ہائیوسمس Hyoscyamus
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
ہائیو سمس
457
116
مائیو مس
HYOSCYAMUS
(Henbane)
ہائیو مکس ایک ایسے پودے سے تیار کی جانے والی دوا ہے جو اپنی شکل وصورت میں
بیلا ڈونا کے پودے سے ملتا جلتا ہے۔بظاہر تو یہ بے ضرر سا پودا ہے لیکن اس کے بیج بہت زہر یلے
ہوتے ہیں۔اس پودے سے جو دوا تیار کی جاتی ہے وہ ہائیوس کہلاتی ہے۔یہ اعصاب پر خصوصاً
گہرا اثر کرنے والی دوا ہے۔ہائیو مکس میں سارا اعصابی نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ
گو یا دماغ پر کسی غیر معمولی طاقت نے قبضہ کر لیا ہے۔مریض ہذیان بکتا ہے اور پاگلوں والی
حرکتیں کرتا ہے۔اگر ٹائیفائیڈ کے مریض میں ہائیوں مس کی علامتیں پائی جائیں تو مریض
سوتے میں بھی بولتا رہتا ہے۔کپڑے اور بستر کی چادر چتا ہے جیسے چٹکیاں بھر رہا ہو۔گندی
شرمناک باتیں کرتا ہے جس کی وجہ سے جنسی اعضاء کی سوزش ہے۔اچھا بھلا شریف انسان
بھی جب بیمار ہو تو اس کی زبان بہت بخش ہو جاتی ہے۔ایسی باتیں وہ ہوش میں کر ہی نہیں سکتا۔اگر
کوئی بچی بیمار ہو تو بعض ماں باپ شرم کی وجہ سے ڈاکٹرکو بھی نہیں بلاتے حالانکہ اس کا کوئی تعلق بھی
بالا رادہ جنسی بے راہ روی سے نہیں ہوتا بلکہ یہ ہائی کس کی خاص علامت ہے جو جنسی اعضاء میں
ایسی سوزش پیدا کرتا ہے جس سے دماغ متاثر ہوتا ہے اور مریض ایسی بے ہودہ باتیں کرنے لگتا ہے
جو وہ صحت کی حالت میں سوچ بھی نہیں سکتا۔یہ ہیجانی کیفیت بیماری کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور
یہی علامت سینتھرس (Cantharis) میں بھی کسی حد تک پائی جاتی ہے۔اعضائے تناسل میں
شدید سوزش کینتھرس کا بھی طرۂ امتیاز ہے۔(ہائیوںمس اور کینتھرس کے موازنہ کے لئے
ہائیو سمس
دیکھئے کیا تھرس)
458
ہائیو مس کے مریض میں سوتے ہوئے یا بے ہوشی کے دوران ہذیان بکنے کی علامت
پائی جاتی ہے جو ہوش آنے پر باقی نہیں رہتی۔ہائیو مس کے مریض کے سب عضلات پھڑکتے ہیں، اعصاب میں جیسے شعلہ سا لپکتا ہے
اور شیعی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے، ایسی چھن جیسے سوئی سے نانگا بھرا ہو۔اعصاب میں تشیخ اور
پیدا ہو جاتا ہے اور جھٹکے لگتے ہیں۔بعض جگہ کے اعصاب پھڑکنے لگ جاتے ہیں، کمزوری
بہت ہوتی ہے اور مریض کا سر کمزوری کی وجہ سے کھسک کر تکیے سے نیچے آ جاتا ہے۔یہ علامت
اکڑاؤ
میوریٹک ایسڈ (Muriatic Acid) کے مریض میں بھی پائی جاتی ہے۔ہائیو کس میں عورتوں میں وضع حمل کے وقت نہایت خطرناک قسم کا تشنج شروع ہو
جاتا ہے۔ہائیوکس میں ہر قسم کی دماغی بیماریاں پائی جاتی ہیں لیکن ان میں مارکٹائی کا رجحان کم
ہوتا ہے۔بیلا ڈونا کے پاگل پن میں یہ رجحان بہت زیادہ ملتا ہے۔ہائی نس میں مریض زیادہ
تر وہم کا شکار ہوتا ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ کوئی اس کے پاس کھڑا ہے۔پس وہ اس خیالی وجود سے
باتیں کرنے لگتا ہے یا اسے یہ وہم ہو جاتا ہے کہ کوئی اس کے پیچھے کھڑا ہے جسے وہ مڑ مڑ کر دیکھے
گا۔سخت شکی مزاج ہو جاتا ہے جو یکیس کی بھی علامت ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ اس کے قریبی
عزیزوں نے دوا میں زہر ملا دیا ہے۔ہا ئیو سکس میں بھی یہ علامات نمایاں ہے۔اگر کوئی مریض
اس خوف سے دوا استعمال نہ کرے کہ اس میں کچھ ملا نہ دیا گیا ہوتو اسے یہ دوا زیادہ پانی میں ایک
آدھ قطرہ ملا کر دینی چاہئے۔ہائیو مکس میں مریض نیم بے ہوشی کے عالم میں اپنے آپ سے بھی باتیں کرتا ہے پھر
بہت چھینیں مارتا ہے اور بے ہوش ہو جاتا ہے۔اپنے آپ سے باتیں کرنے کی عادت تو بعض
اچھے بھلے لوگوں میں بھی ہوتی ہے مگر ہائی کس کے مریض میں اپنے آپ سے باتیں کرنے کا
رجحان صرف بیماری کے دوران ملتا ہے۔
ہائیو مس
459
جو تو ہمات دل میں جگہ بنا لیتے ہیں ان میں ایک یہ وہم بھی ہوتا ہے کہ میری بخشش کا
زمانہ گزر گیا ہے، اب
کبھی بخشا نہیں جاؤں گا۔بعض دفعہ فرضی جرائم کا خیال بھی دماغ پر قبضہ کر لیتا
ہے۔مثلاً یہ کہ اس نے قتل یا کوئی اور بھیانک جرم کیا ہوا ہے جو درحقیقت اس نے کیا نہیں ہوتا۔یہ
صرف وہم ہوتا ہے۔حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ہائیوںمس کی ایک علامت گلونائن اور کیس سے ملتی ہے کہ مریض راستہ چلتے ہوئے
بھول جاتا ہے کہ میں کہاں ہوں۔گھر پر ہو تو سمجھتا ہے کہ گھر پر نہیں ہوں۔اگر باہر ہوتو سمجھ نہیں
آئے گی کہ کہاں ہوں اجنبیت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ہائیو مس کا مریض پانی سے ڈرنے لگتا ہے اور پانی بہنے کی آواز طبیعت میں ہیجان پیدا
کر دیتی ہے۔گلے میں تشیخ ہو جاتا ہے اور پانی اندر نہیں جا سکتا۔ڈاکٹر کینٹ نے لکھا ہے کہ
بیلاڈونا، بائیوٹکس، لینتھرس اور ہائیڈ روفوبینم اس مرض کی بہترین دوائیں ہیں۔میرے تجربے
میں ہے کہ سٹرامونیم اور ہائیڈ روسائیٹینک ایسڈ دونوں اس رجحان کا قلع قمع کرنے والی دوائیں
ہیں۔اگر پانی پیتے ہوئے گلے میں شیخ پیدا ہو جائے تو اس میں یہ بہت مفید ہیں۔پانی کا خوف
(Hydrophobia) ہلکائے کتے کے کاٹنے سے پیدا ہوتا ہے۔سٹرامونیم ملکائے کتنے کے
کاٹے کا بہترین علاج ہے۔پرانے زمانے میں بعض اطباء ایسے مریضوں کو سٹرامونیم کھلایا
کرتے تھے جس کے اچھے نتائج نکلتے تھے۔ہو میو پیتھی میں بھی یہ بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔بعض
یسے مریض جن میں ہلکائے کتے کے کاٹے کی علامتیں ظاہر ہوں، ان کو سٹرامونیم اور ہائیڈ روفو بینم
ملا کر دینی چاہئیں۔اللہ کے فضل سے بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔اگر کسی جگہ ٹیکے میسر نہ ہوں تو خواہ یہ
پتہ نہ بھی ہو کہ کاٹنے والا کتا پاگل تھا یا نہیں، فوراً یہ دونوں دوائیں ملا کر دیں۔چند دن روزانہ، پھر
کچھ مہینے ہفتہ میں دو تین دفعہ کھلاتے رہیں۔پھر آہستہ آہستہ بند کر دیں تو اللہ کے فضل سے پاگل
پن کے آثار ظاہر ہی نہیں ہوتے اور خطرہ مستقل ائل جاتا ہے۔اگر اعصاب کی خرابی کی وجہ سے نظر کمزور ہو جائے تو اس میں بائیو کس اچھا عمل
ہائیو مس
460
دکھاتی ہے۔اگر نظر دھندلا جائے اور ایک جگہ نہ ٹھہرے اور وقتا فوقتایہ خرابی ظاہر ہونے لگے تو ہا ئیومکس
استعمال کرنی چاہئے۔بعض دفعہ بخار کی حالت میں مریض کو دندل پڑ جاتے ہیں اور منہ خشک اور
بد بودار ہوجاتا ہے۔زبان سرخ یا بھوری ، خشک اور کٹی پھٹی ہوتی ہے۔بعض دفعہ زبان پر سے کنٹرول اٹھ
جاتا ہے یا کم ہو جاتا ہے۔اس لئے مریض بولتے بولتے فالج زدہ کی طرح رک رک کر بولتا ہے، زبان
بے حس بھی ہو جاتی ہے اور کھانا کھاتے ہوئے مریض کی زبان کٹ جاتی ہے۔اگر معدے کی خرابی
کی وجہ سے یہ علامات پیدا ہوں تو اس میں پلسٹیلا اور کار بود یج بھی مفید ہیں۔ہائیو مکس میں معدہ ڈھیلا ہو کر پھیل جاتا ہے اور ٹائیفائیڈ کے اسہال کی طرح دانے دار
اجابت ہوتی ہے۔بعض دفعہ پانی کی طرح اسہال آتے ہیں جن میں خون کی آمیزش ہوتی ہے۔ایک اور تکلیف دہ بیماری یہ ہے کہ مریض کا پیشاب، پاخانہ بغیر علم کے نکل جاتا ہے اور عضلات پر
کنٹرول نہیں رہتا۔اگر وضع حمل کے بعد عورتوں کا پیشاب رک جائے تو کاسٹیکم اولین دوا ہے۔آرنیکا کے ساتھ ملا کر کر دیں تو بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے لیکن اگر اس سے فائدہ نہ ہو تو ہا ئیوٹکس
بھی استعمال کرنی چاہئے کیونکہ بائیو کس پیشاب کی نالیوں کی انفیکشن اور سوزش میں مفید
ہے۔ہائیو مس کی ایک علامت یہ ہے کہ پیٹ میں شدید مروڑ اٹھتا ہے اور یوں محسوس ہوتا
ہے کہ درد کی شدت سے پیٹ پھٹ جائے گا۔الٹیاں بھی آتی ہیں نیکی لگ جاتی ہے۔مریض
چینیں مارتا ہے، اسے چکر آتے ہیں اور معدے میں جلن کا احساس بھی ہوتا ہے۔ایام حیض سے قبل عورتوں میں ہسٹیریائی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔شیخ ہوتا ہے۔دوران حیض بھی عضلات میں اینٹھن ہوتی ہے۔پسینہ بہت آتا ہے۔چھاتی میں جکڑے
جانے کا اور گھٹن کا احساس ہوتا ہے اور مریض آگے کو جھکتا ہے اور تکلیف کی شدت سے دہرا
ہائیو سمس
461
ہوا جاتا ہے۔رات کے وقت خشک کھانسی اٹھتی ہے جو لیٹنے سے بڑھ جاتی ہے
لیکن اٹھ کر بیٹھنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ہائی کس کے مریض کو رات سوتے ہوئے مرگی کے دورے پڑ جاتے ہیں۔مشیخی
کیفیت ہوتی ہے۔پاؤں کی انگلیوں میں بھی اینٹھن ہوتی ہے۔بچہ سوتے ہوئے روتا اور کراہتا
ہے۔مریض رات کو بہت بے چین ہوتا ہے اور اسے نیند نہیں آتی۔جسم کا ہر بٹھا پھڑکتا ہے۔مریض کپڑ الینا پسند نہیں کرتا۔ہائیو مس کے مریض کی تکلیفیں رات کو سوتے میں اور کھانا کھانے کے بعد اور لیٹنے سے
بڑھ جاتی ہیں۔مریض تنہائی سے ڈرتا ہے۔البتہ جھکنے سے تکلیف کی شدت میں کمی ہو جاتی ہے۔دافع اثر دوائیں: کیمفر۔بیلا ڈونا
طاقت:
30 سے 1000 تک