اکنیشیا Ignatia

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

اگنیشیا
463
117
اگنیشیا
IGNATIA
اگنیشیا غم کا اثر دور کرنے کے لئے چوٹی کی دوا ہے۔اگنیشیا کا مزاج رکھنے والی عورتیں
بہت حساس ہوتی ہیں، اپنی عادات و خصائل میں نہایت شائستہ اور لطیف احساسات کی مالک
ہوتی ہیں مگر نہایت چھوٹی موٹی اور نازک مزاج ، غم یا صدمہ کا بہت گہرا اثر قبول کرتی ہیں۔یہ اثر
دل کی طرف منتقل ہوتا ہے اور بسا اوقات مختلف بیماریوں اور جسمانی عوارض میں تبدیل ہو جاتا
ہے۔اگنیشیا کا مزاج رکھنے والی عورت کا غم کے اثر سے دل کی مریض یا دماغی مریض بن جانا بعید
از قیاس نہیں ہے۔اسے بعض اوقات ہسٹیریا کے دورے بھی پڑنے لگتے ہیں۔ایسی صورت
میں اگنیشیا کو یا درکھنا چاہئے۔اگنیشیا کی ایک ظاہری پہچان یہ ہے کہ اس کا مریض کافی (Coffce) نہیں پی سکتا۔چونکہ اعصاب بہت زود حس اور لطیف ہوتے ہیں، کافی اس حس کو بڑھا دیتی ہے اور سخت تکلیف دہ
ثابت ہوتی ہے۔اس لئے کافی کے ایک دو گھونٹ بھرنا بھی اس کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔اس کا
مریض بہت جذباتی ہو جائے تو کھل کر غصہ نکالنے کے بجائے تنہائی میں کڑھتا رہے گا یا بہت
افسردگی محسوس کرے گا۔سٹیفی سیگریا کے مریض میں بھی غصہ دبانے کا رجحان پایا جاتا ہے لیکن
جب صورت حال حد سے بڑھ جائے تو پھر اس سے پیدا ہونے والی گھٹن جسمانی عوارض میں
تبدیل ہو جاتی ہے۔اگنیشیا میں بھی یہی کیفیت ہوتی ہے۔اگر اس کی مریض عورت کسی مجلس میں
جائے اور وہاں اسے کوئی طعنہ دیا جائے یا اس کا مذاق اڑایا جائے تو وہ اسے خاموشی سے برداشت
تو کر لے گی اور کوئی جواب نہیں دے گی لیکن گھر واپس آ کر اسے شدید سر درد ہوگا اور اعصابی تناؤ
اور بے چینی محسوس ہوگی۔ایسی کیفیت میں اگنیشیا کی ایک ہی خوراک اسے سکینت بخشے گی اور

اگنیشیا
464
اسے جذبات دبانے کے بداثرات سے محفوظ رکھے گی۔اگنیشیا میں بچوں یا عزیزوں کی وفات کا صدمہ بہت شدت سے محسوس ہوتا ہے اور
دور رس گہرے بداثرات باقی رہ جاتے ہیں۔ان سب میں اگنیشیا مفید ثابت ہوسکتی ہے لیکن میرا
تجربہ ہے کہ غم اور صدمہ تازہ ہوں تو یہ بہت مفید ہے اور غم کے باقی رہنے والے بداثرات سے بھی
بچاتی ہے۔ہاں اگر جسمانی عوارض کو پیدا ہوئے دیر ہو جائے تو پھر یہ مفید نہیں رہتی۔اگر غم کے
بداثرات جسم کا حصہ بن چکے ہوں تو ان میں تین دوسری دوائیں یعنی ایمبر اگر یسا سلیشیا اور نیٹرم
میور بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔بعض اوقات مریضہ نروس (Nervous) ہو تو وہ کا نپتی ہے اور اعصاب جھرجھری سی
محسوس کرتے ہیں۔یہ کیفیت بڑھ کر تشنج میں تبدیل ہو جاتی ہے اور مریضہ بے ہوش ہو جاتی ہے
جیسے ہسٹیریا کی مریضہ ہو۔یہ بے ہوشی مرگی کی علامت نہیں ہے بلکہ ایسی عورتوں میں بے ہوشی کا
دورہ پڑنا ان کی اعصابی کمزوری کی علامت ہوا کرتا ہے۔اس بے ہوشی میں مرگی کی دوسری علامتیں
موجود نہیں ہوتیں۔غم یا خوف وغیرہ کے اثرات کی شدت کے وقت جو بے ہوشی ہوتی ہے وہ
اعصابی کمزوری کی بے ہوشی ہے۔گرم ممالک میں ہجوم اور جمگھٹے میں کئی عورتیں بے ہوش ہو جاتی
ہیں۔اگنیشیا میں غم کے نتیجہ میں ایسے اثرات ظاہر ہوتے ہیں جو مرگی کی علامتوں سے مشابہ ہوتے
ہیں۔اگنیشیا کی مریضہ میں مزاجی لحاظ سے یہ حیران کن بات پائی جاتی ہے کہ بعض دفعہ جب یہ
توقع ہوتی ہے کہ اسے غصہ آ جائے گاوہ خوش ہوتی ہے اور خوشی کی بات پر اچانک ناراض ہو جاتی
ہے۔اسی طرح جسمانی عوارض میں بھی یہ تعجب انگیز بات دکھائی دیتی ہے کہ جوڑ سوج جانے سے
سخت تناؤ ہو اور جلد پر سرخی اور تمازت ظاہر ہو جائیں تو اس کے باوجود مریضہ کو کوئی تکلیف محسوس
نہیں ہوتی۔غرضیکہ جس مریضہ میں نفسیاتی عوارض یا جسمانی عوارض میں تضادات پائے
جائیں ان کے لئے اگنیشیا ایک لازمی دوا ثابت ہوتی ہے۔اگنیشیا کے مریض کے گلے میں تکلیف ہو تو نگلنے سے آرام آتا ہے۔درد میں
دباؤ سے آرام محسوس ہوتا ہے۔جس کروٹ پر تکلیف ہو مریض اسی کروٹ پر لیٹے گا۔

اگنیشیا
465
سر درد میں یوں لگتا ہے جیسے کسی نے میخ ٹھونک دی ہے جس طرف درد ہوا سے تکیہ میں زور سے
دبانے سے کچھ آرام ملتا ہے۔اگنیشیا میں قے بھی آتی ہے لیکن اس کا تعلق متلی سے نہیں ہوتا۔کا کواس کی طرح
اچانک تے بھی آجاتی ہے اور متلی بالکل محسوس نہیں ہوتا۔اگلیڈیا میں یہ تعجب انگیز بات ہے کہ اگر
متلی ہو تو سخت اور نا قابل ہضم چیزیں کھانے سے آرام آئے گا۔نرم اور ہلکی غذا لینے سے تکلیف
بڑھ جائے گی۔اگر گلے میں خراش کی وجہ سے کھانسی آئے تو کھانسی تکلیف کو کم کرنے کی بجائے
بڑھا دیتی ہے اور ایک دفعہ چھڑ جائے تو ختم ہونے کا نام نہیں لیتی۔اگر کھانسی کے عین درمیان
اگنیشیا کی ایک خوراک دے دیں تو کھانسی فورا بند ہو جائے گی۔یہاں اس کا اثر حیرت انگیز ہے۔میرے تجربہ میں ہے کہ جب اگنیشیا فائدہ دے تو فوری اثر دکھاتی ہے۔اگنیشیا کے مریض کو بعض دفعہ سانس کی نالی میں شیخ ہو جاتا ہے اور خرخراہٹ کی آواز
آتی ہے۔اس تشنج میں بھی اگنیشیا حیران کن اثر دکھاتی ہے۔چند گولیاں منہ میں ڈالتے ہی فوری
طور پر شیخ دور ہو جائے گا۔پس اگنیشیا ہر معاملے میں تعجب کا پہلو رکھتی ہے۔اثر میں بھی تعجب ہے
اور بیماریوں کی عادات میں بھی تعجب پایا جاتا ہے۔اگنیشیا کی مریضہ اکثر نا امید اور مایوس رہتی ہے۔کسی سے ملنا جلنا پسند نہیں کرتی۔یادداشت کمزور ہو جاتی ہے اور ہسٹیریا ہو جاتا ہے اور اس وہم کا شکار رہتی ہے کہ کچھ ہو جائے
گا۔عزیزوں کے مرنے کا خوف لاحق رہتا ہے۔بعض دفعہ نظارے دیکھتی ہے۔اگر ایسی مریضہ کو
وقت پر اگنیشیا نہ دی جائے تو یہ کیفیت بڑھ کر پاگل پن میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔اگر ایک دفعہ
مریضہ پاگل ہو جائے تو پھر اگنیشیا کام نہیں آئے گی۔اس کی بجائے نیٹرم میور بہت بہتر کام
کرتی ہے۔اگنیشیا میں بعض اور دواؤں کی طرح مریضہ اس وہم میں بھی مبتلا ہو جاتی ہے کہ وہ سخت
گناہ گار ہے اور اس کی بخشش کی کوئی صورت نہیں رہی۔پلسٹیلا ، ہیلی بورس، آرم، ہائی کمس،
لیکیس اور بعض دوسری دواؤں میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے۔ور

اگنیشیا
466
اگنیشیا کے مریض کا جسم ٹھنڈا ہوتا ہے۔اس کے باوجود ٹھنڈا پانی پینے کی خواہش رکھتا
ہے۔عام کھانے سے بے رغبتی ہو جاتی ہے۔آرام سے سکون محسوس کرتا ہے۔اگنیشیا میں نظر کی ہر قسم کی کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔آنکھوں کے سامنے دھبے دکھائی
دیتے ہیں۔ٹیڑھی میڑھی لکیریں آنکھوں کے سامنے جھلملاتی ہیں۔نظر کمزور ہو جاتی ہے اور
آنکھیں دکھتی ہیں۔چہرے کا اعصابی درد بھی اگنیشیا کے دائرہ اثر میں ہے۔عضلات پھڑ کتے
ہیں، منہ کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔غیر متوقع طور پر بے وقت پیاس لگتی ہے اور جب پیاس لگنی چاہئے
اس وقت نہیں لگتی۔اگنیشیا کے مریض سے کبھی بحث نہیں کرنی چاہئے کیونکہ وہ ثبت دلیل کے مقابل پر
اوٹ پٹانگ بات کرے گا اور بحث کو بڑھاتا جائے گا۔بہتر یہی ہے کہ اس سے کنارہ کشی کر لی
جائے۔اگنیشیا کے مریض کی نیند گہری نہیں ہوتی۔سوتے ہی اعضاء میں جھٹکے لگتے ہیں یا غم
اور فکر کے نتیجہ میں نیند اڑ جاتی ہے۔بسا اوقات غم اور صدمہ کے نتیجہ میں ایسی مریضہ کا حیض بند ہو
جاتا ہے یا نظام میں ستی پیدا ہو جاتی ہے۔پیٹ اور معدہ میں شیخ اور درد ہوتا ہے۔ہاتھ پاؤں میں
جھٹکے لگتے ہیں۔پاؤں اور ٹخنوں میں درد ہوتا ہے۔اگنیشیا کی تکلیفیں صبح کے وقت اور کھلی ہوا میں بڑھ جاتی ہیں، کھانا کھاتے ہوئے ، آرام
کرنے سے یا کروٹ بدلنے سے تکلیفوں میں کمی محسوس ہوتی ہے۔مددگار دوائیں نیٹرم میور ،سلیشیا
دافع اثر دوائیں: کیمومیلا، کاکس
طاقت:
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی