ہیپر سلف Hepar Sulphuris Calcareum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
سلف
437
109
هیپر سلفیورس کلکیریم
HEPAR SULPHURIS CALCAREUM
(Calcium Sulphide)
ہیپر سلف کیلشیم سلفائیڈ کو کہتے ہیں۔ڈاکٹر ہانیمن نے اسے ایک سمندری جانور آؤیسٹر
(Oyster) کے خول سے تیار کیا تھا اور اس پر مختلف قسم کے تجربے کئے تھے۔یہ دوا کلکیریا کارب
اور سلفر کی مرکب ہے اور اس میں ان دونوں کی بعض خصوصیات پائی جاتی ہیں لیکن اپنی اکثر
علامتوں میں یہ دونوں سے مختلف ہے۔پہلے زمانہ میں کیلشیم سلفائیڈ کو خارش، وجع المفاصل ، گنٹھیا
اور دق کی سوزش وغیرہ میں بیرونی طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔اس کے علاوہ یہ دمہ اور پھیپھڑوں کی
سل میں بھی مفید سمجھی جاتی تھی۔ہیپر سلف بکثرت روز مرہ کام آنے والی دوا ہے۔سلیشیا کے ساتھ اس کا بہت گہرا
تعلق ہے۔جہاں سلیشیا اثر دکھانا چھوڑ دے وہاں بھی ہسپر سلف مفید ثابت ہوسکتی ہے۔روزمرہ کی عام چھوت کی بیماریوں میں بھی ہسپر سلف بہت اچھا کام کرتی ہے۔اگر کسی وجہ
سے سلیشیا استعمال نہ کروائی جا سکے تو ہسپر سلف بغیر کسی خوف وخطر کے دی جا سکتی ہے۔رسلف مرکزی اور سلیشیا کے درمیان اس لئے دی جاتی ہے کہ مرکزی کے بعد براہ راست
سلیشیا دینا مناسب نہیں ہے کیونکہ اس سے کئی قسم کے نقصانات پہنچنے کا احتمال ہوتا ہے۔مرکزی
کے بعد سلیشیا دینے سے پہلے ہسپر سلف دینی ضروری ہے۔اسی طرح اگر سلیشیا کے بعد مرکزی
دینا ہو تو بھی ہسپر سلف درمیان میں دے کر سلیشیا اور مرکری کے تصادم کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔ہیپر سلف روزمرہ کے گلے کی خرابیوں میں بہت مفید ہے۔گلے میں بلغم چپک جائے
اور اسے باہر نکالنا بہت مشکل ہو اور کھانسی کے باوجود بلغم کو اکھیڑ نا دشوار ہو تو ہپر سلف
سلف
438
بہت نمایاں کام کرتی ہے۔ہپر سلف میں کھانسی عموما صبح کے وقت زیادہ ہوتی ہے اور سردی
سے
کھانسی میں اضافہ ہو جاتا ہے اور کھانسی میں اکثر درد پایا جاتا ہے۔اس کی ایک اور علامت گلے میں پھانس کا احساس ہونا ہے جیسے کوئی چیز پھنسی ہوئی ہو
اور کوشش کے باوجود نکلتی نہ ہو۔اگر واقعتا کوئی چیز پھنسی ہوئی ہو تو ہسپر سلف کی بجائے سلیشیا سے
باہر نکلتی ہے۔ایسی صورت میں سلیشیا لا جواب کام کرتی ہے۔جسم کے اندر کوئی چیز کہیں پھنس گئی ہو
تو سلیشیا اسے بہت جلد نکال باہر کرتی ہے۔لیکن پھر سلف میں واقعتا کوئی چیز پھنسی ہوئی نہیں ہوتی
محض پھانس اٹکنے کا احساس ہوتا ہے جو بہت بے چین کرتا ہے۔ہسپر سلف کا مریض ضرورت سے زیادہ حساس ہوتا ہے۔ماحول سے بہت متاثر ہوتا
ہے اور ہر قسم کے درد کو نمایاں طور پر محسوس کرتا ہے۔اس کے مزاج میں تندی اور غصہ پائے جاتے
ہیں۔مریض عام طور پر خواہ کتنا ہی رحم دل ہو بیماری کے دوران ایک دم جوش میں آ جاتا ہے حتی کہ
اپنے قریبی دوست
کو بھی قتل کر سکتا ہے۔گو میرے علم میں آج تک کبھی کوئی اس قسم کا مریض نہیں
آیا۔پاگل مریضوں میں تو ایسا ہونا ممکن ہے لیکن کتابوں میں یہ عام مریضوں کی علامت بتائی جاتی
ہے جو کچھ مبالغہ معلوم ہوتا ہے۔غدودوں کا سخت ہونا اور سوج جانا بہت سی دواؤں میں پایا جاتا ہے۔یہ ہمیپر سلف کی
بھی علامت ہے۔اگر سختی اور سوزش مستقل ٹھہر جائیں تو اس کا علاج حسب حالات مختلف دواؤں
سے کیا جاتا ہے لیکن اگر ان کے اندر پیپ پیدا ہونے لگے تو اس صورت میں ہسپر سلف دینے میں
تامل نہیں کرنا چاہئے۔کلکیر یا سلف بھی بہت اچھی دوا ہے۔بعض بچوں میں ناخن کھانے کی عادت ہوتی ہے جس کی وجہ سے ناخنوں کے
کناروں پر گوشت اکھڑ نے لگتا ہے اور بے چینی پیدا کرتا ہے۔اگر ذرا بھی ہاتھ لگ
جائے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔بچہ اس گوشت کو چبانے لگتا ہے اور آہستہ آہستہ دانتوں
سے نو چتا ہے پھر اس کی یہ عادت پختہ ہو جاتی ہے۔نیٹرم میور کے علاوہ اس بیماری میں
سلف
439
سلف بھی مفید ہے۔بعض دفعہ ناخن میں پیپ پڑ جاتی ہے، پورا ناخن اکھڑ جاتا ہے پھر نیا آجاتا ہے۔اس
کی اولین دوا ہمیپر سلف ہے۔اگر ناخن میں سیاہی اور خطرناک گہرا رنگ نمایاں ہو جائے اور
ناخن کی شکل بگڑنے لگے تو اس میں سب سے پہلے سورائینم دینی چاہئے۔اگر آرام نہ آئے تو
دوسری دواؤں کے بارے میں سوچیں۔اینٹی مونیم کروڈ میں بھی ناخنوں کی خرابی ایک نمایاں علامت
ہے۔سے پھٹ جائیں اور ان سے خون بہنے لگے تو ہمپر سلف مفید ہے۔اگر ان میں لائنیں سی پڑ
جائیں جو بد شکل اور گوبھی کے پھول کی طرح ہوں تو اس کے لئے نائیٹرک ایسڈ بہترین دوا ہے۔ہپر سلف کے بچے نہلانے دھلانے کے باوجود صاف نظر نہیں آتے۔ان کی جلد میلی
میلی سی دکھائی دیتی ہے۔ہسپر سلف کے استعمال سے جلد صاف ستھری ہو جاتی ہے اور چہرے پر نظر
آنے والی میل ختم ہو جاتی ہے۔نزلے میں ناک اور گلے کے اندر نظم سا چہ کا ر ہے اور اس وجہ سے چھینکیں آئیں تو
ہیپر سلف ہی دینی چاہئے۔سردی کی وجہ سے چھینکیں آنا بھی ہسپر سلف کی علامت ہے۔اگر سرد
موسم میں گرم کمرے میں آنے سے چھینکیں شروع ہو جائیں تو اس کی دوا پلسٹیلا ہے۔اگر گرمی سے
سرد ماحول میں داخل ہونے سے چھینکیں آنے لگیں تو سباڈیلا ،سلیشیا اور نٹیٹرم میور اور ہسپر سلف کا
خیال آنا چاہئے۔اگر سوتے ہوئے ہاتھ یا پاؤں لحاف سے باہر رہ جائیں اور باہر کے ماحول میں
ٹھنڈ ہو اور چھینکوں کا سلسلہ شروع ہو جائے تو یہ ہسپر سلف کی خاص علامت ہے۔ہیپر سلف کا
مریض سرد ہوا کا ذرا سا جھونکا بھی برداشت نہیں کر سکتا۔شور وغل بھی اس کے لئے ناقابل
برداشت ہوتا ہے۔کان کی تکلیف میں اکثر کیمومیلا، پلسٹیلا، بیلا ڈونا اور ایلیم سیپا کام آتی ہیں۔بیلاڈونا
ہپر سلف بھی کان کے درد کی دوا ہو سکتی ہے۔آنکھوں کی بیماریوں سے بھی ہسپر سلف کا تعلق ہے۔لیکن اگر نزلہ کی وجہ سے آنکھ
میں بہت سرخی ہو تو یوفریز یا زیادہ مفید ہے۔آنکھوں میں روزمرہ پیدا ہونے والی تکلیفوں
سلف
440
مثلاً پانی بہنے اور آنکھیں چپک جانے میں ہسپر سلف بہت کام آتی ہے۔روز مرہ کی کھانسی کے لئے بیلاڈونا ، آرسنک، ہیپر سلف اور اپی کاک مفید ہیں۔اپی کاک اور ہیپر سلف میں یہ امتیاز یا د رکھیں کہ اپی کاک کی بلغم قدرے نرم ہوتی ہے اور بآسانی نکل
جاتی ہے۔اگر بلغم پھنسی ہوئی ہو اور چپکنے والی ہو تو ہمیپر سلف، کالی بائیکروم یا کوکس (Coccus)
مفید ہوں گی۔ہیپر سلف بہت گہری دوا ہے۔اگر اچانک شدید بیماری کا حملہ ہو تو اونچی طاقت میں
دینے سے فائدہ ہوتا ہے اور بار بار اونچی طاقت میں دینا بھی نقصان دہ نہیں۔ایک ہزار طاقت
میں بیماری کی شدت توڑنے کے لئے ایک دن میں دو بار بھی دی جاسکتی ہے لیکن جب مرض قابو
میں آ جائے تو پھر وقفہ بڑھانا لازم ہے۔دوا کی طاقت کے استعمال کے بارے میں اپنے تجربہ
سبق سیکھیں۔رفتہ رفتہ تجربہ سے پوٹینسی کے استعمال کا سلیقہ آ جاتا ہے۔اگر بیماری طویل ہو
جائے تو ایسی مزمن حالت میں یہ توقع نہیں رکھنی چاہئے کہ مریض اونچی طاقت سے آنا فانا ٹھیک
ہوسکتا ہے۔پرانے مرض میں سارے جسم کے نظام میں گہری تبدیلیوں کی ضرورت ہوتی ہے جو
فوری طور پر پیدا نہیں ہوسکتیں۔اگر جسم کا دفاعی نظام کمزور ہو چکا ہو اور مریض میں مقابلہ کی طاقت
بہت کمزور ہو چکی ہوتو او چی طاقت میں دوا دینے سے شدید ردعمل کا خطرہ ہوتا ہے جو جان لیوا بھی
ثابت ہوسکتا ہے۔چونکہ ہپر سلف میں سلفر کا عنصر موجود ہوتا ہے اس لئے سلفر سے بھی اس کی مشابہت
ہے۔اگر مریض کے پھیپھڑوں میں تپ دق کے پرانے داغ ہوں۔جراثیم چھوٹی چھوٹی
گلٹیوں کی صورت میں پھیپھڑوں میں جگہ بنالیں تو سلفر ان
کوختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ایسی صورت میں سلیشیا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔سلفر ان جراثیم کو کمزور کر کے بلغم کے
ذریعے باہر نکال دیتی ہے۔لیکن ایک بات پیش نظر رکھنی چاہئے کہ تپ دق میں سلفر اونچی
طاقت میں نہیں دینی چاہئے جب تک یہ تسلی نہ کر لی جائے کہ پھیپھڑوں میں شریانوں کے
قریب جراثیم کی بڑی بڑی گلٹیاں موجود نہیں۔تپ دق کے مریض جن کے پھیپھڑے
سلف
441
سلی گلٹیوں سے بھرے ہوئے ہوں، ان میں سلفر کی اونچی طاقت میں سلیشیا کا ساعمل دکھاتی ہے
اور ان گلٹیوں کو پگھلا کر باہر نکالنے کی کوشش کرتی ہے جن کے ساتھ جڑی ہوئی خون کی شریانیں
بھی پھٹ جاتی ہیں۔ایسے مریضوں کا بہتر علاج یہ ہے کہ کچھ عرصہ درمیانی طاقت میں سلفر دے کر
کلکیریا کارب پر ڈال دیں کیونکہ کلکیریا کارب کے اثر سے سلی مادے کے اردگر دانڈوں کی طرح
خول سے بن جاتے ہیں جن کے اندر جراثیم مقید ہو جاتے ہیں۔ہیپر سلف پھیپھڑوں، انتڑیوں یاکسی اور جگہ دق کے ظاہر ہونے والے اثرات میں
بھی مفید دوا ہے۔دق کی علامات چاہے جسم کے کسی حصہ پر ظاہر ہوں یا اندرونی نظام پر اثر کریں،
ہیپر سلف دونوں جگہ کام کرے گی۔ہیپر سلف میں کلکیر یا اور سلفر دونوں عناصر پائے جاتے ہیں لیکن سلفر کا اثر زیادہ غالب
ہوتا ہے اور سلفر کو جو مشابہت سلیشیا سے ہے وہ اسے بھی ہے۔ہیپر سلف جلد پر ظاہر ہونے والے ہرقسم کے زخموں کے لئے مفید ہے۔زخموں سے
پیپ اور خون بہتا ہو اور وہ متعفن ہو جائیں اور ان کے گرد دانے سے بن جائیں، نہ پکنے والے
پھوڑے اور وہ زخم جو مشکل سے مندمل ہوں، سب ہپر سلف کے دائرے میں آتے ہیں۔لیکن
ہیپر سلف اور نائیٹرک ایسڈ دونوں اس لحاظ سے ہم مزاج ہیں کہ ان میں چھوٹے چھوٹے زخم علیحدہ
علیحدہ بھی پائے جاتے ہیں اور کچھوں کی صورت میں بھی جو ایک طرف سے شروع ہو کر پھیلنے لگتے
ہیں۔یہ دونوں دوائیں انتڑیوں کے السر میں بھی مفید ہوسکتی ہیں۔مرکزی بھی انتریوں کے اس
قسم کے زخموں میں ان دونوں دواؤں سے مشابہ ہے۔ہسپر سلف پرانے مسوں میں جو ٹھیک نہ ہوں مفید ہے۔جلد پر خارش ہوتی ہے اور جسم
پر دانے بن جاتے ہیں۔جلد پر چھلکے اور کھرنڈ بنے لگتے ہیں جو ا کثر ایگزیموں میں ملتے ہیں۔اگر
یہ کھرنڈ کان کے پیچھے اور گلے کے ارد گرد ہوں اور ان سے گوند کی طرح کا چپکنے والا موادر سنے لگے
تو گریفائٹس سے آرام آتا ہے۔اس قسم کے کھرنڈ جو کسی دوا سے ٹھیک نہ ہوں ان میں ہپر سلف کو
آزمانا نہ بھولیں۔
سلف
442
دافع اثر دوائیں: بیلاڈونا۔کیمومیلا۔سلیشیا
طاقت:
30 سے 1000 تک یا بعض دفعہ CM