کالی با تیکروم Kali Bichromicum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
کالی بائیکروم
485
123
کالی بائیکروم
KALI BICHROMICUM
(Bichromate of Potash)
کالی بائیکروم کا ہوا کی نالی اور ناک کی بلغمی جھلیوں سے گہرا تعلق ہے اس میں
کالی کارب، کالی آیوڈائیڈ اور کالی سلف کے ساتھ یہ بات مشترک ہے کہ بیماری اور درد کا احساس
جسم کے بعض حصوں میں محدود دائروں میں ملتا ہے۔بعض دفعہ اتنی تھوڑی سی جگہ میں بیماری سمٹ
جاتی ہے کہ وہ جگہ ایک انگوٹھے کے نیچے آ سکتی ہے۔نزلہ بھی ناک کے اندر کسی معین جگہ درد کے
احساس سے شروع ہوتا ہے اور اس کا آغاز عموماًبا ئیں طرف سے ہوتا ہے۔اس دوا کی یہ دونوں
علامتیں قطعی طور پر مجرب اور بہت نمایاں ہیں۔مجھے بھی کسی زمانہ میں سردرد کسی خاص جگہ مثلاً کنپٹی
کے ایک نقطہ پر زیادہ شدت سے محسوس ہوتا تھا اور انگوٹھے سے دبانے سے آرام آتا تھا۔اسی
طرح نزلہ بھی بائیں نتھنے میں ایک چھوٹے سے مقام پر درد کے احساس سے شروع ہوتا تھا۔ان
دونوں تکلیفوں کو کالی بائیکروم کے استعمال سے آرام آ گیا۔کالی کا رب میں درد اور بیماری کے مقامات نسبتاً بڑے دائروں میں پائے جاتے ہیں۔کالی بائیکروم میں دھڑکنیں بہت ہوتی ہیں۔سر سے پاؤں تک ہر جگہ دھڑکنے کی علامت ملتی ہے۔حکمیہ پر جس کروٹ سر رکھیں وہیں دھڑکن محسوس ہوتی ہے اور نیند نہیں آتی۔یہ پوٹاشیم کے نمکیات
کی خاص نشانی ہے کہ سارے جسم میں دھڑکنیں پائی جاتی ہیں مگر کالی بائیکروم کی یہ علامت بہت
نمایاں ہے۔ہڈیوں میں ایسے درد کا احساس ہونے لگتا ہے جیسے رگڑ لگ گئی ہو اور مارا پیٹا گیا ہو۔یو پیوریم (Eupatorium) میں جسم کی ساری ہڈیاں اندر تک دکھتی ہیں مگر کالی بائیکروم
486
کالی بائیکروم
میں ہڈیوں کی صرف سطح پر دکھن اور رگڑ کا احساس ہوتا ہے۔کالی بائیکروم میں نزلاتی تکلیفیں
جوڑوں کی اعصابی تکالیف سے اولتی بدلتی رہتی ہیں۔مگر بائی کے ان دردوں کا بہت احتیاط سے
علاج کرنا چاہئے۔اگر کسی تیز دوا سے ٹھیک کر دی جائیں تو فائدہ کی بجائے نقصان ہو جاتا ہے اور
زیادہ خطر ناک بیماری گھیر لیتی ہے۔کالی بائیکر وم بھی بائی کی دردوں کی دوا ہے۔یہ ان مریضوں پر
استعمال کرنی چاہئے جن کے جسمانی درد ٹھیک ہوتے ہیں تو نزلاتی تکلیفیں شروع ہو جاتی ہیں۔اور
نزلے کو کسی وقتی اور فوری دوا سے آرام دیں جو مرض کی اصل دوا نہ ہو تو اس کے نتیجہ میں بائی کی
دردمیں دوبارہ اٹھ کھڑی ہوں گی۔جہاں بھی یہ ادل بدل پایا جائے وہاں
کالی بائیکرو و یا درکھیں۔کالی بائیکر وم خناق (Diphtheria - دفتھیر یا ) کی بھی اچھی دوا ہے مگر میوریٹک ایسڈ
(Muriatic Acid) کا مقابلہ نہیں جو خناق کی اولین دوا ہے اور انتہائی کمزوری کو بھی دور کرتی
ہے۔عموماً پوٹاشیم کے سب نمکیات میں کمزوری کا بہت احساس پایا جاتا ہے۔مثلاً کالی فاس
اعصابی طاقت کے لئے استعمال کی جاتی ہے اور اسی طرح کالی کارب کے بالمثل استعمال سے
بدن اور عضلات میں نئی جان پڑ جاتی ہے۔ٹانگیں ہلکی ہو جاتی ہیں اور اٹھنے بیٹھنے میں آسانی ہو
جاتی ہے۔کالی بائیکروم بھی یہی مزاج رکھتی ہے۔اگر مریض کالی بائیکروم کا ہو تو دوا کھاتے ہی جسم
ہلکا پھلکا ہو جائے گا۔پوٹاشیم کے تمام نمکیات عضلات اور اعصاب کے لئے مقوی(Tonic) کے
طور پر مفید ہیں۔ان سب نمکیات میں زخم بنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔معدہ میں تیزا بیت زیادہ ہو
جائے تو زخم بننے لگتے ہیں۔انتڑیوں میں یا کہیں اور زخم یا نا سور پائے جائیں تو یہ معلوم کرنا چاہئے
کہ مریض کی علامات کسی پوٹاشیم کے نمک سے تو نہیں ملتیں۔ایک مریض کے پاؤں پر بہت گہرا
اور پرانا ناسور تھا۔اسے میں نے کالی آیوڈائیڈ دی تو دیکھتے ہی دیکھتے وہ ناسور غائب ہو گیا۔اس
سے پہلے وہ بہترین فوجی ہسپتالوں میں داخل ہو کر علاج کروا چکا تھا۔میں نے محض اس لئے یہ دوا
تجویز کی تھی کہ اس کی باقی علامات پوٹاشیم سے ملتی تھیں۔کالی بائیکروم معدے کی تکلیفوں میں بھی بہت مفید ہے۔معدے میں ناسور اور
کالی بائیکروم
487
کینسر کی بیماریاں بیک وقت کسی ایک مریض میں شاذ ہی ہوسکتی ہیں یا وہ کینسر کا مریض ہوگا یا
ناسوروں کا۔کالی بائیکروم کا مریض معدے کے ناسوروں کا مریض ہوتا ہے۔معدے کی تکلیفوں
میں کالی بائیکروم کی علامتیں ملتی ہوں تو فوراً اسے شروع کروادینا چاہئے تا کہ بیماری سنگین صورت نہ
اختیار کر سکے۔کالی بائیکر وم کے زخم بہت گہرے اور ان کے کنارے ابھرے ہوئے ہوتے ہیں لیکن یہ
کوئی ممتاز کرنے والی علامت نہیں، بعض اور دواؤں میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے۔کالی بائیکروم میں ایک علامت کا سٹیکم سے ملتی ہے یعنی بعض اوقات چلتے پھرتے یا اٹھتے بیٹھتے
گھٹنوں سے آوازیں نکلتی ہیں جو تکلیف نہ بھی دیں تو ذہنی الجھن ضرور پیدا کرتی ہیں۔کاسٹیکم
اس میں چوٹی کی دوا شمار کی جاتی ہے۔کالی بائیکروم بھی اس کی ہم پلہ دوا ہے۔مگر اس میں جلن کا
احساس پایا جاتا ہے اور سردی بھی محسوس ہوتی ہے۔سردی اور جلن پوٹاشیم کے نمکیات میں بیک
وقت پائی جاتی ہیں۔کالی بائیکروم میں بیلاڈونا سے مشابہ ایک خصوصیت پائی جاتی ہے وہ یہ کہ بیلاڈونا میں
بیماری کی علامتیں تیزی سے پیدا ہوتی ہیں اور تیزی سے ختم ہو جاتی ہیں۔کالی بائیکروم کی بیماریوں
میں بھی تیزی سے علامتیں پیدا ہوتی ہیں اور تیزی سے ہی ختم ہو جاتی ہیں۔تعفن کے بخار میں بھی کالی بائیکروم کافی مفید دوا ہے۔جسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے
مریض بستر میں لحاف اوڑھ کر لیٹنے سے آرام محسوس کرتا ہے۔رات کے پچھلے پہر مرض میں شدت
پیدا ہو جاتی ہے۔جس وقت کوئی مرض بڑھے، اگلے روز بھی اسی وقت اس میں جوش پیدا ہو گا۔کالی بائیکر وم مرگی کے مرض کو دور کرنے میں بھی شہرت رکھتی ہے۔اگر مرگی کے مریض
کے منہ سے دھاگے دار تھوک نکلے تو یہ کالی بائیکر وم کی علامت ہے۔کالی بائیکروم کے سردرد میں گرم مشروب سے آرام آتا ہے۔رات کو درد میں
اضافہ ہوتا ہے جو آدھی رات کے کچھ دیر بعد بہت زیادہ شدت اختیار کر جاتا ہے۔
کالی بائیکروم
488
آنکھ سے دھاگے دار مواد نکلے تو اس میں بھی کالی بائیکروم بہت اچھی دوا ہے کیونکہ یہ آنکھوں
پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔کالی بائیکروم میں اکثر درد بائیں طرف ہوتے ہیں لیکن دائیں طرف بھی ہو سکتے ہیں۔زیادہ تر سردرد اور چہرے کا اعصابی درد بائیں طرف ہی رہتا ہے۔سردرد کے ساتھ متلی بھی ہوتی
ہے۔چند دنوں کے وقفہ سے درد عود کر آتا ہے۔یہ درد شقیقہ کے لئے بھی اچھی دوا ہے۔کالی بائیکروم سر کے ایگزیما کے لئے بہت اچھی ہے۔لیکن اگر ایگزیما میں سر کے
زخموں سے زرد رنگ کا مواد خارج ہو اور چھلکے اتریں جن سے بہت بد بو آتی ہو تو یہ اولین طور پر
میزیرم (Mezereum) کی علامات ہیں۔کالی بائیکروم میں میز یرم کی ایک اور علامت بھی پائی جاتی ہے کہ اگر ناک کی علامات
ٹھیک ہو جائیں تو ایگزیما ہو جاتا ہے، ایگزیما ٹھیک ہو تو نزلہ شروع ہو جاتا ہے۔کالی بائیکروم میں ناک کے اندر گہرائی میں ایک خاص مقام ہوتا ہے جہاں سے نزلہ
شروع ہوتا ہے۔گلے اور ناک کے جوڑ کے پاس جراثیم کی کمین گاہ بن جاتی ہے اور پھر ناک اور
گلے سے اچانک نا قابل برداشت بدبو کے بھبھکے اٹھتے ہیں۔ان علامات میں کالی بائیکر وم اور
میز برم مشترک ہیں لیکن میز یرم کا دائرہ اثر محدود ہے۔وہ اسی حصہ میں رہتی ہے لیکن کالی بائیکروم
تمام جسم پر اثر انداز ہوتی ہے۔میز یرم کے ساتھ گرمی اور سردی کی علامات نہیں ہوتیں۔کالی بائیکر وم آنکھوں کی تکلیف کے لئے بھی بہت مفید ہے۔روشنی سے تکلیف
کا بڑھنا،آنکھوں کے سامنے مختلف رنگوں کے دھبے ،نظر کا دھندلا جانا ، آنکھوں کے پردے
کی تکلیفیں، کورنیا میں السر (Ulcer) ان سب کے لئے کالی بائیکر وم بہت مفید ہے۔اس
کے زخم میں دھڑکن کا احساس ہوتا ہے۔آنکھ کے السر میں دھڑکن بہت تکلیف دیتی ہے
اس لئے فوراً کالی بائیکروم دینی چاہئے۔یہ بہت زوداثر اور کارآمد دوا ہے۔آنکھ کے چھپر
پر چھوٹے چھوٹے زخم بن جائیں یا جھلی پھول کر لٹک جائے۔آنکھیں سرخ رہنے
کالی بائیکروم
لگیں تب بھی یہ مؤثر ہے۔489
کالی بائیکروم میں کان ، ناک، جبڑوں اور ہونٹ وغیرہ یعنی تمام چہرے کی
مشتر کہ علامات
کانوں سے بھی چپکنے والا مواد نکلتا ہے۔کان میں بھی دھڑکن کا احساس ملتا ہے۔اگر یہ
مزمن ہو جائے تو کان کے پردے میں سوراخ ہو جاتے ہیں۔قوت شامہ بھی کمزور پڑ جاتی ہے۔ناک میں مواد جم جائے تو دردبھی ہوتا ہے اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔نمی سے تکلیفیں
بڑھتی ہیں۔عام تیز کاٹنے والا مواد ناک سے بہتا ہے۔اگر نزلہ مزمن ہو جائے تو ناک کے نتھنوں
کے درمیان والی ہڈی میں سوراخ ہو جاتے ہیں۔ایک عجیب علامت یہ بھی ہے کہ اگر اس ہڈی پر
نزلہ کا مواد جم کر سخت ہو جائے تو اسے کھرچنے سے آنکھ کی بینائی پر اثر پڑتا ہے۔پیشانی اور
آنکھوں میں درد ہوتا ہے۔ناک سے خون بہنے لگتا ہے۔داڑھوں میں کھانسی کی وجہ سے درد ہوتا
ہے۔سردرد اور نزلاتی تکلیفوں میں جس طرف بھی درد ہو اس طرف کی نچلی داڑھوں میں درد کا ایسا
احساس ہوگا گویا کہ درد کی اصل جڑ یہی ہے۔یہ درد دراصل اعصابی ریشوں میں ہوتا ہے جو
داڑھوں میں محسوس ہوتا ہے۔ہونٹوں کے ناسور اور زخموں کے لئے بھی کالی بائیکروم مفید دوا ہے۔سسٹس
(Cistus) بھی ہونٹوں کے زخموں کے لئے مفید ہے خصوصاً نچلے ہونٹ کے السر میں فائدہ دیتی
ہے۔ڈلک مارا دونوں ہونٹوں کے السر میں مفید ہے اور جلد کی بیماریوں میں بھی مفید ہے خصوصاً وہ
بیماریاں جو تیزی سے پھیلتی ہیں۔Pyretic Glands کے لئے بھی مفید ہے۔کالی بائیکروم میں ناک سے خون نکلتا ہے۔ناک کی باریک جھلیوں میں گومڑ سے بن
جاتے ہیں۔چہرے کی جلد اور اندرونی جھلیوں کے دق میں بھی بہت مفید دوا ہے اور ان دونوں
بیماریوں میں خدا کے فضل سے شافی ثابت ہوئی ہے۔کالی بائیکروم میں زبان پر تہہ ہی جم جاتی ہے۔اگلے حصہ پر سفیدی اور پچھلے حصہ پر
490
کالی بائیکروم
زردی پائی جاتی ہے۔زبان
کہیں کہیں سے میلی ہوتی ہے اور اس بیماری کی ایک خاص چمک سی ہوتی
ہے جو عام صحت مند زبان پر دکھائی نہیں دیتی۔بعض دفعہ زبان کے اندر گلے کی نالی کے قریب
چھوٹے چھوٹے ابھار بن جاتے ہیں جو سٹرابری (Strawberry) کی طرح کی شکل اور رنگت
رکھتے ہیں اور ان کا کھردرا پن گلے کو محسوس ہوتا ہے۔زبان کے السر میں بھی بہت مفید دوا ہے۔دانتوں کی جڑوں اور گالوں کے اندرونی حصوں میں بھی السر بننے کا رجحان ہوتا ہے۔گلے کی
سوزش کے ساتھ زخم بن جاتے ہیں اور گلے کا درد ناک کی نالی اور نچلی جھلیوں میں بھی پھیل جاتا
ہے۔اس کا درد عموماً ایک جگہ تک ہی محدود ہوتا ہے مگر گلے کی دکھن کا احساس وسیع دائرہ میں پھیل
جاتا ہے۔کالی بائیکروم کی ورموں سے ملتی جلتی ورموں کی دیگر نمایاں دوائیں یہ ہیں۔لیکیس،
کالی آیوڈائیڈ، نائیٹرک ایسڈ ، فاسفورس اور سلفیورک ایسڈ۔کالی بائیکر دوم میں السر بننے کا رجحان بہت زیادہ ہوتا ہے۔گلے کے غدود پھول جائیں
تو درد کے علاوہ اتنے متورم ہو جاتے ہیں کہ گلے کے باہر گردن پر بھی ورم نمایاں ہو جاتی ہے اور
سرخی بھی پائی جاتی ہے۔گلے میں بال کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔ٹیر مینٹولا میں بھی ہر جگہ اس
قسم کے احساسات پائے جاتے ہیں۔ہیپر سلف میں کسی چیز کے چپکنے کا احساس پایا جاتا ہے۔زبان کی جڑ کے قریب علامات سمٹ جاتی ہیں اور بہت شدید درد ہوتا ہے۔وہاں ایسے زخم ہوتے
ہیں جو نظر نہیں آتے۔متلی اور قے کا رجحان:-قے میں غیر ہضم شدہ خوراک نکلتی ہے جس میں صفراء
کے علاوہ خون کی آمیزش بھی ہوتی ہے۔بلغم بھی نکلتی ہے جو لیس دار دھاگے کی طرح ہوتی
ہے۔ہے۔شراب کے رسیا لوگوں کی متلی کے لئے یہ چوٹی کی دوا بیان کی جاتی
کالی بائیکروم بڑی آنت کے زخموں یعنی Ulcerative Colitis میں بھی فائدہ
مند ہوسکتی ہے۔یہ بہت ضدی بیماری ہے۔ابھی تک اس کا نمایاں طور پر مؤثر علاج
دریافت نہیں ہو سکا۔معدے کے نزلہ میں بھی کالی بائیکر وم مفید ہے۔سردی لگنے سے معدہ
میں کمزوری اور نقاہت کا احساس ہوتا ہے اور اخراجات میں بلغم پیدا ہونے لگتی ہے اور
کالی بائیکروم
491
طبیعت بدمزہ ہو جاتی ہے۔کالی بائیکروم میں درد جگر سے کندھوں کی طرف حرکت کرتا ہے۔یہ ایک خطرناک
علامت ہے۔جگر اور پتے کے کینسر میں یہ علامت ملتی ہے اور مریض کند ھے میں شدید درد کی
شکایت کرتا ہے اس صورت حال میں کالی بائیکروم کو استعمال کرنا چاہئے۔یہ بھی ان تکلیفوں میں
کام آتی ہے جن کا پتے کی پتھری سے تعلق ہو۔پتے کی پتھری اور جگر کا کینسرل کر کندھے میں
درد پیدا کر دیتے ہیں۔یہ عجیب قسم کا تکلیف دہ درد ہوتا ہے۔جس کا کندھے کے عضلات سے براہ
راست کوئی تعلق نہیں۔کالی بائیکر وم پتے کی پتھری اور جگر کی تکلیفوں میں بلا تاخیر شروع کروانی
چاہئے۔اس کے اثر سے بسا اوقات پتے کی پتھریاں گھلنے لگتی ہیں اور آپریشن کی ضرورت ہی پیش
نہیں آتی۔صفراء میں خرابی پیدا ہو جائے تو پتے میں پتھری بنتی ہے۔اگر صفراء میں خشکی پیدا ہو
جائے اور بہت چھوٹی چھوٹی گٹھلیاں بنے لگیں تو وہ پتے میں جا کر پتھریاں بنادیتی ہیں۔اگر صفراء
کے کیمیائی مادے متوازن ہو جائیں تو وہ ایسی بنی ہوئی پتھر یوں کو پھر سے تحلیل کر دیتے ہیں۔میرے پاس پتے کی پتھریوں کے بہت مریض آتے ہیں۔چونکہ میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ ہر
ایک کی علیحدہ علیحدہ تشخیص کر سکوں اس لئے کسی ایک دوا کی بجائے ایک مرکب نسخہ استعمال کرواتا
ہوں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اکثر مریضوں میں انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے۔اس کا ایک جزو
کالی بائیکروم بھی ہے۔یہ نسخہ حسب ذیل ہے۔کالی بائیکروم، لائیکوپوڈیم، کولیسٹرینم، نیٹرم سلف 30 طاقت میں ملا کر دیں۔علاوہ ازیں
تشیخ کو فوراً دور کرنے کے لئے میگ فاس، کولوسنتھ اور ڈانسکوریا کا مرکب 30 طاقت میں مددگار
کے طور پر استعمال کرایا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ جرمنی میں ایک دو ملتی ہے جو بعض جڑی بوٹیوں
سے بنائی گئی ہے اس کا نام او سپاٹیل (Ospafell) ہے۔یہ بھی پتے کی پتھری کو تحلیل کرنے میں
بڑی شہرت رکھتی ہے۔یہ دوا اگر ہومیو پیتھک نسخہ کے ساتھ مددگار کے طور پر استعمال کی جائے تو
کوئی مضائقہ نہیں اور اگر نہ بھی کی جائے تو مذکورہ نسخہ بہر حال کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
کالی بائیکروم
492
کالی بائیکروم میں اسہال اور اجابت کے وقت درد ہوتا ہے یا حرکت سے درد ہوتا
ہے۔اجابت کے وقت انتڑیوں میں ہونے والی حرکت سے جگر میں ٹانکہ بھرنے کی طرح کا چھنے
والا درد ہوتا ہے۔تلی میں بھی چھن کا احساس ہوتا ہے۔پیٹ میں بہت ہوا پیدا ہوتی ہے اور فتح کی
علامات ظاہر ہو جاتی ہیں۔جسم میں ہلکے ہلکے درد کا احساس رہتا ہے،انتڑیوں میں دکھن ہوتی ہے۔اسہال سے قبل معدے میں کمزوری اور ڈوبنے کا احساس پیدا ہوتا ہے۔متلی کے ساتھ قے ہونے
لگتی ہے پھر اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔کالی بائیکر وم میں اسی ترتیب سے یہ علامتیں پیدا ہوتی
ہیں۔سلفر کی طرح صبح کے وقت اسہال شروع ہوتے ہیں۔ایسے اسہال میں جن کا رنگ مٹیالا ہو
کالی بائیکروم بہت کام کرتی ہے۔کالی بائیکروم کی بائی کی دردیں بعض دفعہ نزلے کی بجائے پیچش سے اولتی بدلتی ہیں
اور پیچش لگنے پر مریض کا بدن ہلکا ہو جاتا ہے۔حاجت سے پہلے اور رفع حاجت کے دوران درد
ہوتا ہے اور فراغت کے بعد بھی بل پڑتا ہے کانچ بھی باہر نکل آتی ہے۔بواسیر کے مسے بھی
باہر نکل آتے ہیں اور بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔کمر میں درد کے ساتھ پیشاب میں خون
آتا ہو تو کالی بائیکروم کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔پیشاب میں دھاگے دار رطوبت بھی نکلتی ہے۔پیشاب سے پہلے کمر کی دمچی میں درد ہوتا ہے۔یہ کالی بائیکر وم کی خاص علامت ہے۔کالی بائیکروم کی مریض عورتوں میں گرمیوں میں رحم کی تکالیف بڑھ جاتی ہیں۔حیض
میں تیزابیت اور جلن پائی جاتی ہے۔وقت سے پہلے خون جاری ہو جاتا ہے۔بچوں کو دودھ پلاتے
ہوئے دودھ کے دھاگے بنے لگیں تو کالی بائیکر وم خاص طور پر یا در کھنے کے لائق دوا ہے۔اگر
دودھ میں دہی کی طرح پھٹکیاں بنے لگیں تو اس کے لئے فائٹولا کا (Phytolacca) بہترین
دوا ہے جو حمل کی متلی میں بھی فائدہ مند ہے۔اگر کسی کی آواز مستقل بیٹھ جائے تو اس کے لئے کالی بائیکر وم بہت اچھی دوا ہے۔نرخرے میں خرخراہٹ کی آوازیں آئیں اور بلغم چمٹی رہے تو کالی بائیکروم سے فائدہ
کالی بائیکروم
493
ہوتا ہے۔عمومادمہ میں ایسی آواز میں نکلتی ہیں۔کیونکہ نالیاں سکڑ جاتی ہے اور شیخ بھی ہوتا
ہے اس
لئے خرخراہٹ ہوتی ہے۔کالی کھانسی کے لئے بھی یہ مفید ہے۔کالی بائیکروم کی نزلاتی تکلیفیں
سردیوں کے نمدار موسم میں زیادہ ہو جاتی ہیں۔گرمیوں میں برسات کے موسم میں اسہال لگ
جاتے ہیں۔بستر میں لیٹ کر آرام محسوس ہوتا ہے۔کالی بائیکروم میں
بلغم سبزی مائل ہوتی ہے۔بلغم کے ساتھ خون کے لوتھڑے بھی آنے
لگتے ہیں۔پھیپھڑوں کی وق میں کالی بائیکر دوم اور کالی کا رب بہت مفید دوائیں ہیں۔پوٹاشیم
کے نمکیات کا پھیپھڑوں میں سوراخ واقع ہونے اور ان سے خون کے اخراج سے بہت گہرا تعلق
ہے۔کالی بائیکروم میں کالی کارب اور اپی کاک کی طرح پیٹھ میں سردی کا احساس ہوتا
ہے۔البتہ کالی کا رب میں سردی کا یہ احساس پیٹھ کے نچلے حصہ تک محدود رہتا ہے جبکہ کالی بائیکروم
میں اپی کاک کی طرح گردن تک سردی کی لہریں جاتی ہیں۔بائی کی دردیں حرکت سے بڑھ جاتی
ہیں۔اس لحاظ سے یہ برائیو نیا سے مشابہ ہے۔صبح کے وقت درد میں شدت ہوتی ہے جو اٹھ کر چلنے
پھرنے سے آہستہ آہستہ بکھرنے لگتی ہے۔رات آرام کرنے سے فائدہ ہوتا ہے مگر صبح تک دردیں
ایک مقام پر سمٹ جاتی ہیں جو اٹھ کر چلنے پھرنے سے منتشر ہو جاتی ہیں۔کالی بائیکروم میں ہر قسم کی جلدی بیماریاں پائی جاتی ہیں۔ایگزیما، چھالے اور پھنسیاں
نکلتی ہیں۔اگر جلد کی تکلیفوں کو مرہم وغیرہ لگا کر دبا دیا جائے تو وہ اندرونی جھلیوں میں منتقل ہو
جاتی ہیں۔اس لئے کالی بائیکروم کی علامتوں کے ساتھ بیرونی طور پر ادویہ کے استعمال سے پر ہیز
کرنا چاہئے۔دافع اثر دوائیں: آرسنک لیکیس پلسٹیلا
طاقت
200030