کالی میور Kali Muriaticum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کالی میور
503
125
کالی میور
KALIMURIATICUM
(Chloride of Potassium)
کالی میور نزلاتی بیماریوں میں بہت مفید دوا ہے۔اس کی امتیازی علامت یہ ہے کہ
اس کے مریض کی زبان پر سلیٹی رنگ کا مواد جم جاتا ہے اسی وجہ سے اسے خناق
(Diphtheria) میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ ڈفتھیریا کے اکثر مواد جو زبان کو میلا کرتے ہیں
وہ سلیٹی رنگ کے ہوتے ہیں۔اس لئے بعض معالجین ٹکسالی کے نسخہ کے طور پر کالی میور کو ڈفتھیر یا
کی دواؤں میں شامل کرتے ہیں۔کالی میور میں بچوں کی شیر خوارگی کے زمانہ میں سر پر ہونے والے ایگزیما کی
علامت بھی پائی جاتی ہے۔سر کی خشکی میں بھی مفید ہے۔کان بہنے کی پرانی تکلیف میں بھی
اچھا اثر دکھاتی ہے۔کان کے اردگرد کے غدود میں سوزش پائی جاتی ہے۔کانوں میں شور اور
آوازیں آتی ہیں۔منہ میں سفید رنگ کے چھالے بنتے ہیں۔نزلہ جس میں ناک بند رہتا ہے اور سفید
رنگ کی رطوبت کثیر مقدار میں بنتی ہے۔نیز گلے کی تکلیفوں اور ٹانسلز کے متورم ہونے میں
بہت مفید ہے لیکن میں اسے اکیلا استعمال نہیں کراتا بلکہ سلیشیا، کلکیر یا فلوراور فیرم فاس کے ساتھ
6x میں ملا کر دیتا ہوں۔اکثر گلے کی تکلیفوں میں اس نسخہ سے فوری طور پر فائدہ پہنچتا ہے۔کالی میور میں پیٹ میں ہوا بھی ہوتی ہے۔پیٹ کے کیڑے جو خارش پیدا کرتے
ہیں۔ان میں مفید ہے۔اگر قبض ہو تو جگر بھی متاثر ہوتا ہے اور اجابت مٹیالے رنگ کی ہوتی
ہے یا بالکل ہلکی اور پھیکی رنگت کی ہوتی ہے۔ان علامات میں کالی میور کو فراموش نہیں

کالی میور
504
کرنا چاہئے۔بواسیر کے مسے بھی بنتے ہیں جن سے خون بہتا ہے۔کالی میور کی مریض عورتوں میں حیض دیر سے ہوتے ہیں یا بالکل نہیں ہوتے۔اس
تکلیف میں اگر کالی میور سے فائدہ نہ ہو تو نیٹرم میور دینی چاہئے۔لیکوریا دودھیا ہوتا ہے جو
بے ضرر ہوتا ہے ، جلن پیدا نہیں کرتا۔ایام حمل کی قے میں بھی سفید مواد خارج ہوتا ہے۔کالی میور میں آواز کا بیٹھنا بھی پایا جاتا ہے۔دمہ کی علامتیں اور معدہ کی خرابی کی وجہ
سے کھانسی اٹھتی ہے۔بائی کے بخار اور رات کو بڑھنے والے دردوں میں مفید ہے۔یہ درد بستر میں
لیٹنے کے بعد بڑھتے ہیں اور بجلی کے کوندوں کی طرح جسم میں حرکت کرتے ہیں۔کالی میور میں جلدی بیماریاں بھی ملتی ہیں۔اس کے ایگزیما کی خاص پہچان یہ ہے کہ
جلد سے موٹے آٹے کی طرح کا خشک مواد اترتا ہے۔کالی میور کی تکلیفیں ثقیل اور مرغن غذائیں کھانے سے بڑھ جاتی ہیں اور حرکت سے بھی
تکلیف بڑھتی ہے۔طاقت:
بائیوکیمک میں 3x تا12x
ہو میو پوٹینسی میں 30 اور اونچی طاقتیں

آج 10 میں سے 10 باقی