آئرس ٹینکس Iris Tenax
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
آئرس ٹینکس
479
121
آئرس ٹینکس
IRIS TENAX
آئرس ٹینکس ایک پودے سے تیار کی جانے والی دوا ہے۔1885ء میں ڈاکٹر جارج وگ
نے اس دوا کی آزمائش کی اور اسے ایسے مریضوں پر استعمال کیا جنہیں آنتوں میں شدید درد اور
سبز رنگ کی قے آنے کی شکایت تھی۔آئرس ٹینکس ، آئرس در سیکولر (Iris Versicolor)
سے ملتی جلتی دوا ہے لیکن دونوں میں فرق بھی ہے اور دونوں کی اپنی اپنی الگ خصوصیات بھی ہیں۔آئرس ور سیکولر معدے کی کھٹاس اور تیزابیت کی بہترین دوا ہے جبکہ آئرس ٹینکس میں معدے کی
کھٹاس تو پائی جاتی ہے لیکن اس تکلیف کے ساتھ گلے اور منہ میں بھی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔آئرس
ٹینکس اپینڈے سائٹس (Appendicitis) کی بہترین دوا سمجھی جاتی ہے۔لہذا اس کے فوائد کو محض
اسی تکلیف تک محدود کر دیا گیا ہے حالانکہ یہ روز مرہ کی عام تکلیفوں میں بھی ایک کارآمد دوا ہے۔آئرس ٹینکس میں منہ میں جلن کا احساس ہوتا ہے۔زبان ، گلے اور منہ کی
اندرونی جلد متاثر ہوتی ہے۔گلا خشک ہو جاتا ہے اور ٹھنڈے پانی سے آرام نہیں آتا۔جب یہ تکلیف بڑھتی ہے تو سر میں شدید درد ہونے لگتا ہے جو بسا اوقات دائیں طرف اپنا
مقام بنا لیتا ہے مگر بائیں طرف بھی ہوتا ہے۔اس کے ساتھ قے آتی ہے جس میں صفراوی
مادہ نکلتا ہے۔پیٹ میں شدید درد ہوتا ہے جس کے ساتھ کھچاؤ اور تناؤ کا احساس ہوتا
ہے۔شیخ بھی ہوتا ہے اور اسہال بھی شروع ہو جاتے ہیں۔آئرس ٹینکس میں مریض اداس
رہتا ہے۔ہر بات کا صرف تاریک پہلو دیکھتا ہے۔گھر سے دور ہو تو اعزہ واقارب کے
لئے اداس ہو جاتا ہے اور واپس گھر آنے کی خواہش رکھتا ہے تا ہم اداسی کا یہ رجحان
آئرس ٹینکس
480
بعض دفعہ خوشی سے بھی بدل جاتا ہے لیکن پاگل پن کی علامتیں نہیں ہوتیں۔موڈ بدل جاتا ہے۔کبھی بشاشت محسوس کرتا ہے
کبھی اداس ہو جاتا ہے۔آدھی رات کو اداسی بڑھ جاتی ہے۔کنپٹیوں
میں درد ہوتا ہے۔سر کی جلد میں جلن اور خارش ہوتی ہے۔یہ عام خارش نہیں ہے بلکہ جلن کے
ساتھ عارضی طور پر ہوتی ہے۔یہ کوئی مستقل بیماری نہیں ہے۔سر درد عموماً دائیں آنکھ پر اپنا مقام
بناتا ہے۔ہفتہ میں ایک دفعہ سردرد کا دورہ ہوتا ہے۔کھٹی سبز رنگ کی قے آتی ہے۔آنکھوں میں
بھی خارش ہوتی ہے۔چھن اور جلن کا احساس ہوتا ہے۔بائیں طرف کے اوپر کے دانت میں
درد ہوتا ہے۔میرے خیال میں مذکورہ علامات کے ساتھ کسی بھی دانت میں درد ہو تو اسے
استعمال کرنا چاہئے۔آئرس ٹینکس میں اسہال بھی ہوتے ہیں۔پیٹ کے نچلے حصہ میں درد اور شیخ ہوتا
ہے۔چونکہ اس دوا کا دائیں طرف سے نسبتاً زیادہ تعلق ہے اس لئے یہ انڈیکس کے لئے
بھی بہترین دوا ہے۔ڈاکٹروگ نے کہیں بھی اپنڈیکس کا ذکر نہیں کیا لیکن ان کے بعد اس دوا کی
علامتوں کو پیش نظر رکھ کر بہت سے ایسے تجارب ہوئے جن سے اس دوا کو انڈیکس میں بہت
مفید پایا گیا۔میں نے آئرس ٹینکس کو آرنیکا اور برائیو نیا کے ساتھ 200 طاقت میں ملا کر
اپنڈیکس کی تکلیفوں میں بارہا استعمال کیا ہے اور یہ بے حد مفید نسخہ ثابت ہوا ہے اور حیرت انگیز
اثر دکھاتا ہے۔اگر تشنجی علامات نمایاں ہوں تو برائیونیا کی بجائے بیلا ڈونا استعمال کرنی چاہئے۔بسا اوقات اپینڈیکس کی وجہ سے بہت خطرناک صورت حال پیدا ہو جاتی ہے اور یہ تکلیف پیچیدگی
اختیار کر لیتی ہے۔یہ تینوں دوائیں مل کر اس صورت حال
پر قابو پالیتی ہیں۔مجھے اکثر اپنڈیکس
کی تکلیف ہوا کرتی تھی۔اس نسخہ سے میں ٹھیک ہو جاتا تھا۔ایک دفعہ میں سفر میں تھا۔آغاز سے
ہی تکلیف کا احساس ہونے لگا۔میں نے یہ تینوں دوائیں استعمال کیں۔سفر میں ایک رات
گزاری اور اگلے روز خود چار سو میل موٹر چلا کر کراچی پہنچا۔درد قابو میں رہا۔اگلے روز صبح مجھے
ہسپتال لے جایا گیا۔جب سرجن نے میرا معائنہ کیا تو حیرت زدہ رہ گیا کہ اپنڈیکس جگہ جگہ سے
آئرس ٹینکس
481
پھٹ چکا تھا اور پیپ بہہ رہی تھی۔ایسی خطرناک حالت تھی کہ بظاہر میرا زندہ رہنا اور پھر
چار سو میل موٹر چلا کر ایسی حالت میں وہاں پہنچنا سر جن کے لئے ناقابل فہم تھا۔اس کے بعد میرا
اپریشن تو ہوا لیکن میں نے پنسلین کی بجائے اندر مال زخم کے لئے ہو میو پیتھک جراثیم کش دوائیں
ہی استعمال کیں۔ہومیواطباء اور مریضوں کو میرا مشورہ یہی ہے کہ ان تینوں دواؤں پر اتنا انحصار نہ کریں کہ
باوجود اپریشن کی ضرورت کے اسے ٹالتے رہیں۔اگر ایک دفعہ اپنڈیکس خراب ہو چکا ہو اور
ہو میو پیتھک دواؤں سے اسے محض وقتی آرام ملتا ہوتو پھر اپریشن کروانا ہی بہتر ہے۔اینڈ ٹیکس کا دورہ دن یا رات کے
کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔کتابوں میں عمومأرات کا وقت
لکھا ہوا ہے لیکن میرا تجربہ ہے کہ وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔آئرس ٹینکس میں دردیں دائیں طرف سے شروع ہو کر سارے پیٹ میں پھیل جاتی
ہیں۔شدید قے کی طرف رجحان ہوتا ہے۔آئرس ٹینکس میں صبح کے وقت جاگنے پر اور کھڑے ہونے پر معدہ ڈوبنے کا احساس ہوتا
ہے، پیٹ میں شدید درد جو دائیں سے بائیں حرکت کرتا ہے۔بسا اوقات رات کے وقت اسہال
کی تکلیف ہوتی ہے اور آدھی رات کو شدید اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔اگر معدہ میں تیزابیت
زیادہ ہو جائے تو بار بار پیشاب آنے لگتا ہے۔کھلے پیشاب کے ساتھ جلن ہونے لگے اور بار بار
حاجت ہو اور پیشاب کی رنگت نسواری ہو جائے تو یہ آئرس ٹینکس کی علامت ہے۔آرسنک اور
نیٹرم فاس بھی اس تکلیف میں مفید ہیں لیکن ان کی اپنی دیگر علامات کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔نیٹرم فاس میں پیشاب کے رنگ میں کچھ پیلا ہٹ ہوتی ہے۔تیزابیت کے نتیجہ میں پیشاب کا
پیلا ہو جانا اور دواؤں میں بھی ملتا ہے۔تیزابیت کی وجہ سے بار بار پیشاب آئے تو بہت
کمزوری ہو جاتی ہے۔چلنا پھرنا دو بھر ہو جاتا ہے۔ایسے مریضوں کو آئرس ٹینکس دینی چاہئے۔آئرس ٹینکس کے مریض کو نیند نہیں آتی۔صبح دردوں میں کمی کے باوجود کمزوری کی وجہ
سے اٹھنا مشکل ہو جاتا ہے۔طاقت:
30 سے 200 تک