کالی کارب Kali Carbonicum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کالی کارب
495
124
کالی کارب
KALI CARBONICUM
کالی کاربونیٹ پوٹیشیم اور کاربن کا ایک سفید رنگ کا مرکب ہے جو پہلے وقتوں میں لکڑی،
پتوں اور سمندری پودوں کی راکھ سے نکالا جاتا تھا۔پٹیشیم کلورائیڈ کے بعد یہ دوسرا اہم مرکب تھا جو
تجارتی مقاصد کے لئے تیار کیا جاتا تھا۔بعد ازاں یہ پودوں کی راکھ سے بنانے کی بجائے معدنی
ذخائر سے نکالا جانے لگا۔اس کا سب سے بڑا ماخذ جرمنی کی نمک کی کانیں تھیں۔آج کل پوٹیشیم
صنعتی پیمانے پر کئی طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔جلدی امراض ایگزیما اور خارش میں اسے ایک محلول کی صورت میں استعمال کیا گیا
ہے۔ہومیو پیتھی میں پوٹیشیم کاربونیٹ کے سفوف کی بہت ہلکے محلول کی صورت میں پوٹینسی بنا کر
استعمال کی جاتی ہے۔اس دوا کا گہرائی میں سمجھنا بہت مشکل ہے کیونکہ اس میں کئی تضادات پائے
جاتے ہیں۔گرمی اور سردی دونوں کے لئے مریض زود حس ہوتا ہے۔اس کا مزاج بہت الجھا ہوا
ہوتا ہے۔اگر دوا کی تشخیص صحیح بھی ہو لیکن مریض کا مزاج اسے قبول کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو
فائدہ کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔عموماً اگر دوا غلط ہو تو نقصان پہنچاتی ہے لیکن کالی کا رب وہ دوا
ہے جو صیح بھی ہو تو نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔جیسے سلیشیا اگر صحیح بھی ہو لیکن زیادہ اونچی طاقت
میں دے دی جائے تو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔Gout یعنی نقرس میں انگلیوں اور ہاتھوں کے جوڑوں میں گانٹھیں بن جاتی ہیں اور
ہاتھوں کی شکل بگڑ جاتی ہے۔انگلیاں ٹیڑھی ہونے لگتی ہیں۔ایسی صورت میں کالی کا رب کو
اونچی طاقت میں دینا، جبکہ وہ مریض کے مزاج کے عین مطابق بھی ہو، بہت خطرناک ہے اور
مریض کو سخت تکلیف میں مبتلا کر کے جان سے مارنے کے مترادف ہے۔اگر

496
کالی کارب
کالی کارب صحیح دوا ہے تو جسم کو فوری شفا کا حکم دے دے گی لیکن مریض میں طاقت ہی نہیں ہوگی
کہ وہ اس بیماری کا مقابلہ کر سکے۔گاؤٹ یعنی نقرس کی علامات میں اگر صحیح تشخیص کے بعد
کالی کا رب دوا تجویز ہو تو کچھ احتیاطوں کی ضرورت ہوتی ہے۔کالی کا رب کے استعمال سے پہلے
ہمیشہ کار بوویج دیں۔کار بوویج مریض کو کالی کارب کے لئے تیار کر دیتی ہے اور اس کے بعد
کالی کارب دینے سے سخت رد عمل نہیں ہوتا نیز کالی کا رب کو شروع میں 30 طاقت سے اونچا نہیں
دینا چاہئے۔جب مریض اس کا عادی ہو جائے تو پھر بیشک طاقت بڑھا دیں۔جوڑوں کے درد کے علاوہ کمر کے پرانے درد سے بھی کالی کا رب کا گہرا تعلق ہے۔خاص طور پر بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے کمر کی تکالیف کالی کا رب کے مزاج سے گہرا تعلق
رکھتی ہیں۔اگر وضع حمل کے بعد کمر درد ہونے والی شروع ہو تو بسا اوقات وہ مزمن ہو جاتا ہے اور
جب تک کالی کا رب نہ دی جائے تو ٹھیک نہیں ہوتا۔تپ دق میں بھی کالی کا رب مفید ہے۔اگر
پھیپھڑوں میں سوراخ ہو جائیں تو کالی کا رب ان سوراخوں کو بند کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی
ہے۔یہ جریان خون کی بھی بہترین دوا ہے اور ہر قسم کے جریان خون میں مفید ہے۔اگر انتڑیوں
میں زخموں کے داغ ہوں تو بعض اوقات ان کی وجہ سے اجابت کے ساتھ خون آنے لگتا ہے۔یہ
علامت اینٹی مونیم کروڈ میں بھی پائی جاتی ہے لیکن فرق یہ ہے کہ اس میں کالی کا رب کی طرح نرم
اجابت نہیں بلکہ سخت اجابت ہوتی ہے۔بعض اوقات کالی کا رب میں بھی سخت قبض کی علامت
پائی جاتی ہے جس کے ساتھ خون کی آمیزش بھی ہوتی ہے لیکن یہ عام دستور نہیں۔کالی کا رب میں پیٹ میں شدید درد، بے چینی اور تشیخ کے علاوہ خون بھی
آتا ہے۔کالی کا رب میں کئی قسم کے درد ملتے ہیں۔پیٹ میں شدید بے چینی اور تشیخ کے
ساتھ خون کا اخراج پیچش کی اکثر دواؤں میں پایا جاتا ہے۔لہذا ضروری ہے کہ ہر دوا
کی خصوصی علامات سے اسے پہچانا جائے۔کالی کا رب بعض اوقات نکس وامیکا کے غلط
استعمال کا علاج بن جاتی ہے خصوصاً اگر نکس وامیکا کے زیادہ استعمال سے اسہال لگ

کالی کارب
497
جائیں یا سردرد شروع ہو جائے تو اسہال کے لئے کالی کارب اور سر درد کے لئے جلسیمیم بہترین
دوائیں ہیں۔اگر نکس وامیکا دیتے دیتے ایک دم اسہال شروع ہو جائیں تو کالی کارب کی ایک دو
خوراکوں سے ہی خدا کے فضل سے مریض صحت یاب ہو جاتا ہے لیکن اسے زیادہ دیر استعمال نہ
کریں اور نہ قبض ہو جائے گی۔اگر ایک دو خوراکوں سے فائدہ ہو جائے تو اسے بند کر دیں۔کالی کا رب میں چڑ چڑا پن بہت نمایاں ہوتا ہے جوا کثر اعصابی تکلیفوں میں ہوتا ہے۔اکیلے پن کا خوف بھی اس کی ایک علامت ہے۔مریض تو ہمات کا شکار ہو جاتا ہے لیکن ان
تو ہمات کا مریض کی تنہائی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔تو ہمات اس کی زندگی کی ایک عادت بن جاتے
ہیں۔ہاں اکیلے پن سے گھبراہٹ ضرور ہوتی ہے۔مریض گرمی اور سردی دونوں سے زود حس ہوتا
ہے۔مریض بہت زودرنج اور جلد طیش میں آنے والا ہوتا ہے۔دانتوں کو گرم چیز لگنے سے بھی تکلیف ہوتی ہے اور ٹھنڈی چیز لگنے سے بھی۔بعض دفعہ
دانت سردی سے بہت زود حس ہو جاتے ہیں۔اس کے مریضوں میں پائیوریا کی علامتیں بھی ملتی
ہیں۔دانتوں کے اردگرد گوشت میں سوزش ہو جاتی ہے اور مسوڑھے گلنے سڑنے لگتے ہیں۔پیپ بھی نکلتی ہے۔ایسے مریض سردی کو بہت زیادہ محسوس کرتے ہیں لیکن کالی کارب کے انہی
مریضوں کو اگر ٹھنڈے برف جیسے پانی کی ٹکور کریں تو اعصاب بے حس ہو جاتے ہیں اور سکون
محسوس کرتے ہیں۔یہ فائدہ وقتی ہوتا ہے، گرم ہونے پر تکلیف پھر واپس آجائے گی۔گرمی بھی
تکلیف دہ ہوتی ہے۔اس سے جلن کا احساس بڑھتا چلا جاتا ہے اور گرمی نا قابل برداشت ہو جاتی
ہے۔مرکسال میں بھی دانتوں کی تکلیف گرمی اور سردی دونوں سے بڑھتی ہے۔دانتوں کا نظام
جواب دے جائے اور تعفن پیدا ہو جائے ، مسوڑھے گل سڑ جائیں اور خون اور پیپ آنے لگے
تو کالی کا رب سے اس کا علاج ممکن ہے بشرطیکہ کالی کارب کی دیگر علامتیں بھی مریض میں پائی
جائیں اور نہ مرکسال بھی دوا ہو سکتی ہے۔

498
کالی کارب
کالی کا رب میں ایک ہی مقام پر جامد اور کھڑے درد بھی پائے جاتے ہیں اور ایک جگہ
سے دوسری جگہ حرکت کرنے والے درد بھی۔کمر کا درد عموماً ایک مقام پر ٹھہرارہتا ہے لیکن وضع حمل
کے دوران اس میں حرکت پیدا ہو جاتی ہے۔اگر رات کو لحاف اتر جائے اور سرد ہوا کے جھونکوں
سے کمر میں درد ہونے لگے تو کالی کا رب بہت مفید ہے۔میں نے اسے اپنے اوپر اور دوسروں پر
بار ہا آزمایا ہے۔ایک دفعہ سفر کے دوران رات کو تین چار بجے کے قریب میری آنکھ کھلی تو کمر میں
شدید دردتھا حالانکہ اللہ کے فضل سے مجھے عموماً کمر درد نہیں ہوتا۔میں نے کالی کارب 30 کی ایک
خوراک کھائی جس سے فوری فائدہ ہوا اور دوبارہ یہ تکلیف نہیں ہوئی۔گو کالی کا رب میں اکثر سردی سے تکلیف بڑھتی ہے مگر ماؤف مقام گرم محسوس ہوتے
ہیں جن میں بیرونی سردی سے آرام نہیں ملتا۔ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں سے بعض دفعہ اعصاب کے
ریشوں میں آگ سی لگ جاتی ہے اور گرمی دانے نکل آتے ہیں۔یہ اس دوا کا طرفہ تماشا ہے کہ
ٹھنڈی ہوا سے تمازت کا احساس کم ہونے کی بجائے بڑھ جاتا ہے جسے گرمی سے آرام آتا ہے۔نزلہ شروع ہو جائے تو عموما سر میں بھی درد ہونے لگتا ہے۔سرا گر خالی خالی اور کھوکھلا
سامحسوس ہو اور پھر درد ہو تو یہ کالی کا رب کی خاص علامت ہے۔ضمنا یہ یا درکھیں کہ نزلہ جمنے کی وجہ
سے اگر سائنس (Sinus) کا درد شروع ہو جائے تو نکس وامیکا کی ایک ہزار طاقت کی ایک ہی
خوراک اکثر شافی ثابت ہوتی ہے۔مثانے کے نزلہ میں اگر بار بار پیشاب کی حاجت ہو تو
بعض صورتوں میں کالی کا رب کی بجائے کالی فاس سے فائدہ ہوتا ہے لیکن کالی فاس میں دن کے
وقت تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد حاجت ہوتی ہے جبکہ کالی کا رب میں رات سونے کے بعد مریض
بار بار پیشاب کے لئے اٹھتا ہے خصوصاً رات کو تین چار بجے تکلیف میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے۔اگر رات کے وقت پیشاب کی غیر معمولی حاجت شروع ہو جائے جو ذیا بیطس کی وجہ سے نہ ہو تو
کالی کارب کے علاوہ آرسنک بھی مفید ہوتی ہے بشرطیکہ اس کی دوسری علامتیں بھی ملتی

کالی کارب
499
ہوں۔اس کی ایک علامت عورتوں میں مردوں سے زیادہ پائی جاتی ہے کہ وہ پیشاب پر بالکل
کنٹرول نہیں کر سکتیں اور غسل خانہ تک پہنچنے کی بھی نوبت نہیں آتی۔مردوں میں بھی مختلف عوارض یا
محرکات کی وجہ سے یہ علامت ملتی ہے جس کا علاج بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ بیسیوں دواؤں میں
سے بالمثل دوا کا تلاش کرنا آسان کام نہیں ہوتا۔کالی کارب کے مریضوں کا گلا اکثر خراب رہتا ہے۔گلے کے گلینڈ زسوج کر موٹے
ہو جاتے ہیں۔اگر کان کے پیچھے گلینڈ ز میں سوزش ہو جائے تو وہ اتنی خطرناک نہیں ہوتی۔لیکن اگر
گلے کے دونوں طرف کی رگیں پھول جائیں تو یہ اچھی علامت نہیں۔ورم بعض اوقات مستقل ٹھہر
جاتی ہے۔غدود پھول کر سخت ہو جاتے ہیں اور کچھ مادے ان میں جم جاتے ہیں جو غدودوں کو
سکڑنے نہیں دیتے۔اگر دیگر علامتیں بھی ہوں تو کالی کا رب اس مرض کا مؤثر علاج ہے۔کالی کارب کی بیماریوں میں جسم میں جگہ جگہ ورم اور سوزش پائے جاتے ہیں خصوصاً
آنکھوں کے اوپر پھوٹوں کی ورم بہت نمایاں ہوتی ہے۔کالی کا رب میں بعض اور دواؤں کی طرح
یہ علامت بھی پائی جاتی ہے کہ انسان جس کروٹ پر لیٹے اسی کروٹ نبض کی دھڑکن محسوس ہونے لگتی
ہے اور شدید گھبراہٹ ہوتی ہے، نیند نہیں آتی۔اگر یہ دھڑکن بہت شدید ہو اور دوران خون سر کی
طرف نمایاں ہو تو کالی کا رب سے فائدہ نہ ہونے کی صورت میں بیلا ڈونا اچھا کام دکھاتی ہے۔چونکہ کالی کارب میں اکثر بائیں طرف دل کے مقام پر بوجھ اور درد محسوس ہوتا ہے اس
لئے دل کی تکلیف کا شبہ ہوتا ہے۔حالانکہ دل کی کیفیت میں دردا اکثر سینے کے عین درمیان میں ہوتا ہے
جو کمر اور بازو میں پھیل جاتا ہے اور انگلیوں تک بھی پہنچ جاتا ہے۔کالی کا رب کے
درد میں گودل کی
تکلیف کا شبہ ہوتا ہے لیکن دوسری علامتوں سے فرق نمایاں ہوتا ہے مثلاً دل کی تکلیف ہو تو تیز چلنے سے
ضرور بڑھے گی۔لیکن اگر چلنے سے یا کروٹ بدلنے سے نسبتا آرام محسوس ہو تو یہ دل کی تکلیف نہیں
ہوتی۔چونکہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے پاس ٹیسٹ کے لئے مشینیں یا دوسرے ذرائع نہیں ہوتے اس لئے

500
کالی کارب
اسے بہت باریک نظر سے علامتوں کو دیکھنا اور ان سے نتائج اخذ کرنا پڑتے ہیں۔عام اعصابی تکلیفوں
کے علاوہ کالی کا رب دل کی بیماری میں بھی مفید ہے خصوصا دل کی غیر معمولی دھڑکن میں۔کالی کا رب میں بواسیر کے ٹیومر گول گول مسوں کی بجائے لمبی غدودوں کی شکل میں
پائے جاتے ہیں جن میں شدید جلن ہوتی ہے۔ٹھنڈے پانی سے وقتی طور پر آرام آتا ہے اور جلن کی
شدت میں کمی آجاتی ہے۔کالی کا رب کی پیٹ کی خرابیوں میں دردضرور ہوتا ہے مثلاً پیچش ہوگی تو
درد کے ساتھ ہوگی البتہ اسہال عموماً بغیر درد کے ہوتے ہیں جو قبض سے ادلتے بدلتے رہتے ہیں۔پیشاب کے بعد جلن کی شکایت ہو تو عمو مانیٹرم میور مفید دوا ہے لیکن اگر جلن پیشاب
سے پہلے بھی ہو اور درمیان میں بھی اور بعد میں بھی ہو تو نیٹرم میور کام نہیں کرتی۔یہ علامت
کالی کارب کی ہے۔خواتین کے لئے یہ بہت اچھی دوا ہے۔خصوصاً بچے کی پیدائش کے بعد جب
کئی قسم کی
الجھنیں پیدا ہو جاتی ہیں تو ان میں سب سے پہلے کالی کا رب کا خیال آنا چاہئے کیونکہ یہ بالعموم ان
الجھنوں کو دور کرنے کی بہترین دوا ہے۔بلکہ رحم کی صفائی (DNC) کے بعد پیدا ہونے والی۔علامات میں بھی اچھا اثر دکھاتی ہے۔بڑھی ہوئی غدودوں خصوصا رحم کی بڑھی ہوئی غدودوں سے کالی کا رب کا بھی تعلق
ہے۔اگر دیگر علامتیں بھی ملتی ہوں تو حمل کی قے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔وضع حمل کے وقت اگر بچے کی پیدائش میں روک پیدا ہورہی ہو اور در دیں جس انداز
میں اٹھنی چاہئیں ویسے انداز پر نہ اٹھ رہی ہوں، کمر کے نچلے حصہ میں درد ہو اور درد کی لہریں ایک
مقام پر نمایاں طور پر اکٹھی ہو کر ا ئیں اور بائیں رانوں میں پھیل جائیں تو کالی کا رب دوا ہے۔شدید کھانسی میں جس میں الٹی بھی آتی ہو بہت مفید ہے۔خسرہ کے بعد کھانسی کا حملہ
ہو تو بھی کالی کا رب مفید ثابت ہوتی ہے۔

کالی کارب
501
کالی کارب اعصاب کی بہت گہری دوا ہے۔اس کا ہڈیوں سے بھی گہرا تعلق ہے
کیونکہ کار بن ہڈیوں پر بہت گہرا اثر دکھاتی ہے۔کالی کارب کے مریض میں عمومی کمزوری پائی جاتی ہے۔نبض مدہم ہوتی ہے۔اس کے
اعصابی دردوں میں سوئی کی طرح چھن اور جلن پائی جاتی ہے۔اندرونی نالیوں میں آگ سی
جلن کا احساس، رات دو بجے سے پانچ بجے تک بیماری کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔بائیں
کروٹ لیٹنے سے یا درد والی طرف لیٹنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔گرم موسم میں تکلیفیں کم ہو جاتی
ہیں۔کالی کا رب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے دائروں میں جن کو ایک انگلی یا
انگوٹھے سے چھپایا جا سکتا ہے ان میں بعض دفعہ شدید جلن کا احساس ہوتا ہے۔مددگار دوائیں: کار بودیج نکس وامیکا
دافع اثر دوائیں: کیمفر۔کافیا
طاقت:
30 سے 1000 تک

آج 10 میں سے 10 باقی