ہائیڈ روسائینک ایسڈ Hydrocyanic Acid
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
ہائیڈ روسائٹینک ایسڈ
453
114
ہائیڈ روسائینک ایسڈ
HYDROCYANIC ACID
یہ بہت خطرناک تشنج پیدا کرنے والا تیزاب ہے جو خشک سالی کی وجہ سے کڑوے
باداموں اور مویشیوں کے چارے میں پیدا ہو جاتا ہے۔اسے ہلکا سا چکھنے سے بھی انتڑیوں میں
شدید تشنج پیدا ہو جاتا ہے اور چکھتے وقت ذراسی بھی بے احتیاطی کی جائے تو سانس کی نالی کے تشیخ کی
وجہ سے فوری موت واقع ہو سکتی ہے۔کڑوے باداموں اور چارے میں اس زہر کا جو عنصر پایا جاتا
ہے وہ بہت خفیف ہوتا ہے اس لئے کڑوے بادام کھانے والوں کو نہ تو لازماً انتریوں میں شیخ ہوگا
اور نہ سانس کی نالیوں میں۔لیکن شیخ کا کچھ احتمال بہر حال باقی رہتا ہے۔چارے میں اس کی
مقدار نسبتا زیادہ پائی جاتی ہے۔اس لئے ایسا چارہ کھانے والے جانوروں کو لاز ما انتریوں
کا شیخ ہو
جاتا ہے اور بسا اوقات ان
کا جانبر ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔پیٹ کے شیخ میں اس کے اثر کو زائل
کرنے کے لئے کا چیکم بہترین دوا ہے جو 200 طاقت میں بہت اچھا کام کرتی ہے۔اکثر طبیبوں نے ہائیڈروسائٹینک ایسڈ کو اپھارے اور پیٹ کے شیخ تک ہی محدود رکھا ہے
حالانکہ یہ دمہ، مرگی اور کالی کھانسی کے تشیخ کے لئے بھی بہترین دوا ہے۔اگر دمہ یا کالی کھانسی کی
وجہ سے سانس بند ہو جائے اور مریض بے ہوش جائے تو فورا ہائیڈ روسائٹینک ایسڈ دینے سے مریض کئی
قسم کے خطرات سے بچ جاتا ہے ورنہ شیخ کے نتیجہ میں دماغ کو آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے بعض اوقات وہ
مستقل ذہنی مریض بن جاتا ہے یا بعض دفعہ شیخ کی سختی کی وجہ سے اس کی فوری موت واقع ہو جاتی ہے۔ایسی صورت میں ہائیڈرو سائینک ایسڈ چوٹی کی کام آنے والی دوا ہے۔اسے ہائیڈ رو نو بینم کے ساتھ ملا
کر 200 طاقت میں دیا جائے تو بہترین ایلو پیتھک ان ہیلر (Inhaler) سے بھی بہتر
ہائیڈ روسائٹینک ایسڈ
454
کام کرتی ہے اور اس کے استعمال سے ان ہیلر (Inhaler) والے نقصانات بھی نہیں ہوتے۔اگر کسی عورت کو ہسٹیریا کے دورے پڑتے ہوں اور مرگی بھی ہو جائے تو اس کے لئے
بھی یہ بہت ہی مؤثر دوا ہے۔اگر تشنج کی وجہ سے دماغ میں خون رک جائے تو چہرہ سرخ ہو جاتا ہے
اور مریض بے ہوش ہو جاتا ہے یا اس کی یادداشت ختم ہو جاتی ہے جو آہستہ آہستہ واپس آتی ہے یا
مستقل طور پر ضائع ہو جاتی ہے۔اس بیماری کو کیسے لیپسی (Catalepsy) کہا جاتا ہے۔اس
میں ہائیڈ روسائیٹک ایسڈ مفید ثابت ہوتی ہے۔بعض مریضوں کو کھانا کھاتے ہی پیٹ میں درد شروع ہو جاتا ہے اور بعض کو کھانا کھانے
سے پہلے درد ہوتا ہے۔ہائیڈ روسائینک ایسڈ کے دائرے میں وہ مریض آتے ہیں جن کو خالی پیٹ
رہنے سے پیٹ میں تشیخی درد ہوتا ہے۔معدے میں شدید کمزوری کا احساس ہوتا ہے جیسے معدہ
ب رہا ہو۔کھانا کھانے سے معدہ میں گڑ گڑاہٹ کی آواز آتی ہے۔دل کی دھڑکن بہت تیز ہو
جاتی ہے۔نبض کمزور اور بے قاعدہ اور ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔سخت تشیخ کی حالت میں
جبڑے بھینچ جاتے ہیں۔منہ سے جھاگ نکلتی ہے اور ہونٹ نیلے ہو جاتے ہیں۔سینے میں گھٹن اور
درد کا احساس ہوتا ہے۔یہ تمام علامتیں بالخصوص ہائیڈ روسائٹینک ایسڈ کا تقاضا کرتی ہیں۔دافع اثر دوائیں امونیم۔کیمفر۔اوپیم
طاقت
30 سے 200 تک