ہیلونیس Helonias

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

ہیلو نفیس
435
108
ہیلو نیس
HELONIAS
ہیلو نیں ایک بہت اہم دوا ہے جو خصوصاً عورتوں کی بیماریوں سے تعلق رکھتی ہے۔اس کا
رحم کی گردن کے کینسر سے گہرا تعلق ہے۔کاربو انیمیس بھی اس کینسر میں مفید ثابت ہوسکتی
ہے بشرطیکہ دیگر اعضاء سے تعلق والی علامتیں بھی موجود ہوں جبکہ ہیلونفیس کا تعلق براہ راست رحم
کے کینسر سے ہے اور یہ ضرور کچھ نہ کچھ کام دکھاتی ہے۔رحم کی گردن میں سوزش اور سرخی ظاہر ہو اور
اسی مرحلہ پر ہیلو فیس دے دی جائے تو بہت مؤثر ثابت ہوگی۔اگر ہیلونیس سے مکمل شفانہ ہوتو اس
کے بعد کار بو ایمیلس دینی چاہئے۔امید ہے کہ انشاء اللہ ان دونوں دواؤں کے استعمال کے
نتیجہ میں مکمل شفا ہو جائے گی۔اگر کسی عورت کا حمل ساقط ہو جائے اور رحم بھی ڈھلک جائے نیز سامنے اور پیچھے سے دباؤ
محسوس ہو، چلتے ہوئے تکلیف بڑھے یا رحم اپنی جگہ چھوڑ کر دائیں یا بائیں طرف چلا جائے تو ہیلو نفیس
رحم کے اعصاب کو طاقت دے کر اسے واپس اپنی اصل حالت کی طرف لوٹا دیتی ہے۔رحم کے دائیں یا
بائیں منتقل ہونے کی علامت سے مجھے خیال آیا کہ وہ جنین جو پیٹ میں صحیح پوزیشن میں نہیں ہوتے
بلکہ ٹیڑھی حالت میں رہتے ہیں ان کو مسیح پوزیشن میں لانے کے لئے بھی یہ دوا استعمال کرنی چاہئے۔امید ہے کہ فائدہ ہوگا۔اگر جنین الٹی حالت میں ہو تو پلسٹیلا 30 یا200 بہت مفید ثابت ہوتی
ہے۔وہ غریب ممالک جہاں فوری اپریشن کی سہولت مہیا نہ ہو وہاں ایسی حاملہ عورتیں بہت
تکلیف اٹھاتی ہیں اور بعض اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ان ممالک میں ایسی حالت
میں کام آنے والی دوائیں ایک ہو میو پیتھ کو ازبر ہونی چاہئیں۔مثلاً پلسٹیلا کولوفائیلم ، ہیلوٹیں۔نیز

ہیلو نفیس
436
وضع حمل کے وقت جلسیمیم ، کالی کا رب اور آرنیکا بہت مفید اور ضروری ہیں اور وضع حمل کے بعد
کی پیچیدگیوں مثلاً پرسوتی بخار وغیرہ کے خلاف حفظ ما تقدم کا کام دیتی ہیں۔اگر پر سوتی بخاریعنی
وضع حمل کے دوران یا بعد تعفن پیدا ہونے سے بخار ہو بھی جائے تو سلفر اور پائیر وجینم دونوں کو
200 طاقت میں ملا کر حسب ضرورت بخار ٹوٹنے تک دن میں تین بار اور بخار ٹوٹنے کے بعد چند
دن روزانہ ایک بار دیتے رہیں تو یہ بہترین علاج ہے۔ہیلونیس ذیابیطیس میں بھی بہت مفید ہے۔اگر عورتوں کو رحم کی تکلیفوں کے ساتھ
ذیا بیطس بھی ہو تو یہ دونوں تکلیفوں کو دور کر سکتی ہے۔کم سے کم ایک ماہ تک مسلسل استعمال کروانی
چاہئے۔اگر ذیا بیطس کم ہونے لگے تو یہ اکیلی دوا ہی کافی ہوگی ورنہ ذیا بیٹس کی دوسری دوائیں
تلاش کریں۔ہیلونیس کی ایک اور علامت یہ ہے کہ حیض جلدی جلدی ہوتا ہے یا پھر کئی کئی ماہ کے
لئے بند ہو جاتا ہے۔سخت افسردگی کے دورے پڑتے ہیں اور مریضہ بہت ست ہو جاتی ہے۔شد ید لیکوریا آتا ہے جس کے ساتھ خارش بھی ہوتی ہے۔ہیلونیس کا گردوں سے بھی تعلق ہے۔گردوں میں خون کا اجتماع ہو جاتا ہے۔دونوں طرف شدید جلن محسوس ہوتی ہے جو بیرونی جلد پر بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔مریض بیرونی
طور پر درد کی لکیروں کا خاکہ اپنی انگلی سے کھینچ سکتا ہے۔ایسے مریضوں کے پیشاب میں بعض دفعہ
البو من بھی خارج ہوتی ہے۔اگر حمل کے دوران یہ ہو تو ہیلو نفیس کو نہیں بھولنا چاہئے۔ہیلو نیس کی مریضہ اپنی توجہ بیماری سے ہٹائے تو بہتر محسوس کرتی ہے۔حرکت سے تکلیف
بڑھتی ہے۔طاقت :
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی