گائیکم Guaiacum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
417
103
گائیکم
GUAIACUM
گائیکم بہت گہرا اثر کرنے والی اور بہت طاقتور دوا ہے لیکن ہو میو پیتھ بالعموم اسے بہت
کم استعمال کرتے ہیں۔کبھی کبھار بہت ماہر ڈاکٹروں نے اسے استعمال کیا ہے ورنہ عموماً یہ نظروں
سے ہٹی رہتی ہے۔یہ بائی کی دردوں اور گنٹھیا (Gout) میں کام آتی ہے۔اگر موروثی سل
کے مادوں کی علامت پائی جائے تو بھی گائیکم پر نظر رکھنی چاہئے۔اس میں اسہال کا رجحان پایا جاتا
ہے۔Tendon یعنی وہ سفید ڈورے جو عضلات کو ہڈی سے ملاتے ہیں سکڑ جاتے ہیں اور ان
میں تناؤ پیدا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹانگیں اور باز و پوری طرح سے کھلتے نہیں اور در دمحسوس ہوتا
ہے۔کندھوں کے دونوں طرف کے اعصاب میں دکھن اور تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔اس
تکلیف میں
گائیکم مفید ہے۔گائیکم کی تکلیفیں گرمی سے بڑھتی ہیں اور ٹھنڈ سے آرام آتا ہے۔اس لحاظ سے یہ لیڈم،
پلسٹیلا ، لیک کنیا ئینم اور آیوڈم سے مشابہ ہے لیکن ان سب میں با ہم فرق کرنے والی علامتیں ہیں
جن کی شناخت ہو جائے تو آسانی سے اصل دوا ذہن میں آجائے گی۔گائیکم کے مریض وجع المفاصل کی وجہ سے عموماً جھک کر چلنے لگتے ہیں۔ان کے گھٹنے
جواب دے جاتے ہیں، ہاتھ پاؤں اکٹر جاتے ہیں اور بعض اوقات بالکل معذور ہو جاتے ہیں۔ان
علامتوں کے علاج میں گائیکم کے علاوہ کو چیکم بھی مفید دوا ہے جس کی اہم علامت یہ ہے کہ تکلیف پاؤں
کے انگوٹھے سے شروع ہوتی ہے۔گائیکم کی نمایاں علامت یہ ہے کہ ماؤف حصہ سخت زود حس ہوتا ہے اور کسی
قسم کالمس برداشت نہیں ہوتا۔گرمی پہنچانے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔جوڑوں پر وجع المفاصل کا اثر ہوتو
ناسور او ر پھوڑے بھی بننے لگتے ہیں۔گائیکم کا ہڈیوں سے بھی گہرا تعلق ہے۔ہڈیاں نرم ہو کر
418
ٹیڑھی ہونے لگتی ہیں اور اسفنج کی طرح ہو جاتی ہیں۔یہ تکلیف عموماً کلکیریا کارب کی یاد دلاتی
ہے لیکن اگر وجع المفاصل کا بھی رجحان ہو تو گائیکم بہت مفید دوا ہے۔گائیکم کی ایک اور علامت یہ
ہے کہ مریض سخت تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ہلکی سی حرکت سے بھی جسمانی کمزوری کا احساس ہوتا
ہے جو بڑھتے بڑھتے اعصاب پر اثر انداز ہونے لگتی ہے اور پھر اس کمزوری کا احساس بدنی کمزوری
پر منتج ہوتا ہے اور جسم سوکھنے لگتا ہے۔گانیکم سل کے ابتدائی مراحل میں بہت مؤثر دوا ہے۔اگر خون میں سلی مادے موجود
ہوں اور وجع المفاصل کے ساتھ پھوڑے پھنسیاں نکلنے کا رجحان بھی ہو اور جسم میں دردیں ہوں تو
گائیکم بہت مفید دوا ہے۔گائیکم اینٹی سورک (Antipsoric) دوا بھی ہے یعنی ایسی جلدی امراض میں جو
سورائس (Psoriasis) اور کوڑھ وغیرہ سے تعلق رکھتی ہیں ان میں مفید ہے۔سلفر اور سورائینم
بھی چوٹی کی اینٹی سورک دوائیں ہیں۔سلفر کا مزاج گرم ہوتا ہے جبکہ سورا ئینم کا مریض ٹھنڈا ہوتا
ہے۔لیکن محض سلفر اور سورائینم ”سورا کی بیماریوں کی ہر قسم کو ٹھیک نہیں کر سکتیں۔جب یہ نزلاتی
جھلیوں پر حملہ آور ہوں تو بہت سی اور دواؤں کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔اگر یہ ایگزیما کی شکل میں
ظاہر ہوں تو اس کی قسموں کے مطابق تلاش کرنی پڑتی ہے۔اگر سورا‘ کی وجہ سے کوئی مرض ظاہر
ہو اور اس کی دوا بظاہر پہچان لی جائے لیکن تھوڑے سے فائدہ کے بعد شفایابی رک جائے تو اس
صورت میں لازماً اونچی طاقت میں کوئی اینٹی سورک دوائیں دینی پڑیں گی۔اگر براہ راست ان کی
علامتیں موجود ہوں تو پھر یہ بھر پور فائدہ دیں گی مگر بسا اوقات ان کی براہ راست علامتیں نہیں
ملتیں۔ایسی صورت میں یہ سورا" کے عمومی تریاق کے طور پر کام آئیں گی اور مرض سے ملتی جلتی
دوسری دواؤں کے اثر کو تازہ کر دیں گی۔جلدی بیماریوں کی ایسی بہت سی قسمیں ہیں جو مزاجی دوا طلب کرتی ہیں۔اگر وہ
دوائیں جو غور و خوض کے بعد چنی جائیں فائدہ نہ دیں تو پھر اینٹی سورک دواؤں کی لازماً
ضرورت پڑتی ہے۔وہ بیماری کے مزاج کو نرم کر کے اثر قبول کرنے کے قابل بنا دیتی
گائیکم
419
ہیں۔ایسی دواؤں میں سلفر اور سورائینم کے علاوہ مرک سال، ٹیوبرکولینم اور سیفلینیم بھی شامل
ہیں۔اسی طرح گائیکم بھی ایک اینٹی سورک دوا ہے۔چہرے کے اعصابی دردوں سے بھی اس کا تعلق ہے۔گائیکم میں چہرے کے ایک
طرف اعصابی درد ہوتا ہے جیسے چٹکی بھری گئی ہو۔یہ درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔سپائی جیلیا
چہرے کے بائیں طرف کے اعصابی دردوں میں اور سلیشیا اور میگ فاس دائیں طرف کے
دردوں میں بہت مفید دوا ئیں ہیں۔گائیکم میں آنکھیں متورم ہو جاتی ہیں۔پتلیاں پھیلی ہوئی اور پوٹے سکڑے ہوئے
معلوم ہوتے ہیں۔آنکھ کے ارد گرد پھنسیاں نکلتی ہیں، کبھی کبھی کان میں بھی درد کے دورے پڑتے
ہیں۔یہ درد کسی انفیکشن اور وبائی مرض کے نتیجہ میں نہیں ہوتا۔ظاہری طور پر کسی ورم اور سرخی کا
نشان بھی نہیں ہوتا۔جب یہ درد ختم ہونے کے قریب ہوتا ہے تو سر میں بھی سوئی کی سی چھن محسوس
ہوتی ہے۔اگر کسی مریض کو شدید بہنے والا نزلہ ہو جس کے ساتھ ناک کی ہڈیوں میں درد ہو تو
اسے گائیکم سے افاقہ ہوسکتا ہے۔اس میں نزلہ کے ساتھ دانتوں کی ہڈیوں میں بھی درد ہوتا ہے۔یو پیٹوریم پرف (Eupatorium perfol) ہڈیوں کے دردوں کے لئے نمایاں شہرت رکھتی
ہے لیکن اس کا دائرہ عمل محدود ہے۔عموماً انفلوئنز اوغیرہ کے بخار میں فائدہ دیتی ہے۔ایک چھوٹا سا
اڑنے والا کیڑا جسے عرف عام میں کتری“ کہتے ہیں خشک علاقوں میں پایا جاتا ہے۔اس کے
کانٹے سے بہت سخت جلن اور سوزش ہوتی ہے اور ہڈی توڑ بخار ہو جاتا ہے۔یو پیٹوریم پرف اس
بخار کے لئے بہت مفید ہے۔گائیکم کے در دوقت کے بہت پابند ہیں۔ہڈیوں کے درد خصوصا دانتوں کے نیچے
ہڈی میں درد اکثر رات کو بڑھتا ہے۔اگر 6 بجے شام کو شروع ہو اور صبح 4 بجے تک جاری
رہے تو گائیکم کو نہ بھولیں۔دیگر علامتیں بھی مل جائیں تو یہ بہت زود اثر دوا ہے۔اگر
وجع المفاصل اور گنٹھیا کی تکلیف ہو تو گلا خراب ہونے کا رجحان بھی ہوتا ہے۔گلا خراب ہو
تو سارے جسم میں اعصابی اور جوڑوں کے درد ہونے لگتے ہیں۔دانتوں میں درد کی
گائیکم
420
وجہ سے بھی جسم میں شدید دردیں ہوتی ہیں۔ڈاکٹر عموماً مشورہ دیتے ہیں کہ دانت یا ٹانسلز
(Tonsils) نکلوا دیں لیکن تکلیف پھر بھی باقی رہتی ہے۔اگر وقت پر گائیکم دے دی جائے تو
اپریشن کی نوبت نہیں آتی۔گائیکم میں پیشاب کی بار بار حاجت محسوس ہوتی ہے لیکن آتا نہیں ہے۔بے سود
کوشش سے بے چینی پیدا ہوتی ہے۔پیشاب کرنے کے بعد سوئی کی سی تیز چھن محسوس ہوتی ہے۔وجع المفاصل کی مریض عورتوں کو بیضہ الرحم میں مستقل سوزش ہو جاتی ہے۔بندش
حیض اور رحم کی بعض دوسری تکالیف لاحق ہو جاتی ہیں۔بسا اوقات چھاتی میں کسی چیز کی سرسراہٹ
محسوس ہوتی ہے اور جلد سکڑ جاتی ہے اور اس پر چھوٹے چھوٹے دانے نمودار ہو جاتے ہیں۔گائیکم میں دل کی دھڑکن تیز ہونے کی علامت بھی پائی جاتی ہے۔خشک کھانسی
کے ساتھ بخار ہو جاتا ہے۔بعض دفعہ چھاتی کے عضلات میں بائی کی دردیں ہوتی ہیں
جن میں سردیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔دل میں بھی اکثر درد محسوس ہوتا ہے۔اگر جسم میں
جوڑوں کے دردہوں اور کسی تیز دوا سے وقتی طور پر انہیں آرام آ جائے تو فاسد مادے خون
میں گھل کر دل کے والوز (Volves) کو کمزور کر دیتے ہیں اور دل میں ایسا درد ہوتا ہے جیسا
وجع المفاصل کا ہوتا ہے۔اسے دل کی ریجی در دیں کہتے ہیں۔اگر فلو (Flue) کا فاسد مادہ
دبا دیا جائے اور دل پر اثر ظاہر ہو تو اس کے لئے سپائی جیلیا اولین دوا ہے۔گاؤٹ
(Gout) کے مادے دبانے سے جو اثرات ظاہر ہوں ان میں بھی سپائی جیلیا ہی کام آتی ہے
مگر گائیکم اس تکلیف اور دل کی ریحی دردوں میں زیادہ مفید ہے۔یہ دردیں گردن کے پچھلے
حصہ میں ہوں ، اعصاب جکڑے ہوئے محسوس ہوں اور گردن کو حرکت دینا بھی مشکل ہو تو
گائیکم کو نہیں بھولنا چاہئے۔یہ بازوؤں کے اوپر والے حصوں میں، رانوں میں اور انگلیوں
کے جوڑوں میں بھی دردوں کے لئے مفید دوا ہے۔گائیکم میں گردے کی تکلیفیں بھی ملتی ہیں۔عموماً ایسے مریضوں کو بہت پسینہ آتا ہے
421
جو مفید ہوتا ہے کیونکہ جب تک پسینہ آتا رہے گردوں کی کوئی تکلیف اور علامت ظاہر نہیں ہوتی۔اگر پسینہ بند ہو جائے تو اچانک گردے کی تکلیف کا احساس شروع ہو جائے گا۔اگر ایسے مریض کو
سردیوں کے موسم میں اچانک گردے کی تکلیف ہو اور اسے گرمی پہنچا کر پسینہ کے عمل کو بحال کر دیا
جائے تو تکلیف کم ہو جائے گی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ پسینہ کے ذریعہ جلد سے جو زہر یلے
مادے خارج ہوتے ہیں ویسے ہی مادے گردوں کے پیشاب میں بھی خارج ہوتے ہیں۔گردوں اور جلد سے نکلنے والے مشترک مادے اس بیماری کے ذمہ دار ہیں۔گائیکم ان مادوں اور
نمکیات وغیرہ کا توازن بحال کر کے شفا دیتی ہے۔گائیکم کی تکلیفیں حرکت سے، گرمی سے، دباؤ اور چھونے سے بڑھ جاتی ہیں۔بیرونی
دباؤ سے ان میں کمی ہوتی ہے۔دافع اثر دوائیں نکس وامیکا۔سپیا
طاقت:
30 یا بعض دفعہ اونچی طاقتیں