اپی کاک Ipecacuanha

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

اپی کاک
475
120
اپی کاک
IPECACUANHA
(Ipecac-Root)
اپی کاک ایک پودے کی جڑوں کو سکھا کر تیار کی جانے والی دوا ہے۔ایلو پیتھی میں اسے
قے لانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ہومیو پیتھی میں اپی کاک متلی اور قے دور کرنے
کے لئے استعمال ہوتی ہے۔مریض قے آنے کے بعد بھی متلی محسوس کرتا ہے۔اپنی کاک ملیریا کی بہت اہم دوا ہے۔ملیریا کا بھی متلی سے گہرا تعلق ہے اور اس کا
معدے پر بھی حملہ ہوتا ہے۔اس پہلو سے اپی کاک کا ملیریا سے طبعی تعلق ہے۔اپی کاک کی ایک
خاص پہچان یہ ہے کہ کمر میں سخت سردی محسوس ہوتی ہے اور سردی کی لہریں اوپر سے نیچے اور نیچے
سے اوپر جاتی ہیں۔سردی کے علاوہ درد کی لہریں بھی یونہی اوپر سے نیچے یا نیچے سے اوپر کمر میں چلتی
ہیں۔اگر بچے کو ملیریا ہور ہا ہواور وہ یہ ساری باتیں بتا نہ سکے اور اپی کاک کی ضرورت ہو تو اس کی دو
تین علامتیں نمایاں طور پر اپی کاک کی طرف اشارہ کریں گی۔شدید سردی سے بدن کانپے گا اور
دانت بجیں گے۔اگر ایسے بچے میں اپی کاک کی دوسری علامتیں بھی ملیں تو ایسے ملیریا کے علاج
کے لئے اسے اپنی کاک دینے میں دیر نہیں کرنی چاہیئے۔معدے میں بھی کاٹنے والے در داٹھتے
ہیں اور ان کی حرکت بائیں طرف سے دائیں طرف ہوتی ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کسی
نے چاقو مار دیا ہو اور مریض حرکت نہیں کر سکتا بلکہ ساکت و جامد ہو جاتا ہے اور پھر ذرا سی دیر
میں ہی درد ختم ہو جاتا ہے۔وہ درد جو مستقل بیٹھ رہنے والے نہ ہوں بلکہ بجلی کے کوندوں کی
طرح آئیں اور ایک دم مریض کو نڈھال کر کے چلے جائیں وہ اپی کاک سے تعلق رکھتے ہیں۔

اپی کاک
476
اپی کاک کے ہر مرض میں متلی ضرور ہوتی ہے۔کھانسی سے بھی متلی ہو جاتی ہے۔اپی کاک جریان خون کی بہترین دوا ہے۔اس میں یکدم بڑے زور سے خون نکلتا ہے۔اپی کاک کے مریض میں جب بھی کہیں سے خون جاری ہو متلی بھی ضرور ہوتی ہے۔مریض پیاس
بالکل محسوس نہیں کرتا۔بسا اوقات آرسنک کی طرح کمزوری اور بے چینی بھی پائی جاتی ہے لیکن اس
کا مزاج دوسری باتوں میں آرسنک سے مختلف ہے۔ہر تکلیف دورے کی شکل میں آتی ہے۔کمزوری ہوگی تو کمزوری کا دورہ پڑے گا۔سردی لگے گی تو دورے کی شکل میں آئے گی۔خون بہنے
کا بھی دورہ پڑے گا اور کچھ عرصہ کے بعد ختم ہو جائے گا۔یہ دورے لمبے نہیں ہوتے۔اس میں
مستقل جاری رہنے والی اور آگے بڑھنے والی بیماریاں نہیں ہوتیں البتہ اس میں مرض کے تیزی
سے بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔جب بھی کوئی تکلیف شروع ہوتی ہے تو مرض تیزی سے بڑھتا ہے
اور جلد ہی چھوڑ بھی دیتا ہے۔اپی کاک کی اعصابی بیماریوں میں تشیخ پایا جاتا ہے۔سیکوٹا اور ڈانسکور یا (Dioscorea)
کی طرح اعصابی شیخ میں پیچھے کی طرف اکڑنے کا رجحان ملتا ہے۔اپی کاک معدے کی بہت اچھی
دواؤں میں سے ہے۔اگر معدہ میں ہوا کا تناؤ محسوس ہو تو اپنی کاک مفید ہوتی ہے۔ایسی پیچش
جس میں پیٹ میں شدید بل پڑیں اور بار بار چانک حاجت محسوس ہو تو اس میں اپی کاک بہت
کارآمد ہے۔بچوں کی پیچش میں سبزی مائل آؤں آتی ہے۔بعض دفعہ خون کی آمیزش بھی ہوتی
ہے۔متلی اور قے کا رجحان بھی ملتا ہے۔ناف کے چاروں طرف ایسا درد جیسے کسی نے چٹکی بھر لی
ہو۔جسم اکڑ جاتا ہے۔ان علامتوں میں اپی کاک مفید ہے۔اپی کاک کا دمہ سے بھی گہرا تعلق ہے۔اس کے دمہ کے مریض پر خون اور بھرے
ہوئے چہرے والے ہوتے ہیں جبکہ اینٹی مونیم ٹارٹ کے دمہ کا مریض کمزور اور آخری
لمحات پر پہنچا ہوا معلوم ہوتا ہے۔لیکن یہ تقسیم لازمی نہیں ہے۔اگر یہ انتظار کیا جائے کہ
مریض اس آخری شکل تک پہنچے اور پھر اینٹی مونیم ٹارٹ استعمال کریں گے تو یہ درست

اپی کاک
477
نہیں۔آغاز میں ہی جو علامتیں ظاہر ہو کر ان دونوں میں فرق کرتی ہیں انہیں پیش نظر رکھنا
چاہئے۔اپی کاک میں مرض جلد ہوگا اور تیزی سے بڑھے گا اور جلد ہی چہرے پر تمازت آ جائے
گی لیکن اینٹی مونیم ٹارٹ میں اچھے بھلے کھیلتے ہوئے بچے کو سردی لگے تو آہستہ آہستہ کمزوری ہو
گی اور دوسرے دن وہ مرض شروع ہو گا اور آہستہ آہستہ بڑھے گا اور پھر جب ایک دفعہ مرض
قبضہ کرلے تو اپی کاک کے مقابل پر علامتیں بہت زیادہ سنگین ہوں گی اور مرض کے خلاف
اندرونی دفاع بیدار نہیں ہو گا۔اپی کاک میں مریض کا پورا جسم بیماری سے مقابلے کے لئے
جد و جہد کرتا ہے لیکن اینٹی مونیم ٹارٹ کے مریض کا سینہ بلغم سے بھر جائے اور سانس لینے میں
دقت ہو تو بھی بلغم کو باہر نکالنے کا رجحان نہیں ہوتا اور مریض بہت تیزی سے بیماری سے مغلوب
ہو جاتا ہے۔اگر شروع میں ہی اینٹی مونیم ٹارٹ کو پہچان لیں تو بلا تاخیر شروع کروا دینی چاہیئے۔جب علامات بڑھ جائیں تو بہت خطرناک صورتحال ہو چکی ہوتی ہے۔ان دونوں دواؤں میں
ایک اور فرق یہ ہے کہ چونکہ متلی اپنی کاک کا خاصہ ہے اس لئے اگر متلی ہومگر قے نہ آئے تو اس
صورت میں اپی کاک کے زیادہ امکانات ہیں۔ہاں متلی کے بغیر یا معمولی متلی سے قے کا رجحان
ہوتو یہ اینٹی مونیم ٹارٹ کی علامت ہے سوائے اس کے کہ سینہ بلغم سے بھرا ہوا ہو تو کمزوری کی وجہ
سے اس کو باہر نکالنے کی طاقت ختم ہو جاتی ہے۔رحم کی تکالیف میں بھی اپنی کاک مفید ہے۔اگر بکثرت اور بہت زور سے سرخ رنگ کا
خون بہے اور متلی بھی ہو تو اس میں اپی کاک اچھا اثر دکھاتی ہے۔ایام حمل کی متلی میں بھی مفید
ہے۔وضع حمل کے بعد اگر پلیسنٹا (Placenta) کا کچھ مادہ رحم میں باقی رہ جائے اور مریض میں
اپی کاک کی علامتیں ہوں تو اسے خارج کرنے میں یہ مددگار ہوگی۔اس کے نتیجہ میں پر سوتی بخار
ہوں تو اس کے لئے سلفر اور پائیر چینم کے ابواب کا مطالعہ کریں۔اپی کاک کا نزلہ ناک میں جڑ پکڑ جاتا ہے۔رات کے وقت ناک بند ہو جاتا ہے اور
بہت چھینکیں آتی ہیں۔نزلہ گلے اور چھاتی میں اترتا ہے جس سے سانس گھٹتا ہے اور درد

اپی کاک
478
بھی ہوتا ہے۔دمہ کے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں۔جو نزلہ ناک سے شروع ہوکر گلے اور چھاتی
میں اترے اور یوں محسوس ہو کہ دمہ ہو جائے گا تو اپی کاک دینے سے دمہ کا حملہ مل سکتا ہے۔ٹکسالی
کے نسخے عموماً نا واقف لوگوں کے لئے ہوتے ہیں لیکن ہر دفعہ علامات کے مطابق نسخہ سوچنا بھی
مشکل کام ہوتا ہے۔دمہ کا ہر حملہ گزر جانے کے بعد بیماری کا مزاج سمجھ کر مستقل علاج کریں۔دمہ کے مریض کو کھانے پینے میں بہت احتیاط کرنی چاہئے۔نزلہ اور گلا خراب ہونے سے بچنے کی
ہرممکن کوشش کرنی چاہئے۔گردوں میں الیکشن میں بھی شدید سردی لگتی ہے۔اس لئے ابتدائی سردی کے وقت
مریض کو ڈھانپ دیں اور گھونٹ گھونٹ گرم پانی پلائیں۔بسا اوقات گردے کی انفیکشن سے پیدا
ہونے والی علامات بالکل ملیریا کے آغاز کی علامتوں سے ملتی ہیں اس لئے علاج میں جلدی نہ
کریں بلکہ وقتی سہارے کی دوائیں دیں اور جب خوب کھل کر ان دونوں میں امتیاز ظاہر ہو جائے تو
پھر اصل بیماری کا علاج شروع کیا جائے۔اپنی کاک کالی کھانسی میں بھی مفید ہے کیونکہ اس میں صبح کی علامت پائی جاتی ہے۔اگر تشیع کے ساتھ سارا جسم اکڑ جائے، چہرہ سرخ ہو اور متلی بھی ہو تو ایسی صورت میں اپنی کاک
غیر معمولی فائدہ پہنچاتی ہے۔عموماً ایسی کیفیت میں بیلا ڈونا کا خیال آتا ہے لیکن پہلے اپی کاک
دیں۔انی کاک کا ٹیلس (Tetanus) کے تشیع سے بھی تعلق ہے۔اپی کاک کی تکلیفیں گرم مرطوب موسم میں بڑھ جاتی ہیں۔مددگار دوائیں کیو پرم۔آرنیکا
دافع اثر دوائیں چائنا ٹو بیکم۔آرسنک
طاقت:
30 سے 200 تک

آج 10 میں سے 10 باقی