ہیلی بورس نائگر Helleborus Niger
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
431
107
ہیلی بورس نائیگر
HELLEBORUS NIGER
(Snow Rose)
ہیلی بورس
ہیلی بورس نا ئیگر پھولوں کے ایک پودے سے تیار کی جانے والی دوا ہے جسے برفانی
گلاب کہا جاتا ہے۔اس پودے کی جڑوں
کو پیس کر یہ دوا تیار کی جاتی ہے۔ہیلی بورس کی سب سے نمایاں علامت دماغ کا معطل اور ماؤف ہو جانا ہے جس کی
وجہ سے جسمانی افعال میں بے ترتیبی پیدا ہو جاتی ہے۔دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی جھلیوں میں
سوزش ہونے کی وجہ سے اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے اور پاگل پن کی علامتیں بھی پیدا ہو جاتی
ہیں۔ہیلی بورس ایسی دوا ہے جو خدا کے فضل سے ان سب علامتوں کو دور کر کے مریض کو ذہنی لحاظ
سے بالکل تندرست کر دیتی ہے۔ہیلی بورس میں اعضاء اور عضلات کے نظام پر کنٹرول نہیں رہتا
اور وہ دماغ کے پیغام کو دیر سے قبول کرتے ہیں۔دماغ حکم تو جاری کر دیتا ہے لیکن عضلات حکم کی
تعمیل دیر سے کرتے ہیں کیونکہ بنیادی اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے۔ہیلی بورس کے مریض کو کچھ کہا
جائے تو شروع میں وہ بالکل کوئی رد عمل نہیں دکھاتا۔اسے بات سمجھانے کے لئے جھنجھوڑنا پڑتا
ہے۔اس کے خیالات مجتمع نہیں ہوتے اور اسے کوئی کام کرنے کے لئے حد درجہ توجہ دلانے کی
ضرورت ہوتی ہے ورنہ وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا۔اس میں خاص قسم کی غنودگی اور بے حسی پائی جاتی
ہے اور یہ کیفیت بعض اوقات بے ہوشی تک پہنچ جاتی ہے۔بعض اوقات ہیلی بورس کے مریض کو بزعم خود شیطان اور بدروحیں دکھائی دینے
لگتی ہیں اور وہ اس خوف میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ وہ کوئی ایسا گناہ کر بیٹھا ہے جس کی بخش
ہے۔آرم لیکلیس اور سٹرامونیم میں بھی ایسی بھیا تک سوچیں پائی جاتی ہیں۔
ہیلی بورس
432
میں پانی جمع ہونے لگے اور اس اندرونی دباؤ سے سر بڑا ہونے لگے تو اس
بیماری میں جسے ہائیڈ رو فیلس (Hydrocephalus) کہتے ہیں کئی دوائیں کام آتی ہیں۔سب
سے مؤثر دوا سلیشیا ہے۔ہیلی بورس بھی اس مرض میں مفید بتائی جاتی ہے۔جب بچہ کا سر بڑا ہو جائے
اور آنکھیں سکڑ جائیں تو بچہ اچانک دل ہلا دینے والی چینیں مارتا ہے۔یہ علامت نمایاں طور پر ایپس
(Apis) میں پائی جاتی ہے۔ایپس میں چونکہ ڈنک والے درد جیسا احساس پایا جاتا ہے اس لئے سر
کے اندر پانی کے دباؤ کی وجہ سے جو تکلیف ہوتی ہے اس میں بھی ڈنک لگنے کا سا درد ہوتو ایپس دینے
سے بچوں کو افاقہ ہوتا ہے۔لیکن ایپس کا اثر کچھ آہستہ ظاہر ہوتا ہے۔اس کے برعکس سلیشیا جلد تر اثر
دکھاتی ہے۔ہائیڈرو ویفیلیس کے دوران دماغ کی بیرونی جھلی کی سوزش سے نکلنے والی رطوبت کو کم
کرنے کے لئے ہیلی بورس بہت مؤثر ہے اور دماغ پر اس رطوبت کے نتیجہ میں پڑنے والے مسلسل
دباؤ کو کم کر دیتی ہے۔اگر یکمل شفانہ بھی دے تو کچھ نہ کچھ فائدہ ضرور پہنچاتی ہے۔مرگی کے ایسے دوروں میں جن میں مریض ہوش و حواس نہیں کھوتا اور آنکھیں کھلی
رہتی ہیں ہیلی بورس بہت مفید دوا ہے۔جب ایسی مرگی کا دورہ ختم ہو جائے تو مریض پر اچانک
سخت تھکاوٹ اور غنودگی طاری ہو جاتی ہے۔ہیلی بورس میں سر کا درد اندر سے باہر کی جانب حرکت کرتا ہے۔پیشانی اور آنکھوں پر
سخت دباؤ ہوتا ہے۔آنکھیں اوپر چڑھ جاتی ہیں۔درد کے اثر سے آنکھیں بھینگی ہو جاتی ہیں۔روشنی سے بہت زود سی ہوتی ہے۔سر میں بھاری پن اور اندر گہرائی میں گرمی کا احساس ہوتا ہے۔مریض درد کی شدت سے کراہتا ہے۔بھوک پیاس ہونے کے باوجود کچھ کھا پی نہیں سکتا۔غذا کی
نالی میں جلن ہوتی ہے۔پیٹ میں ہوا اور گڑگڑاہٹ، معدہ کے مقام پر دباؤ اور چلتے ہوئے یا
کھانستے ہوئے معدہ میں درد ہوتا ہے۔ہیلی بورس میں عمومی کمزوری بہت نمایاں ہوتی ہے جو بعض اوقات فالج کا باعث بن
جاتی ہے۔
ہیلی بورس
433
خصوصاً بچوں میں اگر پیشاب گہرے رنگ کا آئے۔حاجت بہت ہو مگر بچہ پیشاب نہ
کر سکے اور مثانے پر دباؤ بڑھتا چلا جائے تو اس مرض میں پہیلی بورس بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ایک طرف کے بازو اور ٹانگ کی مسلسل خود بخود ہونے والی حرکت میں بھی ہیلی بورس
مشہور دوا ہے۔انگوٹھا مڑ کر ہتھیلی میں جنس جاتا ہے۔ایسے مریض کے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں
کے درمیان چھالے بھی نکل آتے ہیں۔یہ ساری علامتیں ہیلی بورس کا فوری تقاضا کرتی ہیں۔ہائیڈ رولیفیلس سے اس دوا کے تعلق کا ذکر گزر چکا ہے۔ایسے بچے کی سوتے میں چھینیں
ایپس (Apis) کے بچے کی چیخوں سے ملتی ہیں مگر ایپس کے مریض میں جسم کے ایک طرف کے
بازوؤں اور ٹانگوں
کا لرزتے رہنا نہیں پایا جاتا۔ہیلی بورس کے مریض کی جلد پر پھل پھلی اور میں بھی پائی جاتی ہیں اور نیلگوں داغ بھی
ملتے ہیں۔سر کے بالوں اور ناخنوں کا جھڑنا بھی اس کی علامات کے دائرہ میں ہے۔دافع اثر دوائیں: کیمفر سنکونا (چائنا)
طاقت
30 سے 1000 تک