کالی سلف Kali Sulphuricum

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

کالی سلف
515
127
کالی سلفیوریکم
KALI SULPHURICUM
(Sulphate of Potash)
کالی سلف بھی ایک بائیو کیمک دوا ہے جو پوٹیشیم اور سلفر کے عناصر سے مل کر بنتی ہے۔سلف اور پوٹیشیم دونوں بہت اہم دوائیں ہیں اس لئے ان دونوں کا مرکب کالی سلف بھی بہت گہرا
اثر کرنے والی دوا ہے۔یہ جسم کے ہر حصہ پر اثر انداز ہوتی ہے۔اس میں اتنی بیماریوں کے لئے
شفا کا امکان ہے کہ انہیں ایک باب میں احاطہ تحریر میں لانا مشکل کام ہے۔سب کو اپنے اپنے ذاتی
تجربہ سے یہ معلوم کرنا چاہئے کہ کن کن بیماریوں میں علامتیں اس کا تقاضا کرتی ہیں۔ابتدائی
مطالعہ سے ہر پڑھنے والے کو یوں لگے گا کہ کالی سلف ہر بیماری کا تریاق ہے لیکن ہر بیماری کے
لئے یہ بالمثل ثابت نہیں ہوگی۔جتنی زیادہ بیماریاں اس کے ذکر میں ملتی ہیں اتنی ہی یہ تشخیص مشکل
ہے کہ یہ کس مریض کے مرض میں کام آ سکتی ہے۔اس دوا کا بار بار یعنی کم از کم دس پندرہ بار مطالعہ
کیا جائے تو آہستہ آہستہ یہ سمجھ آتی ہے کہ جو عوارض اس میں ملتے ہیں، ضروری نہیں کہ ان کو یہ
فائدہ بھی پہنچائے۔عوارض کا ملنا کافی نہیں، کسی دوا کے بنیادی مزاج کا مریض سے ملنا ضروری
ہے۔اگر ایسا ہو تو یہ دوا خطرناک امراض کو بھی جڑ سے اکھیڑ سکتی ہے۔مثلاً مرگی کے مرض سے
متعلق ڈاکٹر کینٹ کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ دوا اس موذی مرض کو جڑ سے اکھیڑ دیتی ہے لیکن ضروری نہیں
کہ ایک ہی خوراک سے یہ نتیجہ ظاہر ہو۔بعض اوقات وقفوں کے بعد دوا کو لمبے عرصہ تک دہرانا پڑتا
ہے اور درمیان میں دوسرے علاج بھی کرنے پڑتے ہیں۔کالی سلف کے متعلق مشکل یہ ہے کہ اس
بات کی تفصیل معلوم نہیں کہ کس قسم کی مرگی میں یہ مفید ہے کیونکہ بھی طریقہ آزمائش (Proving)

کالی سلف
516
سے یہ معلوم نہیں کیا گیا۔اس لئے بہت سے ہومیو پیتھک ڈاکٹر اس دوا کو کوئی خاص اہمیت نہیں
دیتے۔اگر پر دونگ ہو جاتی تو قاعدہ قانون کے مطابق یہ علم ہوسکتا تھا کہ کس قسم کی مرگی میں یہ
ضرور کام آئے گی۔پس موجودہ صورت حال میں تو یہی ہوسکتا ہے کہ اگر دوسری بالمثل دواؤں سے
مرگی قابو میں نہ آئے تو اس دوا کی آزمائش بھی ضرور کی جائے۔کالی سلف جلدی امراض کے علاوہ اندرونی جھلیوں کے علاج میں بھی مفید ہے۔کالی سلف کے متعلق یہ بیان کیا جاتا ہے کہ لیوپس (Lupus) کے بعض مریض اس سے بکلی شفا
پاگئے۔کہتے ہیں اگر ملیریا بخار بگڑ جائے تو کالی سلف اگر مزاجی دوا ہوتو بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔نزلاتی تکلیفوں میں کالی سلف استعمال کی جائے خصوصاً مزمن نزلہ میں جبکہ نزلہ میں
نزلاتی مواد سبز رنگ کا ہو چکا ہو۔کالی سلف کو بائیونی کی پلسٹیلا کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی بہت سی علامتیں پلسٹیلا سے
مشابہ ہیں۔مثلاً گرمی سے تکلیفوں کا بڑھنا، ٹھنڈ اور کھلی ہوا سے فائدہ پہنچنا۔یہ بات کالی سلف کی
مزاجی پہچان میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔پلسٹیلا کی تفصیلی علامتیں اسے کالی سلف سے الگ دکھا
دیتی ہیں لہذا جس مریض میں پلسٹیلا سے مشابہت پائی جائے لیکن اس میں اس کی عمومی علامتیں نہ
ہوں تو یہی بات کالی سلف کی نشاندہی کے لئے کافی ہے۔پھر عموماً ان سب بیماریوں میں یہ مفید
ثابت ہو گی جن کا ذکر اس باب میں ملتا ہے۔کالی سلف میں عضلات کے ڈھیلے ہو کر لٹکنے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔ایسے
مریض جن کے جگر میں خرابی ہو اور دل کے عضلات پھیل کر بے جان ہونے لگیں،
کالی سلف ان کے عضلات کے ڈھیلے پن میں کام آئے گی۔لیکن یہ چھوٹی طاقت میں لمبے
عرصہ تک کھلانی پڑتی ہے جس کے نتیجہ میں چند مہینوں کے اندر اندر اچھی تبدیلی واقع ہو جاتی
ہے۔مریض میں جان آنے لگتی ہے اور بہت حد تک جگر اور جسم کی چربی پگھل جاتی ہے۔خواتین میں عموماً بچوں کی پیدائش کے بعد یہ الجھنیں پیدا ہوتی ہیں۔جگر پر چربی چڑھنے لگتی

کالی سلف
517
ہے، جسم کے اعصاب پھیل جاتے ہیں، دل میں طاقت نہیں رہتی اور سانس جلد چڑھتا ہے۔کالی سلف اگر بالمثل ہو تو بہت فائدہ ہوگا۔ایسی مریضہ کی ٹانگیں بھاری ہو جاتی ہیں۔کالی سلف
میں لمس سے تکلیف اور مضبوط دباؤ سے آرام ملتا ہے۔کالی سلف میں سردرد حرکت سے بڑھ جاتا ہے۔کھلی ہوا میں آرام محسوس ہوتا ہے۔یہ
درد آنکھوں، پیشانی اور سر کی دونوں اطراف میں پھیل جاتا ہے۔سر پر تنگی اور گھٹن کا احساس ہوتا
ہے۔آنکھوں کے پیوٹے آپس میں چپک جاتے ہیں، آنکھوں سے زردی مائل رطوبت نکلتی
ہے، بہت خارش ہوتی ہے اور پانی نکلتا ہے۔پیوٹوں پر دانے نکل آتے ہیں۔آنکھ کا بصری پردہ
(کورنیا) دھندلا جاتا ہے۔کالی ملف اگر مزاجی دوا ہو تو آنکھ کی ان سب تکلیفوں
کا ازالہ کرسکتی ہے۔کان سے زرد رنگ کی بدبودار رطوبت نکلتی ہے۔کان کے درمیانی حصہ میں خشکی
پائی جاتی ہے۔پہلے کان سے پانی کا اخراج ہوتا ہے پھر کچھ گاڑھا ہو کر وہ اخراج زردرنگ کا ہو جاتا
ہے۔جب بیماری مزمن شکل اختیار کرلے تو مزید متعفن ہو کر سبز رنگ کا ہو جاتا ہے اور کان کی
جھلیوں سے خون بہنے لگتا ہے۔یہ پیچیدگیاں آہستہ آہستہ بڑھتی ہیں اور کئی سالوں کے بعد کانوں
کے پردے موٹے ہو جاتے ہیں، سخت بدبو آتی ہے اور بہرے پن کے آثار نمایاں ہو جاتے
ہیں۔اگر کالی سلف مزاجی دوا ہو تو شروع ہی میں دینے سے مذکورہ بالاکوئی پیچیدگی پیدا نہیں ہوگی۔کالی سلف میں کانوں میں اور کانوں کے پیچھے خارش ہوتی ہے اور قسم قسم کا شور سنائی دیتا ہے۔کالی سلف کے ایگزیما میں دانے اور چھالے نکل آتے ہیں ، جلن کا بہت
احساس ہوتا ہے، جلد کا رنگ بدل کر مینڈک کی کھال کی طرح زردی مائل بے جان یا
بے رنگ ہو جاتا ہے۔عموماً جگر اور تلی کی خرابیوں کے نتیجہ میں ایسا ہوتا ہے۔خون کی کمی
اورسل کی بیماری بھی چہرہ پر بے رونقی اور زردی پیدا کر دیتی ہے۔ایسی صورت میں چہرہ
دیکھ کر بیماری کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔چہرہ اور آنکھوں کی علامتوں سے امراض
کی تشخیص نے ایک با قاعدہ فن کی صورت اختیار کر لی ہے اور جرمنی میں اس کے کئی پیشہ ور

کالی سلف
518
ماہرین ملتے ہیں۔چھوت کے ہر قسم کے بخاروں میں بھی کالی سلف اگر مزا جی ہو تو بہت مؤثر
دوا ہے۔مثانے کا نزلہ مزمن ہو جاتا ہے۔پیشاب کی بار بار حاجت ہوتی ہے۔زیادہ تر رات
کے وقت تکلیف بڑھ جاتی ہے۔کالی سلف میں پریشان کن خواب بھی آتے ہیں۔نیند پر سکون نہیں
آتی۔رات کو کھانے کے بعد گرم کمرہ میں ٹھہرنے سے چکر آتے ہیں۔سر میں کھچاؤ ہوتا ہے،
بال گرتے ہیں اور سر میں خشکی ہوتی ہے۔ہونٹ کٹے پھٹے ہوتے ہیں۔ڈاکٹر کینٹ کے نزدیک اگر
ہونٹ پر مسہ بن جائے تو کالی سلف سے فائدہ ہوتا ہے۔اپی تھیلیوما (Epithelioma) میں بھی
کالی سلف مفید ہے۔منہ میں چھالے بن جاتے ہیں۔زبان پر لیس دار زر در طوبت ہوتی ہے۔خشک کھانسی مگر کھڑ کھڑاہٹ کی آواز آتی ہے۔زبان خشک ہوتی ہے۔گلے کے غدود پھول
جاتے ہیں اور نگلنے میں دقت ہوتی ہے۔انڈے، ڈبل روٹی، گوشت، گرم کھانے اور پینے سے
نفرت ہو جاتی ہے۔کھانے پینے کے بعد معدے میں درد، جلن اور شیخ ، کھانسنے پر تے جس
میں غیر ہضم شدہ غذا کے علاوہ بلغم ہوتی ہے۔کھانے کے بعد پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہے، تناؤ کا
احساس بڑھ جاتا ہے اور ہوا باہر نہیں نکلتی۔پھلپھلی اور میں جو جگر کی خرابی سے پیدا ہوتی ہیں مختلف
اعضاء یا چہرے پر دکھائی دیتی ہیں۔رات کو پیٹ میں درد اور دکھن کا احساس ہوتا ہے۔سخت قبض
اسہال سے ادلتی بدلتی رہتی ہے۔بواسیر کے مسے بیرونی سطح کے علاوہ اندر بھی ہوتے ہیں جن میں
خون بہنے کا رجحان ہوتا ہے۔کالی سلف میں اجابت کے بعد پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں۔مرک کار میں بھی یہ
علامت ہے۔اس میں اجابت کے دوران درد شروع ہوتا ہے جو بعد میں بھی جاری رہتا
ہے۔اسہال پتلے سیاہی مائل، چھیلنے والے اور بد بودار ہوتے ہیں۔کالی سلف میں شدید
خارش ہوتی ہے۔گردوں کی اندرونی جھلیوں میں سوزش اور ہلکے یا شدید چبھن والے
درد پائے جاتے ہیں۔بعض دفعہ پیشاب میں البیومن بھی آتی ہے۔پیشاب گہرے
رنگ کا ، مقدار میں زیادہ اور جلن والا ہوتا ہے۔کبھی یہ تھوڑا تھوڑا آتا ہے مگر آتا چلا جاتا

کالی سلف
519
ہے۔یوں لگتا ہے کہ گردے مسلسل تھوڑا تھوڑا بد بودار متعفن پیشاب مزید بنائے چلے جارہے ہیں۔کالی سلف مردانہ نا طاقتی اور کمزوری کے لئے بھی اچھی دوا ہے۔ہر قسم کے
سیلان الرحم ، سوزش اور جلن میں مفید ہے۔رحم اپنی جگہ سے مل جاتا ہے، دوران حیض رحم
میں درد ہوتا ہے اور نیچے دبانے والا بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ہوا کی نالی میں سبز، زرد اور کبھی سفید بلغم بنتا ہے۔حجرہ میں خشکی اور چھیلنے کا احساس جو
کھانے سے زیادہ ہو جاتا ہے۔رات کے وقت بستر میں تکلیف بڑھ جاتی ہے۔حجرہ میں
سرسراہٹ ہوتی ہے۔آواز کا بیٹھ جانا، بار بارز کام ہونا، بند کمرے میں دمہ کی تکلیف کا بڑھ
جانا،سانس میں دقت جو کھانسنے سے یا لیٹنے اور چلنے سے اور شام کے وقت بڑھ جاتی ہے۔کھلی ہوا
میں تکلیف کم ہوتی ہے۔نزلہ کے ساتھ کھانسی اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔سردی سے سینہ میں
کھڑ کھڑاہٹ گھٹن، جلن، درد اور بے چینی ہوتی ہے۔صبح کے وقت بالغمی کھانسی بڑھ جاتی ہے اور
رات کو خشک کھانسی زیادہ ہو جاتی ہے۔موسم میں اچانک تبدیلی ہو اور سردی بڑھ جائے تو ایسی
سردی سے بھی تکلیفیں بڑھ جاتی ہیں حالانکہ اس کی تکلیفیں عموماً پلسٹیلا کی طرح گرمی سے بڑھتی
ہیں۔گویا یہ دوا تضادات کا مجموعہ ہے۔مزاج اور پیاس میں بھی یہی تضاد پایا جاتا ہے۔یہی دوا
بعض ایسے مریضوں کو بھی موافق آتی ہے جن کے مزاج پلسٹیلا کی طرح نرم اور غمگین ہوں اور
بعض ایسے مریضوں کو بھی موافق آئے گی جن کے مزاج میں چڑ چڑا پن اور غصہ ہو۔پھر اسی دوا
میں پلسٹیلا کی طرح پیاس کا نہ ہونا بھی ملتا ہے اور کبھی سخت پیاس بھی ملتی ہے جو بجھنے کا نام نہ لے،
منہ خشک ہی رہے اور معدہ میں گویا آگ سی لگی ہوئی ہو۔انہی تضادات کے باعث میں نے
شروع ہی میں متنبہ کیا تھا کہ اس دوا کا سمجھنا آسان کام نہیں۔بائیو کیمی میں کالی سلف چھوٹی طاقتوں
میں استعمال ہوتی ہے لیکن ہو میو پیتھی میں بڑی طاقت میں دینا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔طاقت
بائیو کیمک 6x
یا ہومیو پیتھک کی حسب ضرورت
اونچی طاقتیں

آج 10 میں سے 10 باقی