کالی فاس Kali Phosphoricum
ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل
کالی فاس
505
126
کالی فاسفور یکم
KALI PHOSPHORICUM
(Phosphate of Potassium)
پوٹیشیم فاسفیٹ انسانی جسم کی رطوبتوں اور خلیوں میں پایا جانے والا ایک اہم جزو ہے۔خصوصاً دماغ، اعصاب، عضلات اور خون میں محض اس کی موجودگی ہی ضروری نہیں بلکہ اس کا صحیح
توازن قائم رہنا بھی انتہائی ضروری ہوتا ہے۔انسانی زندگی کی نشوونما میں یہ ایک اہم اور لازمی
کردار ادا کرتا ہے۔اس کی کمی سے متعدد اعصابی اور ذہنی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں اور اس کی
زیادتی بھی بعض دفعہ انتہائی مہلک ثابت ہوتی ہے۔اس کا کیمیاوی نام پونیشیم فاسفیٹ ہے اور
ہومیو پیتھی میں کالی فاس کے نام سے مشہور ہے۔کالی فاس اعصاب کو تقویت دینے میں خاص شہرت رکھتی ہے۔یہ اینٹی سورک
(Anti-Psoric) دوا ہے یعنی ان امراض کی دوا ہے جو جلد پر اثر رکھتی ہوں اور جبر دبا دینے کے
نتیجہ میں اندرونی جھلیوں یا اعصاب پر منفی اثر ڈالیں۔کالی فاس کو ہومیوڈاکٹر اینٹی سورک ہی
بتاتے ہیں لیکن اس کا مرکزی تعلق اعصاب سے ہے۔اعصاب کو تقویت دینا گویا اس کے مزاج
کا حصہ ہے اور اسی بنا پر یا بیٹی سورک کا کام بھی کرتی ہے۔مثلا اعصابی کمزوری کی وجہ سے اگر کوئی
بیماری دبی رہے اور جسم میں طاقت نہ ہو کہ اسے باہر نکال سکے تو کالی فاس اسے اچھال کر جلد بہ
ظاہر کر دے گی۔کالی فاس دماغ، اعصاب اور خون پر اثر کرتی ہے۔اعصابی کمزوری اور
ذہنی و جسمانی تھکاوٹ میں حیرت انگیز اثر دکھاتی ہے۔فکر ، پریشانی ، کام کی زیادتی اور
ہیجانی کیفیات کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی تکلیفوں میں مفید ہے۔کالی فاس کا مریض
کالی فاس
506
ست اور خوفزدہ رہتا ہے، لوگوں سے ملنے جلنے سے گھبراتا ہے، یادداشت بھی کمزور ہو جاتی
ہے اور اپنے کام سے لا پرواہ ہو جاتا ہے۔کالی فاس میں سرد اور مرطوب موسم میں آرام کرنے سے تکلیفوں میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ علامتیں رسٹاکس میں بھی پائی جاتی ہیں۔رسٹاکس میں مریض تکلیف بڑھنے کی وجہ سے کروٹ
بدلتا رہتا ہے لیکن کالی فاس میں بیماری کی علامات رات بھر جسم میں اکٹھی ہوتی رہتی ہیں اور صبح
ٹھنے پر گویا انسان کے ساتھ ہی بیدار ہو جاتی ہیں اور صبح کا وقت بہت تکلیف میں گزرتا ہے پھر
آہستہ آہستہ افاقہ ہونے لگتا ہے۔کالی فاس کا یہ اہم نشان ہے کہ بیماریاں آہستہ آہستہ بڑھتی
ہیں۔رسٹاکس کا مریض جب چلتا ہے تو ابتدائی حرکت میں اس کی تکلیف بڑھ جاتی ہے۔لیکن کچھ
چلنے کے بعد آرام محسوس ہوتا ہے۔کالی فاس کے مریض کو آہستہ حرکت سے آرام ملتا ہے۔رسٹاکس
کی طرح کالی فاس میں بھی ہاتھ پاؤں کا سن ہونا اور عضلات کا بے حس ہونا پایا جاتا ہے۔اس
کے تمام اخراجات بدبودار ہوتے ہیں۔رسٹاکس کے مریض کے اخراجات میں ایسی بونہیں ہوتی
البتہ رس گلابرا (Rhusglabra) کا بد بو سے گہرا تعلق ہے۔بغل گند قسم کی بیماریوں میں کئی اینٹی
سورک دوائیں ہیں جن سے علاج کیا جاتا ہے لیکن رس گلا برا 3 پوٹینسی یا 6x اور کالی فاس 6x سے ملا
کر دی جائیں تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔کالی فاس کا بھی بد بو سے گہرا تعلق ہے۔کالی فاس گینگرین کے لئے بھی بہت مفید دوا ہے۔زخم گل سڑ کر ناسور بن جائیں
اور گینگرین کی شکل اختیار کر لیں تو ایلو پیتھی میں عموماً ایسے اعضاء کو کاٹ دیا جاتا ہے اور احتیاطاً
اس جگہ سے کاٹتے ہیں جو ماؤف جگہ سے اوپر کی طرف اور صحت مند ہو۔میں نے بعض ایسے
مریضوں پر کالی فاس اور سلیشیا کامیابی سے استعمال کی ہیں۔اس کے بعد انہیں کسی آپریشن کی
ضرورت نہیں رہی۔اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم میں بیماریوں کے خلاف ایک دفاعی نظام پیدا کیا ہے۔ان
دفاعی خلیوں (Anti Bodies) کے بغیر شفا کا عمل ممکن نہیں ہے۔اگر کسی بیماری کے
کالی فاس
507
غلبہ سے اعصاب اتنے کمزور ہو جائیں کہ رد عمل نہ دکھا سکیں تو خواہ کتنی ہی جراثیم کش ادویات
استعمال کی جائیں وہ فائدہ نہیں پہنچا ئیں گی کیونکہ جسم رو مل چھوڑ چکا ہوتا ہے۔گینگرین میں بھی جسم
کا یہ طبعی رد عمل ختم ہو جاتا ہے لیکن کالی فاس اس کے رد عمل کو جگا دیتی ہے اور اعصاب کو مقابلہ کی
طاقت بخشتی ہے۔جس کے نتیجہ میں جسم گینگرین کا مقابلہ شروع کر دیتا ہے۔اعصاب مضبوط ہو
جائیں تو سلیشیا بھی خوب اثر دکھاتی ہے۔غدودوں کی سوزش میں بھی کالی فاس بہت مفید ہے۔بسا اوقات گردن کی دونوں
اطراف میں غدود پھول جاتے ہیں، یہ تپ دق یا کینسر کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ایسے مریضوں
کو براہ راست سلیشیا دیں تو بعض اوقات خطرناک نتائج نکلتے ہیں لیکن حسب حالات مریض کو
سلیشیا دیتے وقت کئی دوسری دوائیں پہلے یا ساتھ ملا کر دینی پڑتی ہیں۔انہی دواؤں میں سے
ایک کالی فاس ہے جس سے سلیشیا کا رد عمل متوازن ہو جاتا ہے۔میرے نزدیک یہ ترکیب اچھا
اثر دکھانے والی ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ سلیشیا دینے سے پہلے کالی فاس دے کر مریض کو صحیح
ردعمل کے لئے تیار کر لیا جائے۔ایسی صورت میں بہتر ہے کہ کالی فاس کی ایک ہزار طاقت کی
خوراک دے کر چند دن انتظار کر لیا جائے۔بعض اوقات اسی سے حیرت انگیز نتائج سامنے آتے
ہیں اور ایک ہی خوراک غدودوں کو چھوٹا کرنے لگتی ہے۔ایسی صورت میں سلیشیا دینے کی بھی
ضرورت نہیں رہتی۔آٹھ دس دن کے بعد ایک خوراک اور دی جاسکتی ہے۔جب تک غدود
چھوٹے ہوتے جارہے ہوں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں۔کالی فاس صرف پیرونی طور پر نظر
آنے والے غدودوں میں ہی نہیں بلکہ اندرونی اعضاء اور رحم کے غدودوں پر بھی اثر انداز ہوتی
ہے۔اگر یہ شک ہو کہ یہ گومڑ کینسر کی شکل اختیار کر رہے ہیں تو کالی فاس کو لا ز ما یا درکھنا چاہئے کہ
یہ کینسر کے زخموں کو مندمل کرنے میں بھی مددگار ہوتی ہے۔کالی فاس کا ایگیر میکس (Agaricus) سے بھی کسی حد تک مزاج ملتا ہے۔بعض
اوقات چہرے کے پٹھے پھڑکنے لگتے ہیں جو کالی فاس، ایکگیر یکس یا اس سے ملتی جلتی دواؤں کا
کالی فاس
تقاضا کرتے ہیں۔508
کسی حادثے یا بری خبر کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے بداثرات کو دور کرنے
کے لئے ایمبر اگر یسا (Ambra Grisea) کی طرح کالی فاس بھی مفید ہے۔اگر صدمہ کی وجہ
سے دماغ ماؤف ہو جائے تو یہ کالی فاس کی اہم علامت ہے۔بری خبر سے معدے اور دل کو نقصان
پہنچے تو کالی کا رب بہترین دوا ہے۔نیٹرم میور بھی صدمہ کے اثرات سے پیدا ہونے والے
پاگل پن میں مفید ہے۔صدمہ اور بری خبر کے بداثرات سب پر ایک جیسے نہیں ہوتے۔کالی فاس
میں صدمہ اور اچانک پہنچنے والی متوحش خبر میں نمایاں طور پر اعصاب کو نقصان پہنچاتی ہیں اور مریض
لمی افسردگی اور کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے۔جس مریض کا مزاج نیٹرم میور کا ہو اس پر صدمہ کا اثر
پاگل پن کی صورت میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔اگر اعصابی تناؤ اور سخت تھکاوٹ ہو تو کالی فاس اس میں بہت مفید ہے۔میرے
والد مرحوم نے اعصابی کمزوری دور کرنے کے لئے ایک نسخہ بنایا ہوا تھاوہ یا درکھنا چاہئے۔کالی فاس
6،کلکیر یا فاس 6x، میگ فاس x 6 ملا کر دن میں دو تین دفعہ استعمال کریں۔یہ ہر قسم کی اعصابی
کمزوری کو دور کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔کالی فاس میں خون کی نالیاں تنگ ہوئے بغیر بھی یادداشت متاثر ہوتی ہے۔مگر یہ
کمزوری وقتی ہوتی ہے، مستقل نہیں۔اگر دماغ کسی خاص سوچ میں مصروف ہو اور اچانک کسی
دوسری طرف منتقل ہو تو وہ نام یا لفظ فوری طور پر ذہن میں نہیں آتا جس کی اسے تلاش ہوتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ذہن فوراً اس طرف توجہ نہیں دے رہا کیونکہ وہ ایک اور سوچ میں غرق ہے اور
اس سے وہ فوری طور پر کسی نئی سوچ کی طرف منتقل نہیں ہوسکتا۔ایسا ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے جو
آرٹیر یوسکلر وسس (Arteriosclerosis) کی علامت نہیں ہے۔اس عارضی بیماری میں کالی
فاس کے علاوہ کلیڈیم (Caladium) بہت مفید دوا ہے۔کالی فاس میں بعض دفعہ اچانک چکر آنے لگتے ہیں جو برائیونیا کی یاد دلاتے ہیں۔
کالی فاس
509
اچانک اٹھنے سے سر جھکانے سے اور سر کے دائیں بائیں حرکت کرنے سے چکر آنے کی علامت
برائیو نیا اور کالی فاس کے علاوہ کئی اور دواؤں میں بھی پائی جاتی ہے۔نکس وامی کا بھی چکروں کا بہت
اچھا علاج ہے۔بعض دفعہ سر بوجھل سا محسوس ہوتا ہے اور توازن ٹھیک نہیں رہتا۔چلتے وقت قدم
لڑکھڑاتے ہیں۔سر کو حرکت دینے سے چکروں کا احساس ہوتا ہے۔اسی طرح جب پیٹ کی ہوا معدہ
میں اچانک لرزہ پیدا کرتی ہے تو اس حرکت سے بھی توازن بگڑ جاتا ہے اور چکر آ جاتے ہیں۔ایسی
صورت میں نکس وامی کا بہت اچھا اور فوری اثر دکھاتی ہے۔اگر چکر محض اعصابی تھکاوٹ کی وجہ
سے آئیں تو کالی فاس اول طور پر یاد آنی چاہئے۔اگر ہر بیماری حرکت سے بڑھتی ہواور سفر کی حالت میں چکر آئیں تو اس میں کا کولس
اور برائیو نیا دونوں مفید ہوتی ہیں۔کالی فاس کا مریض توازن قائم نہ رکھ سکے تو سامنے کی طرف
گرنے کا رجحان رکھتا ہے۔بعض مریض پچھاڑ کھا کر پیچھے کی طرف گرتے ہیں۔ان میں یہی
رجحان بعض دفعہ آگے کی طرف گرنے کے رجحان میں تبدیل ہو جاتا ہے۔کالی فاس کا مریض عموماً
ذہین ہوتا ہے اور اسے چکر کھا کر پیچھے گرنے کا خوف آگے کی طرف جھکنے پر مجبور کرتا ہے لہذا اس
اندفاعی کوشش میں بعض اوقات وہ آگے کی طرف گر بھی جاتا ہے۔کالی فاس کے علاوہ چہرے کے اعصابی دردوں میں عموماًفاسفورس،سلیشیا، سپائی جیلیا اور
میگنیشی فاس مفید ہوتی ہیں۔میگ فاس بھی اعصاب سے گہرا تعلق رکھنے والی دوا ہے۔اگر اعصاب
تشر
میں بے چینی اور عضلات میں سنج پیدا ہو جائے تو کالی فاس سے زیادہ میگنیشیا فاس کی طرف
دھیان جانا چاہئے۔لیکن کالی فاس بھی تشیخ پیدا کرتی ہے اور ہومیو پیتھک یا بائیو کیمک صورت میں
استعمال سے تشنج کو دور کرتی ہے۔اس
کا شیخ زیادہ تر دھڑ کے نچلے حصہ سے تعلق رکھتا ہے۔عمو مارانوں،
پنڈلیوں یا پاؤں میں تشیخی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔میک فاس کا تصبح جسم کے ہر حصہ سے تعلق رکھتا ہے
اور بعض دفعہ انتڑیاں بھی اس سے متاثر ہوتی ہیں۔جراثیم کے ذریعہ پھیلنے والی گردوں کی بیماریوں پر
کالی فاس
510
بھی کالی فاس اچھا اثر دکھاتی ہے۔میگ فاس میں زود حسی کے علاوہ بعض اور بھی محرکات ہوتے
ہیں جن کی وجہ سے شیخ ہوسکتا ہے۔ٹائیفائیڈ کے نتیجہ میں منہ میں گہرے زخم ہو جاتے ہیں۔زبان گندی اور بہت
بد بودار ہو جاتی ہے۔کالی فاس میں بھی یہ علامات پائی جاتی ہیں۔جب دفاعی طاقتیں جواب دے
جائیں تو جسم میں عفونت پھیل جاتی ہے اور زبان پر پھپھوندی لگ جاتی ہے۔کالی فاس اس
بیماری میں بہت اچھی دوا ہے۔کالی فاس میں ایک اور علامت یہ پائی جاتی ہے کہ بھوک لگتی ہے
لیکن کھانا کھانے کو دل نہیں چاہتا۔عام طور پر یہ بہت حساس لوگوں کا مرض ہے۔وہ نو جوان بچے
اور بچیاں جو بہت دبلے پتلے ہوتے ہیں اور لوگ انہیں چھیڑتے ہیں۔وہ بہت حساس ہو جاتے
ہیں اور کھانے کے خلاف رد عمل دکھانے لگتے ہیں۔جس چیز کی ضرورت ہو وہی استعمال نہیں کرتے۔ایسے مریض جو زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے بھوک نہ لگنے کی بیماری (Anorexia) میں مبتلا
ہو جائیں ، ان میں کالی فاس سب سے اچھی دوا ہے۔شروع میں 6x میں کالی فاس استعمال کرانی
چاہئے۔جب کچھ فائدہ ہو جائے تو ایک خوراک اونچی طاقت میں دینے سے حیرت انگیز اثر ظاہر
ہوتا ہے۔جگر یا معدے کی خرابی سے بھوک مٹ جائے تو نکس وامیکا بہترین دوا ہے۔نکس وامیکا
کی نیند کی علامت بھی کالی فاس سے ملتی ہے۔کافی اور چائے وغیرہ پینے سے نیند اڑ جائے یا
ذہن میں ہیجانی کیفیت پیدا ہو تو نکس وامیکا اس کا علاج ہے لیکن اگر اعصابی اکساہٹ کی وجہ سے
نینداڑے تو کالی فاس کو اولیت دینی چاہئے۔کالی فاس اور آرسنگ ایسی دوائیں ہیں جن کے مریض صاف ستھرے اور صفائی پسند
ہوتے ہیں لیکن جب بیماری سخت حملہ کرے یا بخار ہو جائے تو مریض کے اخراجات میں سخت
بد بو پیدا ہو جاتی ہے۔چونکہ بد بودار اور بھی بہت سی دواؤں کے مزاج میں ہے۔اس لئے
ہر مریض میں محض اس علامت پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔جو امراض چھوت اور جراثیم وغیرہ
سے پیدا ہوتی ہیں ان کے مادے ہمیشہ بد بودار ہوتے ہیں۔ایسے مریضوں کی شفا میں
کالی فاس کو اونچا مقام حاصل ہے۔6x میں فیرم فاس اور کالی فاس ملا کر دن میں
کالی فاس
511
پانچ چھ دفعہ دی جائے اور اونچی طاقت میں پائیر وجینم 200 اور ٹائیفائیڈ بینم 200 ملا کر دی
جائے تو ٹائیفائیڈ کے ہر ایسے مریض کو جس کا قبض کی طرف رجحان ہو تو یہ نسخہ غیر معمولی
فائدہ دیتا ہے۔کالی فاس کے مریض کو ٹھنڈے اور کھٹے مشروبات پسند ہوتے ہیں۔جگر اور انتڑیوں کی سوزش میں کالی فاس اچھی دوا ہے۔مریض کے کسی بات پر
چڑ جانے سے انتڑیوں میں جو تکلیفیں پیدا ہوتی ہیں انہیں کالی فاس ٹھیک کرتی ہے۔بعض دفعہ
اچانک پیچش ہو جاتی ہے اور پیٹ میں بل پڑنے لگتے ہیں۔ایسی صورت میں کالی فاس کی ایک
دو خوراکیں ہی بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔یاد رکھیں کہ اگر نظام ہضم اعصابی ہیجان کی وجہ سے
خراب ہو تو کالی فاس ہی فائدہ دے گی۔اگر باقی مشابہ دوائیں ناکام ہو چکی ہوں تو اسے ضرور
استعمال کرنا چاہئے۔عام طور پر کالی فاس، میگنیشیا فاس اور کلکیر یا فاس کو ملا کر ٹانک کے طور پر دیا
جاتا ہے لیکن اگر کوئی تکلیف کالی فاس کا واضح مطالبہ کرتی ہو تو دوسری دوائیں ملا کر دینے سے
کالی فاس کا اثر کچھ کم ہو جاتا ہے۔اس صورت میں ہمیشہ یہ اصول پیش نظر رکھیں کہ جب تشخیص
ٹھیک ہو اکیلی دوا اللہ کے فضل سے خوب نشانے پر بیٹھتی ہے۔ایک دو خورا کیس ہی مرض کے ازالہ
کے لئے کافی ہوتی ہے۔فائدہ نہ ہو تو پھر دوسری دوائیں تلاش کریں۔بعض دواؤں کی علامتوں میں تکلیف دائیں سے بائیں یا بائیں سے دائیں حرکت کرتی
ہے۔کالی فاس میں لیکیس کی طرح بائیں سے دائیں طرف حرکت کا رجحان ہوتا ہے۔کالی فاس
میں بیماری بائیں سے دائیں جانب منتقل نہیں ہوتی محض درد کے کوندے بائیں سے دائیں طرف لپکتے
ہیں جبکہ لیکیسس میں خود بیماری کے بائیں سے دائیں منتقل ہونے کا رجحان ملتا ہے۔کالی فاس میں اگر کسی خوف اور دہشت کی وجہ سے اسہال شروع ہوں تو وہ
پانی کی طرح پتلے اور سخت بدبودار ہوتے ہیں اور کمزوری پیدا کر دیتے ہیں۔کالی فاس کی
پیچش میں اکثر خون کے بغیر آؤں ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی جب مرض بہت بڑھ جائے تو
کالی فاس
512
خالص خون آنے لگتا ہے۔اعصاب کے اضطراب کی وجہ سے سخت بے چین کرنے والی حرکت
ہوتی ہے اور انتڑیاں ایک دوسرے کے ساتھ رگڑتی ہیں تو سوزش کے نتیجہ میں ان سے جو لعاب
نکلتا ہے وہ آؤں کہلاتا ہے۔پھر خون جاری ہو جاتا ہے۔مثانے کے نزلہ میں بھی کالی فاس اثر رکھتی ہے۔بعض لوگوں
کو بار بار پیشاب آنے کی
بیماری ہوتی ہے جس کے حملے سردیوں میں زیادہ ہوتے ہیں۔ایسے مریضوں کو عموماً مثانے میں
ٹھنڈ لگنے سے مثانے کا نزلہ پیدا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بار بار پیشاب آتا ہے لیکن اس میں
جلن نہیں ہوتی بلکہ پیشاب پانی کی طرح صاف ہوتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گہری سوزش
کے نتیجہ میں نہیں ہے بلکہ نزلاتی تحریک ہے۔جیسے ناک سے بھی پانی نکلتا ہے تو تکلیف نہیں دیتا
لیکن پونچھ پونچھ کرسوزش پیدا ہو جاتی ہے۔اگر کالی فاس کا مثانے کا نزلہ جلد ٹھیک نہ ہو تو اس میں
بھی سوزش ٹھہر جاتی ہے اور بعض اوقات تعفن بھی پیدا ہو جاتا ہے۔کبھی کالی فاس کا مریض کا سر درد
اعصابی تھکاوٹ کی وجہ سے ہو بظاہر ٹھیک ہو جاتا ہے۔مگر دراصل وہ اعصابی تناؤ گردوں کی طرف
منتقل ہو جاتا ہے اور اس اعصابی دباؤ کی وجہ سے اسے بکثرت پیشاب آنے لگتا ہے۔بعض دفعہ
چار پانچ منٹ کے اندر ہی بار بارز ور سے پیشاب آتا ہے۔بسا اوقات علمی کام کرنے والوں میں
ایسے دورے ہوتے ہیں۔سخت دماغی محنت اور اعصابی دباؤ کے نتیجہ میں کبھی دوران سر، کبھی سر درد
اور کبھی بار بار پیشاب آنے کی حاجت پیدا ہوتی ہے۔اعصابی تناؤ سے جو جنسی کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں ان کا بھی کالی فاس علاج ہے۔اسی طرح جن عورتوں میں حمل گرنے کارجحان پایا جائے ان کے علاج میں کالی فاس کو نہیں
بھولنا چاہئے۔عام طور پر حمل کے آغاز میں حمل ضائع ہونے کا خطرہ ہو تو وائی برنم او پولس
Vi۔Burnum Opulus) در نیچر میں دی جاتی ہے۔دوسرے تیسرے مہینہ میں
سبائنا اور چوتھے پانچویں مہینہ میں کالی کا رب لیکن اگر اعصابی تناؤ سے حمل گرتا ہو تو کالی فاس
اس میں چوٹی کی دوا ہے۔
کالی فاس
513
حمل ضائع ہونے میں اگر اعصاب ذمہ دار ہوں تو اس کا گہرا تعلق کالی فاس سے ہے
جن عورتوں میں یہ رجحان ہو تو ان کو بغیر حمل کے بھی کالی فاس1000 کھلاتے رہنا چاہئے۔ہر
مہینے ایک دوبار اسے دہرایا جا سکتا ہے۔جریان خون کے آغاز میں کالی فاس کے ساتھ فیرم فاس
ملانا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔دل کی تکلیف انجائنا میں بھی کالی فاس یا درکھنے کے قابل دوا ہے۔انجائنا میں اسے
میگ فاس سے ملا کر دیا جائے تو بہت مفید ثابت ہوتی ہے لیکن حسب ضرورت دوسری دوائیں بھی
دینی پڑتی ہیں۔کالی فاس کی پھنسیاں اور دانے چہرے اور دیگر اعضاء پر نہیں ہوتے بلکہ پیٹ یا کمر پر
ظاہر ہوتے ہیں۔اس کے لئے صرف کالی فاس استعمال کروائیں لیکن اگر افاقہ نہ ہو تو دوسری
دوائیں استعمال کریں۔اگر جلدی بیماریاں جسم کے اندر منتقل ہو جائیں تو بسا اوقات وہ اعصاب پر اثر انداز
ہوتی ہیں اور اعصاب جواب دے جاتے ہیں۔جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور اس میں دفاع کی طاقت
نہیں رہتی۔کالی کا رب اور سورائیم کا شمار ایسی دواؤں میں ہے جو ایسے مریض کے جسم کو فو را گرم کر
دیتی ہیں اور بیماری کو جلد پر اچھال دیتی ہیں۔لیکن کالی فاس کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے
جب جسم کے اندر سے شروع ہونے والا مرض مثلاً خسرہ اور کاکڑ ا لاکٹر اوغیرہ اعصابی کمزوری کی
وجہ سے جلد پر ظاہر نہ ہو سکے۔کالی فاس سورا ئینم وغیرہ سے بالکل مختلف دوا ہے۔بعض ہومیو پیتھک معالجین نے کالی فاس اور دیگر تمام پوٹیشیم والے نمکیات کے بارے
میں تنبیہ کی ہے کہ بخار کے دوران ہرگز استعمال نہ کئے جائیں لیکن یہ احتیاط صرف چڑھتے بخار
میں لازم ہے۔جب بخار اترنے لگے تو ہر دوا دی جاسکتی ہے اور بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔اگر یادداشت کمزور ہو اور اعصاب جواب دے جائیں اور آخر پاگل پن کی علامتیں
ظاہر ہونے لگیں تو کالی فاس ایک لاکھ طاقت میں دیں۔
کالی فاس
514
جسم میں خون کی مقدار بڑھانے اور بچوں کی عمومی صحت کی بحالی کے لئے
کالی فاس، کلکیر یا فاس اور فیرم فاس 6x میں ملا کر دینا بہت مفید نسخہ ہے۔اگر بچہ پیدائشی طور پر
کمزور ہو تو اس کے ساتھ سلیڈیا بھی ملا دینی چاہئے۔اگر بچہ وقت سے پہلے پیدا ہو گیا ہو تو اس کے
بہت سے عضلات جو ماں کے پیٹ کے اندر نشو و نما پانے چاہئے تھے وہ بہت کمزور رہ جاتے ہیں۔ان کو سلیشیا تقویت دیتی ہے۔پیدائشی کمزوریاں دور کرنے کے لئے یہ نسخہ بہت اچھا ہے۔عورتوں کے برسوتی بخار (Puerperal Infection) میں پائیر وجینم + سلفر کے
علاوہ کالی فاس بھی اچھا کام کرتی ہے۔طاقت:
6x سے لے کر 30-200-1000-10,000،
100۔000 وغیرہ حسب ضرورت