ہیکلا لاوا Hekla Lava

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

بیکلا لاوا
427
106
ہیکل الاوا
HEKLA LAVA
Mount Hecla ایک پہاڑ ہے۔اس پہاڑ سے نکلنے والے لاوے سے ایک دوا بنائی
گئی ہے جو ہیکل الاوا کہلاتی ہے۔میرے خیال میں صرف یہی ایک لاوا ہے جس سے دوا بنائی
گئی ہے۔کسی اور لاوے کے بارے میں مجھے علم نہیں کہ اس سے کوئی ہو میو پیتھی دوا بنائی گئی ہو۔ان سب لاووں کا مادہ تو قریباً ایک جیسا ہی ہو گا لیکن ہر زمین میں موجود مادہ کا اثر ایک دوسرے
سے کسی حد تک مختلف بھی ہو سکتا ہے اس لئے دوسرے پہاڑوں کے لاوے پر بھی تجربہ کرنا
چاہئے۔ہیں کل لاوا کا اثر خاص طور پر ہڈیوں پر ہوتا ہے، خصوصا چہرے اور جبڑے کی ہڈیوں
پر۔بعض دفعہ دانت خراب اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے بہت تکلیف دیتے ہیں اور کسی دوا سے
ٹھیک نہیں ہوتے تو ہیکلا لاوا کام آتا ہے۔ہیکلا لاوا کی زیادہ تر شہرت تو چہرے اور جبڑے
کی ہڈیوں میں مفید ہونے کی وجہ سے ہے مگر یہ تمام جسم کی ہڈیوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔بعض دفعہ جبڑا سوج کر بہت موٹا ہو جاتا ہے۔سب علامتیں
عموماً ہیکلا لاوا سے
ملتی ہیں لیکن اس کے باوجود اس سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔اس سلسلہ میں سب سے
اہم اور مؤثر دوا سلفر ہے جو ایسی خطرناک علامتوں میں بھی کام کرتی ہے جن کے بارے
عام معالجین کا یہ خیال ہوتا ہے کہ یہ نا قابل علاج ہو چکی ہیں۔مثلاً جبڑے کی ہڈی کا کینسر
ہے جو بہت بڑھ چکا ہو۔اس کے نتیجہ میں شدید تکلیف ہوتی ہے، اس سے کان بھی متاثر ہوتا
ہے۔میں نے بارہا ایسے مریضوں کا سلفر کے ذریعہ کامیاب علاج کیا ہے۔ایک مریضہ اس

بیکلا لاوا
428
بیماری سے شدید تکلیف میں تھی۔ایک طرف کا چہرہ سخت سوجا ہوا تھا ، آنکھوں میں
دباؤ تھا اور در داتنا شدید ہوتا تھا کہ چیچنیں نکل جاتیں تھیں۔دیر تک ایک بہترین ہسپتال میں داخل
رہیں مگر ڈاکٹروں کی کچھ پیش نہ گئی اور آخر انہیں لاعلاج قرار دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔میں نے انہیں سلفر CM کی ایک خوراک دی جس سے ان کا درد کم ہو گیا۔دو ہفتے کے اندر ہی سوزش
میں نمایاں طور پر کمی آ گئی۔پھر میں نے انہیں سلیشیا CM کی ایک خوراک دی جس سے شفایابی کی
رفتار جو رک گئی تھی بحال ہو گئی۔اس کے کچھ عرصہ بعد سلفر CM دوبارہ دی تو بیماری کا نام ونشان تک
باقی نہ رہا۔اس بات کو کئی سال گزر چکے ہیں اور آج تک وہ بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحت مند ہیں۔ہیکلا لاوا کے تعلق میں میں یہ اس لئے بیان کر رہا ہوں کہ بظاہر علامتیں ہیکلا لاوا کی تھیں اور
با وجود کچھ عرصہ مسلسل ہیکل ا لاوا کھلانے کے انہیں قطعاً کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا۔اس سے معلوم ہوتا
ہے کہ ہڈیوں کی دوسری بیماریوں میں ہیکل الا وا مفید ہو تو ہولیکن کینسر میں مفید نہیں ہے۔ہیکلا لا وا یقیناً مفید دوا ہو گی لیکن ذاتی طور پر مجھے اس کی افادیت کا کوئی تجربہ نہیں۔تاہم بعض ہو میو پیتھ اس کی بہت تعریف کرتے ہیں۔ہی کلا لاوا کی خاص علامت یہ بتائی جاتی ہے کہ جبڑوں کی ہڈی میں درد ہوتا ہے۔جبڑوں کے اردگر دسوزش نمایاں ہوتی ہے اور جبڑے کی ہڈی بڑھ جاتی ہے۔ہڈیوں کی گہری بیماریوں میں میں نے سلفر کے علاوہ کلکیریا کارب کو بھی ہیکل الاوا
ے بہت زیادہ مفید پایا ہے۔میں نے اسے ہڈیوں کے کینسر کے ایسے مریضوں کو جن کا کینسر
کلینیکل لیبارٹریز کے تجزیہ سے قطعی طور پر ثابت ہو چکا تھا۔اونچی طاقت میں دے کر دیکھا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے چند مہینے کے علاج کے بعد بیماری بہت حد تک قابو میں آ گئی۔ایسے
مریضوں کا لمبا عرصہ احتیاط سے علاج کرنا پڑتا ہے اور صرف کلکیریا کارب پر ہی اکتفا نہیں کی
جاتی بلکہ اگر مریض کی علامتوں پر گہری نظر رکھی جائے تو بعض دفعہ مرض کی علامتیں بعض دوسری
امدادی دواؤں کی نشاندہی کرتی ہیں۔پس مرکزی دوا تو کلکیریا کارب ہی رہے گی لیکن اور بہت سی
دوائیں کلکیریا کارب کی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔کلکیریا کارب خاص طور پر کیلشیم کی کمی سے پیدا ہونے والی ہڈی کی تکلیفوں میں مفید

بیکلا لاوا
429
ہے۔سلفر کا بھی اس سے تعلق ہے اور یہ سلفر کی مزمن دوا ہے۔ٹانگوں کے نچلے حصہ کی ہڈیوں میں سلفر
کی بجائے عموماً کلکیریا کارب زیادہ کام کرتی ہے۔ہاتھوں کے ٹیومر پر بھی یہ اثر انداز ہوتی ہے۔میں ہیکلا لاوا سے زیادہ استفادہ نہیں کر سکا۔ہوسکتا ہے کہ مجھے اس کی علامتوں پر پورا
عبور نہ ہو۔اس لئے میں باقی ہو میو پیتھس کو ہیکلا لاوا سے کلیتا بد دل نہیں کرنا چاہتا۔وہ ہیکلا لا وا
پر مختلف ڈاکٹروں
کی تحریریں پڑھ کر اگر اس کے مزاج کو اچھی طرح سمجھ لیں اور پھر مختلف طاقتوں
میں اس کا مریضوں پر تجربہ کریں تو ہوسکتا ہے کہ میری ناکامی کے باوجود وہ کامیاب ہو جائیں۔جن دنوں بچوں کے دودھ کے دانت نکل رہے ہوتے ہیں اس وقت دانتوں کے نکلنے
میں آسانی پیدا کرنے کے لئے بعض ڈاکٹر ہی کلا لاوا کو بہت مفید بتاتے ہیں۔اس کا بھی مجھے کوئی
ذاتی تجربہ نہیں لیکن اس کی بجائے میں بائیو کیمک کا جو مرکب نسخہ استعمال کرتا ہوں وہ بلاشبہ غیر
معمولی طور پر فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور وہ یہ ہے۔کالی فاس+ فیرم فاس+سلیشیا+ کلکیر یا فاس+ کلکیر یا فلور۔مزید براں یہ نسخہ ہڈیوں کے کینسر کی بعض قسموں میں اور ہڈی کی بیرونی جھلیوں کی
تکالیف میں بھی اچھا اثر دکھاتا ہے۔جہاں تک ہو میو پیتھک کتب کا تعلق ہے وہ ہیکلا لا واکو کان کے پیچھے ہڈی میں گانٹھوں،
ہڈی کے غلاف کی سوزش ، ناک کی ہڈی کے زخم ، چہرے کے اعصابی درد جو دانت نکلوانے کے بعد
یا دانت میں کیڑا لگنے کی وجہ سے پیدا ہوں اور گردن کے غدود بڑھ کر سکڑ جائیں تو ان سب میں
مفید بتاتی ہیں۔مرطوب موسم میں اس
کی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں۔دافع اثر دوائیں : کیمفر۔چائنا
طاقت
30 اور اس سے اونچی طاقتیں

آج 10 میں سے 10 باقی