ہائیڈ رائٹس Hydrastis
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
ہائیڈ راسٹس
447
112
ہائیڈ رائٹس
HYDRASTIS
(Golden Seal)
ہائیڈ رائٹس نارنگی کے پودے کی جڑ سے تیار کی جانے والی دوا ہے۔یہ جگر کی بیماریوں
میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔اس کا جلد اور اندرونی جھلیوں سے بھی تعلق ہے۔اس کی سطحی علامتوں
میں جلد کے ناسور بہت نمایاں ہیں۔اگر یہ بڑھ کر کینسر کی شکل اختیار کرلیں اور کوئی دوا اثر نہ
کرے تو اس میں ہائیڈراسٹس کو فراموش نہ کریں کیونکہ اللہ کے فضل سے اس سے ایسے خطرناک
اور بڑھنے والے ناسور بھی قابو آ جاتے ہیں۔کینسر کے گہرے پھوڑوں اور آنکھ کے ناسوروں میں ہائیڈ رائٹس بہت اچھا کام
کرتی ہے۔ایسے ناسوروں کے مقامی علاج کے طور پر بہترین دوا خالص شہد ہے۔روزانہ دو تین
بار خالص شہد کی سلائی لگائی جائے تو پہلے کچھ عرصہ تک بہت پانی نکلتا رہتا ہے پھر نا سور مندمل
ہونے لگتے ہیں۔نئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کینسر کے ایسے زخم جو کسی اور دوا کا اثر
قبول نہیں کر رہے تھے شہد لگانے سے ٹھیک ہو گئے۔ہائیڈ رائٹس چونکہ جگر کی بیماریوں سے گہرا تعلق رکھتی ہے اس لئے بھوک پر بھی اثر
انداز ہوتی ہے۔ایک عجیب سی علامت یہ ہے کہ معدہ میں بھوک کی گہری کھر چن اور نقاہت کا
احساس ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی کھانے سے سخت نفرت ہو جاتی ہے حالانکہ متلی نہیں ہوتی۔بعض اور
دواؤں میں بھی یہ علامت ذرا مختلف صورت میں ملتی ہے۔ہائیڈ رائٹس کے نزلے میں لیس دار اور زردی مائل گاڑھا مواد ناک میں
مستقل موجود رہتا ہے جو سخت ہو جاتا ہے۔بچے اسے نوچتے ہیں تو زخم بن جاتے ہیں اور
ہائیڈ رائٹس
448
خون بھی رسنے لگتا ہے۔ناک کے ایسے زخموں کے لئے ہائیڈ رائٹس بہترین دوا ہے۔ہائیڈ رائٹس
کی تکلیفوں میں آرام کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔بیماری بڑھنے سے چہرے پر یرقان کے اثرات
ظاہر ہو جاتے ہیں۔زردی چھا جاتی ہے۔آنکھوں کے پپوٹے موٹے ہو جاتے ہیں اور ان پر
زخم بن جاتے ہیں۔کانوں میں بدبودار گاڑھا مواد بنتا ہے جس کے نتیجہ میں بہرہ پن شروع
ہو جاتا ہے۔اگر نزلہ کا مریض کمرے میں رہے تو ناک بہنا رک جاتا ہے۔باہر کھلی ہوا میں جانے
سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ہائیڈ رائٹس کے مریض کی کھانے سے نفرت جب بڑھ جائے تو اسے
دودھ پر ہی گزارہ کرنا پڑتا ہے جسے وہ شوق سے پیتا اور آسانی سے ہضم کر سکتا ہے۔اعصاب میں
شیخ اور پینٹسن پائے جاتے ہیں۔بواسیر جو لمبا عرصہ چلے اور مزمن ہو جائے اس میں بھی یہ مفید ہے۔پیٹ میں بہت ہوا
بنتی ہے۔پیشاب بہت کم اور بد بوار ہوتا ہے۔عورتوں کے لئے لیکوریا میں بھی بد بو اس کی
علامت ہے۔سانس کی نالی میں خراش ہوتی ہے اور کھانسی اٹھتی ہے۔ہائیڈ رائٹس میں بھی
فاسفورس کی طرح ذرا سا ہنسنے سے بری طرح کھانسی چھڑ جاتی ہے۔ہائیڈ رائٹس کے مریض کے جسم میں اور ٹانگوں میں دردوں کے ساتھ آہستہ آہستہ بڑھتی
ہوئی کمزوری کی علامات ملتی ہیں جنہیں ہلکی حرکت سے کچھ آرام ملتا ہے۔اس پہلو سے یہ رسٹاکس
سے ملتی ہے۔اگر چہ اس میں آرام کرنے سے مریض کو عموماً افاقہ ہوتا ہے لیکن دردوں میں آہستہ
آہستہ چلنے سے آرام آتا ہے۔ایسے مریض کے پاؤں بھی سوج جاتے ہیں۔جگر کی ورم اکثر
چہرے اور پیٹ پر ظاہر ہوتی ہے اور پھر پاؤں پر اثر پڑتا ہے۔ہائیڈر اسٹس عموماً بوڑھے ، نحیف اور جلد تھکنے والے لوگوں کی بیماریوں میں نمایاں
اثر کرنے والی دوا ہے۔اس کا مریض پژمردہ رہتا ہے۔اسے اپنی جلد موت کا یقین سا ہو
جاتا ہے بلکہ مرنے کی تمنا بھی رکھتا ہے۔ست رو اور پست ہمت ہوتا ہے۔ہے۔پیشانی میں
درد بھی ایک نمایاں علامت ہے جو اکثر قبض کی وجہ سے ہوتا ہے۔کھوپڑی اور
ہائیڈراسٹس
449
گردن کے پٹھوں میں درد ہوتا ہے۔پیشانی پر بالوں کے ساتھ ساتھ ایگزیما ایک لائن کی شکل
میں ابھرتا ہے۔مریض قبض کا شکار رہتا ہے۔پیٹ کے نچلے حصہ میں درد ہوتا ہے جو رفع حاجت کے
بعد زیادہ ہو جاتا ہے۔معدہ میں دکھن کا احساس ہوتا ہے۔نظام ہضم بہت کمزور پڑ جاتا ہے۔منہ کا مزہ کڑوا اور زبان سفید ہو جاتی ہے۔عورتوں کے سینے میں گلٹیاں بنے کا بھی رجحان ہوتا
ہے جو لمبا عرصہ رہیں تو کینسر میں بھی تبدیل ہو سکتی ہیں۔ایام حیض کے بعد سیلان الرحم شدت
اختیار کر جاتا ہے جس کی وجہ سے رحم کی گردن پر زخم بن جاتے ہیں اور شدید خارش ہوتی ہے۔ہائیڈ رائٹس چیچک میں بھی مفید دوا ہے۔یہ علامات کو نرم کر دیتی ہے ، مرض کی مدت میں
کمی کرتی ہے اور بعد میں پیدا ہونے والے بد اثرات کو بھی کم کرتی ہے۔دافع اثر دوائیں: سلفر
طاقت
30 سے 200 تک