ہائیڈ روکو ٹائل Hydrocotyle

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

ہائیڈ روکو ٹائل
451
113
ہائیڈروکو ٹائل
HYDROCOTYLE
ہائیڈ روکو ٹائل ایک ایسی دوا ہے جو کوڑھ کے لئے بہت مؤثر ہے اور بہت سی دوسری
جلدی بیماریاں بھی اس سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔کوڑھ ایک ایسا مرض ہے جو آہستہ آہستہ بڑھتا
ہے۔یہ فوری لگنے والا مرض نہیں ہے بلکہ خون میں اس کا مادہ آہستہ آہستہ نشو نما پاتا ہے اور کسی
کوڑھی کے ساتھ بہت لمبے عرصہ تک مسلسل لمس کرتے رہنے کے نتیجہ میں یہ منتقل بھی ہوسکتا ہے۔اگر جلد پر کوڑھ کے ابتدائی آثار ظاہر ہونے لگیں تو فوراً ہائیڈ روکو ٹائل دینی چاہئے ورنہ آخر کار
جب کوڑھ میں جابجا زخم اور ناسور بن گئے ہوں تو پھر یہ کام نہیں آتی۔میں نے کئی مریضوں میں
ہائیڈروکونائل استعمال کی ہے۔خدا کے فضل سے ہمیشہ ہی اسے بہت مفید پایا ہے۔بعض دفعہ تو
مکمل شفا ہو گئی اور بعض دفعہ بیماری بالکل معمولی رہ گئی۔کوڑھ کے علاوہ لیوپس (Lupus) بھی ایک ایسی جلدی بیماری ہے جس کے بارے
میں کہا جاتا ہے کہ یہ لاعلاج ہے۔یہ کئی قسم کی شکلوں میں ظاہر ہوتی ہے۔آبلہ دار دانے ، زخم اور
خارش کے علاوہ اس میں جلد کھنچ کر سکڑنے لگتی ہے اور بہت تکلیف ہوتی ہے۔ہائیڈ روکو ٹائل اس
مرض میں بھی بہت مفید ہے۔عمومی خارش جو بغیر کسی جلدی ابھار، دانوں یا زخم کے ہواس کے لئے
بھی ہائیڈ روکو ٹائل کو فائدہ مند پایا گیا ہے۔اسی طرح ایک اور دوا ڈولی کوس (Dolichos) بھی
خشک ضدی خارش میں بہت مفید ہے۔جلد موٹی ہو جائے اور مچھلی کی جلد کی طرح کے چھلکے اترنے لگیں تو یہ سورائس
(Psoriasis) کی علامت ہے۔اسے کوڑھ نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ سورائس کا علاج ہونا

ہائیڈ روکو ٹائل
452
چاہئے جو بہت لمبی توجہ اور گہری دواؤں کے استعمال کا محتاج ہوتا ہے۔لیوپس (Lupus) کی قسم
کی ایک اور جلدی بیماری ہے جس میں سارے جسم پر مچھلی کی طرح چاتے بننے لگتے ہیں، اس میں
سورا ئینم ایک ہزار یا آرسنک ایک ہزار طاقت میں دینی چاہئے۔سورائینم اور آرسنک میں بنیادی
فرق یہ ہے کہ سورائینم کے مریض کے اخراجات میں شدید بد بو پائی جاتی ہے اور یہ بد بو بہت
نمایاں ہوتی ہے۔اگر کسی معین بیماری کے بغیر ہی منہ، بغلوں یا پاؤں سے سخت بو آتی ہو تو
رس گلا برا 6x طاقت میں بہت اچھا کام کرتی ہے۔میں نے اسے ہومیو پیتھک 6 پوٹینسی میں بھی
استعمال کرا کے دیکھا ہے اور بہت مفید پایا ہے۔ہائیڈروکونائل سورائس میں بھی مفید ہے۔اگر سورائس ہاتھوں
کی ہتھیلیوں اور
پاؤں کے تلوؤں پر نمایاں ہو تو اس میں بھی ہائیڈ رو کو ٹائل کو استعمال کرنا چاہئے۔تلوؤں اور ہتھیلیوں
میں سورائس کے بغیر بھی خارش ہو تو یہ دوا مفید ہے۔ایک اور بہت خطرناک بیماری فم رحم کا کینسر ہے اس کا تفصیلی ذکر میلونیس اور
کار بو اینیمیس کے ابواب میں موجود ہے۔کینسر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس
کا کوئی علاج نہیں
ہے۔رحم نکالنے کے بعد بھی تکلیف باقی رہتی ہے۔ہائیڈ روکو ٹائٹل اس کینسر میں درد میں کم کرنے
کے لئے چوٹی کی دوا ہے لیکن اس وقت یہ مکمل شفا نہیں دیتی۔بہر حال رحم میں زخم اور رحم کی گردن پر
سرخی اور سوزش ہو تو اس مرحلہ پر ہائیڈ روکو ٹائل کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔طاقت:
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی