آیوڈم Iodum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
آیوڈم
469
119
آیوڈم
IODUM
آیوڈم بہت گرم مزاج دوا ہے۔اس کا مریض بہت شدت سے گرمی محسوس کرتا ہے۔اسے بے حد بھوک لگتی ہے لیکن بہت کھانے کے باوجود اس کا جسم دبلا پتلا رہتا ہے۔بہت تیز طرار
ہوتا ہے، نچلا نہیں بیٹھ سکتا، ادھر ادھر گھومتا رہتا ہے۔جسم میں ہر جگہ غدود بڑھ جاتے ہیں اور بہت
سخت ہو جاتے ہیں۔یہ ختی کو نیم سے مشابہ ہوتی ہے۔آیوڈین کا مریض سوکھے پن کے لحاظ سے
ابراٹینم اور نیٹرم میور کی یاد دلاتا ہے لیکن یہ دونوں دوائیں ٹھنڈے مزاج کی ہیں۔۔آیوڈم کے مریض کی بے چینی کا تعلق اعصابی گھبراہٹ سے ہوتا ہے۔یہ گھبراہٹ
آرسنک کی طرح کی نہیں ہوتی بلکہ اعصاب میں ضرورت سے زیادہ توانائی پائی جانے کی وجہ سے
ہوتی ہے۔چونکہ خوب کھاتا پیتا ہے اور چربی نہیں بنتی اس لئے جسم میں پیدا ہونے والی زائد توانائی
اسے چین سے بیٹھنے نہیں دیتی۔چنانچہ یہ مسلسل حرکت کرتا رہتا ہے اور بھاگ دوڑ کر اپنی طاقت
خرچ کرتا ہے۔اگر ایسے مریض کو زبر دستی بٹھانے کی کوشش کی جائے تو اس میں شدید غصے کے
جذبات پیدا ہوتے ہیں۔وہ مار دھاڑ اور قتل تک کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔اگر ایسے مریض کا
بچپن میں آیوڈین سے علاج نہ کیا جائے تو بڑا ہو کر نہایت خطر ناک مجرم بھی بن سکتا ہے اور بغیر کسی
محرک کے قتل و غارت میں ملوث ہوسکتا ہے۔گو نیٹرم میور اور ہپر سلف میں بھی تشد داور بلا وجہ قتل
کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے لیکن ان کی دیگر علامتوں میں بہت فرق ہے۔لیکس وامیکا میں بھی یہ
خطرناک علامت پائی جاتی ہے کہ اس کی مریضہ کے دل میں بے اختیار یہ خواہش ابھرنے لگتی ہے
کہ اپنے بچے کو آگ میں جھونک دے یا بے حد محبت ہونے کے باوجود خاوند کو موت کے
آیوڈم
470
گھاٹ اتار دے۔پھر وہ اس ارادے سے سخت خوفزدہ بھی ہو جاتی ہے لیکن اسے رد نہیں کر سکتی اور
یہ خیال سایہ کی طرح اس کے پیچھے لگا رہتا ہے۔اگر مریضہ بہت خوفزدہ بھی ہو تو یہی علامتیں
پاگل پن میں تبدیل ہو جاتی ہے۔اگر مریض کی دیگر علامتیں آیوڈین کا تقاضا کرتی ہوں تو یہ دوا
بہت مفید ثابت ہوگی۔کالی آیوڈائیڈ میں بھی آیوڈین کی کچھ علامتیں پائی جاتی ہیں۔اس کا مریض بہت چلتا
ہے اور چلنے سے تھکتا نہیں۔اگر کسی دن نہ چلے تو اعصاب میں تکلیف محسوس کرتا ہے۔اس کے
مزاج میں بھی گرمی پائی جاتی ہے۔البتہ ایک فرق ہے کہ اس کے جسم میں گہرے زخم بن جاتے ہیں
جو ناسور بننے کا رجحان رکھتے ہیں جبکہ آیوڈین میں غدودوں کے اندر کی سوزش اور ان کے سخت
ہونے کی علامت پائی جاتی ہے۔تپ دق کا رجحان بھی ملتا ہے۔آیوڈین کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ سارے جسم کے غدود پھولنے لگتے ہیں اور سخت
ہو جاتے ہیں لیکن عورتوں کی چھاتیوں کے غدود سکڑنے لگتے ہیں اور بالکل جھلی سی باقی رہ جاتی
ہے۔یہ اس کی ایک استثنائی علامت ہے ورنہ عموماً یہ ہوتا ہے کہ سارا جسم سوکھ رہا ہوتا ہے اور غدود
بڑھ رہے ہوتے ہیں۔اگر کسی کا جسم سوکھ رہا ہو اور اس کے ساتھ ساتھ غدود بڑھ رہے ہوں تو ایسے
مریض کو آیوڈم کی ضرورت ہوتی ہے۔اس میں غدود اور جسم بیک وقت موٹے نہیں ہوتے۔عموماً
پیٹ کے غدود بہت زیادہ پھول جاتے ہیں اور ان میں گانٹھیں نمودار ہو جاتی ہیں۔بغلوں کے نیچے
بھی غدود بڑے اور سخت ہو جاتے ہیں۔چونکہ آیوڈم گرم مزاج کی دوا ہے اس لئے اس کی کھانسی بھی گرمی سے بڑھتی ہے
چنا نچہ گرم کمرے میں جانے سے کھانسی کا دورہ پڑ جاتا ہے مگر آیوڈم کی پہچان کے لئے
صرف یہی علامت کافی نہیں۔باقی علامتیں بھی موجود ہونا ضروری ہیں۔اس دوا میں جگر ،
تلی اور گلے کی سوزش بھی ملتی ہے۔عموماً ایسی سوزش اور غدودوں کی تکلیف کے نتیجہ میں
مریض کو دست لگ جاتے ہیں۔آیوڈم میں ہر جگہ دھڑکن پائی جاتی ہے۔یہ علامت
آیوڈم
471
بیلاڈونا اور آیوڈم میں مشترک ہے۔چونکہ آیوڈم گرم مزاج کی دوا ہے اس لئے اس کی ایپس
(Apis) سے بھی مشابہت ہوتی ہے۔یہ دونوں دوا ئیں گردوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔ایپس کی
طرح آیوڈم میں بھی آنکھ کے نیچے سوزش ہو جاتی ہے لیکن یہ سوزش صرف نچلے حصہ میں ہی محدود
نہیں رہتی بلکہ اس سے آنکھوں کے چھپر بھی سوج جاتے ہیں۔اگر پوری آنکھ میں سوزش ہو تو اس
کے لئے فاسفورس بھی مفید ہے۔اگر آنکھ کا صرف چھپر اور غلاف سوجے ہوں تو یہ کالی کارب کی
علامت ہے۔وہ مریض جو بی بیماریوں کے نتیجہ میں بالکل نڈھال ہو جائیں اور خون کی کمی کا شکار
ہوں تو ان کی آنکھوں کے نیچے تھیلیاں سی لٹک جاتی ہیں اور وہ چھوٹی عمر میں ہی بوڑھے دکھائی دینے
لگتے ہیں۔ان کے لئے چینینم آرس (Chininum Ars) اور سار سپر یلا(Sarsaparilla) وغیرہ
مفید ہوسکتی ہیں۔علامات کو اچھی طرح سے پہچان کرد و تشخیص کرنی چاہئے۔آیوڈم کے مریض کی ایک خاص پہچان یہ ہے کہ اسے بھوک بہت لگتی ہے۔ہر بیماری
میں بھوک بے چین رکھتی ہے اور بھوک کے دوران بیماری میں اضافہ ہو جاتا ہے۔سورائینم میں بھی
بھوک اور بیماری کا باہمی تعلق ہے لیکن سورا ئینم میں بھوک خصوص رات کے وقت چمکتی ہے اور اس
کا مریض عموماً ٹھنڈا ہوتا ہے اس لئے ان دونوں دواؤں میں فرق کرنا مشکل نہیں ہے۔آیوڈم کو گردوں کی بیماریوں میں بھی اہم مقام حاصل ہے۔گردوں
میں تکلیف کی
وجہ سے ہاتھ پاؤں متورم ہو جاتے ہیں۔اگر گردوں کی بیماری میں آیوڈم کو وقت پر دے دیا جائے تو
مریض بہت سی نا قابل علاج اور تکلیف دہ بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔کالی آیوڈائیڈ (Kali Iod)
بھی گردوں کے لئے مفید دوا ہے لیکن اس میں السر بننے کا رجحان ہوتا ہے جبکہ آیوڈم میں السر کا
رجحان نہیں ہوتا۔آیو ڈام میں اندرونی اعضاء خلا جگر، تلی بھی پھول کر سخت ہو جاتے ہیں اور سارا
جسم سوکھ جاتا ہے اس کے باوجود بھوک بدستور موجود رہتی ہے لیکن آخر کار معدہ جواب
دے جاتا ہے اور اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔وہ اسہال جن کاسل سے تعلق ہوتا ہے صبح
آیوڈم
472
کے وقت بڑھتے ہیں اور سلفر سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔پھیپھڑوں کی سل بڑھ جائے تو قدرتی طور
پر زہریلے مادوں کا اخراج اسہال کے ذریعے ہونے لگتا ہے۔انہیں بند کر دیا جائے تو خطرناک
نتائج نکلتے ہیں۔اس لئے ان کا صحیح علاج ضروری ہے۔ہومیو پیتھی طریقہ علاج میں سلفر کے
ذریعہ علاج کرنے سے پھیپھڑوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے اور اسہال بھی رک جاتے ہیں۔ایسے
مریضوں میں اگر صرف ان کے اسہال کا علاج کیا جائے تو نہایت خطرناک نتیجہ ظاہر ہوتا ہے اور
پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ایسی صورت میں اگر سلفر کام نہ دے تو آیوڈم بھی مفید دوا
ہے
لیکن علامتیں موجود ہوں تو مکمل شفا دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس لئے یہ وقتی علاج نہیں ہے۔اس کی بعض بیماریوں میں سلفر سے مشابہت پائی جاتی ہے جیسے منہ میں سفید چھالے اور زخم ہونا۔ہر قسم کے چھالے اور زخم جو نزلاتی جھلیوں میں بنتے ہیں ان کا بھی آیوڈم سے
بہترین علاج ہو سکتا ہے بشرطیکہ مریض مزاجی طور پر آیوڈم کا ہو۔اس کا مریض گرم مزاج ہونے
کے باوجود سردی لگ جانے سے نزلہ میں مبتلا ہو جاتا ہے اس کے لئے یہ ضروری شرط نہیں ہے کہ
گرمی سے ہی نزلہ ہو۔آیوڈم کے مریض کی نزلاتی جھلیاں جواب دے جاتی ہیں اس لئے معمولی
بہانے سے بھی نزلہ ہوتا رہتا ہے۔ناک میں مواد جم جاتا ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں
دشواری پیش آتی ہے۔ذراسی ٹھنڈ لگنے یا کھانے پینے میں بداحتیاطی سے نزلہ ہو جاتا ہے۔نزلہ کی
بعض دواؤں کا سردی اور گرمی سے تعلق ہے جو اپنی الگ علامتیں رکھتی ہیں اور آیوڈم سے ممتاز ہیں
لیکن اگر ناک بند رہے اور ہر وقت نزلاتی کیفیت ہو۔ناک سے خون نکلے اور اس کے ساتھ بھوک
بھی بہت ہو تو ایسے مریض کے لئے خدا تعالیٰ کے فضل سے آیوڈم اس کی تمام بیماریوں میں شفا کا
موجب بن جاتی ہے۔آیوڈم رحم کی رسولیوں میں بھی اچھا اثر دکھاتی ہے۔خصوصاً اگر اس کی دیگر
علامتیں بھی موجود ہوں۔اس میں لیکوریا گاڑھا اور تیز سوزش پیدا کرنے والا ہوتا۔وجع المفاصل میں بھی مفید ہے۔آیوڈم کے مریض کو ٹھنڈی ٹکور سے فائدہ ہوتا ہے۔ہے۔
آیوڈم
473
آیوڈم کی تکالیف خاموش رہنے محنت کرنے اور گرمی سے بڑھتی ہیں۔کھانا کھانے سے اور کھانے
کے بعد کچھ دیر تک آرام رہتا ہے۔کھلی ہوا میں چہل قدمی سے افاقہ رہتا ہے۔مددگار دوائیں لائیکوپوڈیم
دافع اثر دوائیں: ہیپر سلف گریشولا۔سلفر
طاقت:
30 سے 200 تک