے تیز اب پیدا کرتا
ہے۔تیزاب کی زیادتی کی صورت میں تیزابیت عموماً اس وقت محسوس ہوتی ہے جب ڈکار یا ہلکی
سی ابکائی کے ساتھ تیز اب ابھر کر اوپر پہنچتا ہے، گلے کے قریب پہنچ جائے تو وہاں کھٹاس محسوس
ہوتی ہے جبکہ معدہ میں کھٹاس کا اور تیزابیت کا کوئی احساس نہیں ہوتا اور معدہ میں جلن کی بجائے
دل میں جلن اور سکرن کا احساس ہوتا ہے جیسے بعض نالیاں بند ہوگئی ہوں۔یہ عموماً تیزابیت کی
علامت ہوتی ہے نہ کہ دل کی خرابی کی۔گرینولا میں جلن کا احساس ہر جگہ محسوس ہوتا ہے۔بعض دفعہ اندرونی جلن اور سوزش
ایسی خواہشات کو ابھار دیتی ہیں جو غیر طبعی ہوتی ہیں۔مریض خواہ مرد ہو یا عورت دونوں کا علاج
گریشولا سے ممکن ہے۔گریشولا کے مریض میں خصوصاً اجابت کے بعد دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔یہ گریشولا
کی خاص نشانی ہے۔ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کو چاہئے کہ سب ملتی جلتی علامتیں رکھنے والی دواؤں کو دماغ
میں اکٹھا محفوظ رکھنے کا گر سیکھیں تا کہ ضرورت کے وقت یاد آ جائیں۔پھر ان سب کی علامات کا گہرائی
میں جائزہ لے کر ایک دوسرے سے تفریق کرنی سیکھیں۔اگر یہ نہیں کریں گے تو ذہن میں ہر وقت الجھن
ہے گی کہ کہیں سی علامت پڑھی توقفی لیکن کچھ یاد نہیں آئے گا، پھر تک بازی سے کام لینا پڑے گا۔اس
گریشولا
416
لئے دماغ میں تمام دواؤں
کی لائبریری بنائیں۔یہ ہومیو پیتھ معالجین کے لئے بہت ضروری ہے کہ
ان کے دماغ میں ایک مکمل اور ترتیب وار لائبریری ہو۔ایک علامت کا پتہ کر کے اس حصہ میں پہنچ
جائیں، پھر اس کے ذیلی حصہ میں پہنچ جائیں جہاں علامتوں کے نمبر لگے ہوں۔اس نظام کو ذہن
نشین کرنا بہت اہم ہے۔ایک ہومیو پیتھ کے لئے اپنی یادداشت کو مرتب کرنے میں ہی اس کی
کامیابی کا راز ہے۔ورنہ کسی کا علاج کرنا مصیبت بن جائے گا۔دوسروں کے سر در دکو دور کرنے کی
کوشش میں اپنے سر میں درد ہونے لگے گا۔طاقت:
30 سے 200 تک